عمان مذاکرات؛ ایران کا ابتدائی منصوبہ امریکا تک پہنچا دیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2026 GMT
عمان مذاکرات؛ ایران کا ابتدائی منصوبہ امریکا تک پہنچا دیا گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 6 February, 2026 سب نیوز
دبئی(آئی پی ایس )عمان کی میزبانی میں ہونے والے مذاکرات میں ایران کی قیادت وزیر خارجہ عباس عراقچی جب کہ امریکا کی قیادت ٹرمپ کے خصوصی ایلچی وٹکوف کے ہاتھوں میں ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نے مسقط میں اپنے ہم منصب سے ملاقات میں امریکا کے ساتھ جاری تعطل کو سنبھالنے اور بات چیت کو آگے بڑھانے کے لیے ابتدائی منصوبہ پیش کیا ہے۔ایرانی سرکاری خبر رساں ادارے ارنا کا دعوی ہے کہ جمعہ کو ایران کے مقامی وقت کے مطابق صبح 11 بجے بالواسطہ مذاکرات کا پہلا دور شروع ہوا تھا۔
جس میں ایرانی وزیر خارجہ نے اپنا ابتدائی منصوبہ عمانی وزیر خارجہ بدر البوسعیدی کو دیا اور انھوں نے امریکی مشرقِ وسطی کے خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف تک پہنچایا۔ایرانی خبر رساں ادارے ارنا کی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ امریکی وفد نے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کے اس منصوبے کا مکمل جائزہ بھی لیا۔اس طرح پہلے دور میں ایرانی اور امریکی وفد نے عمانی وزیر خارجہ سے ملاقاتیں کیں اور اپنے اپنے موقف اور تحفظات سامنے رکھے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرخود کش بمبار نے افغانستان سے تربیت حاصل کی،حال ہی میں سرحد پار سے آیا تھا،حکومتی ذرائع خود کش بمبار نے افغانستان سے تربیت حاصل کی،حال ہی میں سرحد پار سے آیا تھا،حکومتی ذرائع اسلام آباد دھماکہ: برطانوی اور آسٹریلوی ہائی کمشنر کا اظہار مذمت اسلام آباد میں دھماکہ، رومانیہ کے سفیر ڈین اسٹوئنیسکو کی شدید مذمت وزیر اعظم نے ڈاکٹر نیاز احمد کو چیئرمین ایچ ای سی پاکستان مقرر کردیا ،عہدے کا چارج بھی سنبھال لیا آٹھ فروری احتجاج؛ پی ٹی آئی اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان ملاقات طے سینیٹ اجلاس میں کشمیر، بلوچستان، سیکیورٹی صورتحال اور عمران خان پر بحثCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
ازبکستان میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو نے سفارتی اسناد ازبک وزیر خارجہ کو پیش کردیں
تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیاازبکستان میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو نے سفارتی اسناد ازبک وزیر خارجہ بخیتار سیدوف کو پیش کردیں۔
مدثر ٹیپو کا کہنا تھا کہ یہ ان کے لیے اعزاز ہے کہ انہوں نے وزیرخارجہ سے ملاقات میں یہ اسناد پیش کیں۔
ازبک وزیر خارجہ بختیار سیدوف کا کہنا تھا کہ ملاقات میں مختلف امور پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔