ویب ڈیسک : وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے یومِ یکجہتیٔ کشمیر کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ ہر پاکستانی کے دل میں کشمیر کی محبت خون کی طرح دوڑتی ہے اور کشمیری عوام کی جدوجہد آزادی ہم سب کے لیے باعثِ فخر ہے۔

مریم نواز شریف نے جانوں کا نذرانہ دے کر حقِ خودارادیت کی شمع روشن رکھنے والے کشمیری شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ سات دہائیوں سے بھارتی سفاکیت کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے والے بہادر کشمیری سلام کے مستحق ہیں، بھارتی بربریت نے جنت نظیر وادیٔ کشمیر کو ایک کھلی جیل میں تبدیل کر دیا ہے، جہاں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں روز کا معمول بن چکی ہیں۔

مریم اورنگزیب کا رات گئےاندرونِ شہر کا دورہ، بسنت انتظامات کا جائزہ لیا

وزیرِاعلیٰ پنجاب نے اقوامِ متحدہ اور دیگر عالمی اداروں پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں کے خلاف اپنا قانونی اور اخلاقی کردار ادا کریں اور مسئلہ کشمیر کے پائیدار حل کے بغیر خطے میں دیرپا امن کا خواب کبھی شرمندۂ تعبیر نہیں ہو سکتا۔

مریم نواز شریف نے واضح کیا کہ مظلوم کشمیریوں کی قربانیاں ہرگز رائیگاں نہیں جائیں گی اور پاکستان کشمیری عوام کی سفارتی، سیاسی اور اخلاقی حمایت پہلے کی طرح جاری رکھے گااور پاکستان ہر عالمی فورم پر کشمیری عوام کے حق میں آواز بلند کرتا رہے گا۔

پھلوں کی آج کی ریٹ لسٹ -04  فروری، 2026

اپنے پیغام کے اختتام پر وزیرِاعلیٰ پنجاب نے امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان شاء اللہ وہ دن ضرور آئے گا جب کشمیری عوام آزادی کا سورج اپنی آنکھوں سے دیکھیں گے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: مریم نواز شریف کشمیری عوام وزیر اعلی

پڑھیں:

خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ

محکمہ موسمیات کے مطابق موسلادھار بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، پشاور، نوشہرہ، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، ساہیوال، خانیوال، ملتان اور فیصل آباد میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارشوں  کے سبب خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، مری، گلیات اور کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات نے اس حوالے سے انتباہ جاری کردیا جس میں کہا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کشمیر، مری، گلیات، شمال مشرقی پنجاب، اسلام آباد، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، ڈیرہ غازی خان کے پہاڑی ندی نالوں اور شمال مشرقی بلوچستان کے  مقامی/ بر ساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق موسلادھار بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، پشاور، نوشہرہ، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، ساہیوال، خانیوال، ملتان اور فیصل آباد میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔ موسلادھار بارش، تیز آندھی اور آسمانی بجلی گرنے کے باعث کمزور تعمیرات (سولر پینلز، بجلی کے کھمبے، بل بورڈز وغیرہ) کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔

متعلقہ مضامین

  • لاہور ڈی ایچ اے میں بارش کے بعد پانی بھرگیا، رابی پیرزادہ کا مریم نواز سے شکوہ
  • نواز شریف کل میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات، بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ، وزیر اعظم
  • اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • مریم نواز کا اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے وسائل بروئے کار لانے کا حکم
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان
  • بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا