data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

پشاور: وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے خیبرپختونخوا میں سکیورٹی کی صورتحال اور ملکی امن و سلامتی کے معاملات پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ وہ پرامن طرز زندگی اختیار کرنا چاہتا ہے یا نہیں۔

خیبرپختونخوا سکیورٹی ورکشاپ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے صوبے کے عوام کی دہشت گردی کے خلاف قربانیوں کو بے مثال قرار دیا اور کہا کہ حکومت صوبے میں امن و امان کی صورتحال مزید بہتر بنانے کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے، خیبرپختونخوا میں پائیدار امن کا قیام ناگزیر ہے اور اس کے لیے تمام متعلقہ ادارے اور عوام کو متحد ہونا ہوگا۔

شہباز شریف نے قومی سلامتی کو حکومت کی اولین ترجیح قرار دیتے ہوئے کہا کہ داخلی و خارجی سکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے جامع حکمت عملی مرتب کی جا رہی ہے، دہشت گردوں کا مکمل خاتمہ کیے بغیر قوم چین سے نہیں بیٹھے گی، خیبرپختونخوا کے عوام نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بے مثال قربانیاں دیں۔

انہوں نے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے سکیورٹی فورسز کی قربانیوں کو قابل تحسین قرار دیا اور کہا کہ ریاست اس ناسور کو جڑ سے ختم کرنے کے لیے پرعزم ہے، سوشل میڈیا پر جھوٹ اور پراپیگنڈے کے ذریعے نوجوانوں کے اذہان میں زہر گھولا جا رہا ہے۔

وزیراعظم نے ملکی ترقی کے حوالے سے بھی بات کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کی ترقی تب ہی ملک کی ترقی کہلائے گی جب دیگر صوبے بھی ترقی کریں گے، بلوچستان کو 100 ارب روپے پنجاب کے حصے سے منتقل کیے گئے، اہم سڑکوں کی تعمیر کے لیے وفاقی فنڈز فراہم کیے جا رہے ہیں اور سولر ٹیوب ویلز کے منصوبے کے لیے 40 ارب روپے وفاق کی جانب سے مختص کیے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسی طرح خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے خلاف اقدامات کے لیے 15 برس میں 800 ارب روپے فراہم کیے، تاہم صوبے میں وہ ترقیاتی منظر نامہ نظر نہیں آتا جو دیگر صوبوں میں دیکھنے کو ملتا ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ فیلڈ مارشل کی قیادت میں بھارت کے خلاف جنگ میں کامیابی حاصل ہوئی، گزشتہ سال جنگ کے دوران بھارت کے سات جہاز مار گرائے گئے اور آج پاکستانی پاسپورٹ کو عالمی سطح پر عزت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے، معاشی ترقی میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے اور پاکستان عالمی سطح پر مضبوط اور مستحکم ملک کے طور پر ابھر رہا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان نے 40 لاکھ افغان مہاجرین کی مہمان نوازی کی ہے اور افغان عبوری حکومت کو چاہیے کہ وہ اپنے عوام پر رحم کرے اور نوجوانوں کو شدت پسندی سے بچا کر مثبت سمت دے۔

خطاب کے دوران وزیراعظم نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو فون کر کے عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی، جس پر وزیراعلیٰ نے شکریہ ادا کیا۔

ویب ڈیسک دانیال عدنان.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: دہشت گردی کے شہباز شریف ارب روپے کے خلاف کہا کہ کے لیے

پڑھیں:

سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک

اسلام آباد: سیکیورٹی فورسز نے مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گردوں کو ہلاک اور متعدد کو گرفتار کرلیا. گرفتار شدگان میں سہولت کار سمیت مرد اور خواتین خودکش بمبار بھی شامل ہیں۔بلوچستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کامیابی سے جاری ہے. سیکیورٹی فورسز نے کارروائیاں تیز کرتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف گھیرا مزید تنگ کردیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں مستونگ کےعلاقہ کھڈ کوچہ میں بروقت  کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد وں کو جہنم واصل کر دیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کی گئی سیکیورٹی فورسز کی اس کارروائی کے دوران متعدد دہشت گردوں کو گرفتار بھی کر لیا گیا. گرفتار دہشت گردوں میں سہولت کار سمیت مرد اور خواتین خودکش بمبار بھی شامل ہیں۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی مؤثر کاروائی میں  دہشت گردوں کی متعدد کمین گاہیں مکمل طور پر تباہ کر دی گئیں. کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کر لیا گیا۔آپریشن کے دوران علاقے میں سرچ اور کلیئرنس کارروائیاں جاری ہیں، سیکیورٹی فورسز کی جانب سے مکمل نگرانی برقرار ہے. حالیہ دنوں میں مستونگ کےعلاقہ کھڈ کوچہ میں  دہشتگردوں کی مذموم کاروائیوں کے بعد سیکیورٹی فورسز کی جانب سے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن تیز کر دیے گئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • عطا اللہ تارڑ نے اب تک معافی نہیں مانگی، وزیراعظم وزرا کے تضحیک آمیز رویے کا نوٹس لیں، سحر کامران
  • نتیجہ خیز آپریشن شعبان!
  • کلچر کب تہذیب بنتا ہے
  • مودی کا امتحانی پرچے لیک کرنے والوں کے خلاف فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کرنے کا اعلان
  • فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا
  • سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ، خیبرپختونخوا حکومت کا بڑا ریلیف اعلان
  • سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک
  • خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • سعودی عرب ابراہام معاہدوں میں شامل ہوا تو یہ تاریخی پیش رفت ہوگی؛ اسرائیلی وزیراعظم
  • حیسکو میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کی کرپشن کا انکشاف