سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے جمعے کے روز سلووینیا کے دارالحکومت لیوبلیانا میں سلووینیا کی نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ و یورپی امور تانیا فایون سے ملاقات کی۔ یہ ملاقات غزہ کی صورتحال اور خطے میں امن و استحکام پر مرکوز عرب وزرائے خارجہ کے توسیعی اجلاس کے موقعے پر ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا ایران کشیدگی: سعودی عرب، ترکی اور پاکستان نے واشنگٹن کو کیا پیغام دیا؟

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق شہزادہ فیصل بن فرحان نے سلووینیا کی وزیر خارجہ سے علیحدہ ملاقات میں سعودی عرب اور سلووینیا کے دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے امکانات پر تبادلۂ خیال کیا۔

بعد ازاں دونوں ممالک کے درمیان عمومی تعاون کے ایک معاہدے پر دستخط کیے گئے جس کا مقصد سعودی عرب اور سلووینیا کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانا اور مشترکہ ترقی و خوشحالی کے لیے تعاون کو فروغ دینا ہے۔

عرب وزرائے خارجہ کا توسیعی اجلاس

توسیعی وزارتی اجلاس میں اردن کے نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ ایمن الصفدی، مصر کے وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی، بحرین کے وزیر خارجہ عبداللطیف الزیانی اور قطر کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور سلطان المریخی نے بھی شرکت کی۔

مزید پڑھیے: ترکیہ اور سعودی عرب تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جانے پر متفق، علاقائی استحکام پر مشترکہ مؤقف

اجلاس کے دوران وزرائے خارجہ نے علاقائی اور عالمی امن و سلامتی کو مستحکم بنانے کے طریقوں پر غور کیا جس میں غزہ کی صورتحال خصوصی توجہ کا مرکز رہی۔

جنگ بندی اور انسانی امداد پر زور

وزرا نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے امن منصوبے کو آگے بڑھانے کی کوششوں کا بھی جائزہ لیا اور اس بات پر اتفاق کیا کہ دو ریاستی حل کی بنیاد پر ایک واضح سیاسی لائحہ عمل ناگزیر ہے جو سنہ 1967 کی سرحدوں کے مطابق ایک آزاد اور خودمختار فلسطینی ریاست کے قیام پر منتج ہو، جس کا دارالحکومت مشرقی یروشلم ہو۔

اجلاس میں مقبوضہ مغربی کنارے کی صورتحال پر بھی بات چیت کی گئی اور اسرائیل کی جانب سے یکطرفہ اور غیر قانونی اقدامات اور مقبوضہ یروشلم میں اسلامی و عیسائی مقدس مقامات کی خلاف ورزیوں کے خاتمے کا مطالبہ کیا گیا۔

وزرا نے خبردار کیا کہ اس طرح کے اقدامات کشیدگی کم کرنے کی کوششوں کو نقصان پہنچاتے ہیں۔

مزید پڑھیں: 2025 پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات کے لیے تاریخی سال ثابت ہوا: پاکستانی سفیر احمد فاروق

وزرائے خارجہ نے فلسطینی حقوق کے لیے سلووینیا کی حمایت اور فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے اقدام کو سراہا۔ اس کے علاوہ خطے کی مجموعی صورتحال، مکالمے کے ذریعے کشیدگی میں کمی، اور روس یوکرین بحران کے حل سے متعلق کوششوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

سعودی عرب سعودی وزیرخارجہ کی ہم منصبوں سے ملاقات شہزادہ فیصل بن فرحان.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: سعودی وزیرخارجہ کی ہم منصبوں سے ملاقات شہزادہ فیصل بن فرحان شہزادہ فیصل بن فرحان کے وزیر کے لیے

پڑھیں:

بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے سوالات پر پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے ویڈیو ثبوت کے ساتھ جواب دیدیے۔آزاد کشمیر کے انتخابی جلسے میں پنجاب کے شہروں کی صورتِ حال پر سوال اٹھاتے بلاول کو پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگ زیب نے ویڈیو جاری کر کے جواب دیا۔ بلاول نے لاہور کے علاوہ پنجاب کے جن شہروں کے حالات پر سوال اٹھایا ، مریم اورنگزيب نے انہی شہروں کی ویڈیو شیرکردی۔مریم اورنگزيب نے پنجاب کے مختلف شہروں کی سڑکوں اور صفائی کی صورتِحال کی ویڈیو شیئر کی۔ وہاڑی اور قصور پر بلاول کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے وہاڑی اور قصور کی سڑکوں ، گلیوں اور صفائی کی صورتِ حال کی ویڈیو کے ساتھ دیا۔

متعلقہ مضامین

  • ازبکستان میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو نے سفارتی اسناد ازبک وزیر خارجہ کو پیش کردیں
  • پاکستان ڈی ایٹ ممالک کے ساتھ مضبوط معاشی شراکت داری قائم کرنا چاہتا ہے، عرفان سومرو
  • اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
  • حضرت داتا گنج بخش ؒ کا سالانہ عرس; انتظامات کے حوالے سے خصوصی اجلاس
  • وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات، بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ، وزیر اعظم
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کے پابند ہیں اور اس کی پاسداری کریں گے: پاکستان
  • بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
  • پاکستانی پرچم بردار جہازوں کیخلاف کسی بھی قسم کی جارحانہ کارروائی کو قومی سلامتی کا خطرہ تصور کیا جائیگا: دفتر خارجہ