لاہور: نجی کالج کے مغوی سی ای او کو اغواء کاروں نے رہا کردیا
اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2026 GMT
لاہور:
جوہر ٹاؤن سے نجی کالج کے اغوا ہونے والے سی ای او عابد وزیر خان کو اغواء کاروں نے رہا کردیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق عابد وزیر خان بخیریت اپنے گھر پہنچ گئے ہیں اور ان کی طبی حالت تسلی بخش ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اغواء کی واردات کے حوالے سے تفتیش جاری ہے جبکہ اغواء کاروں کی شناخت اور گرفتاری کے لیے کوششیں کی جا رہی ہیں۔
پولیس حکام کے مطابق تفتیش مکمل ہونے کے بعد اغواء کے واقعے سے متعلق تمام حقائق سامنے لائے جائیں گے۔
22 جنوری کو تھانہ جوہر ٹاؤن میں درج ایف آئی آر کے مطابق عابد وزیر خان کو آفس سے جاتے ہوئے راستے سے اغوا کیا گیا تھا۔
ایف آئی آر میں کہا گیا کہ عابد وزیر خان اغوا کے وقت خاتون جنرل مینجر کے ساتھ فون لائن پر تھے۔
خاتون نے فون پر نامعلوم شخص کی آواز سنی۔ نامعلوم شخص نے مغوی کو کہا کہ تم نے میری گاڑی کا ایکسیڈینٹ کیا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
مستونگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سیشن جج عبد الحکیم کاکڑ جاں بحق
ولی خان کے علاقے میں نامعلوم افراد نے سیشن جج کی گاڑی پر فائرنگ کردی۔ڈی پی او اللہ بخش بلوچ کے مطابق فائرنگ سے سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کا گن مین جاں بحق ہوگئے جبکہ ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری سمیت 2 افراد شدید زخمی ہیں۔ڈی پی او کا بتانا ہے کہ سیشن جج اور ایڈیشنل سیشن جج کوئٹہ سے سیشن کورٹ مستونگ آرہے تھے، واقعے کے بعد علاقے کی ناکہ بندی کردی گئی ہے۔