آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا آج سے آغاز ہوگا۔ 20 ٹیموں کو چار گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ ایونٹ کے پہلے روز3 میچز ہوں گے۔ پاکستان ٹیم گروپ اے میں اپنا پہلا میچ نیدر لینڈز کے خلاف کھیلے گا ۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح ساڑھے 10 بجے شروع ہوگا۔میچ کی تیاری کے لیے گرین شرٹس نے کولمبو میں بھرپور پریکٹس کی۔ فیلڈنگ، بولنگ اور بیٹنگ کی مشقیں کیں۔ میچ کے دوران بارش کی بھی پیش گوئی کی گئی ہے۔دیگر میچوں میں ویسٹ انڈیز اسکاٹ لینڈ کا سامنا کرے گا جبکہ بھارت کی ٹیم آمریکا کے مدِ مقابل ہوگی ۔ایونٹ کے تمام میچز جیو سوپر اور ڈیجیٹل ایپ مائیکو سے براہ راست نشر کیے جائیں گے ۔کپتان سلمان علی آغا نے کہا وہ نمبر تین پر ہی بیٹنگ کریں گے، فی الحال تبدیلی کی ضرورت نہیں، کوشش تمام میچز جیتنے کی ہے۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ ٹیم کے لیے جو بیسٹ ہوگا وہ کھیلے گا، فخر زمان ہوں یا بابر اعظم ، اگر بیسٹ میں جگہ نہیں بنے گی تو نہیں کھلائیں گے۔نیدرلینڈز کرکٹ ٹیم کے بیٹر میکس اوڈاوڈ نے کہا پاکستان مضبوط ٹیم ہے، اندازہ ہے کہ اسے ہرانا مشکل ہے ۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران

ایران کی حکومت کے اعلیٰ عہدیدار محسن رضاعی نے خبردار کیا ہے کہ ایرانی انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا ردعمل شدید اور وسیع ہوگا۔

ایرانی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق محسن رضائی نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ اگر امریکہ نے ایران کے انفرا اسٹرکچر پر مزید حملے کیے تو ایران کا جوابی اقدام شدید اور بتدریج وسیع ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ شلمچہ میں زائرین پر حملہ اور انفرا اسٹرکچر پر حملوں کی امریکی دھمکیاں مایوسی اور بے بسی کے سوا کچھ نہیں ہیں۔

 

 

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد میں گلاسگو 2026 دولتِ مشترکہ کھیلوں کی افتتاحی تقریب
  • پاکستان ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی کی رونمائی، پہلا میچ کل سے شروع ہوگا
  • قومی انڈر-18 ٹیم نے ہاکی فائیو اے سائیڈ ورلڈ کپ کیلیے کوالیفائی کرلیا
  • ورلڈ کپ فاتح ہسپانوی فٹبالرز کو وزن کے برابر ٹماٹر انعام میں مل گئے
  • ارشد ندیم کی قیادت میں پاکستانی دستے کی کامن ویلتھ گیمز کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب میں شاندار شرکت
  • باب المندب بند۔ آگے کیا ہوگا؟
  • انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران
  • فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کیلیے کینیڈا جانیوالے 175 غیر ملکیوں نے سیاسی پناہ مانگ لی
  • فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا
  • پی سی بی نے 27 -2026 کے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کا اعلان کردیا، ورلڈ کپ تیاریوں پر توجہ مرکوز