data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی:پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی اور عالمی کرکٹرز ایسوسی ایشن نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے بنگلا دیش کو خارج کیے جانے کے فیصلے پر تشویش اور مایوسی کا اظہار کیا ہے۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ آئی سی سی کے دہرے معیار نے انہیں مایوس کیا ہے کیونکہ پاکستان کے دورے کے لیے بھارتی سیکیورٹی خدشات تسلیم کیے گئے لیکن بنگلا دیش کے معاملے میں یہی سمجھ بوجھ اور انصاف دکھانے سے گریز کیا گیا، تسلسل، برابری اور انصاف ہی عالمی کرکٹ گورننس کی بنیاد ہیں اور امتیازی رویہ کھیل کی روح کو مجروح کرتا ہے۔

سابق کپتان نے مزید کہا کہ آئی سی سی کو اختلافات بڑھانے کے بجائے کرکٹ کی دنیا میں پل بنانے کی کوشش کرنی چاہیے تاکہ کھیل کی ساکھ اور عالمی معیار برقرار رہے۔

دوسری جانب عالمی کرکٹرز ایسوسی ایشن نے بھی بنگلا دیش کی غیر موجودگی پر افسوس ظاہر کیا۔ ایسوسی ایشن کے صدر نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے بنگلا دیش کی غیر موجودگی کھیل کے لیے ایک اداس لمحہ ہے اور اس سے کرکٹ کی عالمی ہم آہنگی متاثر ہوتی ہے۔

یہ ردِعمل اس فیصلے کے بعد سامنے آیا ہے جس میں بنگلا دیش کو ورلڈ کپ سے خارج کر دیا گیا، جس نے کرکٹ کے شائقین اور بین الاقوامی حلقوں میں بحث و مباحثہ کو جنم دیا ہے۔

ویب ڈیسک وہاج فاروقی.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ایسوسی ایشن عالمی کرکٹ ورلڈ کپ سے بنگلا دیش

پڑھیں:

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں بے قابو، فی بیرل 100 ڈالر سے متجاوز

تازہ اعداد و شمار کے مطابق برطانوی خام تیل (برینٹ) 100.56 ڈالر فی بیرل میں فروخت ہو رہا ہے، جبکہ امریکی خام تیل (ڈبلیو ٹی آئی) کی قیمت بڑھ کر 92.05 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ایران پر امریکی جارحیت کے بعد عالمی توانائی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ برطانوی خام تیل 100 ڈالر فی بیرل کی سطح عبور کر گیا۔ تازہ اعداد و شمار کے مطابق برطانوی خام تیل (برینٹ) 100.56 ڈالر فی بیرل میں فروخت ہو رہا ہے، جبکہ امریکی خام تیل (ڈبلیو ٹی آئی) کی قیمت بڑھ کر 92.05 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے۔

دوسری جانب متحدہ عرب امارات کا مربن خام تیل 108 ڈالر فی بیرل میں فروخت ہونے لگا ہے، جو عالمی منڈی میں توانائی کی بڑھتی ہوئی بے یقینی کی عکاسی کرتا ہے۔ادھر قدرتی گیس کی قیمت بھی بڑھ کر 2.95 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو (MMBtu) ہو گئی ہے، جس سے عالمی توانائی مارکیٹ میں کشیدگی کے اثرات مزید نمایاں ہو رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان کا موقف اور خطے میں امن کا تقاضا
  • عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں بے قابو، فی بیرل 100 ڈالر سے متجاوز
  • فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کیلیے کینیڈا جانیوالے 175 غیر ملکیوں نے سیاسی پناہ مانگ لی
  • فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا
  • اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے
  • پی سی بی نے 27 -2026 کے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کا اعلان کردیا، ورلڈ کپ تیاریوں پر توجہ مرکوز
  • سونے کی قیمت میں نمایاں کمی
  • پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
  • پیٹرول پمپس اونرز ایسوسی ایشن کاکل کی ہڑتال مؤخر کرنے کا اعلان
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی