2025-07-26@11:10:45 GMT
تلاش کی گنتی: 126
«صارفین کیلئے بجلی کی»:
(نئی خبر)
ضمانت اور ضمانت قبل از گرفتاری ،فیملی مقدمات ترجیح:عدالت عظمی میں مقدمات کی جلد سماعت کیلئے پالیسی تشکیل
ضمانت اور ضمانت قبل از گرفتاری ،فیملی مقدمات ترجیح:عدالت عظمی میں مقدمات کی جلد سماعت کیلئے پالیسی تشکیل WhatsAppFacebookTwitter 0 26 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس ) سپریم کورٹ آف پاکستان میں مقدمات کے جلد سماعت کے حوالے سے پالیسی تشکیل دے دی گئی۔نئی پالیسی کے مطابق ضمانت اور ضمانت قبل از گرفتاری کے مقدمات کو جلد سنا جائے گا جبکہ تمام انتخابی عذرداریوں کو سماعت کیلئے جلد مقرر کیا جائے گا، مقدمات کی منتقلی ،کمپرومائز اور فیملی مقدمات کوبھی سماعت کیلئے جلد مقرر کیا جائے گا، ایسے مقدمات میں جلد سماعت کیلئے درخواست دینے کی بھی ضرورت نہیں ہوگی۔ اسی طرح جلد سماعت کی درخواست وکیل کی جانب سے تیار اور اے او آر دائر...
سینٹرل پرچیزنگ پاور ایجنسی (سی پی پی اے )نے بجلی کی قیمت میں کمی کیلئے نیپرا میں درخواست دائر کر دی۔درخواست جنوری کے ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دائر کی گئی جس کے تحت بجلی کی قیمت میں فی یونٹ 2 روپے تک کمی ہو سکتی ہے۔نیپرا اتھارٹی سی پی پی اے کی درخواست پر 27 فروری کو سماعت کرے گی۔درخواست کے مطابق ماہ جنوری میں 7 ارب 81 کروڑ بجلی یونٹ فروخت کی گئی، ہائیڈل سے 10.63 فیصد اور مقامی کوئلے سے 15.56 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔ماہ جنوری کے دوران امپورٹڈ کول سے بجلی کی پیداوار 8.53 فیصد رہی، ایک ماہ کے دوران فرنس آئل سے 1.33 فیصد کی بجلی پیداوار رہی اور ماہ جنوری کے...
کراچی/ اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 فروری2025ء)سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی مکمل کمپرومائزڈ ہے۔ اسٹیبلشمنٹ کو پی ٹی آئی کی ضرورت نہیں یہ انہیں پی ٹی آئی کو کچھ چاہیے۔پارٹی فنڈ میں خورد برد کرکے پارٹی رہنماؤںکے گھر چلتے ہیں۔ علیمہ خان کی چیٹ کے پی میں لوٹ مار کا بتا رہی ہے۔ میں پی ٹی آئی میں واپس نہیں جانا چاہتا۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کا پارٹی گراف گر گیا ہے، سب سمجھ گئے ہیں۔قبل ازیں پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے لیے کوئی بھی مخلص نہیں...
کے الیکٹرک نے دسمبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت کراچی کے صارفین کے لیے 4 روپے 95 پیسے فی یونٹ ریفنڈ کرنے کیلئے درخواست نیپرا کو جمع کرا دی ۔نیپرا کے مطابق کے الیکٹرک نے دسمبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے کراچی کے صارفین کو 4 روپے 95 پیسے فی یونٹ ریفنڈ کرنے کی درخواست کی ہے یہ مجموعی ریفنڈ 4 ارب 94 کروڑ بنتا ہے تاہم کراچی کے تمام صارفین کو یہ رقم واپس نہیں ہوگی۔وفاقی حکومت کی پالیسی کے مطابق ماہانہ 300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے گھریلو صارفین کو یہ سہولت منتقل نہیں کی جاتی۔ نیپرا کے الیکٹرک کی درخواست پر 26 فروری کو سماعت کرے گی۔
فوٹو: اسکرین گریپ جیو نیوز وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی زیر قیادت سیاسی اور مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں کا اجلاس ہوا ہے۔اجلاس میں دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے افغانستان سے حکومتی سطح پر مذاکرات جلد شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ ملک میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو فروغ دینے کیلئے سیاسی اور مذہبی جماعتیں مل کر کام کریں گی۔اس موقع پر وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ صوبےمیں حالات خراب کرنے میں بیرونی سازشوں کا عمل دخل ہے، کے پی کا امن افغانستان کی صورتحال سے جڑا ہے۔انہوں نے کہا کہ افغانستان سے بامقصد اور نتیجہ خیز مذاکرات کیلئے جرگہ تشکیل دیا جائے گا۔ افغان طالبان...
پشاور:خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے بھر میں 16 ہزار سے زائد اساتذہ کو بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے محکمہ تعلیم کے پی نے کہا ہے کہ نئی بھرتیاں معیاری تعلیم کے فروغ کے لیے کی جارہی ہیں، صوبے میں نئی بھرتیوں سے نوجوانوں کو روزگار بھی فراہم ہوگا۔ محکمہ تعلیم کے پی کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ اسامیوں کی تفصیلات محکمہ تعلیم کی ویب سائٹ پر جلد مشتہر کی جائیں گی جس کے ذریعے امیدوار اپلائی کرسکیں گے۔

ڈیفنس بنگلے سے ملنے والے خون کے نمونوں سے میچ کیلئے مغوی مصطفیٰ کی والدہ کے ڈی این اے میچ کیلئے لیب بھیج دیے، ذرائع
فوٹو: اسکرین گریپ کراچی کے علاقے ڈیفنس سے اغواء ہونے والے نوجوان مصطفیٰ کی والدہ کے ڈی این اے نمونے میچ کیلئے لیب بھیج دیے گئے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مغوی مصطفیٰ کی والدہ کے ڈی این اے میچ کیلئے لیب بھیج دیے، ڈی این اے کو ملزم ارمغان کے گھر سے ملنے والے خون سے میچ کیا جائے گا، کرائم سین یونٹ نے ارمغان کے گھر سے خون کے نمونے لیے تھے۔کراچی کے نوجوان مصطفیٰ کو اغوا کیا گیا یا قتل؟ اس سوال کا جواب جاننے کیلئے ڈیفنس فیز 5 میں واقع ملزم ارمغان کے گھر پر پولیس نے کارروائی کی تو تلاشی کے دوران خفیہ کمرے میں گولیوں کے نشانات اور قالین پر خون کے دھبے...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین کیلئے بجلی کی قیمت میں کمی کا امکان ہے، نیپرا کی جانب سے تقیسم کار کمپنیوں کی درخواست پر سماعت آج ہوگی۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈسکوز نے بجلی تقریباً 2 روپے فی یونٹ سستی کی درخواست کی ہے جس بجلی صارفین کو 52ارب 12 کروڑ روپے تک ریلیف ملنے کا امکان ہے۔قیمت میں کمی رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگی گئی۔ درخواست کے مطابق کیپیسٹی چارجز کی مد میں 50 ارب 66 کروڑ روپے کی کمی اور ٹرانسمیشن اینڈ ڈسٹری بیوشن نقصانات میں 2ارب 66 کروڑ روپے کی کمی مانگی گئی۔ آپریشنز اینڈ میٹیننس کی مد میں 2 ارب...

2024 سیاحت کیلئے کامیاب ترین سال،ایک لاکھ 35 ہزار سے زائد پاکستانیوں سمیت 62.2 ملین سیاحوں کی ترکیہ آمد
اسلا م آباد(ںیوزڈیسک)سال 2024 کے دوران ترکیہ میں عالمی سطح پر سیاحت کے لئے آنے والے بین الاقوامی سیاحوں کی تعداد 9.8 فیصد اضافے سے 6 کروڑ 22 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ کورنا دور سے قبل سال2019 کی سطح کے مقابلے میں سیاحوں کی ترکیہ آمد 20.3 فیصد بڑھ گئی ہے۔ ان میں ایک لاکھ 35 ہزار سے زائد پاکستانی سیاح بھی شامل ہیں۔ سیاحوں کی آمد و رفت، قیام و طعام اور سیر و تفریح سے ترکیہ کو 61.1 ارب ڈالر کا ریونیو حاصل ہوا جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 8.3 فیصد زیادہ ہے۔ مجموعی طور پر سال 2024 ترکیہ میں سیاحت کے لئے سب سے کامیاب سال رہا۔ یورپ، مشرق وسطیٰ اور وسطی ایشیا...
کانگریس پارلیمانی پارٹی کی چیئرپرسن سونیا گاندھی اور انکی بیٹی اور پارٹی کی رکن پارلیمنٹ پرینکا گاندھی نے نرمان بھون پہنچ کر اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔ اسلام ٹائمز۔ دہلی اسمبلی کی 70 نشستوں کے لئے آج ووٹنگ کا عمل انجام پا گیا۔ آج صبح 7 بجے سے ووٹنگ شروع ہوئی تھی جو شام 6 بجے کے بعد تک جاری رہی۔ ووٹنگ کا وقت شام 6 بجے ختم ہوگیا تھا، لیکن قطار بند لوگوں کو وقت ختم ہونے کے بعد بھی حق رائے دہی کا موقع فراہم کیا گیا۔ الیکشن کمیشن کے ذریعہ ابھی ووٹنگ کا حتمی فیصد جاری نہیں کیا گیا ہے، لیکن 5 بجے تک کا جو ڈاٹا فراہم کیا گیا ہے، اس کے مطابق 57.70...
داسو ہائیڈرو پاور منصوبے کیلئے ایک ارب ڈالر قرض کی منظوری کا امکان WhatsAppFacebookTwitter 0 3 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )داسو ہائیڈرو پاور منصوبے کیلئے عالمی بینک کی جانب سے ایک ارب ڈالر قرض کی منظوری کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق داسو ہائیڈرو پاور منصوبے کی لاگت190.1 فیصد اضافے کے ساتھ 1700 ارب روپے تک پہنچ گئی جس کی وجہ زمین کے حصول میں تاخیر، سکیورٹی خدشات اور امریکی ڈالر کی قدر میں 178 فیصد اضافے کو قرار دیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ داسو ہائیڈرو پاور منصوبے کا پہلا مرحلہ 2,160 میگاواٹ بجلی پیدا کرے گا جبکہ دوسرے مرحلے میں منصوبے کی کل پیداوار4,320 میگاواٹ ہو جائے گی۔ذرائع کے مطابق عالمی بینک...

وزیر اعلی مریم نواز کی قیادت میں عوام تک صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں،خواجہ سلمان رفیق
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 جنوری2025ء) وزیر صحت پنجاب خواجہ سلمان رفیق نے کہا ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار لاہور میں 915 بستروں پر مشتمل اسٹیٹ آف دی آرٹ نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ بنایا جا رہا ہے ۔وہ جمعہ کو یہاںسمپوزیم کے شرکاسے خطاب کر رہے تھے۔ خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ نرسنگ شعبہ نظام صحت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔ کینسر کے مریضوں کے علاج و معالجہ میں نرسنگ شعبہ کو بنیادی حیثیت حاصل ہے۔ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں عوام تک صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں۔پنجاب کی عوام کیلئے چیف منسٹرز چلڈرن ہارٹ سرجری...
اسلام آباد :سینٹرل پرچیزنگ پاور ایجنسی نے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں کمی کیلئے نیپرا کو درخواست دی ہے، نیپرا درخواست پر کل جمعرات کو سماعت کرنے کے بعد فیصلہ کرے گی، توقع ہےکہ ایک ماہ کیلئے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 1 روپے 3 پیسے تک کمی ہو۔ میڈیا رپورٹس کےمطابق سینٹرل پرچیزنگ پاور ایجنسی درخواست میں دسمبر کے ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کمی مانگی ہے، دسمبر میں فی یونٹ بجلی کی فیول لاگت 9 روپے 60 پیسے رہی، ماہ دسمبر میں لاگت کا تخمینہ 10 روپے 63 پیسے فی یونٹ تھا۔ درخواست کے مطابق ایک ماہ میں پانی سے 22.80 فیصد بجلی کی پیداوار رہی،ماہ دسمبر میں مقامی کوئلے سے 10.06 فیصد...
وفاقی حکومت نے چھوٹے بچوں کیلئے فیملی پنشن کو 21سال کی عمر تک محدود کردیا جس کے تحت آئندہ فیملی پنشن کے اہل چھوٹے بچوں کو21سال کی عمر تک پنشن ملے گی۔ وزارت خزانہ کی رپورٹ کے مطابق فیملی پنشن کے اہل چھوٹے بچوں کو21سال کی عمر تک پنشن ملے گی،10ستمبر2024کو جاری آفس میمورنڈم کا اطلاق اسی تاریخ سے ہوگا، میمورنڈم معمول کی فیملی پنشن کے اہل قرار پانے والے پنشنرز پرلاگو ہوگا۔ وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ چھوٹے بچوں کو23اکتوبر2023کو جاری کردہ آفس میمورنڈم میں وضع کردہ اہلیت کے معیار اورترجیحی معیار کے مطابق معمول کی فیملی پنشن ملے گی، اگر چھوٹا بچہ اسی عرصےمیں بالغ ہوجائے گا تو وہ فیملی پنشن کے اہل نہیں رہے گا تاہم...
بجلی صارفین کیلئے اچھی خبر متوقع ہے جب کہ ایک ماہ کیلئے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 1 روپے 3 پیسے تک کمی کا امکان ہے۔ رپورٹ کے مطابق سینٹرل پرچیزنگ پاور ایجنسی نے قیمت میں کمی کیلئے نیپرا کو درخواست دی ہے، نیپرا درخواست پر قیمتوں کے حوالے سے کل سماعت کرے گا۔ درخواست میں دسمبر کے ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کمی مانگی گئی، اس میں کہا گیا کہ دسمبر میں ڈسکوز کو 7 ارب 51 کروڑ 60 لاکھ یونٹس بجلی فراہم کی گئی، دسمبر میں فی یونٹ بجلی کی فیول لاگت 9 روپے 60 پیسے رہی، ماہ دسمبر میں لاگت کا تخمینہ 10 روپے 63 پیسے فی یونٹ تھا۔ درخواست کے مطابق ایک ماہ میں پانی سے...
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 جنوری 2025ء ) حکومت نے جسٹس منصورعلی شاہ کے فل کورٹ کی تشکیل سے متعلق آرڈر کو چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق اٹارنی جنرل پاکستان منصور عثمان اعوان نے آئینی بینچ کو وفاقی حکومت کے فیصلے سے متعلق مؤقف سے آگاہ کردیا ہے، ان کا مؤقف ہے کہ فیصلے میں منصور علی شاہ نے از خود نوٹس کا اختیار استعمال کیا، منصور علی شاہ یہ اختیار استعمال نہیں کرسکتے تھے، فیصلہ غیرآئینی ہونے کی وجہ سے وفاقی حکومت اسے چیلنج کرے گی، توہین عدالت فیصلے کے خلاف اپیل دائر کریں گے، جسٹس منصور کے 13 اور 16 جنوری کے آرڈر پر نظرثانی دائر کرنے کا فیصلہ ہوا ہے۔ بتایا...
دنیا بھر میں ہر سال نت نئے فیشن متعارف کروائے جاتے ہیں جسے لوگ بہت شوق سے اپناتے ہیں لیکن کچھ فیشن آپ کی صحت پر بھی اثر انداز ہوتے ہیں جس کا آپ کو بالکل اندازہ نہیں ہوتا۔فیشن کے معاملے میں خواتین مردوں کے مقابلے میں ہمیشہ ہی آگے نظر آئی ہیں، سردی کا موسم ہو یا گرمی، موسم کی کوئی بھی سختی انہیں روک نہیں سکتی لیکن فیشن کرتے وقت خواتین اپنی صحت کا خیال رکھنا بھول جاتی ہیں۔ فیشن میں کی جانے والی چند غلطیاں درج ذیل ہیں جن کے حوالے سے آگاہی ہونا ضروری ہے۔ ہیلز اونچی ہیلز پہننے کا شوق اکثر خواتین کو ہوتا ہے اور وہ اس شوق کو پورا کرنے کے لیے مہنگی...

پاکستان میں حجاج کرام و منظمین کی تربیت کیلئے ایک مؤثر حکمت عملی تشکیل دی جائے گی ، علامہ طاہر اشرفی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آ ن لائن)چیئرمین پاکستان علماء کونسل علامہ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ جدہ میں ہونے والی عالمی حج کانفرنس و نمائش سے حجاج کرام و زائرین کیلئے سہولتوں کے مزید راستے ہموار ہوئے ہیں، پاکستان اور سعودی وزارت حج و عمرہ کے ساتھ مل کر حجاج کرام اور منظمین کی تربیت کا عمل شروع کریں گے ۔ چیئرمین پاکستان علماء کونسل و سیکرٹری جنرل انٹرنیشنل تعظیم حرمین شریفین کونسل حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ بھکاری اور غیر قانونی حج کرنے والوں کے خلاف بھرپور ایکشن لیاجانا چاہیے، وزیر اعظم پاکستان کی حج کے امور کی نگرانی مثبت تبدیلیاں لائے گی ، سعودی عرب کے دورے سے واپسی پر ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے...
بیرسٹر علی ظفر : فوٹو فائل پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما بیرسٹر علی ظفر کا کہنا ہے کہ 190 ملین پاؤنڈ کو چوری کا پیسہ ثابت کرنے کیلئے عدالتی فیصلہ ضروری ہے، کسی عدالت نے یہ نہیں کہا کہ یہ جُرم کا پیسہ ہے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سینیٹر علی ظفر نے کہا کہ 26ویں آئینی ترمیم کا فیصلہ تو سپریم کورٹ سے ہونا ہے، 26ویں آئینی ترمیم کا فیصلہ چاہے آئینی بینچ یا ریگولر بینچ کرے یہ ہونا ہے، یہ نئی قسم کا کیس ہے اس میں توقعات تو کچھ بھی کی جا سکتی ہیں۔بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ برطانوی ادارے نیشنل کرائم ایجنسی (این سی اے) کو لگا 190 ملین پاؤنڈ چوری...
اسلام آباد(آن لائن)پارلیمانی شفافیت پر فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک کی نئی جائزہ رپورٹ جاری کی گئی ہے جس میںکہاگیا ہے کہ آئی پی یو معیار پر سینیٹ ویب سائیٹ نے سب سے زیادہ یعنی 69 فیصد عمل کیا،پنجاب اسمبلی نے 64 فیصد اور قومی اسمبلی نے 61 فیصد عمل کیا،خیبر پختونخوا اسمبلی نے 51 فیصد، سندھ اسمبلی نے 40 فیصد، بلوچستان اسمبلی نے 38 فیصد عمل کیا ،یہ عدم مطابقت، سیاسی پولرائزیشن، ماحول میں غلط معلومات کے خطرات بڑھاتی ہے۔فافن کی جائزہ کو بین الپارلیمانی تنظیم کا فریم ورک مدنظر رکھ مرتب کیا گیا۔ سینٹ، قومی اسمبلی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کی ویب سائیٹس کا جائزہ لیا گیا۔کچھ ویب سائیٹس نے کافی معلومات دیں جبکہ دیگر تو کم...
ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے مشکلات دور کرنے کی تیاریاں کی جارہی ہیں، ایک مالی سال میں بجلی بلوں کی زیادہ قسطوں کی سہولت دیے جانے کا امکان ہے۔ نیپرا نے صارفین کو قسطوں کی سہولت ڈسکوز کو ریونیو ضروریات کے مطابق دینے کی تجویز دی ہے۔ دستاویز کے مطابق نیپرا نے کنزیومر سروس مینوئل میں ترمیم کی تجویز دے دی، کنزیومر سروس مینوئل میں ترمیم کے لیے اسٹیک ہولڈرز سے7 یوم میں رائےطلب کرلی گئی ہے۔ دستاویز میں کہا گیا ہے کہ بجلی صارفین کے لیے پہلی قسط کی بروقت ادائیگی پر مارک اپ نہیں ہوگا، ڈسکوز کو قسطوں پر 14 فیصد مارک اپ لگانے کی اجازت ہوگی۔ واضح رہے کہ نیپرا نےجون 2024 میں کنزیومر...

اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کے باوجود ڈاکٹر غلام محمد علی کا سائنٹیفک آفیسرز کی پوسٹوں پر بھرتیوں کیلئے انٹرویوز کرنے کا انکشاف
اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کے باوجود ڈاکٹر غلام محمد علی کا سائنٹیفک آفیسرز کی پوسٹوں پر بھرتیوں کیلئے انٹرویوز کرنے کا انکشاف WhatsAppFacebookTwitter 0 20 January, 2025 ارمان یوسف اسلام آباد (ارمان یوسف )اسلام آباد ہائیکورٹ کی طرف سے ہٹائے جانے کے باوجود ڈاکٹر غلام محمد علی کا سائنٹیفک آفیسرز کی پوسٹوں پر بھرتیوں کیلئے انٹرویوز کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں ڈاکٹر غلام محمد علی کی جسٹس بابر ستار کے ضابطہ تقرری و توسیع کیس میں فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل تاحال سماعت کیلئے مقرر نہیں ہو سکی ، جسٹس بابر ستار کا فیصلہ برقرار ہونے کے باوجود ڈاکٹر غلام محمد علی بطور چیئرمین پی اے آر سی کام جاری رکھے ہوئے...
اسلام آباد:وفاقی وزیر برائے توانائی اویس لغاری نے چھوٹی گاڑیوں کی الیکٹرک ٹیکنالوجی پر منتقلی کے لیے فنڈز فراہم کرنے کی تجویز دے دی۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے توانائی سردار اویس احمد خان لغاری سے فرانس کے سفیر نکولس گیلے نے اسلام آباد میں ملاقات کی جبکہ ملاقات کے دوران پاور سیکٹر کو مزید مستحکم بنانے پر بھی اتفاق ہوا۔ اس موقع پروفاقی وزیر توانائی نے فرانسیسی سفیر کو بتایا کہ پاکستان نے ای وی پالیسی متعارف کردی ہے جو سالانہ 6 بلین ڈالر کے ایندھن کی بچت اور ماحول کی حفاظت یقینی بنائے گی۔ فرانسیسی سفیرنے پاکستان کے پاور سیکٹر کی آئی پی پیز کے ساتھ مؤثر مذاکرات اور معاہدوں کی خوش اسلوبی سے نظر ثانی کی...
شاہد سپرا: وفاقی حکومت نے بجلی چوری کی روک تھام کی ریکوری کے لئے بڑا فیصلہ کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق بجلی چوری کی روک تھام کے لئے ڈسکوز سپورٹ یونٹ کا قیام کے لئےحساس اداروں کےافسران بھی شامل ہوں گے،ڈائریکٹر یونٹ چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر شاہد حیدر، ڈائریکٹر سیکٹر کمانڈر سول آرمڈ فورسز ہونگے،یونٹ میں ضلعی حکومت، پولیس، ایف آئی اے، ملٹری انٹیلی جنس ،آئی ایس آئی افسران بھی شامل ہوںگے۔ شب معراج پر تین روزہ عام تعطیل کا اعلان یونٹ بجلی چوری کی روک تھام اور ریکوری میں بہتری لانے کے لیے اقدامات کرے گا،ڈسکو سپورٹ یونٹ غیر تکنیکی لائن لاسز میں کمی لانے میں بھی مدد کرے گا،یونٹ ناقص کاکردگی کا مظاہرہ کرنیوالے افسران...
کو ئٹہ( آئی این پی ) وفاقی وزارت توانائی (پاور ڈویژن)کی ہدایات کے تحت بجلی چوروں اورنادہندگان کے خلاف کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (کیسکو)کی کارروائیاں صوبہ بھرمیں جاری ہیں۔ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت پشین، لورلائی، سبی، خضدار اور مکران آپریشن سرکلز کے تمام علاقوں میں بجلی چوروں کے کنکشنزبلاتفریق منقطع کرنے کے ساتھ ساتھ نادہندگان سے بقایاجات کی وصولی بھی کئے جارہے ہیں۔بجلی چوری کی روک تھام اور نادہندگان سے بقایاجات کی وصولی کے اس خصوصی مہم کے تحت صوبہ کے مختلف علاقوں میں بجلی چوری میں ملوث تقریبا 9270صارفین کیخلاف قانونی کارروائی کیلئے پولیس اسٹیشنز میں درخواستیں جمع کرائی گئیں تھیں جن میں سے650بجلی چوروں کے خلاف ایف آئی آرز درج ہوچکے ہیں۔اسکے علاوہ بجلی کے میٹروں کو شنٹ،ٹیمپرنگ...