دیر آید، درست آید، سہیل آفریدی کی آمد خوش آئند ہے: امیر مقام
اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2026 GMT
اسلام آباد: (نیوزڈیسک) وفاقی وزیر امیر مقام نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی آمد دیر سے سہی مگر درست ہے اور ان کی آمد کو خوش آئند قرار دیتے ہیں۔
امیر مقام نے کہا کہ سہیل آفریدی کی آمد پر ان کا خیر مقدم کیا گیا اور شکریہ بھی ادا کیا گیا، ہم سب کی اپنی اپنی جماعتیں اور سیاسی وابستگیاں ہیں لیکن بالآخر ہم سب ایک پاکستان کا حصہ ہیں اور قومی مفادات پر اتفاق ناگزیر ہے۔
وفاقی وزیر نے بتایا کہ ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سے دہشتگردی کے معاملے پر تفصیلی گفتگو ہوئی، سہیل آفریدی نے خود اعتراف کیا کہ دہشتگردوں نے بعض علاقوں میں لوگوں کے گھروں پر قبضے کیے ہیں، جو ایک تشویشناک صورتحال ہے۔
امیر مقام کا کہنا تھا کہ سانحہ اے پی ایس کے بعد نیشنل ایکشن پلان تشکیل دیا گیا تھا اور موجودہ حالات میں بھی ہمیں اپنی اپنی سیاست کو ایک طرف رکھ کر قومی سلامتی کو ترجیح دینا ہوگی، ملکی مفادات کے لیے سیاسی اختلافات پسِ پشت ڈالنا ناگزیر ہے۔
انہوں نے مزید بتایا ہے کہ ملاقات میں سہیل آفریدی نے صوبے کے مالی مسائل اور وفاق کے ذمے واجبات کا معاملہ بھی اٹھایا، وفاقی حکومت بھی چاہتی ہے کہ خیبرپختونخوا کو زیادہ سے زیادہ وسائل فراہم کیے جائیں۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ مسائل کا حل صرف باہمی مشاورت اور مل بیٹھ کر بات کرنے سے ہی ممکن ہے کیونکہ اسی طریقے سے معاملات آگے بڑھ سکتے ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
وفاقی بجٹ کب پیش کیا جائےگا، وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری نے بتا دیا
وفاقی وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ وفاقی بجٹ 10 جون کو پیش کیا جائےگا۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے وضاحت کی کہ بجٹ سے پہلے کوئی قانون سازی نہیں ہورہی۔
واضح رہے کہ قبل ازیں قومی اسمبلی کا بجٹ اجلاس 5 جون کو طلب کیا گیا تھا، تاہم آج قومی اقتصادی کونسل کا 3 جون کو ہونے والا اجلاس اچانک ملتوی کردیا گیا تھا، جس کے بعد واضح ہوگیا تھا کہ 5 جون کو بجٹ پیش نہیں ہوگا۔
قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس ملتوی ہونے کے بعد میڈیا پر یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ حکومت بجٹ سے قبل کوئی اہم قانون سازی کرنا چاہتی ہے، تاہم طارق فضل چوہدری نے ایسی خبروں کی تردید کی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews تاریخ کا اعلان طارق فضل چوہدری وفاقی بجٹ وی نیوز