2025-04-26@07:54:33 GMT
تلاش کی گنتی: 121
«ووڈ فلموں»:
(نئی خبر)
ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی ووڈ اداکار سورج پنچولی اپنی پہلی بایوپک ’کیسری ویر: لیجنڈ آف سومناتھ‘ میں جنگجو ویر ہمیرجی گوہل کا کردار ادا کر رہے ہیں، لیکن فلم کے سیٹ پر ایک خطرناک حادثہ پیش آیا جس میں وہ شدید جھلس گئے۔ یہ واقعہ فلم سٹی، ممبئی میں شوٹنگ کے دوران پیش آیا۔ ذرائع کے مطابق، فلم کے ایک اہم ایکشن سین کے دوران، سورج پنچولی کو پائروٹیکنکس (آتش بازی) کے دھماکے کے اوپر سے چھلانگ لگانی تھی، لیکن ٹائمنگ کی غلطی کے باعث دھماکہ وقت سے پہلے ہوگیا، اور ان کے نیچے ہی زوردار دھماکہ ہوگیا۔ زیادہ مقدار میں گن پاؤڈر کے استعمال کی وجہ سے ان کے ران اور ہیمسٹرنگ (ٹانگوں کے پچھلے حصے) شدید جھلس گئے۔ حادثے...
نئی دہلی: بالی ووڈ اور ہالی ووڈ دونوں میں اپنی منفرد شناخت بنانے والی اداکارہ پریانکا چوپڑا اس وقت بھارتی سنیما کی سب سے مہنگی اداکارہ بن چکی ہیں۔ پریانکا نے اپنی سب سے زیادہ متوقع فلم ‘SSMB29’ کے لیے 30 کروڑ روپے کی فیس وصول کی ہے، جس کے بعد وہ بھارتی فلم انڈسٹری کی سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکارہ بن گئیں ہیں۔ پریانکا چوپڑا نے اس فلم کے لیے اپنے ہالی ووڈ پروجیکٹس سے ایک وقفہ لیا ہے اور اس دوران وہ اپنے بھائی کی شادی میں شرکت کے لیے بھارت آئی ہیں۔ اس فلم کی لاگت تقریباً 1000 کروڑ روپے بتائی جاتی ہے، اور پریانکا کو بھاری رقم کی پیشکش کی گئی تھی۔ تاہم، ان...
بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ایشا دیول نے اپنے فلمی کیریئر میں کئی ایسے پروجیکٹس کو ٹھکرایا جن کی کامیابی نے ان کے کیریئر کو نئی بلندیوں تک پہنچا سکتی تھی۔ ایک حالیہ انٹرویو میں ایشا نے خود اعتراف کیا کہ انہوں نے ‘اومکارا’ میں بپاشا باسو کے کردار اور روہت شیٹھی کی کامیاب فلم ‘گول مال’ کو بھی انکار کیا تھا، جو ان کے کیریئر میں ایک سنگ میل ثابت ہو سکتے تھے۔ ایشا دیول، جو بالی ووڈ کے لیجنڈز دھرمیندر اور ہیما مالنی کی بیٹی ہیں، نے 2002 میں فلم “کوئی میرے دل سے پوچھے” سے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز کیا تھا، لیکن وہ کبھی بھی بلاک بسٹر کامیابی حاصل نہ کر سکیں۔ ایشا نے کہا...
بھارت کے مہا کمبھ میلے سے وائرل ہونے والی مونا لیزا کی قسمت بدل گئی، مونالیزا ایک بار پھر خبروں میں ہیں کیونکہ انہوں نے اب بالی ووڈ کی فلم آفر قبول کر کے فلم سائن کرلی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق کمبھ میلے میں لی گئی ایک تصویر اور ویڈیو کے باعث مشہور ہونے والی یہ لڑکی، جس کا تعلق مدھیہ پردیش سے ہے، اپنی خوبصورت آنکھوں، بھوری رنگت اور منفرد اندازِ گفتگو کی وجہ سے زائرین کی توجہ کا مرکز بنی تھی۔ ایک وائرل ویڈیو میں اسے گھاٹ پر مالا فروخت کرتے ہوئے بھی دیکھا گیا۔ تازہ اطلاعات کے مطابق 16 سالہ مونا لیزا بھوسلے نے ایک فلم سائن کر لی ہے۔ بھارتی فلم ڈائریکٹر سنوج مشرا ان کے گاؤں...
بالی وڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان ایک بار پھر اپنی منفرد اداکاری سے سب کو حیران کرنے والے ہیں۔ حالیہ دنوں میں ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں عامر خان کو ایک غاروں کے دور کے انسان (Caveman) کے روپ میں دیکھا جا سکتا ہے۔ وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عامر خان پروستھیٹکس، نقلی داڑھی اور مخصوص میک اپ کے ذریعے مکمل طور پر ایک نئے انداز میں ڈھل رہے ہیں۔ ان کے پرانے اور بوسیدہ کپڑوں نے ان کے اس روپ کو مزید حقیقت کے قریب بنا دیا ہے۔ A post shared by Manav Manglani (@manav.manglani) ویڈیو سامنے آتے ہی سوشل میڈیا صارفین قیاس آرائیاں کر رہے ہیں کہ...
بالی ووڈ کے معروف فلمساز کرن جوہر نے ابراہیم علی خان کے فلمی ڈیبیو کا باضابطہ اعلان کر دیا۔ کرن جوہر نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک جذباتی پوسٹ شیئر کرتے ہوئے ابراہیم کے والدین، سیف علی خان اور امرتا سنگھ سے اپنی ابتدائی ملاقاتوں کو یاد کیا اور کہا کہ ’اداکاری ان کے خون میں ہیں۔‘ اطلاعات کے مطابق ابراہیم اپنی پہلی فلم ’سرزمین‘ میں جلوہ گر ہوں گے جو دھرما پروڈکشن کے بینر تلے بنائی جارہی ہے۔ View this post on Instagram A post shared by Karan Johar (@karanjohar) کرن جوہر نے انسٹاگرام پر ابراہیم کی چند تصاویر شیئر کرتے...
بھارت میں 26 جنوری تک جاری رہنے والا مہاکمبھ اپنی منفرد داستانوں اور شخصیات کی وجہ سے توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔ ان میں سے ایک 16 سالہ مونالیزا بھونسلے ہے، جس کو ’وائرل مونالیزا‘ کا خطاب دیا گیا ہے۔ میلے میں ہاتھ سے بنے ہار بیچنے والی اس لڑکی کو اس کی گہری رنگت اور خوبصورت آنکھوں کے ساتھ معصومیت بھری مسکان نے سوشل میڈیا پر مشہور کر دیا۔ View this post on Instagram A post shared by Mona lisa ❤️❤️❤️ (@mona_lisa_0007) مونالیزا کی تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد ان کے پاس خریداری کیلئے لوگوں کو ہجوم کرنا شروع...
بھارتی اداکار رندیپ ہودا ہالی ووڈ کے معروف فلم ساز سیم ہارگریو کے ساتھ ایکشن فلم ’میچ باکس‘ میں دوبارہ کام کریں گے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یہ فلم جان سینا، تیونا پیریس، جیسیکا بیل اور سیم رچرڈسن جیسے مشہور ستاروں پر مشتمل ہوگی۔ اس سے قبل رندیپ نے ہارگریو کی 2020 کی کامیاب فلم ’ایکسٹریکشن‘ میں اہم کردار نبھایا تھا۔ فلم ’میچ باکس‘ کو ایکشن اور ایڈونچر پر مبنی کہانی قرار دیا جا رہا ہے، جس میں بچپن کے دوست مل کر دنیا کو تباہی سے بچانے کی کوشش کریں گے۔ یہ فلم مشہور کھلونے ’میچ باکس کارز‘ پر مبنی ہے، جسے 1953 میں جیک اوڈیل نے ڈیزائن کیا تھا۔ فلم میں اداکاری کا موقع ملنے پر رندیپ...
مشہور بھارتی فلم ساز مدھر بھنڈارکر جو ’فیشن‘ اور ’پیج 3‘ جیسی فلموں کے لیے مشہور ہیں، نے تصدیق کی ہے کہ ان کی اگلی فلم بالی ووڈ کی بیویوں کی زندگیوں اور اسکینڈلز پر مبنی ہوگی۔ قومی فلم ایوارڈ اور پدما شری جیسے اعزازات حاصل کرنے والے، معروف فلم ساز مدھر بھنڈارکر، جو اپنی فلموں میں حساس موضوعات کو ہدایت دینے کے لیے جانے جاتے ہیں جیسے کہ چاندنی بار، ٹریفک سگنل، پیج 3، فیشن، کارپوریٹ اور ہیروئین وغیرہ، اب اپنی اگلی فیچر فلم کا موضوع ’بالی ووڈ ستاروں کی بیگمات‘ کو منتخب کرچکے ہیں۔ مزید پڑھیں: ’مجھے لگتا ہے کہ میں ہم جنس پرست ہوں‘، شاہ رخ خان بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے بھنڈارکر نے کہا کہ میں...
بالی وڈ کے شائقین کے لیے 2025 ایک شاندار سال ثابت ہونے والا ہے۔ بڑے بجٹ کی فلموں سے لے کر زبردست کہانیوں تک، 2025 میں ہر قسم کی فلمی تفریح دستیاب ہوگی۔ سلمان خان، ہریتھک روشن، عالیہ بھٹ، اور دیگر بڑے ستارے اپنی دلچسپ فلموں کے ساتھ پردے پر چھانے کے لیے تیار ہیں۔ یہاں 2025 کی 10 سب سے بہترین فلموں کی فہرست پیش کی جا رہی ہے: وار 2 کاسٹ: ہریتھک روشن، این ٹی آر جونیئر، کیارا اڈوانی ریلیز کی تاریخ: 14 اگست 2025 ڈائریکٹر: آیان مکھرجی یہ فلم یش راج فلمز کے بینر تلے بنائی گئی ہے اور ہریتھک روشن اور این ٹی آر جونیئر کی شاندار اداکاری پر مشتمل ہے۔ سکندر کاسٹ: سلمان خان،...
ممبئی(شوبز ڈیسک) معروف بالی ووڈ اسٹار اکشے کمار نے حال ہی میں اپنے کیریئر اور کام کے اصولوں کے حوالے سے گفتگو کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ تب تک کام کریں گے جب تک وہ کام کرسکتے ہیں، ان کا اس وقت تک کام چھوڑنے کا ارادہ نہیں جب تک ان کا جسم اور دماغ اس کی اجازت دیتے ہیں۔ لیکن اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے آرام اور ذہنی سکون کی اہمیت پر بھی زور دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہفتہ اور اتوار کی چھٹی ہونی چاہیے، کام سے مناسب چھٹی لینے سے توانائی حاصل ہوتی ہے اور ذہن میں شفافیت آجاتی ہے جس سے کام پر دھیان دینے میں بھی مدد ملتی ہے۔ جب...
بالی وڈ کے مشہور اداکار کارتک آریان نے فلم انڈسٹری میں 'انسائیڈر' اور 'آؤٹ سائیڈر' کے موضوع پر اپنی رائے دی ہے۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ فلمی خاندانوں سے تعلق رکھنے والے اداکاروں کو زیادہ مواقع ملتے ہیں، جبکہ باہر سے آنے والوں کو کئی چیلنجز کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اداکار نے کہا ’’میرے مواقع کئی بار ایسے گئے ہیں جہاں مجھے لگا کہ یہ موقع مجھے ملنا چاہیے تھا، لیکن کسی اسٹار کڈ کو دے دیا گیا"۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ اس حقیقت کو قبول کر چکے ہیں اور اس کا الزام اسٹار کڈز کو نہیں دیتے۔ "یہ ان کا قصور نہیں ہے، اگر میں بھی کسی فلمی خاندان میں پیدا ہوا ہوتا، تو یہی...
پاکستان کے مشہور اداکار فاران طاہر مارول سینماٹک یونیورس (MCU) میں ایک بار پھر اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے جا رہے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق، فاران طاہر اپنے پرانے کردار، ‘رزا’، کو دوبارہ سے ‘ویژن کویسٹ’ میں زندہ کریں گے۔ فاران نے 2008 میں ریلیز ہونے والی فلم آئرن مین میں دہشت گرد گروپ ‘ٹین رنگز’ کے لیڈر کے طور پر اپنی شاندار اداکاری سے لوگوں کے دل جیت لیے تھے۔ ‘ویژن کویسٹ’ مارول کے مشہور شو وانڈاویژن (2021) کا اسپن آف ہے۔ اس سیریز میں مرکزی کردار ویژن، جو ایک حساس مشین ہے، اپنی یادداشت اور جذبات کو دوبارہ دریافت کرنے کے سفر پر نکلتا ہے۔ یہ شو 2026 سے پہلے ریلیز نہیں ہوگا، لیکن فاران طاہر کی...
ہالی ووڈ میں سب سے زیادہ مقبول اداکار ٹام کروز اور جانی ڈیپ جیسے اداکار ہیں اور ہمیں یہی لگتا ہے کہ یہ اداکار سب سے زیادہ کماتے ہیں مگر کیا آپ جانتے ہیں سب سے زیادہ کمانے والا اداکار جانی اور ٹام نہیں بلکہ کوئی اور ہے۔ غیر میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک 76 سالہ اداکار نے فلموں کے ذریعے 27.7 بلین ڈالرز کماتے ہوئے ٹام کروز، جانی ڈیپ، رابرٹ ڈاؤنی جونیئر اور دیگر کئی نامور ہالی ووڈ ستاروں کو کمائی کے میدان میں پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ گزشتہ تین دہائیوں سے یہ سپر اسٹارز ہالی ووڈ کے منظرنامے پر چھائے ہوئے ہیں، اور ان کی فلمیں باکس آفس پر کروڑوں ڈالرز کماتی ہیں، جبکہ ان کی مجموعی...
پاکستان کے سابق مایہ ناز فاسٹ بولر شعیب اختر کی بالی ووڈ اداکار شاہد کپور سے ملاقات ہوئی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ فاسٹ بولر شعیب اختر نے ویڈیو فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر کی جس میں شعیب اختر اور شاہد کپور کو گرمجوشی سے مصافحہ کرتے اور مسکراتے ہوئے ایک دوسرے سے باتیں کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو کے کیپشن میں شعیب اختر نے لکھا کہ ’ہاں جی! ہماری ویڈیو دیکھ کر آپ کو کیا سمجھ آرہا ہے‘۔ View this post on Instagram A post shared by Shoaib Akhtar (@imshoaibakhtar) ویڈیو میں شعیب اختر اور شاہد کپور کے علاوہ ہربھجن سنگھ بھی نظر آ رہے ہیں جن کو شاہد...
بالی ووڈ اور علاقائی فلموں میں اپنی شاندار پرفارمنس سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ مالویکا موہنن نے حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا کہ بالی ووڈ کے "پرفیکشنسٹ" عامر خان کی ایک نصیحت نے ان کے کیریئر کا رخ بدل دیا۔ اداکارہ نے بتایا کہ عامر خان نے انہیں اداکاری کو بطور پیشہ اپنانے کی ترغیب دی، جس نے ان کی زندگی پر گہرا اثر ڈالا۔ مالویکا نے بتایا کہ ان کی عامر خان سے پہلی ملاقات فلم تلاش کی شوٹنگ کے دوران ہوئی۔ انہوں نے کہا: "فلم تلاش کی شوٹنگ رات کے وقت ساوتھ بمبئی میں ہو رہی تھی۔ میں سڑک کے دوسری جانب کھڑی تھی اور عامر خان شاٹ کے بیچ آرام کر رہے تھے۔ اچانک انہوں نے...