دھرندھر کے رحمان ڈکیت کو فلم ’بارڈر 2‘ میں شامل کرنے کی وجہ سامنے آگئی
اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2026 GMT
بالی ووڈ کے مشہوربھوشن کمار نے وضاحت کی ہے کہ اکشے کمار کو فلم ’دھرندھر‘ کی کامیابی کے بعد ’بارڈر ٹو‘ میں شامل نہیں کیا گیا بلکہ ان کی شمولیت پہلے سے اسکرپٹ کا حصہ تھی۔
بھارتی میڈیا میں اس وقت یہ بحث جاری ہے کہ پاکستان کے شہر کراچی کے علاقے لیاری پر بنائی بالی ووڈ کی متنازع فلم ’دھرندھر‘ میں ’رحمان ڈکیت‘ کا کردار ادا کرنے والے اکشے کھنہ کو فلم کی کامیابی کے بعد ’بارڈر ٹو‘ میں شامل کیا گیا ہے۔
OMG #AkshayeKhanna and #SunielShetty in #Border2 ????????#SunnyDeol pic.
یاد رہے کہ پاکستان کے خلاف پروپینگڈہ پر مبنی اداکارہ سنی دیول کی فلم بارڈر کا سیکوئل ’بارڈر ٹو‘ 23 جنوری کو سینما گھروں میں ریلیز ہوئی جو اس وقت بھارت بھر میں فلم دھرندھر کا ریکارڈ بھی توڑ رہی ہے۔
فلم بارڈر ٹو میں سنی دیول کے علاوہ، دلجیت دوسانجھ، ورون دھون، اہان شیٹی سمیت دیگر نامور اداکار شامل ہیں جب کہ آخری میں سنیل شیٹی، اکشے کھنہ، پونیت اسر اور سدیش بیری کو دوبارہ دکھایا گیا، یہ وہ اداکار ہیں جنہوں نے پہلی فلم میں ایسے فوجیوں کا کردار ادا کیا تھا جو شہید ہو گئے تھے۔
اکشے کھنہ سمیت تمام اداکار کے فلم میں مختصر کردار کے مناظر کے کلپس سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکے ہیں، اس منظر میں سنی دیول کے کردار، فتح سنگھ کالر، پہلی فلم کے شہدا کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں۔
اس حوالے سے فلم سازوں نے وضاحت جاری کی کہ یہ خراجِ عقیدت والا منظر ابتدا ہی سے اسکرپٹ کا حصہ تھا اور اسے اکشے کھنہ کی فلم دھرندھر میں کامیابی کے بعد شامل نہیں کیا گیا۔
فلم کے شریک پروڈیوسر بھوشن کمار کا کہنا تھا کہ اس طرح فلم نہیں بنائی جاتی، یہ منظر پہلے سے اسکرپٹ میں موجود تھا، درحقیقت ہم نے ان کا حصہ دھرندھر کی ریلیز کے بعد شوٹ کیا۔
فلم کے ہدایتکار انوراگ سنگھ نے بتایا کہ ہم نے اکشے کھنہ کا حصہ 10 اور 11 دسمبر کو شوٹ کیا یعنی وہ شروع سے کہانی کا حصہ تھے اور جو لوگ فلم کے اختتام کے بعد بھی بیٹھے رہتے ہیں، انہیں ایک سنہرا لمحہ ملتا ہے۔
واضح رہے کہ بارڈر 2 کی کہانی 1971 کی پاک-بھارت جنگ کے پس منظر میں پیش کی گئی ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: اکشے کھنہ بارڈر ٹو کا حصہ فلم کے کے بعد
پڑھیں:
کراچی: اورنگی ٹاؤن میں خاتون سے نازیبا حرکت کرنیوالے لڑکے کا صاف اور قابلِ شناخت چہرا سامنے آ گیا
— تصویر بشکریہ جیو نیوزکراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن چشتی نگر میں خاتون سے نازیبا حرکت کرنے کے واقعے کی ویڈیو اور ملزم کا صاف اور قابلِ شناخت چہرا سامنے آ گیا۔
موٹر سائیکل سوار ملزم نے گلی میں خاتون کے قریب پہنچ کر اس کے ساتھ نازیبا حرکت کی اور موقع سے فوری طور پر فرار ہو گیا۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزم کا چہرا واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔
کراچی پاکستان بازار پولیس نے سر راہ خاتون سے...
پولیس نے ویڈیو کی بنیاد پر شناخت اور ملزم کی گرفتاری کے لیے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔
واضح رہے کہ اس واقعے کی ویڈیو متعدد سوشل میڈیا صارفین بھی شیئر کر رہے ہیں تاکہ ملزم کی گرفتاری کا عمل آسان ہو سکے۔