پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2026 GMT
پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں 2 فروری کو خیبر پختونخوا ہاؤس میں پی ٹی آئی پارلیمانی اجلاس کا اجلاس منعقد ہوا جس میں رکن قومی اسمبلی شاہد خٹک نے 8 فروری کے لاک ڈاؤن اور سڑکوں کی بندش کی مخالفت کی۔ذرائع کا کہنا ہے شاہد خٹک کا مؤقف تھا لاک ڈاؤن اور سڑکوں کی بندش سے صوبے کے عوام متاثر ہوں گے، خیبر پختونخوا کے عوام نے ہمیں مینڈیٹ دیا ہے، یہاں احتجاج کا کوئی فائدہ نہیں، کے پی میں لاک ڈاؤن اور سڑکوں کی بندش سے ہمارے لیے مسائل پیداہوں گے۔ذرائع نے بتانا کہ رکن قومی اسمبلی عاطف خان نے اجلاس کے دوران شاہد خٹک کی بات کی تائید کی جبکہ شاہد خٹک کا یہ بھی کہنا تھا اڈیالہ جیل کے باہر مظاہروں میں شرکت نہ کرنے والوں کی فہرست بنا دی جائے۔ذرائع کا کہنا ہے صدر پی ٹی آئی خیبرپختونخوا جنید اکبر نے اجلاس میں برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہم پر ورکرز کا دباؤ ہے، ہم کس کس کو راضی کریں؟ ہم علیمہ خان کو، ورکرز کو اور اب آپ کو، کس کس کو راضی کریں؟ اگر کچھ کرنا ہی ہے تو پھر تمام اراکین اسمبلی مستعفی ہو جاتے ہیں۔ پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی شاہد خٹک کا کہنا تھا اجلاس میں جنید اکبر سمیت ہر کسی نے اپنی رائے کا اظہار کیا تھا، میں نےاجلاس میں کہا تھا کہ لاک ڈاؤن سے یہاں کے لوگوں کو مشکلات ہوں گی جبکہ صدر پی ٹی آئی خیبر پختونخوا جنید اکبر نے اس معاملے پر مؤقف دینے سے گریز کیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: خیبر پختونخوا پی ٹی آئی لاک ڈاؤن شاہد خٹک
پڑھیں:
امریکا نے ایران پر مسلسل 13 ویں رات بھی فضائی حملے شروع کر دیے، سینٹکام
امریکہ نے ایران کے خلاف مسلسل 13 ویں رات بھی فوجی کارروائیاں جاری رکھیں جبکہ ایرانی شہر اہواز میں متعدد دھماکوں کی آوازیں سنی جانے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔
امریکی سینٹرل کمانڈ سینٹکام نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں تصدیق کی کہ امریکی افواج نے جمعرات کی شب ایران کے فوجی اہداف پر ایک اور حملہ کیا۔ بیان کے مطابق یہ کارروائیاں مسلسل 13 ویں رات جاری رہیں۔
U.S. forces started another night of strikes against Iranian military targets at 6:45 p.m. ET today. This is the 13th consecutive night of strikes aimed to hold Iran accountable and diminish threats from the Islamic Revolutionary Guard Corps to commercial shipping.
مزید پڑھیںمشرق وسطیٰ کی صورتحال کنٹرول سے باہر ہوتی جارہی ہے، یو این سیکریٹری جنرل
جارحیت کی قیمت واشنگٹن کو بہت مہنگی پڑے گی، عباس عراقچی
— U.S. Central Command (@CENTCOM) July 23, 2026سینٹکام کا کہنا ہے کہ ان حملوں کا مقصد ایران کو اس کے اقدامات پر جوابدہ بنانا اور پاسداران انقلاب کی جانب سے تجارتی بحری جہازوں کو لاحق خطرات کو کم کرنا ہے۔
دوسری جانب ایران کے صوبہ خوزستان کے دارالحکومت اہواز کے رہائشیوں نے جمعہ کی علی الصبح متعدد زور دار دھماکوں کی آوازیں سننے کی اطلاع دی ہے۔
ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق دھماکوں کی تفصیلات فوری طور پر سامنے نہیں آسکیں۔