لاء کالجز کے بورڈ آف گورنرز میں 7 غیر سرکاری اراکین کی تقرری
اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2026 GMT
سندھ کابینہ نے لاء کالجز کے بورڈ آف گورنرز میں 7 غیر سرکاری اراکین کی تقرری کی منظوری دے دی ہے۔
سندھ کابینہ نے لیاری ایکسپریس وے کے باقی رہ جانے والے 53 متاثرین کو معاوضہ دینے کے مسئلے پر غور کیا۔ 53 متاثرین عدالت سے رجوع کر چکے ہیں اور انہوں نے 315 ملین روپے معاوضے کا مطالبہ کیا ہے۔
کابینہ کا مؤقف ہے کہ لیاری ایکسپریس وے وفاقی حکومت کا منصوبہ تھا، اگر دعویدار اپنے دعوے میں درست ثابت ہوتے ہیں تو ہی سندھ حکومت کسی طریقے سے معاوضہ ادا کر سکتی ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ کی سربراہی میں ایک کمیٹی قائم کر دی ہے۔کمیٹی مسئلے کا جائزہ لے کر کابینہ کو رپورٹ پیش کرے گی۔
سندھ کابینہ نے محکمہ بلدیات کے 19,116 ملین روپے کے 6 منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ چھ سڑکوں کے منصوبوں میں ایم-9 تا ملیر بذریعہ جناح ایونیو اور شاہراہ فیصل شامل ہے۔
ملیر ہالٹ کے قریب رائٹ ٹرن انڈرپاس، پرنٹنگ پریس تا شاہراہِ فیصل تک شامل ہے۔ شاہراہِ فیصل پر ایئرپورٹ روڈ تا اسٹار گیٹ تک فلائی اوور کی تعمیر اور وائی جنکشن تا مچھلی چوک روڈ کی بحالی شامل ہے۔
سہراب گوٹھ پر فلائی اوور کی تعمیر اور مین کورنگی روڈ سے خیابانِ سعدی بذریعہ خالق الزمان، خیابانِ اقبال، باتھ آئی لینڈ، خیابانِ جامی اور نہرِ خیام کی تعمیر شامل ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ نے محکمہ بلدیات کو ہدایت دی ہے کہ شہر کراچی کی ان سڑکوں کی تعمیر فوری طور پر شروع کی جائے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کی تعمیر
پڑھیں:
سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ، خیبرپختونخوا حکومت کا بڑا ریلیف اعلان
پشاور: سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ کے حوالے سے خیبرپختونخوا حکومت نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے صوبے کے پنشنرز کی نیٹ پنشن میں 7 فیصد اضافے کی منظوری دے دی ہے۔ اس فیصلے کا اطلاق یکم جولائی 2026 سے ہوگا، جبکہ اس حوالے سے محکمہ خزانہ نے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔
جاری کردہ اعلامیے کے مطابق یہ اضافہ 30 جون 2026 تک وصول کی جانے والی نیٹ پنشن کی بنیاد پر دیا جائے گا۔ حکومت کے اس اقدام سے لاکھوں ریٹائرڈ سرکاری ملازمین اور ان کے اہل خانہ کو مہنگائی کے موجودہ دور میں مالی سہارا ملنے کی امید ہے۔
نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ یکم جولائی 2026 یا اس کے بعد ریٹائر ہونے والے سرکاری ملازمین بھی اس 7 فیصد اضافے سے مستفید ہوں گے۔ اسی طرح فیملی پنشن حاصل کرنے والے افراد اور کمپیشنٹ الاؤنس لینے والے مستحقین پر بھی یہ اضافہ یکساں طور پر لاگو ہوگا۔
محکمہ خزانہ کے مطابق بیرون ملک مقیم وہ پنشنرز بھی، جو خیبرپختونخوا حکومت کی پنشن کے اہل ہیں، مقررہ قواعد و ضوابط کے تحت اس اضافے سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔
حکومت نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ یہ اضافہ پہلے سے دی جانے والی کسی بھی خصوصی اضافی پنشن پر لاگو نہیں ہوگا، بلکہ صرف بنیادی نیٹ پنشن کی بنیاد پر ادا کیا جائے گا۔
ماہرین کے مطابق سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ کا یہ فیصلہ بڑھتی مہنگائی کے پیش نظر ریٹائرڈ ملازمین کے لیے اہم ریلیف ثابت ہوگا اور ان کے ماہانہ اخراجات پورے کرنے میں مدد فراہم کرے گا۔