Daily Mumtaz:
2026-07-24@02:39:08 GMT

یو اے ای کے بعد قطر نے 10 سالہ ویزا متعارف کرا دیا

اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2026 GMT

یو اے ای کے بعد قطر نے 10 سالہ ویزا متعارف کرا دیا

 

دبئی (ویب ڈیسک) قطر نے غیر ملکی سرمایہ کاروں، پیشہ ور افراد اور مخصوص اہلیت رکھنے والوں کے لیے دس سالہ طویل المدتی ویزا متعارف کردیا۔حکام کے مطابق اِس ویزا کے تحت اہل افراد کو طویل مدت تک قیام، کاروباری سرگرمیوں اور بعض سہولیات تک رسائی حاصل ہو سکے گی جب کہ درخواست دہندگان کو مقررہ مالی اور پیشہ ورانہ معیار پر پورا اترنا ہوگا۔

رپورٹ کے مطابق خلیجی ممالک حالیہ برسوں میں عالمی سرمایہ کاروں اور ماہرین کو متوجہ کرنے کے لیے طویل المدتی رہائشی پروگرام متعارف کرا رہے ہیں، جس سے خطے میں معاشی سرگرمیوں اور سرمایہ کاری کے مواقع میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

ماہرین کے مطابق اس اقدام سے قطر کی معیشت کو تقویت ملنے کی توقع ہے اور آنے والے وقت میں مزید ممالک بھی اسی طرز کے پروگرام متعارف کرا سکتے ہیں تاکہ عالمی سرمایہ کاری اور ہنر مند افرادی قوت کو اپنی جانب راغب کیا جا سکے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا

فائل فوٹو 

کراچی میں جیکسن کے علاقے میں بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا۔

ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) ساؤتھ اسد رضا کے مطابق 6 سالہ بچی کی لاش آج دوپہر کو جیکسن کے علاقے سے ملی تھی، ملزم کی گرفتاری کے لیے جیسے ہی پولیس پہنچی، اُس نے پولیس پر فائرنگ کردی۔

ڈی آئی جی کا کہنا ہے کہ پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ملزم ہلاک ہوگیا، جس کے پاس سے اسلحہ برآمد ہوا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کل دوپہر کو لاپتا ہوئی تھی، آج اس کی لاش ملی،  ابتدائی پوسٹ مارٹم میں بھی بچی کے ساتھ زیادتی کی تصدیق ہوگئی تھی۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان ڈی ایٹ ممالک کے ساتھ مضبوط معاشی شراکت داری قائم کرنا چاہتا ہے، عرفان سومرو
  • کراچی میں کھلے مین ہول میں گر کر 7 سالہ بچہ جاں بحق
  • ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
  • پاکستان کے لیے بڑی معاشی خوشخبری، عالمی ادارے نے کریڈٹ ریٹنگ 7 سال کی بلند ترین سطح پر قرار دیدی
  • کراچی: کیماڑی میں 6 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • ٹیسلا نے بچوں کے لیے نئی بیلنس بائیک متعارف کرا دی، قیمت کتنی ہے؟
  • دبئی ایئرپورٹ پر اے آئی امیگریشن سسٹم متعارف، 3.4 سیکنڈ میں کلیئرنس
  • یو اے ای ویزا آن ارائیول کی نئی شرائط اور فیس جاری
  • کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا