data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

محراب پور(جسارت نیوز)قومی شاہراہ کے مرمتی کام میں سست روی، ٹریفک کی بندش نے مزید 4 معصوم افراد کو نگل لیا، دو خواتین، ایک بچے سمیت چار افراد جاں بحق ہو گئے، حادثہ ہالانی پولیس تھانہ کی حدود میں قومی شاہراہ پر کوء ٹہ گلاب ہوٹل کے پاس ہوا جہاں پر موٹر سائیکل ٹرالر کی زد میںآ گئی اس حادثے میں ٹرالر سے کچل کر 58 سالہ مسمات ماروی زوجہ محمد ابراہیم، 24 سالہ مسمات ساجدہ زوجہ محمد سجاد، 23 سالہ محمد عرفان ولد محمد ابراہیم اور, 4 سالہ محمد مدنی ولد محمد سجاد ٹرالر سے کچل کر جاں بحق ہو گئے ہالانی پولیس کے مطابق جاں بحق افراد کاتعلق سگیوں شہر سے تھا جو ہالانی جا رہے تھے لیکن قومی شاہراہ پر ٹریفک کی آمد و رفت متاثر ہونے کے باعث ٹرالر کی زد میں آ کر حادثے کا شکار ہو گئے نعش ضروری کارروائی بعد ورثاء حوالے کر دی ہے ٹرالر کو تحویل میں لیکر پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے، انسانی حقوق کی تنظیم انٹرنیشنل ہیومن رائٹس آبزرور نوشہرو فیروز کے کوآرڈنیٹر محمد سلیم مغل کے مطابق مورو سے کوٹری کبیر تک قومی شاہراہ کی مرمت کا کام سست روی سے ہورہاہے سہیون میں لعل شہباز قلندر کے میلے کی وجہ سے ٹریفک زیادہ ہونے کے باوجوداین ایل اے نے موثر اقدامات نہیں کیئے۔

جسارت نیوز گلزار.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: قومی شاہراہ

پڑھیں:

کراچی میں کھلے مین ہول میں گر کر 7 سالہ بچہ جاں بحق

شہر قائد کے علاقے مواچھ گوٹھ میں کھلے مین ہول میں گر کر 7 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مواچھ گوٹھ کے نور شاہ محلے میں 7 سالہ بچہ کھلے مین ہول میں گرکر جاں بحق ہوا جس کی شناخت جہانگیر کے نام سے کی گئی۔

ایس ایچ او موچکو واقعے کی تصدیق کی اور بتایا کہ بچہ گھر کے قریب کھیلتے ہوئے کھلے مین ہول میں گرا۔

کھلے مین ہول میں گرکر بچے کی ہلاکت پر اہل خانہ شدت غم سے نڈھال ہوگئے اور واقعے کے بعد علاقہ مکینوں میں شدید اشتعال پھیل گیا۔

مواچھ گوٹھ میں کھلے مین ہول میں گرنے سے بچے کی ہلاکت کے بعد علاقہ مکینوں نے بچے کی میت رکھ کر احتجاج کیا اور حب ریور روڈ و ناردرن بائی پاس پر ٹریفک کو بند کردیا۔

 

متعلقہ مضامین

  • کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
  • کراچی میں کھلے مین ہول میں گر کر 7 سالہ بچہ جاں بحق
  • راولپنڈی میں 14 سالہ فیکٹری ملازم کے ساتھ ’استاد‘ کی بدفعلی، لڑکا اسپتال میں داخل
  • ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
  • کراچی: کیماڑی میں 6 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • قاتل وہیل کا انوکھا طرز عمل: دیوہیکل دشمن کی لاش کو زور دار ٹکریں مارنے کی وجہ کیا ہے؟
  • طوفانی سیلاب سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں، حکومت فوری اقدامات اٹھائے، کاظم میثم
  • تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم
  • کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا