بارسلونا قونصلیٹ میں عوامی خدمت کی نئی تاریخ رقم قونصل جنرل مراد وزیر علی کی مخلص قیادت اوورسیز پاکستانیوں کے لیے امید کی کرن
اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2026 GMT
بارسلونا قونصلیٹ میں عوامی خدمت کی نئی تاریخ رقم قونصل جنرل مراد وزیر علی کی مخلص قیادت اوورسیز پاکستانیوں کے لیے امید کی کرن WhatsAppFacebookTwitter 0 5 February, 2026 سب نیوز
بارسلونا:جدہ (خالد نواز چیمہ)امیگریشن سے متعلق خبر بریک ہونے کے بعد پاکستانی قونصلیٹ بارسلونا شدید عوامی دباؤ کی زد میں آ گیا، وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین اور اوورسیز پاکستانی فاؤنڈیشن کے بورڈ آف گورنرز سید قمر رضا شاہ کی خصوصی ہدایت اوورسیز پاکستانیز کے مسائل حل کرنا ہماری اولین ترجیح ہے قونصل جنرل مراد وزیر علی کی کوششوں کو سراہا اورکہا سپین بارسلونا میں منعقد اوورسیز پاکستانیز کے کامیاب کنونشن افواج پاکستان زندہ پروگرام سپین میں مقیم اوورسیز پاکستانیوں کی حب الوطنی کی اعلیٰ مثال ہے ایسے نازک وقت میں قونصل جنرل مراد وزیر علی ایک ملنسار، محنتی، ایماندار اور عوام دوست افسر کی حیثیت سے چٹان بن کر کھڑے ہو گئے اور اپنی ولولہ انگیز قیادت سے حالات کو قابو میں کر لیا۔
مراد وزیر علی کوئی نئے نام نہیں — وہ ایک عرصہ جدہ قونصلیٹ میں پاسپورٹ سیکشن کے سربراہ رہ چکے ہیں، جہاں سعودی عرب میں مقیم ہزاروں اوورسیز پاکستانی آج بھی ان کی شفاف خدمات، خوش اخلاقی اور مسئلہ حل کرنے والے انداز کو یاد کرتے ہیں۔ آج بھی سعودی عرب کی پاکستانی کمیونٹی ان کی خدمات کا اعتراف فخر کے ساتھ کرتی ہے۔
بارسلونا میں بھی انہوں نے صرف دفتری احکامات پر اکتفا نہیں کیا بلکہ خود فرنٹ لائن پر موجود رہے۔ دن ہو یا رات، قونصلیٹ کے ہر اہلکار کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے رہے۔ نتیجہ آج وہاں نظم و ضبط اور سکون نظر آتا ہے، اور رات کے وقت کوئی بھی شہری قونصلیٹ کے باہر لائن میں موجود نہیں تھا۔
عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ مراد وزیر علی نے ثابت کر دیا کہ سرکاری عہدہ اختیار نہیں بلکہ خدمت کا نام ہے۔ شہریوں نے ان کی ذاتی دلچسپی، انتھک محنت اور عوام دوست رویے کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اوورسیز پاکستانیوں کے دل جیت لیے ہیں۔
اگرچہ آنے والے دنوں میں رش برقرار رہے گا، مگر قونصلیٹ انتظامیہ کی بروقت منصوبہ بندی اور مضبوط قیادت کے باعث حالات کافی حد تک کنٹرول میں رہیں گے۔ یہ کامیابی صرف بارسلونا قونصلیٹ کی نہیں بلکہ پوری پاکستانی سفارتی سروس کے لیے ایک روشن مثال ہے۔
اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے قونصل جنرل مراد وزیر علی اور ان کی جانفشاں ٹیم کو سلام پیش کیا جا رہا ہے:شکریہ مراد وزیر علی — شکریہ پاکستان۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرلکی مروت، نامعلوم افراد نے گیس پائپ لائن کو دھماکا خیز مواد سے تباہ کر دیا لکی مروت، نامعلوم افراد نے گیس پائپ لائن کو دھماکا خیز مواد سے تباہ کر دیا جنگ بندی کے باوجود غزہ پر اسرائیلی حملے جاری، دو نومولود بچوں سمیت 24 فلسطینی شہید پاکستانی ہر حال میں کشمیری عوام کے ساتھ کھڑے ہیں: وزیراعظم آزاد کشمیر پاکستان کشمیریوں کی اخلاقی، سفارتی و سیاسی حمایت جاری رکھے گا: صدر و وزیراعظم پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج یومِ یکجہتی کشمیر منایارہا ہے وفاقی حکومت عوام کی حمایت سے ملک میں دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے پر عزم ہے۔وزیراعظمCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: قونصل جنرل مراد وزیر علی اوورسیز پاکستانیوں کے لیے
پڑھیں:
امریکا کی 250 ویں سالگرہ 5 روزہ نمائش، آزادی کے تصور پر پاکستانی آرٹسٹس کے فن پارے توجہ کا مرکز
امریکی سفارت خانے نے امریکا کی آزادی کے 250 سال مکمل ہونے کی تقریبات کے سلسلے میں جمعرات کو اسلام آباد میں ’لیٹ فریڈم رنگ‘ کے عنوان سے ’لبرٹی بیل‘ نمائش کا افتتاح کر دیا۔
نمائش میں ملک بھر سے تعلق رکھنے والے 16 پاکستانی فنکاروں کے تیار کردہ منفرد فن پارے پیش کیے گئے ہیں، جن میں ہر فنکار نے اپنے انداز میں ‘آزادی’ کے تصور کو اجاگر کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:گورنر خیبرپختونخوا سے امریکی ناظم الامور کی ملاقات، سرمایہ کاری اور ترقیاتی تعاون بڑھانے پر اتفاق
نمائش کا افتتاح لوک ورثہ میوزیم میں منعقدہ تقریب میں امریکی ناظم الامور اینڈی ہیلس اور وفاقی وزیر برائے قومی ورثہ و ثقافت اورنگزیب خان کچھی نے مشترکہ طور پر کیا۔
پاکستانی فنکاروں نے ‘آزادی’ کی نئی تعبیر پیش کیامریکی سفارت خانے کے مطابق یہ منصوبہ پاکستان میں امریکی مشن کے پبلک ڈپلومیسی سیکشن نے اپنے ‘لنکن کارنرز’ نیٹ ورک کے ذریعے ترتیب دیا، جس میں ملک کے مختلف حصوں سے تعلق رکھنے والے 16 فنکاروں کو شریک کیا گیا۔
Federal Minister for NH&C Aurangzeb Khan Khichi and U.S. Chargé d’Affaires Andy Halus on Thursday jointly inaugurated the “Let Freedom Ring” American Liberty Bell display at Lok Virsa Heritage Museum, celebrating the enduring cultural partnership between Pakistan & United States pic.twitter.com/3uqKCelXK9
— National Heritage and Culture Division (@DivisionCulture) July 23, 2026
ہر فنکار سے ایک ہی سوال پوچھا گیا کہ ’میرے لیے آزادی کیا معنی رکھتی ہے؟ ’اس سوال کے جواب میں فنکاروں نے ’لبرٹی بیل‘ کے منفرد ڈیزائن تخلیق کیے، جو پاکستانی نقطۂ نظر سے آزادی کے تصور کی عکاسی کرتے ہیں۔
نمائش 5 روز تک جاری رہے گی‘لیٹ فریڈم رنگ’ نمائش 23 سے 27 جولائی تک اسلام آباد کے 2 نمایاں ثقافتی مراکز، لوک ورثہ میوزیم اور پاکستان مونومنٹ میوزیم میں جاری رہے گی۔
امریکی سفارت خانے نے شہریوں کو دعوت دی ہے کہ وہ اس 5 روزہ نمائش کے دوران دونوں مقامات کا دورہ کریں اور فن پاروں کا مشاہدہ کریں۔
امریکا اور پاکستان کے مشترکہ اقدار پر زورتقریب سے خطاب کرتے ہوئے امریکی ناظم الامور اینڈی ہیلس نے کہا کہ ‘لبرٹی بیل’ آزادی، اظہارِ رائے اور بہتر مستقبل کی امید کی علامت ہے۔
أعلنت السفارة الأمريكية في إسلام آباد عن افتتاح معرض ليت فريدوم رينغ في متحف لوك ورثه ومتحف النصب التذكاري الباكستاني، وذلك ضمن الاحتفالات العالمية بمرور ٢٥٠ عامًا على إعلان الاستقلال الأمريكي.
شارك في الافتتاح القائم بالأعمال الأمريكي آندي هيلز ووزير التراث الوطني والثقافة… pic.twitter.com/EcPOSXchyu
— WE News | بالعربية (@WENewsArabic) July 23, 2026
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور امریکا دونوں معاشروں میں فن، تخلیقی اظہار اور بہتر دنیا کے تصور کو اہمیت دی جاتی ہے۔
لوک ورثہ کئی دہائیوں سے پاکستان کی ثقافتی شناخت کو محفوظ رکھنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج اس تاریخی مقام پر امریکا کی آزادی کی داستان کو بھی پیش کرنا باعثِ فخر ہے۔
ثقافتی تبادلوں سے تعلقات مضبوط بنانے پر زوروفاقی وزیر برائے قومی ورثہ و ثقافت اورنگزیب خان کچھی نے اس اقدام کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان ثقافتی تبادلے دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مستحکم بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
مزید پڑھیں:نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے قائم مقام امریکی ناظم الامور کی ملاقات، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال
انہوں نے اس نمائش کو دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ تعلقات اور باہمی تعاون کی ایک مثبت مثال قرار دیا۔
امریکا 2026 میں اپنے اعلانِ آزادی کی 250 ویں سالگرہ منا رہا ہے۔ اسی مناسبت سے دنیا بھر میں امریکی سفارت خانے اور سفارتی مشنز کے زیرِ اہتمام ‘فریڈم 250’ کے عنوان سے مختلف تقریبات، نمائشوں اور ثقافتی پروگراموں کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔
اسلام آباد میں منعقد کی جانے والی ‘لیٹ فریڈم رنگ’ مہم بھی اسی عالمی پروگرام کا حصہ ہے، جس کا مقصد آزادی، اختراع، تخلیقی اظہار اور ثقافتی روابط کو فروغ دینا ہے۔
اس نمائش کے ذریعے پاکستانی فنکاروں کو اپنے فن کے ذریعے آزادی کے تصور کو پیش کرنے کا موقع فراہم کیا گیا، جسے پاکستان اور امریکا کے درمیان ثقافتی تعاون کی ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آزادی افتتاح لوک ورثہ میوزیم امریکا امریکی سفارتخانہ امریکی ناظم الامور اینڈی ہیلس پاکستان ثقافتی تبادلہ فنکاروں لبرٹی بیل لیٹ فریڈم رنگ مونومنٹ میوزم