Jasarat News:
2026-07-24@02:37:51 GMT

کالج اساتذہ کے جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں،کاشف شیخ

اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2026 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

260205-08-6
کراچی( اسٹاف رپورٹر)امیرجماعت اسلامی سندھ کاشف سعید شیخ نے حکومت سندھ پرزوردیا ہے کہ وہ احتجاج کرنے والے کالج اساتذہ کے جائز مطالبات کو فوری طور پر تسلیم کر کے سندھ میں تعلیمی نظام کو مضبوط اور مؤثر بنایا جائے۔ دنیا بھر میں اساتذہ کو بہترین سہولیات، مناسب تنخواہیں، ترقی کے مواقع اور تحقیقی سہولتیں فراہم کی جاتی ہیں، کیونکہ اساتذہ کسی بھی قوم کی تعمیر و ترقی میں بنیادی کردار ادا کرتے ہیں۔وزیرتعلیم کو اساتذہ سے مذاکرات کرکے افہام وتفہیم سے حل نکالنا چاہیے۔ مگر بدقسمتی سے سندھ میں کالج اساتذہ طویل عرصے سے اپنی جائز سہولیات اور مراعات سے محروم چلے آ رہے ہیں، جس کے باعث ان میں بے چینی اور مایوسی بڑھ رہی ہے۔سندھ کے معزز شعبہ تعلیم سے وابستہ کالج کے اساتذہ گزشتہ ایک عرصے سے اپنے جائز حقوق کے حصول کے لیے سڑکوں، راستوں اور پریس کلب پر احتجاج کرنے میں مصروف ہیں لیکن حکومت سندھ کے ذمے داران کے کانوں پر کوئی جوں بھی رینگتی جوکہ ان کی بے حسی کی انتہا ہے۔ ملاقات کرنے والے اساتذہ وفد سے بات چیت کرتے ہوئے صوبائی امیر کا مزید کہنا تھاکہ ایک طرف پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری سندھ کے ہرضلع میں یونیورسٹی قائم کرنے کا اعلان کرتے ہیں تودوسری جانب سندھ میں 80لاکھ بچے اسکولوں سے باہر اورتعلیمی ادارے بنیادی سہولتوں سے بھی محروم اورکہیں وڈیروں کی اوطاق توکہیں پرکھنڈربنے ہوئے ہیںجبکہ گزشتہ 18سال سے سندھ میں پیپلزپارٹی کی حکومت ہے۔حکومتی اکنامک سروے 2025 کے مطابق سندھ کے 70فیصدسرکاری اسکول بجلی سے محروم ہیں، 43 فیصدمیں ٹوائلٹ نہیں ہے۔ 42 فیصداسکولوں میں پینے کا پانی دستیاب نہیں ہے جبکہ 39 فیصدکی چار دیواری ہی موجود نہیں ہے۔سندھ حکومت کو اسکول سے باہر 80 لاکھ بچوں اوراساتذہ کے جائزحقوق پرسنجیدگی کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔ملاقات کرنے والے وفد کا کہنا تھاکہ کالج اساتذہ کے بنیادی مطالبات عرصہ دراز سے زیر التوا ہیں، وہ مسلسل احتجاج کرنے میں مصروف ہیںجن پر حکومت کی جانب سے اب تک کوئی واضح پیش رفت نہیں ہو سکی۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ڈی پی سی ،بورڈ ٹو ، بورڈ ون کا انعقاد جلد از جلد کیا جائے، سندھ کے تمام کالجز کی ایس این ای ریوائز کی جائے،سندھ کے کالجز اساتذہ کو خیبر پختونخوا کے طرز پر فائیو ٹیئر دیا جائے ،سید سردار شاہ وزیر تعلیم سندھ کی طرف سے اسمبلی فلور پر کیے گئے وعدے جلد از جلد پورے کیے جائیں۔ایم فل اور پی ایچ ڈی الاؤنس یونیورسٹی کے اساتذہ کے برابر کیا جائے،سنیارٹی لسٹ جلد سے جلد جاری کی جائے۔

اسٹاف رپورٹر سیف اللہ.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کالج اساتذہ اساتذہ کے سندھ کے

پڑھیں:

مودی کا امتحانی پرچے لیک کرنے والوں کے خلاف فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کرنے کا اعلان

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے امتحانی پرچوں کے لیک ہونے کے بڑھتے ہوئے واقعات کے خلاف سخت اقدامات کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے جرائم میں ملوث افراد کو جلد انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیےفاسٹ ٹریک عدالتیںقائم کی جائیں گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ طلبہ کے مستقبل سے کھیلنے والوں کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (X) پر جاری اپنے بیان میں وزیراعظم مودی نے کہا کہ نوجوانوں کا مستقبل حکومت کی اولین ترجیح ہے اور امتحانی نظام میں بدعنوانی یا پرچے لیک کرنے جیسے جرائم میں ملوث عناصر کو سخت اور فوری سزا دی جائے گی۔

یہ امتحانی پرچوں کے لیک ہونے کے معاملے پر وزیراعظم مودی کا پہلا عوامی بیان ہے۔ تاہم ان کے ردعمل کے بعد بھی ملک بھر میں جاری طلبہ احتجاج میں کمی نہیں آئی۔ متعدد طلبہ اور سماجی حلقوں نے سوال اٹھایا کہ حکومت نے اس حساس معاملے پر ردعمل دینے میں اتنی تاخیر کیوں کی۔

دوسری جانب لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی نے وزیراعظم کے بیان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے حکومت پر تعلیمی نظام کو کمزور کرنے کا الزام عائد کیا۔

راہل گاندھی نے ایکس پر اپنی پوسٹ میں لکھا کہ نوجوانوں کے مستقبل کو سب سے زیادہ نقصان موجودہ حکومت نے پہنچایا ہے۔ ان کے مطابق حکومت نے نہ صرف تعلیمی نظام کو تباہ ہونے دیا بلکہ ذمہ دار افراد کو بھی تحفظ فراہم کیا۔

انہوں نے کہا کہ احتجاج کرنے والے طلبہ کے تین بنیادی مطالبات ہیں، جن میں وزیر تعلیم دھرمندر پردھان کو عہدے سے ہٹانا، طلبہ سے باضابطہ معافی مانگنا اور احتجاج کے دوران طلبہ پر مبینہ تشدد میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی شامل ہے۔

واضح رہے کہ ملک میں تعلیمی اصلاحات اور امتحانی نظام میں شفافیت کے مطالبات کے حوالے سے احتجاجی تحریک جاری ہے۔ حالیہ دنوں میں طلبہ اور پولیس کے درمیان جھڑپوں کے بعد یہ معاملہ مزید شدت اختیار کر گیا ہے، جبکہ امتحانی پرچے لیک ہونے کے واقعات نے بھارت کے تعلیمی نظام پر سنجیدہ سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • حکومت کا مسلسل تین دنوں میں پیٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کا نیا ریکارڈ
  • سینیٹ قائمہ کمیٹی کا بڑا فیصلہ، پرنٹ میڈیا کے معاملات صرف پریس کونسل میں سنے جائیں گے
  • گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
  • کالم نگار کو بیوروکریسی کے بارے میں مبینہ ریمارکس پر نوٹس صرف مؤقف حاصل کرنے کے لیے جاری کیا گیا تھا، اس پر کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے اجلاس میں این سی سی آئی کی بریفنگ
  • فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
  • مودی کا امتحانی پرچے لیک کرنے والوں کے خلاف فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کرنے کا اعلان
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
  • حکومت مساجد و مدارس کی رجسٹریشن کے پروسس کو آسان بنائے، شاہ عبدالحق قادری
  • جامعہ کراچی میں سالانہ یومِ حسینؑ، شیعہ سنی علماء کا خطاب، اساتذہ و طلباء کی شرکت