بدین ، دی لیجنڈ لا کالج کا افتتاح، معیاری قانونی تعلیم کا آغاز
اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
260121-11-6
بدین(نمائندہ جسارت )بدین میں دی لیجنڈ لا کالج کا افتتاح، نوجوانوں کے لیے معیاری قانونی تعلیم کا آغاز، نوجوانوں کو قانون کی تعلیم کے لیے بڑے شہروں کا رخ نہیں کرنا پڑے گا، افتتاحی تقریب سے قانونی ماہرین کا خطاب ۔بدین میں قانونی تعلیم کے فروغ کی جانب ایک اہم پیشرفت کے طور پر دی لیجنڈ لا کالج بدین کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا۔ افتتاحی تقریب میں وکلا، بار ایسوسی ایشن کے عہدیداران، سماجی و سیاسی شخصیات، صحافیوں اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی ماہر قانون خالد رشید آرائیں، سی ای او وقاص آرائیں، صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ایڈووکیٹ دلدار خان پٹھان ، جنرل سیکرٹری ایڈووکیٹ امیر آزاد پھنور ، ایڈووکیٹ علی رضا آرائیں، ایڈووکیٹ وسیم شاہ، ایڈووکیٹ شیراز دودپوٹو اور دیگر مقررین نے کہا کہ بدین میں لا کالج کا قیام وقت کی ایک اہم ضرورت تھا، جس سے علاقے کے نوجوانوں کو قانونی تعلیم کے حصول کے لیے بڑے شہروں کا رخ نہیں کرنا پڑے گا۔ مقررین نے کہا کہ ماضی میں بدین اور گردونواح کے طلبہ، خصوصاً طالبات کو کراچی، حیدرآباد اور دیگر شہروں میں جا کر قانون کی تعلیم حاصل کرنا پڑتی تھی، جس کے باعث انہیں مالی، سفری اور سماجی مشکلات کا سامنا رہتا تھا۔ دی لیجنڈ لا کالج بدین کے قیام سے اب طلبہ اپنے ہی شہر اور ضلع میں معیاری اور منظم قانونی تعلیم حاصل کر سکیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ کالج میں انٹرمیڈیٹ پاس طلبہ کے لیے قانون کے تعلیمی پروگرامز متعارف کرائے گئے ہیں، جہاں آئین پاکستان، فوجداری و دیوانی قوانین، قانونی مسودہ نویسی ، عدالتی طریقہ کار اور پیشہ ورانہ اخلاقیات کی تعلیم دی جائے گی۔ اس کے ساتھ ساتھ طلبہ کو عملی تربیت کے لیے موٹ کورٹس اور سینئر وکلا کی رہنمائی بھی فراہم کی جائے گی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ قانون کی تعلیم کو محض ایک پیشہ نہیں بلکہ معاشرے میں انصاف، قانون کی بالادستی اور انسانی حقوق کے تحفظ کی ذمہ داری سمجھ کر اپنائیں۔ انہوں نے کہا کہ دی لیجنڈ لا کالج بدین مستقبل میں باصلاحیت و باکردار قانون دان تیار کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا، جو عدالتی نظام کو مضبوط بنانے میں معاون ثابت ہوں گے۔ تقریب کے اختتام پر شرکا نے کالج کی تعلیمی سہولیات، کلاس رومز اور لائبریری کا دورہ کیا اور ادارے کے قیام کو بدین کے تعلیمی و قانونی مستقبل کے لیے خوش آئند قرار دیا۔ کالج انتظامیہ نے بتایا کہ داخلہ کے خواہشمند طلبہ و طالبات کالج سے رابطہ کر کے داخلہ کے عمل اور رہنمائی سے استفادہ کر سکتے ہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: دی لیجنڈ لا کالج قانونی تعلیم قانون کی کی تعلیم کے لیے
پڑھیں:
خیبرپختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ ترمیمی ایکٹ 2026 کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، جس کے بعد صوے میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو ہوگیا۔
نوٹیفکیشن میں بتایا کہ صوبے میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو ہوگیا، نئے قانون کے تحت ہرویلج اور نیبرہڈ کونسل کی آبادی 30 ہزار سے 40 ہزار ہوگی۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ ویلج کونسل عملی طور پر یونین کونسل کی حیثیت اختیار کر جائے گی اور نئی حدبندی ڈیجیٹل مردم شماری 2023 کی بنیاد پر ہوگی۔
اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ آبادی میں 10 فیصد تک کمی بیشی کی اجازت ہوگی۔
ترمیمی ایکٹ کے مطابق خصوصی حالات میں الیکشن کمیشن صوبائی حکومت سے مشاورت کے بعد اس شرط سے استثنیٰ دے سکے گا۔