عثمان ڈار کا نام ای سی ایل سے نکالنے پر وزارت داخلہ کا جواب جمع
اشاعت کی تاریخ: 19th, January 2026 GMT
لاہور(نیوز ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ میں عثمان ڈار کا نام (ای سی ایل) سے نکالنے کی درخواست پر سماعت ہوئی، وزارت داخلہ نے اپنا تحریری جواب عدالت میں جمع کرا دیا۔
وزارت داخلہ کے جواب کے مطابق عثمان ڈار کے خلاف 9 مئی کو جی ایچ کیو پر حملے کے مقدمے میں کیس درج ہے، جواب میں بتایا گیا کہ راولپنڈی پولیس کی درخواست پر درخواست گزار کا نام ای سی ایل میں شامل کیا گیا۔
سماعت کے دوران عدالت نے ٹرائل کورٹ میں ہونے والی کارروائی کا مصدقہ تحریری فیصلہ طلب کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت ملتوی کر دی۔
یہ درخواست جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے سنی جبکہ عثمان ڈار کی جانب سے وکیل ابوذر سلمان نیازی عدالت میں پیش ہوئے، عثمان ڈار نے اپنا نام ای سی ایل سے نکلوانے کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں باقاعدہ درخواست دائر کر رکھی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
کراچی کے علاقے ڈیفنس میں زیادتی کا شکار غیر ملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں چار روز کی توسیع کردی۔
کراچی میں درخشاں تھانے کی حدود میں امریکی خاتون سے زیادتی کے مقدمے کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں ہوئی پولیس نے گرفتار ملزم جیسپر عرف آدی محمود کو عدالت میں پیش کیا۔
متاثرہ خاتون نے عدالت میں زیر دفعہ 164 کا بیان ریکارڈ کروایا، متاثرہ خاتون نے ملزم کو معاف کرنے کا بیان دیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ میں ملوث ملزم آدی محمود کو گرفتار کرلیا ہے، ملزم تھانا درخشاں میں گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے صفائی کا کام کر رہا تھا۔
خاتون نے بیان میں کہا کہ پولیس افسر نے اس کا دستخط شدہ بیان جلادیا، پولیس افسر نے کہا کہ مقدمہ درج کروائیں ورنہ ہمارے لیے مشکل ہوجائے گی۔
متاثرہ خاتون نے کہا کہ ملزم کی زندگی خراب نہیں کرنا چاہتی۔
عدالت نے متاثرہ خاتون کا بیان کیس کا حصہ بنادیا جبکہ عدالت نے ملزم جیسپر کے جسمانی ریمانڈ میں چار روز کی توسیع کردی۔
عدالت نے تفتیشی افسر کو ملزم کی عمر کے تعین سے متعلق رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔