لوگ فتنہ فساد سے عاجز، 8 فروری ہڑتال کی کال پرکان نہیں دھرا،مریم نواز
اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2026 GMT
لاہور (نیوزڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ آپ کی ذمہ داری جیل کے باہر بیٹھنا نہیں، خیبرپختونخوا کے عوام کی خدمت ہے۔
تقریب سے خطاب میں وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ لوگ فتنہ فساد سے تنگ آچکے ۔ پی ٹی آئی کی کال پر لوگوں نے کان نہیں دھرا ۔ کہا ماضی کے چند برس میں سیاسی اختلافات کو دشمنی میں بدلا گیا ۔ املاک کو جلانا سکھایا گیا ۔
مریم نواز نے کہا کہ ماضی میں نوجوانوں کوفتنہ فساد کی تربیت دی گئی، نوجوانوں کو جھوٹا بیانیہ بنانا سکھایا گیاجس کاناقابل تلافی نقصان ہوا۔ بیرون ملک سے وفود آتے ہیں،ملک میں خوف کاماحول ہو تو اس کا فائدہ دشمن کو ہوتاہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پنجاب کا ہرشہر سیف سٹی ہے، پنجاب بہت ہی جدید ٹیکنالوجی کااستعمال کررہا ہے، پورے پنجاب میں فیملی پارکس کر خصوصی توجہ دے رہی ہوں، پنجاب میں ایک قانون لا رہے ہیں،ڈھکن چوری کرنے والے کوسزا دی جائے گی۔
مریم نواز نے کہا کہ 1250 میں بسنت کاآغاز ہوا، بہار کی آمد اور گندم کی کٹائی سے تعلق ہے، بسنت سے متعلق قانون سازی کی ہے، لاہور میں90فیصد موٹرسائیکل سواروں نے سیفٹی راڈ لگائے، بسنت کیلئے 10ہزار پولیس اہلکار، 2500وارٹنز تعینات کیے گئے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: مریم نواز نے کہا کہ
پڑھیں:
خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
اعلامیے میں کہا گیا کہ ویلج کونسل عملی طور پر یونین کونسل کی حیثیت اختیار کر جائے گی اور نئی حدبندی ڈیجیٹل مردم شماری 2023 کی بنیاد پر ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ ترمیمی ایکٹ 2026 کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، جس کے بعد صوے میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو ہوگیا۔ نوٹیفکیشن میں بتایا کہ صوبے میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو ہوگیا، نئے قانون کے تحت ہرویلج اور نیبرہڈ کونسل کی آبادی 30 ہزار سے 40 ہزار ہوگی۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ ویلج کونسل عملی طور پر یونین کونسل کی حیثیت اختیار کر جائے گی اور نئی حدبندی ڈیجیٹل مردم شماری 2023 کی بنیاد پر ہوگی۔ اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ آبادی میں 10 فیصد تک کمی بیشی کی اجازت ہوگی۔ ترمیمی ایکٹ کے مطابق خصوصی حالات میں الیکشن کمیشن صوبائی حکومت سے مشاورت کے بعد اس شرط سے استثنیٰ دے سکے گا۔