بسنت پر موٹرسائیکل پر پابندی نہیں، سیفٹی راڈ نہ لگایا تو بائیک بند ہوگی، وزیراعلیٰ مریم نواز کی شہریوں سے گفتگو
اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2026 GMT
بسنت پر موٹرسائیکل پر پابندی نہیں، سیفٹی راڈ نہ لگایا تو بائیک بند ہوگی، وزیراعلیٰ مریم نواز کی شہریوں سے گفتگو WhatsAppFacebookTwitter 0 5 February, 2026 سب نیوز
لاہور(آئی پی ایس )وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ بسنت پر موٹرسائیکل چلانے پر پابندی نہیں لیکن اگر سیفٹی راڈ نہ لگایا تو بائیک بند ہو جائے گی۔وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف اچانک لبرٹی چوک پہنچ گئیں، وزیراعلی مریم نوازشریف کو دیکھ کر بڑی تعداد میں شہری جمع ہوگئے۔
مریم نوازشریف نے شہریوں سے بات چیت، بچوں سے اظہار شفقت کیا، سیلفیاں بھی بنوائیں، وزیراعلی نے عوام کو روکنے والے سکیورٹی اہلکاروں کو ہٹا دیا۔وزیراعلی پنجاب نے پیلی شرٹ میں معصوم بچی کو دیکھ کر اظہار مسرت کیا، ہاتھ ملایا، ننھے شہری نے آکر وزیراعلی مریم نوازشریف سے ہاتھ ملایا۔ایک نوجوان گود میں اپنے شیر خوار بچے کو اٹھا کر مریم نواز شریف کے پاس پہنچ گیا وزیراعلی نے بچے کو دعائیں دیں۔شہری نے وزیراعلی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہر بندہ آپ کی تعریف کرتا ہے، آپ کے کام کو سب پسند کرتے ہیں۔آرمی یونیفارم میں ملبوس بچے کو دیکھ کرمریم نواز شریف نے کہا کہ آپ تو فوجی بھائی بنے ہوئے ہیں، وزیراعلی نے ننھے بچے سے مصافحہ اور پیار کیا۔
کراچی سے آئے شہری نے کہا کہ مریم نوازشریف کا کام حیران کن حد تک بہترین ہے اور نظر آتا ہے، مریم نواز کراچی آجائیں۔اس موقع پر وزیراعلی مریم نوازشریف نے سیفٹی راڈ کے بغیر بائیک سوار کو راڈ لگوانے کی ہدایت کی اور کہا کہ کسی بھی کیمپ پر جا کر مفت سیفٹی راڈ لگوا سکتے ہیں۔مریم نواز نے کہا کہ سیفٹی راڈ آپ کی اپنی سلامتی کیلئے ہے، مجھے آپ کی پرواہ ہے، بسنت پر موٹرسائیکل چلانے پر پابندی نہیں لیکن اگر سیفٹی راڈ نہ لگایا تو بائیک بند ہوجائے گی، حفاظتی اقدامات عوام کی حفاظت کے لئے ہیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرلاہور میں بسنت،سول ایوی ایشن اتھارٹی نے 3روز کیلئے نوٹم جاری کردیا،پائلٹس کو محتاط رہنے کی ہدایت لاہور میں بسنت،سول ایوی ایشن اتھارٹی نے 3روز کیلئے نوٹم جاری کردیا،پائلٹس کو محتاط رہنے کی ہدایت کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق آزادی کی صبح جلد طلوع ہوگی، فیلڈ مارشل عمران خان کی بہنوں پر جملے کسنے والوں کے لیے پارٹی میں کوئی جگہ نہیں، بیرسٹر گوہر ازبکستان کے صدر شوکت مرزا یوف دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے وفاقی محتسب نے کنوارے ہونے کی بنیاد پر رہائشی سہولت سے محروم کرنا غیرقانونی قراردیدیا پاکستان کی وحدت، ترقی اور عوام کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، وزیراعلیٰ بلوچستانCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: بسنت پر موٹرسائیکل پر پابندی نہیں مریم نواز
پڑھیں:
کراچی میں شوہر کے ساتھ موٹرسائیکل چوری کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ملزمہ گرفتار
سولچر بازار پولیس نے موٹرسائیکل لفٹنگ میں ملوث خاتون ملزمہ کو گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق سولچر بازارپولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث خاتون ملزمہ سحر بتول زوجہ کاشف خان کو گرفتار کرلیا
۔پولیس کے مطابق ملزمہ کی گرفتاری سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے عمل میں لائی گئی۔گرفتار ملزمہ اپنے شوہر کے ہمراہ موٹرسائیکل لفٹنگ کی درجنوں وارداتوں میں ملوث رہی ہے۔
دونوں میاں بیوی کو موٹر سائیکل لے جاتے ہوئے سی سی ٹی وی فوٹیج میں بھی دیکھا جاسکتا ہے۔ ملزمہ کے قبضے سے موٹر سائیکل نمبر KQX-2361 میکر سپر اسٹار 70 برآمد کرلی گئی۔
گرفتارملزمہ اورفرار شوہر کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج، مزید تفتیش جاری ہے۔