خیبرپختونخوا پولیس ترمیمی ایکٹ 2024 ء کالعدم قرار
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
260207-01-2
پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک ) پشاور ہائیکورٹ نے خیبرپختونخوا پولیس ترمیمی ایکٹ 2024 ء کو کالعدم قرار دے دیا۔پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس نے خیبرپختونخوا پولیس ترمیمی ایکٹ2024 کے خلاف درخواست پر سماعت کا 28 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا۔ عدالت نے خیبرپختونخوا پولیس ترمیمی ایکٹ 2024 ء کو کالعدم قرار دیا جبکہ گریڈ 18 اوراس سے اوپر پولیس افسران کی تقرریاں وزیراعلیٰ کی منظوری سے مشروط کرنا بھی غیرآئینی قرار دیا۔فیصلے میں کہا گیا کہ انسپکٹر جنرل پولیس سے فیلڈ کمانڈرز کی تقرری کا اختیار واپس لینا غیرقانونی ہے، ایکٹ میں ترامیم پولیس کی عملی خودمختاری کو ختم اور اسے سیاسی آلہ کار بنا دیتی ہے جبکہ آئینی نظام کیتحت انتظامیہ کی نگرانی صرف پالیسی رہنمائی تک محدود ہونی چاہیے۔فیصلے کے مطابق روزمرہ انتظامی امور، تبادلے اور تعیناتیاں آئی جی کے پاس ہونی چاہئیں تاکہ کمانڈ مربوط اور نظم و ضبط برقرار رہے، غیرسیاسی اور عملی طور پر خودمختار پولیس آئینی ضرورت ہے اور پولیس کی خودمختاری بنیادی حقوق کیتحفظ، منصفانہ سماعت اور مساوات کیلئے لازمی ہے۔فیصلے میں کہا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ کا عمومی اختیار پالیسی معاملات تک محدود ہے، آئی جی کو بائی پاس کرکے فیلڈ کمانڈرز پر کنٹرول، کمانڈ اسٹرکچر کو توڑ دیتا ہے جبکہ قانون نافذ کرنیکی ذمیداری پولیس سربراہ کی ہے جو صرف قانون کیسامنیجواب دہ ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: خیبرپختونخوا پولیس ترمیمی ایکٹ
پڑھیں:
مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی
پشاور:گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ضلع ٹانک کے علاقے مانجھی خیل میں قائم چیک پوسٹ پر ہونے والے حملے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ اعلیٰ حکام سے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔
اپنے بیان میں گورنر فیصل کریم کنڈی نے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ہندوستان کے پروردہ خوارج کی مذموم کارروائی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس بزدلانہ حملے میں ہونے والی شہادتوں پر پوری قوم غمزدہ ہے اور شہداء کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
گورنر خیبرپختونخوا نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ حملے میں زخمی ہونے والے سیکیورٹی اہلکاروں کو ہر ممکن اور بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ ان کے علاج میں کسی قسم کی کوتاہی نہ ہو۔
فیصل کریم کنڈی نے شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس دکھ کی گھڑی میں غمزدہ خاندانوں اور شہید اہلکاروں کے ساتھیوں کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔
انہوں نے شہداء کے درجات کی بلندی، زخمیوں کی جلد صحت یابی اور ملک میں امن و استحکام کے لیے دعا بھی کی۔