لاہور بسنت کے رنگوں میں رنگ گیا، 12بجتے ہی چھتوں پر منچلوں اور پتنگ بازوں کی بہار
اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2026 GMT
لاہوربسنت کے رنگوں میں رنگ گیا، رات 12 بجتے ہی تین روزہ بسنت فیسٹیول کا باقاعدہ آغاز ہوگیا۔پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نےرات بارہ بجے پتنگ اڑا کر بسنت فیسٹیول کا باقاعدہ آغاز کیا۔لاہور کے آسمان پر ستاروں کی جگہ پتنگیں سج گئیں۔ چھتوں پر پتنگ بازی اور ہلہ گلہ جاری ہے، اڑتی اور گرتی پتنگوں کو دیکھنے کے لیے منچلے سڑکوں پر نکل آئے۔بسنت کا مزہ دوبالا کرنے کے لیے خواتین بھی پیش پیش ہیں، ہاتھوں پر مہندی ، رنگ برنگے لباس اور مزیدار پکوان سے بسنت کا استقبال کیا گیا۔بسنت کا مزہ دوبالا کرنے کے لیے خواتین بھی پیش پیش ہیں،کئی خواتین خود بھی پتنگ ہاتھوں میں لیے چھتوں پر موجود ہیں، باقی خواتین نے ہاتھوں پر مہندی سجائی ہے، رنگ برنگے لباس پہنے ہیں اور مزیدار پکوان سے بسنت کا استقبال کر رہی ہیں۔لاہور کی سڑکیں اور گلیاں اس وقت پتنگوں سے سجی ہوئی ہیں، پتنگ اور ڈور مہنگی ہونے کے باوجود شہر بھر میں نایاب ہو چکی ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بسنت کے آغاز پر سوشل میڈیا پر ویڈیو پوسٹ کی ہے، جس میں لوگ پتنگ اڑاتے نظر آ رہے ہیں۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز بسنت کی تیاریوں کا جائزہ لینے کےلیے لبرٹی چوک کا دورہ کیا جہاں انہوں نے شہریوں سے گفتگوکی، موٹرسائیکل سوا ر کو سیفٹی راڈ لگانے کا کہا۔ شہریوں نے بسنت کروانے پر وزیر اعلیٰ کا شکریہ ادا کیا اور اقدامات کو سراہا۔بسنت فیسٹیول کے لیے شہر بھر میں مختلف روٹس پر خصوصی بس سروس چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، روڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے مطابق پورا شہر بسنت کے موقع پر خصوصی ٹرانسپورٹ سے کور ہوگا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: بسنت کا بسنت کے کے لیے
پڑھیں:
لاہور: محکمۂ قانون پنجاب نے بجٹ کی تاریخ تبدیل کرنے کی تجویز دے دی
—فائل فوٹوپنجاب کے محکمۂ قانون نے بجٹ کی تاریخ تبدیل کرنے کی تجویز دے دی۔
ذرائع کے مطابق محکمۂ خزانہ نے 12جون کو بجٹ پیش کرنےکی تجویز دی ہے۔
محکمۂ قانون پنجاب کا کہنا ہے کہ جمعے کو سرکاری چھٹی کی وجہ سے بجٹ پیش نہ کیا جائے اور نہ اسمبلی کا خصوصی اجلاس بلایا جائے۔
پنجاب حکومت نے غیر قانونی اسلحہ کے خاتمے کیلئے نیا قانون تیار کر لیا ہے، جس کے تحت صوبے بھر میں کریک ڈاؤن تیز کرنے اور سخت سزائیں دینے کی تجویز دی گئی ہے۔
محکمۂ قانون کا کہنا ہے کہ پنجاب اسمبلی کے معمول کے اجلاس میں زیرِ التوا بل بھی منظور ہو جائیں گے اور 3 بلز منظور کرانے ہیں اس لیے معمول کا اجلاس طلب کیا جائے۔
محکمۂ قانون پنجاب کا یہ بھی کہنا ہے کہ بجٹ کے لیے مخصوص اجلاس میں بلز منظور نہیں ہوسکتے۔