Nawaiwaqt:
2026-07-24@11:23:22 GMT

سی سی ڈی کے خوف سے اغوا کاروں نے مغوی کو رہا کر دیا

اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2026 GMT

سی سی ڈی کے خوف سے اغوا کاروں نے مغوی کو رہا کر دیا

لاہور میں نجی کالج کے مغوی سی ای او کی رہائی سے متعلق نئے انکشافات سامنے آئے ہیں۔جوہر ٹاؤن میں نجی کالج کے سی ای او عابد وزیر کو بدھ کے روز 16 کروڑ روپے تاوان کے لیے اغوا کیا گیا تھا۔مغوی کے مطابق ملزمان نے اس شرط پر انہیں رہا کیا کہ وہ سی سی ڈی کو کچھ نہیں بتائیں گے۔ اغوا کاروں نے یہ بھی کہا کہ تاوان نہ دیں بلکہ ہم سے بھی پیسے لے جائیں۔ اغوا کاروں نے بس پر بٹھا کر کرایہ بھی خود ادا کیا۔عابد وزیرکے مطابق ملزمان نے مطالبہ کیا کہ سی ڈی کو صرف یہ بتایا جائےکہ کسی نے اغوا نہیں کیا۔ادھر سی سی ڈی حکام کا کہنا ہےکہ سی سی ڈی کی کاروائیوں کی بدولت صوبے میں سنگین جرائم 65 فیصدکم ہوگئےہیں، ملزمان کے قریب پہنچ چکےہیں، جلد گرفتار کریں گے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: سی سی ڈی

پڑھیں:

کراچی، رینجرز اور ایس آئی یولیس کے ساتھ مقابلے میں 3 بھتہ خور ہلاک، ایک زخمی گرفتار

کراچی:

ملیر 15 کے علاقے میں سندھ رینجرز اور اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو) پولیس کے مشترکہ آپریشن کے دوران مبینہ مقابلے میں تین ملزمان ہلاک جبکہ ایک زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔

چھیپا حکام کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں اور مبینہ بھتہ خوروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ تقریباً آدھے گھنٹے تک جاری رہا جس کے بعد تین ملزمان مارے گئے جبکہ ایک زخمی حالت میں گرفتار ہوا۔

فائرنگ ختم ہونے کے بعد ہلاک اور زخمی ملزمان کو ریسکیو کی ایمبولینسوں کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔

حکام کے مطابق ہلاک ہونے والے ملزمان کی شناخت شاہ رخ، راحب اور علی حمزہ کے ناموں سے ہوئی ہے جبکہ زخمی حالت میں گرفتار ملزم کی شناخت محمد وسیم کے نام سے کی گئی ہے۔

ابتدائی معلومات کے مطابق ہلاک اور گرفتار ملزمان بھتہ خوری سمیت دیگر سنگین جرائم میں ملوث تھے۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے واقعے کی مزید تفتیش کر رہے ہیں اور ملزمان کے ممکنہ ساتھیوں کی تلاش بھی جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • اغوا برائے تاوان کیس: پولیس نے منیب بٹ کو بے گناہ قرار دیا، ضمانت واپس لینے کی درخواست
  • پاکستان کے زرمبادلہ میں اضافے کے لیے سرمایہ کاری ناگزیر، قونصلیٹ ہر ممکن تعاون کرے گا: قونصل جنرل سید مصطفیٰ ربانی
  • کراچی کے 2 اسٹریٹ کرمنلز مردان میں پولیس مقابلے میں ہلاک
  • سٹی کورٹ: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں تفتیش مکمل کر کے رپورٹ پیش کرنے کا حکم
  • عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں کمی
  • کراچی، رینجرز اور ایس آئی یولیس کے ساتھ مقابلے میں 3 بھتہ خور ہلاک، ایک زخمی گرفتار
  • گھوٹکی: سابق ایم پی اے شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا: ایس ایس پی
  • کراچی: کیماڑی میں 6 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
  • کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک