’مجھے آپ کی سلامتی کی پرواہ ہے‘، مریم نواز کا شہری سے مکالمہ
اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2026 GMT
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز بسنت کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے لبرٹی چوک لاہور پہنچ گئی، انہوں نے شہریوں سے گفتگو بھی کی۔
مریم نواز نے بغیر سیفٹی رارڈ لگائے موٹر سائیکل سوار کو دیکھ کر گاڑی روک لی، موٹر سائیکل سوار کو سیفٹی راڈ لگانے کی ہدایت کی۔
وزیر اعلیٰ نے موٹرسائیکل سوار کو سیفٹی راڈ لگانے کا کہتے ہوئے کہا کہ آپ کو مفت سیفٹی راڈ لگائے جا رہے ہیں، مجھے آپ کی سلامتی کی پرواہ ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ جن حضرات نے ابھی تک اپنی موٹر سائیکل پر سیفٹی راڈز نصب نہیں کروائے، ان سے گزارش ہے کہ اپنی حفاظت اور سلامتی کے لیے جلد از جلد یہ کام مکمل کریں۔
انہوں نے مزید کہا کہ بغیر سیفٹی راڈز کے موٹر سائیکل کو لاہور میں داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور جرمانہ یا قانونی کارروائی بھی ہو سکتی ہے۔ شہریوں نے بسنت کروانے پر وزیر اعلیٰ کا شکریہ ادا کیا، اور اقدامات کو سراہا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: موٹر سائیکل مریم نواز
پڑھیں:
بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
تصویر سوشل میڈیا۔پراونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے مون سون بارشوں کے باعث نقصانات سے متعلق رپورٹ جاری کر دی۔
لاہور ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق مون سون بارشوں کے باعث پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، بارشوں میں چھتیں گرنے سے 15 افراد جاں بحق ہوئے۔
بارش رکنے کے بعد ایم ڈی واسا نے تمام انڈر پاس کلیئر کر دینے کا دعویٰ کیا، بارش کے باعث نناوے فیڈرز بھی متاثر ہوئے، بحالی کا کام جاری ہے، ڈیفنس میں بارش کے پانی میں ایک منچلا کشتی لے آیا۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں میں کرنٹ لگنے سے 3 اور آسمانی بجلی گرنے سے 2 افرادجاں بحق ہوئے۔ بارش کے پانی میں ڈوبنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا، بارشوں کے باعث 38 مکانات جزوی طور پر متاثر ہوئے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ جاں بحق افراد کے خاندانوں کو 10 سے 50 لاکھ روپے تک امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
انھوں نے کہا کہ شہریوں سے گزارش ہے موسم برسات میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔