data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)وفاقی محتسب سیکریٹریٹ حیدرآباد کی جانب سے گورنمنٹ مسلم سائنس کالج حیدرآباد میں ایک عوامی آگاہی سیشن کا انعقاد کیا گیا، اس سیشن کا مقصد طلبہ و اساتذہ کو وفاقی محتسب کے قیام کے اغراز و مقاصد ، کردار، خدمات اور وفاقی اداروں کے خلاف عوامی شکایات کے اندراج اور ازالے کے طریقے کار سے آگاہ کرنا تھا۔اس موقع پر ریجنل ہیڈ وفاقی محتسب سیکریٹریٹ حیدرآباد غلام رسول اپھن نے بحیثیت مہمانِ خصوصی شرکت کی اور شرکاسے خطاب کیا۔ سیشن میں پرنسپل گورنمنٹ مسلم سائنس کالج حیدرآباد پروفیسر غلام مصطفی ڈاھری بھی موجود تھے ۔ غلام رسول اپھن نے اپنے خطاب میں ادارہ وفاقی محتسب کی اہمیت، شفاف طرزِ حکمرانی اور عوامی خدمات میں احتساب و جوابدہی کے فروغ پر تفصیلی روشنی ڈالی اور وفاقی محتسب میں شکایات درج کرانے کے طریقہ کار کی وضاحت کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ یہ ادارہ عوام کو مفت، فوری اور غیر جانب دارانہ انصاف فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی محتسب سیکریٹریٹ کی جانب سے مختلف اصلاحاتی اقدامات اور آگاہی مہمات کے ذریعے عوام، بالخصوص نوجوانوں، طلبہ اور محروم طبقات تک ادارے کی خدمات کو مزید قابلِ رسائی بنایا جا رہا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ افراد اپنے مسائل کے حل کے لیے اس فورم سے استفادہ کر سکیں۔

اسٹاف رپورٹر گلزار.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: وفاقی محتسب

پڑھیں:

مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا

مظفر آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مقبوضہ کشمیر میں تیز  بارشوں کے بعد بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا ہے۔بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ہونے والی تیز بارشوں کے بعد سلال ڈیم کے تمام گیٹ کھولے دیے اور پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا۔ 

بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے کے بعد پاکستان میں بڑے سیلاب کا خدشہ ہے اور اس حوالے سے سیالکوٹ اور  وزیرآباد کے علاقوں میں سیلابی صورتحال پر ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔محکمہ ایریگیشن پنجاب کے مطابق سلال ڈیم کےگیٹ کھلنے سے دریائے چناب میں پانی کی سطح بلند ہونےلگی ہے ریلا آئندہ 48 گھنٹوں میں دریاِئے چناب وزیرآباد پہنچنے کا امکان ہے۔

پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے

مزید :

متعلقہ مضامین

  • ضم اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کریں: گورنر خیبر پی کے کا وزیراعظم کو خط
  • پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل چوتھے روز اضافہ
  • گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
  • نیشنل اسپیشل گیمز: کراچی میں  فٹبال ٹورنامنٹ کے بعد اختتامی تقریب کا انعقاد
  • خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
  • محسن نقوی کی مستونگ کے قریب  سیشن جج اور جوڈیشل مجسٹریٹ پر فائرنگ کی پرزور مذمت
  • خیبرپختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
  • عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
  • جدہ قونصل خانے میں اہم انتظامی تبدیلی، فرینہ ارشد نے ڈپٹی قونصل جنرل کا عہدہ سنبھال لیا
  • مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا