Nawaiwaqt:
2026-07-24@13:44:42 GMT

پشاور: کوہستان کرپشن اسکینڈل کا ایک ملزم بیرون ملک فرار

اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2026 GMT

پشاور: کوہستان کرپشن اسکینڈل کا ایک ملزم بیرون ملک فرار

 کوہستان کرپشن اسکینڈل کا ایک ملزم بیرون ملک فرار ہوگیا۔نیب ذرائع کے مطابق کوہستان کرپشن اسکینڈل کا ایک ملزم بیرون ملک فرار ہوگیا  ہے جسے انٹرپول کے ذریعے واپس لایا جائےگا۔نیب ذرائع  کا کہنا ہے کہ اسکینڈل میں اب تک مرکزی ملزم قیصر اقبال سمیت 36 ملزمان گرفتارکیے جاچکے ہیں جبکہ  اسکینڈل میں ملوث 6 ملزمان کی گرفتاری کیلئے کوششیں جاری ہیں۔نیب ذرائع کے مطابق 4 سے زیادہ گرفتار ملزمان نے  پلی بارگین کی درخواستیں جمع کر رکھی ہیں، 36 ملزمان کے اثاثے اور بینک اکاؤنٹس منجمد کردیےگئے ہیں۔واضح رہے کہ کوہستان میں 40 ارب روپے کا میگا کرپشن کیس سامنے آیا تھا۔اس اسکینڈل میں سرکاری افسران، ٹھیکیداروں اور بینک حکام کی ملی بھگت سے جعلی کمپنیوں اور جعلی دستاویزات کے ذریعے اربوں روپے نکلوائے گئے تھے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

ایران کے جزیرہ قشم میں ایک جنگی طیارہ گرنے کی اطلاعات

سوشل میڈیا ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک نامعلوم طیارہ زمین پر گر رہا ہے جس میں آگ لگی ہوئی ہے۔ بعض ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ ایرانی ایئر ڈیفنس نے دشمن کا طیارہ مار گرایا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ایران کے جزیرہ قشم میں ایک جنگی طیارہ گرنے کی ابتدائی اطلاعات سامنے آ رہی ہیں، سوشل میڈیا ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک نامعلوم طیارہ زمین پر گر رہا ہے جس میں آگ لگی ہوئی ہے۔ بعض ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ ایرانی ایئر ڈیفنس نے دشمن کا طیارہ مار گرایا ہے تاہم ابھی تک باقاعدہ تصدیق نہیں ہوئی۔ دوسری طرف ایران نے صوبہ کرمان میں امریکی ٹاماہاک کروز میزائل کو بھی مار گرایا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال پر ڈی ایس پی صدر رحیم یارخان معطل
  • ایران کے جزیرہ قشم میں ایک جنگی طیارہ گرنے کی اطلاعات
  • پشاور: حیات میڈیکل کمپلیکس میں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال دوسرے روز بھی جاری، مریض مشکلات سے دوچار
  • تحریک انصاف5 اگست کو کیا کرنے جا رہی ہے؟
  • 5 اگست کو پاکستان تحریک انصاف کیا کرنے جا رہی ہے؟
  • ضم اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کریں: گورنر خیبر پی کے کا وزیراعظم کو خط
  • کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
  • خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • حیسکو میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کی کرپشن کا انکشاف