لاہور (سپورٹس رپورٹر) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے زیر اہتمام ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کیلئے میدان سج گئے۔ میگا ایونٹ آج سے سری لنکا اور بھارت میں شروع ہوگا۔ پہلے دن تین میچ کھیلے جائیں گے۔ پاکستان ٹیم پہلا میچ آج نیدر لینڈز کیخلاف کھیلے گی۔ میچ صبح ساڑھے دس بجے کولمبو میں کھیلا جائے گا۔ کولمبو میں آج بارش کا بھی امکان ہے جس سے میچ متاثر ہوسکتا ہے۔ دوسرا میچ ویسٹ انڈیز اور سکاٹ لینڈ کے درمیان کولکتہ میں کھیلا جائے گا۔ میچ دن اڑھائی بجے شروع ہوگا۔ تیسرا میچ بھارت اور امریکہ کے درمیان کھیلا جائے گا۔ میچ شام ساڑھے چھ بجے وانکھڈے سٹیڈیم میں شروع ہوگا۔ پاکستانی ٹیم اس ٹورنامنٹ میں ایک مضبوط اور متوازن سکواڈ کے ساتھ شریک ہو رہی ہے۔ بیٹنگ لائن میں تجربہ کار اور جارحانہ کھلاڑی شامل ہیں، جبکہ بولنگ اٹیک میں رفتار اور سپن کا موثر امتزاج موجود ہے۔ ٹیم مینجمنٹ کا کہنا ہے کہ کھلاڑی مکمل طور پر تیار ہیں اور ابتدائی میچ میں کامیابی حاصل کرنا ٹورنامنٹ میں آگے بڑھنے کیلئے نہایت اہم ہوگا۔ میچ کے دوران پچ اور موسم کا کردار بھی اہم ہوگا۔ ابتدائی اوورز میں فاسٹ بائولرز کو مدد ملنے کا امکان ہے جبکہ بعد میں بیٹنگ نسبتاً آسان ہو سکتی ہے۔ سری لنکن رکن پارلیمنٹ سجیت بریرا نے کہا ہے کہ پاکستان‘ بھارت میچ دیکھنے کے خواہش مندوں کے باعث ہمیں بھاری مالی نقصان بھی ہو رہا ہے۔ بھارت غیر منصفانہ رویہ اختیار کر رہا ہے اور نامعلوم شرائط عائد کر رہا ہے۔ انہوں نے 1996 کے کرکٹ ورلڈ کپ کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ اس وقت آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز نے سری لنکا آنے سے انکار کیا تھا۔ 1996 میں پاکستانی ٹیم سری لنکا آئی اور میچ کھیلا، ورلڈکپ کے فائنل میچ میں پاکستانی عوام نے سری لنکن ٹیم کی سپورٹ کی۔ سیاست کو کرکٹ سے دور رکھنا چاہیے، بھارت سیاسی دباؤ کے تحت کرکٹ پر اثر انداز ہو رہا ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: رہا ہے

پڑھیں:

دبئی ایئرپورٹ پر اے آئی امیگریشن سسٹم متعارف، 3.4 سیکنڈ میں کلیئرنس

دبئی: دبئی ایئرپورٹ اے آئی امیگریشن سسٹم کے ذریعے مسافروں کے لیے سفر کو مزید تیز اور آسان بنانے کی جانب ایک اہم قدم اٹھا لیا گیا ہے۔ مصنوعی ذہانت (AI) پر مبنی جدید بارڈر کنٹرول نظام کی آزمائش کامیاب رہی ہے، جس کے تحت مسافر صرف 3.4 سیکنڈ میں امیگریشن کا مرحلہ مکمل کر سکتے ہیں۔

دبئی کی جنرل ڈائریکٹوریٹ آف آئیڈینٹیٹی اینڈ فارنرز افیئرز (GDRFA) کے مطابق اس جدید نظام میں اے آئی سے لیس بایومیٹرک کیمرے بیک وقت 10 مسافروں کی شناخت کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

بغیر پاسپورٹ دکھائے امیگریشن کلیئر

نئے سسٹم کے تحت “ریڈ کارپٹ لین” استعمال کرنے والے رجسٹرڈ مسافروں کو پاسپورٹ یا بورڈنگ پاس دکھانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ انہیں صرف اپنا چہرہ کھلا رکھ کر بایومیٹرک کیمرے پر موجود سبز اشارے کی طرف دیکھنا ہوگا، جس کے بعد شناخت کا عمل خودکار طور پر مکمل ہو جائے گا۔

ابتدائی مرحلے میں کن مسافروں کے لیے؟

ابتدائی طور پر اس جدید سسٹم کا آغاز دبئی ایئرپورٹ کے ٹرمینل 3 پر فرسٹ کلاس اور بزنس کلاس کے مسافروں کے لیے کیا گیا تھا، تاہم کامیاب آزمائش کے بعد اب اس سہولت کو مزید آنے والے مسافروں تک توسیع دی جا رہی ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق 2025 کے دوران 5 لاکھ 28 ہزار سے زائد مسافروں نے دبئی کے “اسمارٹ کوریڈور” سے استفادہ کیا، جبکہ گزشتہ سال 2 کروڑ 60 لاکھ سے زیادہ مسافروں نے اسمارٹ گیٹس کے ذریعے سفر کیا۔

کن افراد کو یہ سہولت حاصل ہوگی؟

حکام کے مطابق متحدہ عرب امارات اور خلیجی ممالک کے شہری، یو اے ای کے رہائشی اور بایومیٹرک پاسپورٹ رکھنے والے ویزا آن ارائیول مسافر اس سہولت سے خودکار طور پر فائدہ اٹھا سکیں گے۔ تاہم 1.2 میٹر سے کم قد رکھنے والے بچوں کے لیے یہ نظام فی الحال دستیاب نہیں ہوگا۔

دبئی ایئرپورٹس کے چیف ایگزیکٹو پال گریفتھس کا کہنا ہے کہ اس جدید ٹیکنالوجی کا مقصد سیکیورٹی کو برقرار رکھتے ہوئے امیگریشن کے عمل کو زیادہ تیز، آسان اور مؤثر بنانا ہے۔ ان کے مطابق مستقبل میں دبئی ایئرپورٹ اے آئی امیگریشن سسٹم تمام مسافروں کے لیے دستیاب ہوگا، جس سے ہوائی سفر کا تجربہ مزید بہتر ہونے کی توقع ہے۔

متعلقہ مضامین

  • سونم وانگچک نے 26 روز تک جاری رہنے والی اپنی بھوک ہڑتال ختم کر دی
  • باب المندب بند۔ آگے کیا ہوگا؟
  • انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران
  • فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کیلیے کینیڈا جانیوالے 175 غیر ملکیوں نے سیاسی پناہ مانگ لی
  • فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا
  • پی سی بی نے 27 -2026 کے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کا اعلان کردیا، ورلڈ کپ تیاریوں پر توجہ مرکوز
  • دبئی ایئرپورٹ پر اے آئی امیگریشن سسٹم متعارف، 3.4 سیکنڈ میں کلیئرنس
  • سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ، خیبرپختونخوا حکومت کا بڑا ریلیف اعلان
  • سیلابی صورتِ حال کو ہتھیار بنانا بھارت کی آبی جارحیت کا ثبوت ہے:سینیٹر شیری رحمان
  • مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا