بسنت، سیفٹی راڈ نہ لگایا تو بائیک بند ہوگی: وزیراعلیٰ پنجاب
اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2026 GMT
لاہور: (نیوزڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ بسنت پر موٹرسائیکل چلانے پر پابندی نہیں لیکن اگر سیفٹی راڈ نہ لگایا تو بائیک بند ہو جائے گی۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف اچانک لبرٹی چوک پہنچ گئیں، وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کو دیکھ کر بڑی تعداد میں شہری جمع ہوگئے۔
مریم نوازشریف نے شہریوں سے بات چیت، بچوں سے اظہار شفقت کیا، سیلفیاں بھی بنوائیں، وزیراعلیٰ نے عوام کو روکنے والے سکیورٹی اہلکاروں کو ہٹا دیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے پیلی شرٹ میں معصوم بچی کو دیکھ کر اظہار مسرت کیا، ہاتھ ملایا، ننھے شہری نے آکر وزیراعلیٰ مریم نوازشریف سے ہاتھ ملایا۔
ایک نوجوان گود میں اپنے شیر خوار بچے کو اٹھا کر مریم نواز شریف کے پاس پہنچ گیا وزیراعلیٰ نے بچے کو دعائیں دیں۔
شہری نے وزیراعلیٰ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہر بندہ آپ کی تعریف کرتا ہے، آپ کے کام کو سب پسند کرتے ہیں۔
آرمی یونیفارم میں ملبوس بچے کو دیکھ کرمریم نواز شریف نے کہا کہ آپ تو فوجی بھائی بنے ہوئے ہیں، وزیراعلیٰ نے ننھے بچے سے مصافحہ اور پیار کیا۔
کراچی سے آئے شہری نے کہا کہ مریم نوازشریف کا کام حیران کن حد تک بہترین ہے اور نظر آتا ہے، مریم نواز کراچی آجائیں۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے سیفٹی راڈ کے بغیر بائیک سوار کو راڈ لگوانے کی ہدایت کی اور کہا کہ کسی بھی کیمپ پر جا کر مفت سیفٹی راڈ لگوا سکتے ہیں۔
مریم نواز نے کہا کہ سیفٹی راڈ آپ کی اپنی سلامتی کیلئے ہے، مجھے آپ کی پرواہ ہے، بسنت پر موٹرسائیکل چلانے پر پابندی نہیں لیکن اگر سیفٹی راڈ نہ لگایا تو بائیک بند ہوجائے گی، حفاظتی اقدامات عوام کی حفاظت کے لئے ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: مریم نوازشریف مریم نواز سیفٹی راڈ نے کہا کہ
پڑھیں:
وزیراعظم سے چینی کمپنی کے وفد کی ملاقات، غذائی تحفظ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال
وزیراعظم سے چینی کمپنی کے وفد کی ملاقات، غذائی تحفظ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال WhatsAppFacebookX 0 23 July, 2026 سب نیوز
اسلام آباد(آئی پی ایس ) وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چین کی معروف کمپنی فیمسن کے چیف ایگزیکٹو افسر جیک چین کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی، جس میں پاکستان میں غذائی تحفظ، جدید زرعی ٹیکنالوجی اور فوڈ اسٹوریج کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم نے چینی وفد کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور چین مثالی دوست ہیں، جن کے درمیان معاشی شراکت داری اور دوستانہ تعلقات وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان بزنس ٹو بزنس تعاون سے یہ دوستی مزید مستحکم ہوگی۔شہباز شریف نے فیمسن کی جانب سے پاکستان میں اجناس کے اسٹوریج مراکز کو جدید اسٹیٹ آف دی آرٹ مراکز میں تبدیل کرنے کے منصوبے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ اس سے زرعی شعبے میں جدید ٹیکنالوجی متعارف ہوگی، غذائی تحفظ میں بہتری آئے گی اور تجارتی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔
وزیراعظم نے ہدایت کی کہ ان منصوبوں میں پاکستان کی افرادی قوت کی ہنرمندی اور پیشہ ورانہ تربیت کو بھی شامل کیا جائے تاکہ مقامی افرادی قوت جدید زرعی ٹیکنالوجی سے مستفید ہو سکے۔فیمسن کے چیف ایگزیکٹو جیک چین نے پرتپاک میزبانی پر وزیراعظم اور حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے بتایا کہ وزیراعظم کے حالیہ دور چین کے دوران ہونے والی ملاقات کے نتیجے میں وہ پاکستان آئے ہیں تاکہ غذائی تحفظ سے متعلق قابلِ عمل منصوبوں کو آگے بڑھایا جا سکے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookX پچھلی خبرپراسیکیوٹر جنرل کی تعیناتی اسلام آباد بار سے ہو گی:اعظم نذیر تارڑ اگلی خبرلاہور ہائی کورٹ کا اہم فیصلہ: ہا ئوسنگ سوسائٹیوں کے پارک، اسکول اور مسجد کی زمین فروخت نہیں کی جا سکتی پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید... صدر ٹرمپ کی پالیسی آنکھ کے بدلے سرکی ہے، ایران کو ہر گزرتی رات کیساتھ بھاری قیمت چکانا ہوگی: مارکو روبیو کا انتباہ ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدے کو معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط کردیا آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکیCopyright © 2026, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم