Jasarat News:
2026-07-24@09:21:22 GMT

ڈھائی کروڑ بچے اسکول سے باہر ہونے کا انکشاف

اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2026 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

260121-01-4
اسلام آباد (مانیٹر نگ ڈ یسک )انسٹی ٹیوٹ آف سوشل اینڈ پالیسی سائنسز کی حالیہ رپورٹ میں حکومت کی تعلیمی ایمرجنسی پالیسی کا بھانڈا پھوڑ دیا گیا ہے اور انکشاف کیا گیا ہے کہ ملک میں تعلیم کے حصول پر مجموعی اخراجات 500 ارب روپے تک پہنچ چکے ہیں مگر اس کا بڑا بوجھ اب حکومت نہیں بلکہ عام پاکستانی خاندان اٹھا رہے ہیں اور ڈھائی کروڑ بچے اسکول سے باہر ہیں۔انسٹی ٹیوٹ آف سوشل اینڈ پالیسی سائنسز کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق ملکی تاریخ میں پہلی بار گھریلو اخراجات حکومتی تعلیمی بجٹ سے بڑھ گئے ہیں، پندرھویں ایڈیشن کی رپورٹ کے مطابق ڈھائی کروڑ بچے آج بھی اسکول سے باہر ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ تعلیم کے حصول کے لیے عوام 280 ارب روپے جبکہ حکومتی سرمایہ کاری 220 ارب روپے رہ گئی ہے یعنی تعلیم کا 56 فیصد بوجھ عوام اور صرف 44 فیصد ریاست اٹھا رہی ہے، والدین ایک ہزار 310 ارب روپے نجی اسکولوں کی فیس کی مد میں اور 613 ارب روپے کوچنگ اور ٹیوشن اور 878 ارب روپے دیگر ذاتی تعلیمی اخراجات پر خرچ کرنے پر مجبور ہیں۔پالیسی ڈائیلاگ میں آئی سیپس کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر سلمان ہمایوں نے بتایا کہ جب گھریلو اخراجات تعلیم پر سرکاری سرمایہ کاری سے بڑھ جائیں تو یہ ایک سنجیدہ مساواتی بحران کی نشان دہی کرتا ہے۔ورلڈ بینک کی سینئر ایجوکیشن اسپیشلسٹ عزا فرخ نے کہا کہ نجی اسکولوں کا پھیلاؤ اس بات کا ثبوت ہے کہ خاندان سرکاری نظام سے نکلنے کا انتخاب کر رہے ہیں۔آئی سیپس کے ڈائریکٹر پروگرامز احمد علی کا کہنا تھا کہ نجی اخراجات میں اضافہ حکومت کے لیے ایک واضح پالیسی پیغام ہے، یہ رجحان اس بات کا تقاضا کرتا ہے کہ سرکاری تعلیمی نظام کو مضبوط بنایا جائے، وسائل مؤثر انداز میں استعمال ہوں اور بالخصوص لڑکیوں اور محروم طبقات کے لیے مساوات کو تحفظ دیا جائے۔

مانیٹرنگ ڈیسک سیف اللہ.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ارب روپے

پڑھیں:

چیری نے پاکستان میں اپنی گاڑیوں کے تمام ماڈلز کی قیمتیں بڑھا دیں

ٹویوٹا، ہونڈا اور سوزوکی کے بعد چیری(Cherry) نے بھی ہائبرڈ گاڑیوں پر سیلز ٹیکس میں حالیہ اضافے کے بعد پاکستان میں اپنے تمام ماڈلز کی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔

تاہم کمپنی نے فوری طور پر مکمل اضافہ صارفین پر منتقل نہیں کیا اور محدود مدت کی پروموشنل آفر کے تحت جزوی طور پر بڑھی ہوئی قیمتیں متعارف کرائی ہیں۔

چیری ٹِگو 7 پی ایچ ای وی کی سابقہ قیمت 94 لاکھ 99 ہزار روپے تھی، جسے بڑھا کر پروموشنل قیمت 99 لاکھ 99 ہزار روپے کردی گئی ہے، جبکہ آفر ختم ہونے کے بعد اس کی اصل قیمت 1 کروڑ 9 لاکھ 49 ہزار روپے ہوگی۔

چیری ٹِگو 8 پی ایچ ای وی کی قیمت 1 کروڑ 12 لاکھ 99 ہزار روپے سے بڑھا کر پروموشنل قیمت 1 کروڑ 14 لاکھ 99 ہزار روپے کردی گئی ہے، جبکہ آفر کے بعد گاڑی کی اصل قیمت 1 کروڑ 29 لاکھ 99 ہزار روپے ہوگی۔

مزیدپڑھیں:اداکار شان بیگ اور روما مائیکل رشتۂ ازدواج میں منسلک، مداحوں کو خوشخبری سنا دی

اسی طرح ٹِگو 9 پی ایچ ای وی کی سابقہ قیمت 1 کروڑ 36 لاکھ 94 ہزار روپے تھی، جس کی پروموشنل قیمت 1 کروڑ 42 لاکھ 99 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔ آفر ختم ہونے کے بعد گاڑی کی اصل قیمت 1 کروڑ 57 لاکھ 49 ہزار روپے ہوگی۔

کمپنی کے مطابق پروموشنل قیمتیں محدود مدت کے لیے ہیں اور 31 جولائی تک دستیاب ہوں گی، جبکہ اسٹاک ختم ہونے تک موجودہ صارفین بھی اس آفر سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔

چیری کی جانب سے نئی قیمتوں کو محدود مدت کی ڈسکاؤنٹ آفر کے طور پر پیش کیا گیا ہے، تاہم رعایت کے باوجود تینوں گاڑیاں اپنی سابقہ قیمتوں کے مقابلے میں مہنگی ہوگئی ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے ٹرانسپورٹ سیکٹر متاثر, بس اڈے پر مسافروں میں نمایاں کمی
  • حکومت کا چینی شہریوں کیلئے بلٹ پروف لینڈ کروزر خریدنے کا فیصلہ
  • چیری نے پاکستان میں اپنی گاڑیوں کے تمام ماڈلز کی قیمتیں بڑھا دیں
  • حکومت کاچینی شہریوں کیلئے بلٹ پروف لینڈ کروزر خریدنے کا فیصلہ
  • کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • مودی کا امتحانی پرچے لیک کرنے والوں کے خلاف فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کرنے کا اعلان
  • لاہور ہائی کورٹ کا اہم فیصلہ: ہا ئوسنگ سوسائٹیوں کے پارک، اسکول اور مسجد کی زمین فروخت نہیں کی جا سکتی
  • خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • حیسکو میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کی کرپشن کا انکشاف
  • حیسکو میں گھوسٹ، ریٹائرڈ ملازمین کی تنخواہ کے نام پر 1 ارب 6 کروڑ روپے کی خرد برد کا انکشاف