آئینی ترمیم ناگزیر ہے، بلدیاتی حکومتوں کا آئینی ڈھانچہ بنانا ہوگا،موجودہ حکومت سمیت ہر سیاسی حکومت بلدیاتی انتخابات کرانے سے گھبراتی ہے۔

ان خیالات کا اظہاراکیڈیما اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے ’’بلدیاتی نظام کی اہمیت ‘‘ کے حوالے سے منعقدہ ’’ایکسپریس فورم‘‘ میں گفتگو کے دوران کیا۔

فورم کی معاونت کے فرائض احسن کامرے نے انجام دیے،سابق چیئرپرسن نیشنل کمیشن آن سٹیٹس آف ویمن خاور ممتاز نے کہا ہم نے2000ء والے بلدیاتی نظام کے تجربے سے نہیں سیکھا، 2022ء کے لوکل باڈیز ایکٹ میں خواتین کی نمائندگی زیادہ تھی جسے 2025ء میں کم کر دیا گیا،مطالبہ ہے کہ خواتین کی نمائندگی 33 فیصد کی جائے،نوجوانوں کی نمائندگی میں بھی اضافہ کیا جائے،ہمارے ہاں ایک بگڑا ہوا نظام ہے، مقامی حکومتوں کے کام اراکین اسمبلی کرنا چاہتے ہیں۔

ڈین فیکلٹی آ ف سوشل اینڈ بی ہیویئرل سائنسزجامعہ پنجاب پروفیسر ڈاکٹرارم خالد نے کہا کہ اس وقت حکومت اور عوام میں بداعتمادی کی فضا ہے،اگر سنجیدہ حلقے عوامی اعتماد بحال کرنا چاہتے ہیں تو ملک بھر میں فی الفور یکساں بلدیاتی نظام لانا ہوگا، ایم این ایز اور ایم پی ایز عوامی کی پہنچ سے دور ہیں۔

تجزیہ کار سلمان عابد نے کہا کہ کوئٹہ اور اسلام آباد میں بلدیاتی انخابات ملتوی ہوئے،پنجاب میں 2015ء کے بعد بلدیاتی الیکشن نہیں ہوئے، یہ وفاق، پنجاب اور بلوچستان کی حکومتوں کے ساتھ الیکشن کمیشن کی بھی ناکامی ہے،بلدیاتی حکومتوں کے حوالے سے قانونی فریم ورک کی ضرورت ہے،آئین کے آرٹیکلز کو اکٹھا کرکے بلدیاتی نظام کے حوالے سے الگ چیپٹر شامل کیا جائے،نئے بلدیاتی ایکٹ میں ان ڈائریکٹ الیکشن کی بات کی گئی جو آئین کے آرٹیکل 266کی خلاف ورزی ہے،ایکٹ میں خواتین کی نمائندگی کم ہے،اسے بڑھایا جائے۔

نمائندہ سول سوسائٹی پروفیسر ارشد مرزا نے کہا کہ بلدیاتی نظام نہ ہونے سے بلدیاتی اداروں میں سیکرٹریز موجود ہیں جو خود کو عوام کے سامنے جوابدہ نہیں سمجھتے،ایسا لگتا ہے کہ فیصلہ ساز آئین اور قانون کی پابندی نہیں کرنا چاہتے،آئین پاکستان تقاضا کرتا ہے کہ بااختیار بلدیاتی حکومتیں قائم کی جائیں جنہیں مالی، سیاسی اور انتظامی اختیارات حاصل ہوں۔ 

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: بلدیاتی نظام کی نمائندگی نے کہا

پڑھیں:

پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر

پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر WhatsAppFacebookX 0 23 July, 2026 سب نیوز

راولپنڈی (آئی پی ایس )فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا۔راولپنڈی میں جنرل ہیڈ کوارٹرز میں 20ویں قومی ورکشاپ کے دوران بلوچستان سے تعلق رکھنے والے شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کی کوششیں اور عوامی حمایت بلوچستان میں دیرپا امن کے قیام کا باعث بنیں گی، جبکہ امن و استحکام کے لیے فورسز اور عوام کا تعاون ناگزیر ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے کہا کہ فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، انہوں نے دہشتگردی کے بنیادی ڈھانچے کے خاتمے اور پاکستان کے خلاف سرگرم عناصر کے مکمل سدباب کے عزم کا اعادہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ غیر ملکی سرپرستی میں سرگرم پراکسیز بلوچستان کے امن کو خراب کرنے کی کوشش کر رہی ہیں، تاہم مسلح افواج عوامی حمایت کے ساتھ دشمن کے تمام مذموم عزائم ناکام بنائیں گی۔ فیلڈ مارشل نے دہشتگردی کے خلاف جاری اقدامات اور قومی سلامتی کے لیے اجتماعی کوششوں کی اہمیت پر زور دیا۔ اس موقع پر ورکشاپ کے شرکا نے پاکستان کے استحکام، ترقی اور خودمختاری کے لیے اپنے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookX پچھلی خبرصدر ٹرمپ کی پالیسی آنکھ کے بدلے سرکی ہے، ایران کو ہر گزرتی رات کیساتھ بھاری قیمت چکانا ہوگی: مارکو روبیو کا انتباہ اگلی خبرپاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ صدر ٹرمپ کی پالیسی آنکھ کے بدلے سرکی ہے، ایران کو ہر گزرتی رات کیساتھ بھاری قیمت چکانا ہوگی: مارکو روبیو کا انتباہ ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدے کو معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط کردیا آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی جدہ قونصل خانے میں اہم انتظامی تبدیلی، فرینہ ارشد نے ڈپٹی قونصل جنرل کا عہدہ سنبھال لیا TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2026, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • باب المندب بند۔ آگے کیا ہوگا؟
  • خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار ہونے کا امکان
  • پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے قومی اتحاد، استقامت اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
  • مودی کا امتحانی پرچے لیک کرنے والوں کے خلاف فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کرنے کا اعلان
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
  • پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
  • کے پی اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم ہے، الیکشن کمیشن