وزیرِ اعظم شہباز شریف نے واضح کیا ہے کہ پاکستان امن کا خواہاں ضرور ہے، مگر بھارت کی کسی بھی جارحیت کا جواب اسی کی زبان میں دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ خطے میں پائیدار امن بھارت کی سازشوں کے خاتمے کے بغیر ممکن نہیں۔

بھارت کی پالیسیوں پر دوٹوک مؤقف

یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر آزاد جموں و کشمیر اسمبلی کے خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ اعظم نے کہا کہ معرکۂ حق میں ذلت آمیز شکست کے بعد بھارت پراکسیز کے ذریعے دہشت گردی کو فروغ دے رہا ہے۔

انہوں نے خبردار کیا کہ بھارت جس محاذ پر بھی اشتعال انگیزی کرے گا، پاکستان اسی محاذ پر ایسا جواب دے گا جو وہ کبھی فراموش نہیں کر سکے گا۔

شہباز شریف نے کہا کہ بھارت کے پاس کشمیری عوام کو حقِ خودارادیت دینے کے سوا کوئی راستہ نہیں، اور جب تک یہ بنیادی حق تسلیم نہیں کیا جاتا، خطے میں امن ایک خواب ہی رہے گا۔

کشمیر سے یکجہتی اور تعاون کا اعلان

وزیرِ اعظم نے کہا کہ وہ کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی کے لیے مظفرآباد آئے ہیں اور پاکستان کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہر سطح پر کھڑا رہے گا۔ انہوں نے سابق صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار بھی کیا۔

انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کی قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی اور تحریکِ آزادی کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ تاریخ اس بات کی گواہ ہے کہ کشمیری اپنی آزادی پر کبھی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔

وزیرِ اعظم نے مظفرآباد میں دانش یونیورسٹی کے کیمپس کی تعمیر کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ آزاد کشمیر میں چاہے کوئی بھی حکومت ہو، پاکستان کی جانب سے تعاون میں کوئی کمی نہیں آئے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: نے کہا کہ انہوں نے

پڑھیں:

آزاد کشمیر میں سیاسی سرگرمیاں تیز، نواز شریف آج میرپور میں جلسے سے خطاب کریں گے

ویب ڈیسک :آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے عام انتخابات میں دو روز باقی رہ گئے ہیں، جس کے باعث سیاسی سرگرمیاں اور انتخابی مہم اپنے عروج پر پہنچ گئی ہیں۔
مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف آج میرپور کے قائداعظم سٹیڈیم میں ایک بڑے انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے، جلسے میں میاں نواز شریف کے ہمراہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور مسلم لیگ (ن) کی دیگر مرکزی و مقامی قیادت بھی شریک ہوگی۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

 قائداعظم سٹیڈیم میں جلسے کے لیے تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہو چکی ہیں، جہاں سٹیج کی تیاری سمیت دیگر انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے، مسلم لیگ (ن) کے انتخابی جلسے میں کارکنوں اور حامیوں کی بڑی تعداد میں شرکت متوقع ہے، جبکہ جلسے کے لیے مختلف علاقوں سے قافلوں کی آمد کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

واضح رہے کہ آزادکشمیر ڈویژن میں عام انتخابات 27 جولائی کو ہوں گے، جس کے پیش نظر مختلف سیاسی جماعتیں اپنی انتخابی مہم تیز کیے ہوئے ہیں۔
 

جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ

متعلقہ مضامین

  • آزاد کشمیر میں سیاسی سرگرمیاں تیز، نواز شریف آج میرپور میں جلسے سے خطاب کریں گے
  • لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کی فور اسٹار جنرل کے عہدے پر ترقی
  • سلامتی کونسل میں پاکستان نے بھارت کو لاجواب کر دیا
  • بھارت امن دشمن ہے، جموں و کشمیر نہ اُس کا اٹوٹ انگ ہے اور نہ ہی داخلی معاملہ، پاکستان
  • اقوام متحدہ میں پاکستان کا امن اور مذاکرات پر زور، بھارت پر عالمی قوانین کی خلاف ورزی کا الزام
  • وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات، بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ، وزیر اعظم
  • بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
  • فیلڈ مارشل، میں اور قوم سعودیہ کیساتھ ہیں، وزیراعظم کا ولی عہد سے رابطہ، آئل ٹینکرز پر حملے کی مذمت
  • مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا
  • شہباز شریف سمیت حکومتی شخصیات کو 21 تحائف ملے، توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری