ْ رہائشی پلاٹوں پر ہنگامی اخراج کے بغیر کمرشل یونٹس تعمیر اسسٹنٹ ڈائریکٹر ذوالفقار بلیدی ملوث
ڈائریکٹر سمیع جلبانی پر بلیدی کے خلاف کارروائی کرنے کے بجائے معاملات کو دبانے کی کوشش

ضلع کورنگی کے علاقے ماڈل کالونی میں رہائشی پلاٹوں پر بنائے گئے کمرشل پورشن یونٹس میں ہنگامی اخراج (ایمرجنسی ایگزٹ) اور فائر فائٹنگ سسٹم کی سنگین خلاف ورزیاں سامنے آئی ہیں، جو بڑے پیمانے پر جانی و مالی خطرے کا باعث بن رہی ہیں۔ ذرائع کے مطابق، ان غیرقانونی تعمیرات کی نگرانی کرنے والے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ذوالفقار بلیدی خود ان خلاف ورزیوں میں ملوث قرار دیے جا رہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق، کالونی کے متعدد پلاٹ مالکان نے رہائشی مقاصد کے لیے منظور شدہ پلاٹوں پر بغیر کسی ضابطے کے کمرشل شاپس، دفاتر یا ورکشاپس قائم کر رکھی ہیں۔ ان میں سے زیادہ تر عمارات میں آگ لگنے کی صورت میں بھاگنے کے لیے ضروری ہنگامی راستے (ایمرجنسی ایگزٹ) سرے سے موجود نہیں ہیں، جبکہ فائر فائٹنگ کے جدید آلات کی تنصیب کا بھی کوئی انتظام نہیں کیا گیا۔ بلڈنگ کوڈ 2002 کی یہ واضح خلاف ورزیاں سینکڑوں شہریوں کی زندگیوں کو روزانہ خطرے میں ڈال رہی ہیں۔ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ ایس بی سی اے کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ذوالفقار بلیدی پر الزام ہے کہ وہ ان غیرقانونی تعمیرات سے واقف ہونے کے باوجود، مالکان کے خلاف کارروائی کرنے کے بجائے انہیں تحفظ فراہم کر رہے ہیں۔ بلیدی کے حلقہ اثر میں آنے والے علاقوں میں ایسی کئی عمارات موجود ہیں، جن کے مالکان سے معاوضہ لے کر ان خلاف ورزیوں پر آنکھیں بند کر لی گئی ہیں۔سویٹ ہوم سوسائٹی کے پلاٹ نمبر 65 اور شیٹ نمبر 5 کے پلاٹ نمبر 40 پر خلاف ضابطہ تعمیرات جاری ہیں ۔زیادہ تشویشناک امر یہ ہے کہ جب اس سنگین مسئلے اور اپنے ماتحت افسر کے مبینہ غیرقانونی کاموں کی اطلاعات ڈائریکٹر سمیع جلبانی تک پہنچیں، تو انہوں نے اس معاملے میں فوری اور شفاف کارروائی کرنے کے بجائے ، اسے دبانے کی کوشش کی۔ اندرونی ذرائع کے مطابق، ڈائریکٹر جلبانی نے نہ صرف ذوالفقار بلیدی کے خلاف تفتیش کا راستہ روکا، بلکہ اس معاملے کو باہر آنے سے بچانے کے لیے بھی کوششیں کیں، جو ایک اعلیٰ عہدیدار کی جانب سے سنگین بددیانتی اور قصور وار افسر کی پردہ داری کے مترادف ہے ۔شہریوں اور سماجی کارکنوں کا مطالبہ ہے کہ اس سارے معاملے کی عدالتی سطح پر تحقیقات ہونی چاہئیں۔ ان کا کہنا ہے کہ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی جس ادارے کو عمارات کی حفاظت یقینی بنانا ہے ، اگر وہیں کے افسران قوانین کی دھجیاں اڑا رہے ہوں اور اعلیٰ افسران ان کی پشت پناہی کریں، تو عوام کی جان و مال کا تحفظ کسی طور ممکن نہیں۔ انہوں نے وزیر بلدیات سندھ اور چیف سیکرٹری سے فوری مداخلت کرتے ہوئے ذوالفقار بلیدی اور سمیع جلبانی کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Juraat

کلیدی لفظ: ذوالفقار بلیدی کے خلاف

پڑھیں:

فرانس؛ جیفری ایپسٹین کا قریبی ساتھی بھی پراسرار حالت میں مردہ پایا گیا

بدنام زمانہ جنسی اسکینڈل کے سرغنہ جیفری ایپسٹین کی طرح اس کا مبینہ ساتھی اور فرانسیسی ماڈل اسکاؤٹ ڈینیئل سیاد اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق فرانس میں ماڈل ڈینیئل سیاد کے خلاف جنسی زیادتی، انسانی اسمگلنگ اور خواتین کو دھوکے سے جنسی استحصال کے نیٹ ورک میں شامل کرنے کے الزامات کی تحقیقات جاری تھیں تاہم ان پر ابھی تک باقاعدہ فردِ جرم عائد نہیں کی گئی تھی۔

فرانس میں مردہ پائے گئے ماڈل اسکأٹ ڈینیئل سیاد کی موت ایسے وقت میں ہوئی ہے جب متعدد خواتین کو جنسی استحصال کے نیٹ ورک میں پھانسنے اور انسانی اسمگلنگ سے متعلق سنگین الزامات کی تحقیقات جاری تھیں۔

فرانسیسی پراسیکیوٹر نے بتایا کہ 69 سالہ ڈینیئل سیاد کی لاش پیرس کے نواحی علاقے کولومب میں واقع ان کی رہائش گاہ سے برآمد ہوئی۔ موت کی وجوہات جاننے کے لیے باضابطہ تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔ فرانزک ٹیسٹس بھی کرائے جائیں گے تاکہ موت کی وجہ معلوم کی جاسکے۔

ڈینیئل سیاد پر الزام تھا کہ وہ ماڈلنگ کے شعبے سے وابستہ نوجوان خواتین کا تعارف جیفری ایپسٹین سے کراتا تھا۔

متعدد متاثرہ خواتین کا کہنا ہے کہ سیاد نے انہیں ایپسٹین سے ملوایا جس کے بعد وہ مبینہ طور پر جنسی استحصال کا شکار ہوئیں۔

سیاد کے وکیل کا کہنا ہے کہ اگر پوسٹ مارٹم سے دل کا دورہ موت کی وجہ ثابت ہوتا ہے تو اس میں کئی برسوں سے جاری قانونی دباؤ، ذہنی تناؤ اور غیر یقینی صورتحال کا بھی کردار ہو سکتا ہے۔

ایپسٹین کیس سے منسلک متعدد خواتین نے ڈینیئل سیاد کی موت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی گواہی سے اس پورے نیٹ ورک کے بارے میں مزید اہم معلومات سامنے آ سکتی تھیں۔

سابق فرانسیسی ماڈل جولیٹ نے دعویٰ کیا کہ 2004 میں سیاد نے ان کا تعارف جیفری ایپسٹین سے کرایا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ سچ تک پہنچنے اور اس نیٹ ورک کے تمام کرداروں کو بے نقاب کرنے کی ایک اہم کڑی ختم ہوگئی۔

اسی طرح سابق سویڈش ماڈل ایبّا کارلسن نے بھی اس امید پر رواں برس فروری میں سیاد کے خلاف شکایت درج کرائی تھی کہ جلد گرفتاریاں ہوں گی اور انصاف ملے گا لیکن ان کی اچانک موت سے یہ امید کمزور پڑگئی ہے۔

خیال رہے کہ ماڈل سیاد کا اپنے خلاف عائد الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ انھیں ایپسٹین کی مجرمانہ سرگرمیوں کا علم نہیں تھا اور خود بھی وہ اس کے دھوکے کا شکار ہوئے۔

ڈینیئل سیاد کے وکیل مینیا عرب ٹیگرین کا کہنا تھا کہ فرانسیسی تفتیش کاروں نے ابھی تک سیاد سے باقاعدہ پوچھ گچھ نہیں کی تھی لیکن وہ اپنی صفائی پیش کرنے کے لیے تیار تھے۔

عدالتی ریکارڈ کے مطابق امریکی عدالت کی جانب سے جاری کی گئی تقریباً دو ہزار سے زائد دستاویزات میں بھی ڈینیئل سیاد کا نام سامنے آیا تھا۔

ان دستاویزات میں مبینہ طور پر بتایا گیا کہ سیاد مختلف ممالک کے دوروں کے دوران خواتین کی تصاویر اور معلومات ایپسٹین کو بھیجتے تھے۔

2014 کی ایک ای میل جو عدالتی ریکارڈ کا حصہ بنی تھی اس میں سیاد نے اپنی سرگرمیوں کو ماہی گیری سے تشبیہ دیتے ہوئے لکھا تھا کہ بعض اوقات شکار آسانی سے مل جاتا ہے اور بعض اوقات ایک بھی مچھلی ہاتھ نہیں آتی۔

استغاثہ نے اس زبان کو خواتین کی تلاش سے تعبیر کیا جبکہ سیاد نے اس کی مختلف تشریح پیش کی تھی۔

یاد رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں کہ جیفری ایپسٹین سے وابستہ کسی اہم شخصیت کی موت نے سوالات کو جنم دیا ہو وہ خود 2019 میں نیویارک کی جیل میں مردہ پائے گئے تھے جہاں وہ جنسی اسمگلنگ کے مقدمے کا سامنا کر رہے تھے۔

امریکی حکام نے جیفری ایپسٹین کی موت کو خودکشی قرار دیا تھا تاہم اس پر آج بھی مختلف سوالات اور سازشی نظریات زیرِ بحث رہتے ہیں۔

اسی طرح ایک اور فرانسیسی ماڈلنگ ایجنٹ اور ایپسٹین کے قریبی ساتھی ژاں لوک برونیل بھی 2022 میں پیرس کی جیل میں مردہ پائے گئے تھے۔ حکام نے ان کی موت کو بھی خودکشی قرار دیا تھا۔

 

 

متعلقہ مضامین

  • کے ڈی اے کو مرحوم افسر کے واجبات لواحقین کو ادا کرنے کا حکم
  • امریکا کے ایران پر مسلسل 13ویں شب بھی حملے، ٹرمپ نے مزید بڑی کارروائی کا عندیہ دے دیا، تہران کا سخت ردعمل
  • کراچی میں 2 سال قبل شروع ہونیوالی مفت شٹل سروس کمرشل بنیاد پر چلائی جارہی ہے
  • فرانس؛ جیفری ایپسٹین کا قریبی ساتھی بھی پراسرار حالت میں مردہ پایا گیا
  • مودی کا امتحانی پرچے لیک کرنے والوں کے خلاف فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کرنے کا اعلان
  • مولانا محمد علی جوہر یونیورسٹی کو بچانے کیلئے طلباء کا احتجاج جاری، ہزاروں طلباء کا احتجاج
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • پاکستانی پرچم بردار جہازوں کیخلاف کسی بھی قسم کی جارحانہ کارروائی کو قومی سلامتی کا خطرہ تصور کیا جائیگا: دفتر خارجہ
  • کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار
  • دہشتگردی کے خاتمے تک فتنۃ الخوارج و فتنۃ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، فیلڈ مارشل