فیصل کریم کنڈی نے خیبر پختونخوا میں گورنر راج سے متعلق اہم بیان دیدیا
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2026 GMT
سندھ اسمبلی میں گورنرخیبر پختونخوا کا گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو علاج کی ضرورت تھی وہ سہولت انھیں دی گئی، گورنر راج میں دلچسپی نہیں، مجھے صوبے کا راجہ نہیں بننا، مجھے نہیں لگتا موجودہ حالات میں خیبر پختونخوا میں کوئی گورنر راج لگے گا۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ وزیراعظم اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی ملاقات خوش آئند ہے۔ سندھ اسمبلی میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا دہشتگردی کا شکار ہے، وفاق اور صوبائی حکومت کا ملکر کام کرنا بہت ضروری ہے۔ 8 فروری کو لاہور میں بسنت ہوگی، مجھے نہیں لگتا 8 فروری کو کوئی ہڑتال یا مظاہرہ ہوگا، اب تو سہیل آفریدی کی وزیراعظم سے ملاقات بھی ہو چکی ہے۔ بانی پی ٹی آئی کو علاج کی ضرورت تھی وہ سہولت انھیں دی گئی، گورنر راج میں دلچسپی نہیں، مجھے صوبے کا راجہ نہیں بننا، مجھے نہیں لگتا موجودہ حالات میں خیبر پختونخوا میں کوئی گورنر راج لگے گا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: خیبر پختونخوا گورنر راج
پڑھیں:
خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
محکمہ موسمیات کے مطابق موسلادھار بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، پشاور، نوشہرہ، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، ساہیوال، خانیوال، ملتان اور فیصل آباد میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارشوں کے سبب خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، مری، گلیات اور کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات نے اس حوالے سے انتباہ جاری کردیا جس میں کہا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کشمیر، مری، گلیات، شمال مشرقی پنجاب، اسلام آباد، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، ڈیرہ غازی خان کے پہاڑی ندی نالوں اور شمال مشرقی بلوچستان کے مقامی/ بر ساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق موسلادھار بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، پشاور، نوشہرہ، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، ساہیوال، خانیوال، ملتان اور فیصل آباد میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔ موسلادھار بارش، تیز آندھی اور آسمانی بجلی گرنے کے باعث کمزور تعمیرات (سولر پینلز، بجلی کے کھمبے، بل بورڈز وغیرہ) کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔