data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

ٹنڈوجام (جسارت نیوز)ٹنڈوجام ایکشن کمیٹی کے چیئرمین اور سیاسی رہنما میر شیر محمد تالپور نے کہا ہے کہ دس سال سے ٹنڈوجام کی عوام کو میٹھے پانی کی تسلی دی جارہی ہے عوام مضر صحت پانی استعمال کرکے گرد کے اور ہپاٹائس کے مرض میں مبتلا ہو کر مر رہی ہے ٹول پلازہ سپریم کورٹ کے فیصلوں کو ہوا میں اڑا رہا لیکن کو ئی پوچھنے والا نہیں یہ بات انھوں نے ٹنڈوجام پریس کلب کے دورے کے موقع پر نو منتخب عہدیداروں کو مبارکباد دینے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہی انھوں نے کہا دس سال سے بدعنوانی اور کرپشن کی وجہ سے ٹنڈوجام کی واٹر سپلائی کی اسیکم مکمل نہیں ہو سکی ہے پورا شہر اس کے لیے کھود کر عوام کے لیے عذاب بنادیا گیا ہے شہری مضر صحت پانی پینے پر مجبور ہیں جس کی وجہ شہر میں بڑی تعداد میں عوام گرد اور ہپاٹائس کے مرض میں مبتلا ہو کر بے بسی کی موت مر رہی ہے انھوں نے کہا کہ شہر میں منشیات کھولے عام فروخت ہورہی ہے اور آئس کے نشے نے نوجوان نسل کو تباہ کر کے رکھ دیا اور اس کے خلاف کوئی کاروائی کرنے کے لیے تیار نہیں عوام اس پر مظاہرے کرکرکے تھک چکی ہے انھوں نے کہا ٹنڈوجام ٹوٹل پلازہ کو سپریم کورٹ نے حکم دیا تھا کہ وہ یہاں کی عوام سے صرف دس روپے ٹول لے وہ بیس روپے وصول کر رہے ہیں اور جہاں مرضی آئے نیا ٹول پلازہ کسی بھی لنک روڑ پر قائم کرکے بیٹھ جاتے ہیں انھوں نے اس وقت ٹندوجام مسائل کا گڑھ بنا ہوا ہے ان حالت میں ٹنڈوجام پریس کلب عوام کی آواز بنا ہوا ہے انھوں نے کہا جب تک عوام صحافی ایک پلٹ فارم پر متحد ہو کر اپنے مسائل کے لیے آواز بلند نہیں کریں گے اس وقت مسائل حل نہیں ہو نگے اس موقع پر میر صوبیدار صدرکسان یونین صدرپریس کلب اورنگ زیب بھٹو جنرل سیکرٹری جام ناصر گدی سمیت دیگر افراد بھی موجود تھے۔

جسارت نیوز گلزار.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: انھوں نے کہا کے لیے

پڑھیں:

حکومت نے یومیہ بنیادوں پر آج پھر عوام پر پیٹرول بم گرا دیا

اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 23 جولائی 2026ء ) وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان کردیا ہے۔ پیٹرولیم ڈویژن کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا ہے۔ پیٹرول کی نئی قیمت 331 روپے 52 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔ جبکہ ڈیزل کی قیمت فی لیٹر قیمت میں 3 روپے 62 پیسے اضافہ کر دیا گیا ہے، ڈیزل کی نئی قیمت 378 روپے 66 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی۔

(جاری ہے)

نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 کے بعد ایک دن کیلئے ہوگا۔ یاد رہے وفاقی کابینہ نے پیٹرولیم مصنوعات کے لیے روزانہ قیمتوں کے تعین کا نیا نظام منظور کر لیا جس کے تحت اوگرا اب پیٹرول اور ڈیزل کی ایکس ڈپو قیمتیں روزانہ جاری کرے گا۔ پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں گزشتہ سات کاروباری دن کی اوسط عالمی قیمت کے مطابق ہوں گی، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا تعین عالمی مارکیٹ کے حساب سے کیا جائے گا۔ قیمتوں کے اعلان کے لیے وزیراعظم یا وفاقی حکومت کی پیشگی منظوری درکار نہیں ہوگی جبکہ اوگرا بغیر وزیراعظم یا حکومت کی منظوری کے قیمتوں کا اعلان کرے گا۔

متعلقہ مضامین

  • چینی شہریوں کی سیکیورٹی کیلیے بلٹ پروف لینڈ کروزر خریدنے کا فیصلہ
  • بارشوں کے پانی نے لاہور انتظامیہ کی پول کھول دی‘ اقبال ٹاﺅن اور جوہر ٹاﺅن میں مرکزی شاہراﺅں پر شگاف پڑگئے
  • حکومت نے یومیہ بنیادوں پر آج پھر عوام پر پیٹرول بم گرا دیا
  • فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کیلیے کینیڈا جانیوالے 175 غیر ملکیوں نے سیاسی پناہ مانگ لی
  • پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ڈیزائن میں قائممقام وائس چانسلر کی تعیناتی کیلیے سینیٹ کا اجلاس طلب
  • آزاد کشمیر الیکشن کے حوالے سے میڈیا کیلیے ضابطہ اخلاق جاری
  • عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
  • بجلی، گیس، پانی، پیٹرول سمیت ہر شعبے میں ٹیکس وصول کیے جا رہے ہیں، شاداب نقشبندی
  • حکومت مساجد و مدارس کی رجسٹریشن کے پروسس کو آسان بنائے، شاہ عبدالحق قادری
  • ایک ملک نے پاکستانیوں کیلیے ویزہ فیس ختم کردی