مجھے آپ کی سلامتی کی پرواہ ہے، مریم نواز کا شہری سے مکالمہ
اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2026 GMT
اسکرین گریب/ ایکس
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز بسنت کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے لبرٹی چوک لاہور پہنچ گئی، انہوں نے شہریوں سے گفتگو بھی کی۔
مریم نواز نے بغیر سیفٹی رارڈ لگائے موٹر سائیکل سوار کو دیکھ کر گاڑی روک لی، موٹرسائیکل سوار کو سیفٹی راڈ لگانے کی ہدایت کی۔
وزیر اعلیٰ نے موٹرسائیکل سوا ر کو سیفٹی راڈ لگانے کا کہتے ہوئے کہا کہ آپ کو مفت سیفٹی راڈ لگائے جا رہے ہیں، مجھے آپ کی سلامتی کی پرواہ ہے۔
لاہور کی پتنگ بازی
مریم نواز نے کہا کہ جن حضرات نے ابھی تک اپنی موٹر سائیکل پر سیفٹی راڈز نصب نہیں کروائے، ان سے گزارش ہے کہ اپنی حفاظت اور سلامتی کے لیے جلد از جلد یہ کام مکمل کریں۔
انہوں نے مزید کہا کہ بغیر سیفٹی راڈز کے موٹر سائیکل کو لاہور میں داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور جرمانہ یا قانونی کارروائی بھی ہو سکتی ہے۔
شہریوں نے بسنت کروانے پر وزیر اعلیٰ کا شکریہ ادا کیا، اور اقدامات کو سراہا۔
مذہبی و سیاسی نقش و نگار والی پتنگوں کی تیاری، خرید و فروخت اور استعمال پر پابندی ہے۔
دوسری جانب بسنت کے تہوار میں بس اب چند گھنٹے کا انتظار ہے، لاہور ایک بار پھر بسنت کے رنگ میں رنگنے کو تیار ہے۔ عوام کا جوش و خروش عروج پر ہے۔ گڈے اور ڈور خرید لیے، پیچ لڑانے کی حکمت عملی تیار کرلی گئی۔
لاہور میں بسنت کیلئے موسیقی کا تڑکا، موج مستی اور ہلا گلا کا بھی انتظام ہوگیا، وقت قریب آتے ہی پتنگ کی دکانوں میں غیر معمولی گہما گہمی دیکھنے میں آرہی ہے پتنگ سازی کے سامان کی فروخت میں تیزی آگئی۔ شہریوں نے پتنگیں اور ڈور مہنگی ہونے کا شکوہ کیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: مریم نواز
پڑھیں:
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ، شہری پھٹ پڑے
سٹی 42: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا،
پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے کا اضافہ شہریوں نے قیمتوں میں اضافہ مسترد کردیا۔ حکومت سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا مطالبہ کردیا۔
شہری کا کہنا تھا کہ کس قانون کے تحت حکومت روزانہ پیٹرول کی قیمت بڑھا رہی ہے۔کمی پیسوں میں کی جاتی ہے جبکہ اضافہ بھاری کیا جاتا ہے۔پیٹرول کی اضافی قیمت کی وجہ روز مرہ زندگی بری طرح متاثر ہوکررہ گئی ہے، ہیجانی سی کیفیت ہوتی ہے کہ آج حکومت پیٹرول کتنا مہنگا کرے گی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
شہریوں کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی روزانہ کی بنیاد پر اضافے نے نفسیاتی اور ذہنی اذیت میں مبتلا کردیا ہے ۔ غریب شہریوں کو تنخواہ ماہانہ ملتی ہے جبکہ پیٹرولیم مصنوعات کی روزانہ کی بنیاد پر تبدیلی سارے بجٹ کو ہلا دیتی ہے ۔ اشیائے خوردونوش کی قیمتوں اور دیگر اخراجات میں بھی اضافہ ہوجاتاہے ۔ حکومت کو اپنے فیصلے پر غور کرنا چاہیے ۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ