data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد: وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ خود کش حملے کا ماسٹر مائنڈ افغان شہری ہے جسے گرفتار کرلیا ہے۔

محسن نقوی نے کہا کہ ترلائی حملے کے ماسٹر مائنڈ کا تعلق کالعدم داعش سے ہے، سی ٹی ڈی نے ماسٹر مائنڈ سمیت واقعے میں ملوث تمام افراد کو گرفتار کرلیا ہے، پشاوراور نوشہرہ سے چار سہولت کاروں کو گرفتار کیا گیا ہے، چھاپے کے دوران ایک اے ایس آئی شہید ہوا ہے،یہ بات انہوں نے ایک پریس کانفرنس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے بتائی۔

ان کاکہنا تھاکہ ہم اس وقت حالتِ جنگ میں ہیں اور ہمیں عوام کاتعاون درکارہے اسی سے دہشت گردی میں کمی آئےگی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہماری سیکیورٹی ایجنسیز دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنا رہی ہیں۔

وفاقی وزیرِ داخلہ نے کہا کہ بھارت جنگ ہارنے کے بعد یہ سب کچھ کر رہا ہے، ہمیں یہ معاملہ دنیا کے ہر فورم پر اٹھانا ہوگا۔ بھارت کا بجٹ ہم سے کتنا زیادہ ہی کیوں نہ ہو، ہم یہ جنگ بھی جیتیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے کبھی دہشت گردی کوسپورٹ نہیں کیا، ہم سفارت کاری کے ذریعے بھی بھارت کو بھرپور جواب دیں گے۔

ویب ڈیسک عادل سلطان.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: نے کہا

پڑھیں:

ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی کی لاہور آمد: وفاقی وزیر داخلہ اور گورنرپنجاب کے ہمراہ مزار اقبال اور دربار بی بی پاکدامن حاضری

سٹی 42: ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی  لاہور پہنچ گئے ۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایرانی ہم منصب کا استقبال کیا۔
گورنرپنجاب سردار سلیم حیدر خان ودیگرایئرپورٹ پر موجود تھے۔ایرانی وزیر داخلہ نے  مزاراقبال اور دربار بی بی پاکدامن پر حاضری دی ۔
وزیر داخلہ محسن نقوی اور گورنر پنجاب سلیم حیدر خان بھی ہمراہ تھے۔
ایرانی وزیر داخلہ نے مزار اقبال پر پھول رکھے ،امن و استحکام کیلئے دعا کی۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی


 

متعلقہ مضامین

  • ضم اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کریں: گورنر خیبر پی کے کا وزیراعظم کو خط
  • نتیجہ خیز آپریشن شعبان!
  • گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
  • بلوچستان میں پیش آنیوالے پے درپے دہشتگردی کے واقعات افسوسناک ہیں، علامہ مقصود ڈومکی
  • محسن نقوی کی مستونگ کے قریب  سیشن جج اور جوڈیشل مجسٹریٹ پر فائرنگ کی پرزور مذمت
  • ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی کی لاہور آمد: وفاقی وزیر داخلہ اور گورنرپنجاب کے ہمراہ مزار اقبال اور دربار بی بی پاکدامن حاضری
  • جاپان نے شدید گرمی سے بچاؤ کے لیے ‘انسانی ریفریجریٹر’ تیار کرلیا
  • بلوچستان، جج کے قتل کے بعد کالعدم بی ایل اے اور داعش کا گٹھ جوڑ سامنے آگیا، اقوام متحدہ سے کارروائی کا مطالبہ
  • سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک
  • فیلڈ مارشل کا بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار