Jasarat News:
2026-06-02@23:43:48 GMT

قومی اسمبلی:میڈیا اور رئیل اسٹیٹ سے متعلق اہم بلز منظور

اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2026 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

260207-08-28
اسلام آباد ( نمائندہ جسارت) قومی اسمبلی کے اجلاس میں میڈیا اور رئیل اسٹیٹ سے متعلق اہم بلز منظور کرلیے گئے، تاہم کورم پورا نہ ہونے کے سبب اجلاس ملتوی کردیا گیا‘ قومی اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی اسپیکر غلام مصطفی شاہ کی زیر صدارت شروع ہوا، جس میں مختلف اہم قانون سازی کے مراحل مکمل کیے گئے۔ اجلاس کے دوران سینٹرز آف ایکسیلنس ترمیمی بل 2026، فیڈرل گورنمنٹ رئیل اسٹیٹ مینجمنٹ اتھارٹی بل 2026 ایوان میں پیش کیا گیا۔ دونوں حکومتی بل وزیر مملکت وجیہ قمر نے ایوان میں پیش کیے۔ اجلاس میں علاقہ دارالحکومت اسلام آباد کے بزرگ شہری ترمیمی بل 2025 پر قائمہ کمیٹی کی رپورٹ پیش کی گئی۔ اس کے علاوہ پاکستان الیکٹرونک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (ترمیمی) بل 2025 کو زیر غور لانے کی تحریک منظور کی گئی، جس کے بعد پاکستان میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی ترمیمی بل قومی اسمبلی سے منظور کر لیا گیا۔ یہ بل وفاقی وزیر قیصر احمد شیخ نے ایوان میں پیش کیا۔ اسی طرح ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان کارپوریشن ترمیمی بل 2025 بھی قومی اسمبلی سے منظور ہوا، جو وفاقی وزیر قیصر احمد شیخ نے پیش کیا۔ قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران اخباری ملازمین کے شرائط ملازمت سے متعلق ترمیمی بل بھی قومی اسمبلی سے منظور کر لیا گیا، یہ بل بھی وفاقی وزیر قیصر احمد شیخ نے ایوان میں پیش کیا۔ اجلاس کے دوران جے یو آئی کی رکن قومی اسمبلی عالیہ کامران نے ایوان میں کورم کی نشاندہی کی، جس پر ڈپٹی اسپیکر نے اراکین کی گنتی کی ہدایت دی۔ گنتی مکمل ہونے پر ایوان میں کورم نامکمل پایا گیا، جس کے باعث کورم مکمل ہونے تک اجلاس کی کارروائی معطل کر دی گئی۔ بعد ازاں کورم پورا نہ ہونے کے باعث قومی اسمبلی کا اجلاس پیر شام 5 بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔

نمائندہ جسارت سیف اللہ.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ایوان میں پیش نے ایوان میں قومی اسمبلی پیش کیا پیش کی

پڑھیں:

پنجاب حکومت کا مفت سفر کی سہولت سے متعلق اہم پالیسی تبدیلی پر غور

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جون2026ء) پنجاب حکومت نے لاہور سمیت صوبہ بھر میں شہریوں کو دی جانے والی مفت سفری سہولت کے مستقبل سے متعلق اہم پالیسی تبدیلی پر غور شروع کر دیا ۔ ذرائع کے مطابق مفت سفری سہولت کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے مشروط کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے وزیراعلی پنجاب کو دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ اگر پیٹرول کی قیمتیں 300روپے فی لیٹر تک پہنچ جاتی ہیں تو مفت سفری سہولت فوری طور پر ختم کیے جانے کا امکان ہے، اس حوالے سے آئندہ ہفتے حتمی فیصلہ متوقع ہے۔

لاہور سمیت صوبہ بھر میں دی گئی مفت سفری سہولت میں مزید توسیع نہ کرنے کی تجویز بھی زیر غور ہے،اس کے ساتھ یہ امکان بھی ظاہر کیا جا رہا ہے کہ مفت سفر کی سہولت جلد ختم کر دی جائے۔

(جاری ہے)

رپورٹ میں بتایا گیا کہ گزشتہ دو ماہ کے دوران صوبہ بھر میں 7کروڑ سے زائد مسافروں نے اس سہولت سے فائدہ اٹھایا۔یہ مفت سفری سہولت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے باعث متعارف کروائی گئی تھی اور اس کا اطلاق مختلف پبلک ٹرانسپورٹ سروسز پر کیا گیا تھا جن میں میٹرو بس، اورنج لائن ٹرین، الیکٹرو بس ،سپیڈو بس سروس سروس شامل تھیں۔

حکام کے مطابق موجودہ معاشی صورتحال اور ایندھن کی قیمتوں میں اتار چڑھا کو مدنظر رکھتے ہوئے اس پالیسی کا دوبارہ جائزہ لیا جا رہا ہے جبکہ حتمی فیصلہ اعلی سطحی مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • سہیل آفریدی کا 10 جون کو قومی اسمبلی کے سامنے دھرنا دینے اور بجٹ کی منظوری روکنے کا اعلان
  • ڈرائیونگ لائسنس سے متعلق بڑا فیصلہ، اہم شرط بھی ختم
  • بنگلہ دیش کے وزیر خارجہ ڈاکٹر خلیل الرحمان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس کے صدر منتخب
  • وفاقی بجٹ کب پیش کیا جائےگا، وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری نے بتا دیا
  • کوہستان اسکینڈل منظر عام پر لانے والے صحافی کو اعزاز سے نواز دیا گیا
  • وزیر ریلوے کی اطالوی قومی دن کے موقع پر اٹلی کی حکومت اور عوام کو مبارکباد
  • اسمبلی کارروائی پیپر لیس کرنے کیلئے پنجاب اسمبلی میں جدید ٹیبلٹس کی تنصیب
  • پنجاب حکومت کا مفت سفر کی سہولت سے متعلق اہم پالیسی تبدیلی پر غور
  • لاہور: محکمۂ قانون پنجاب نے بجٹ کی تاریخ تبدیل کرنے کی تجویز دے دی
  • لاہور کی رہائشی خاتون کی منشیات برآمدگی کیس میں ضمانت منظور