2025-07-26@21:56:04 GMT
تلاش کی گنتی: 103
«ڈاؤن سنڈروم والے»:
(نئی خبر)
کراچی (رپورٹ:منیر عقیل انصاری) یورپ کے لیے پروازوں کا آغاز ہوتے ہی قومی ائیرلائن کے اعلیٰ افسروں کے بھاری الاؤنس کے ساتھ مفت سفر کے مزے شروع ہوگئے۔ پیرس جانے والی پہلی ہی پرواز پر قومی ائیرلائن کے سی ای او ائیروائس مارشل عامر حیات سمیت متعدد اعلیٰ افسران سرکاری خرچ اور مفت ٹکٹ پر پیرس پہنچے ہیں ، ایک افسر اپنی فیملی بھی ساتھ لے گئے ہیں۔فلائٹ سیفٹی کے سنگین معاملات کی وجہ سے قومی ائیر لائن کی یورپ کیلئے پروازوں پر چار سال سے زیادہ پابندی عائد رہی اس پابندی کے خاتمے کے بعد گزشتہ روز قومی ائیرلائن کی پہلی پرواز اسلام آباد سے پیرس روانہ ہوئی۔ اس پرواز پر ٹکٹ خرید کر سفر کرنے والے مسافروں کے...
سیکریٹری جنرل قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے اسپیکر ایاز صادق کی صدارت میں قومی اسمبلی کے پیر کو ہونے والے اجلاس کا ایجنڈا جاری کر دیا ہے، جس کے تحت اجلاس پیر کی شام 5 بجے اسمبلی ہال میں شروع ہو گا۔ اتوار کو جاری ہونے والے ایجنڈے کے مطابق تلاوت قرآن پاک، نعت و قومی ترانہ کے بعد علیحد و فہرست میں درج سوالات دریافت کیے جائیں گے اور ان کے جوابات دیےجائیں گے۔ ایجنڈے کے مطابق سید امین الحق، احمد سلیم صدیقی، سید حفیظ الدین، فرحان چشتی اور سید وسیم حسین وزیر برائے داخلہ کی توجہ عوام میں گہری تشویش کا باعث بننے والے فوری عوامی اہمیت کے معاملہ کی جانب دلائیں گے جو ملک میں انسانی اسمگلنگ مافیا...
سابق امریکی انٹیلیجنس چیف رچرڈ گرینل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پاکستانی صارف کو عمران خان کی رہائی کا ہیش ٹیگ استعمال کرنے کا مشورہ دینے پر جھاڑ پلاتے ہوئے دفع ہونے کا کہہ دیا۔ بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) اورسابق وزیراعظم عمران خان کی رہائی کا مطالبہ کرنے والے رچرڈ گرینل نے ایکس پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں ان کے گھر کے سامنے کیلی فورنیا کے جنگلات میں ہونے والی تباہ کُن آتشزدگی کا منظر دیکھا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کیلیفورنیا میں ڈیموکریٹس کی پالیسیوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے لکھا کہ ان کی پالیسیاں ہمیں جلا کر راکھ کر رہی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: امریکی ایلچی رچرڈ گرینل کی...