2025-07-27@10:32:49 GMT
تلاش کی گنتی: 117
«کروڑ روپے سے زیادہ»:
(نئی خبر)
ہیمیش ریشمیا کی نئی ایکشن فلم 'بیڈاس روی کمار' ایڈوانس بکنگ میں دھوم مچا رہی ہے۔ فلم نے جمعرات شام 5 بجے تک ملک کے تین بڑے سنیما چینز – پی وی آر، آئینوکس اور سنی پالس – میں 30,000 ٹکٹیں فروخت کر دی ہیں، اور توقع کی جا رہی ہے کہ یہ تعداد 45,000 ٹکٹوں سے تجاوز کر جائے گی۔ یہ فلم 2025 کی سب سے بڑی سرپرائز ہٹ ثابت ہو سکتی ہے۔ فلم کی زبردست ٹریلر ریلیز اور مشہور گانے 'تاج محل' کی کامیابی نے اس کی مقبولیت میں اضافہ کیا ہے۔ فلم 'بیڈاس روی کمار' اپنے مقابلے 'لوویہ پا' سے کہیں آگے نکل چکی ہے، جس نے جمعرات 5 بجے تک صرف 4500 ٹکٹیں فروخت کی ہیں۔...
بالی ووڈ کے معروف اداکار اکشے کمار اور انکی اہلیہ ٹوئنکل کھنہ نے اپنا لگژری اپارٹمنٹ فروخت کردیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اکشے کمار نے ممبئی کے علاقے ورلی میں واقع اپنا لگژری اپارٹمنٹ 80 کروڑ روپے میں فروخت کیا ہے۔ یہ اپارٹمنٹ 6,830 مربع فٹ کے کارپٹ ایریا پر مشتمل ہے اور اس کے ساتھ چار پارکنگ اسپیس بھی شامل ہیں۔ اس معاہدے کے لیے 4.8 کروڑ روپے کی اسٹامپ ڈیوٹی ادا کی گئی۔ یاد رہے کہ چند ہفتے قبل اکشے کمار نے اپنا بوریولی ایسٹ میں واقع ایک اور اپارٹمنٹ بھی فروخت کیا تھا۔ 2017 میں 2.38 کروڑ روپے میں خریدا گیا یہ اپارٹمنٹ 4.25 کروڑ روپے میں فروخت ہوا، جس کی قیمت میں 78 فیصد اضافہ دیکھا...
بھارت(نیوز ڈیسک)بالی وڈ کی کئی فلمیں بے شمار ایوارڈز جیت چکی ہیں، لیکن 2018 میں ریلیز ہونے والی ’پدماوت‘ نے تاریخ رقم کر دی اور اس فلم نے 44 ایوارڈز اپنے نام کیے اور دنیا بھر میں 572 کروڑ روپے کا بزنس کیا۔سنجے لیلا بھنسالی کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم میں دیپیکا پڈوکون، شاہد کپور اور رنویر سنگھ مرکزی کرداروں میں نظر آئے۔ فلم میں رنویر سنگھ نے مسلم حکمران علاؤ الدین خلجی کا کردار ادا کیا، جبکہ شاہد کپور مہاراول رتن سنگھ اور دیپیکا پڈوکون نے رانی پدماوتی کا کردار نبھایا۔فلم کی کہانی نے ناظرین کو جذباتی کر دیا کیونکہ اس میں ہیرو اور ہیروئن کا انجام المناک ہوتا ہے، جبکہ ولن زندہ رہتا ہے۔ فلم...
سود کے لین دین کو اللہ اور اس کے رسولﷺ سے جنگ کہا گیا ہے، اور یہی وجہ ہے جو اس میں پھنستا ہے تو پھر نکلنے میں بہت وقت لگتا ہے۔ ایسا ہی کچھ پاکستان کے قومی اداروں کے ساتھ ہوا ہے۔ پاکستان کے 14 قومی اداروں کی جانب سے حاصل کیے گئے 93 ارب روپے کے قرض پر 211 ارب 55 کروڑ روپے کا سود چڑھنے کا انکشاف ہوا ہے۔ یہ بھی پڑھیں خیبرپختونخوا: اپنے کاروبار کے لیے بلاسود قرضوں کی فراہمی، نوجوانوں میں چیک تقسیم میڈیا رپورٹس کے مطابق 14 اداروں پر پاکستان ٹریڈ کارپوریشن پاکستان کی 305 ارب روپے کی رقم واجب الادا ہے۔ رپورٹس کے مطابق دستاویز میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ یوٹیلیٹی اسٹورز...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ملک میں چینی، کوکنگ آئل اور سبزیوں کی قیمتوں میں حالیہ اضافے پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا، ارکان نے چینی، کوکنگ آئل اور سبزیوں کی قیمتوں میں اضافے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے وزارت خوراک و غذائی تحفظ سے دو ہفتوں میں رپورٹ طلب کرلی۔ اجلاس کے دوران اقتصادی رابطہ کمیٹی نے وزارت خوراک سے چینی، کوکنگ آئل اور دالوں کے ذخائر کی رپورٹ بھی مانگ لی ہے۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران بنیادی اشیا ضروریہ کی مناسب قیمتوں پر فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔ ای سی سی نے ایکسپورٹ فیسیلیٹیشن اسکیم...
بالی وڈ کے کھلاڑی اداکار اکشے کمار آخرکار اپنی باکس آفس پر ناکامیوں کے سلسلے کو ختم کرنے میں کامیاب ہو ہی گئے کیونکہ ان کی تازہ ترین فلم اسکائی فورس نے آٹھ دنوں میں 100 کروڑ روپے سے زیادہ کا بزنس کرلیا ہے۔ فلم کی ٹیم نے ہفتے کے روز ایک آفیشل پوسٹر جاری کیا، جس میں اعلان کیا گیا کہ اسکائی فورس نے ٹکٹ ونڈو پر اپنے دوسرے جمعہ کے اختتام تک 104.3 کروڑ روپے کمائے ہیں۔ گزشتہ 6 برسوں میں اکشے کی یہ 100 کروڑ روپے کا ہندسہ عبور کرنے والی پہلی فلم ہے۔ اس سے قبل ان کی فلم ‘گڈ نیوز’ جس میں کرینہ کپور خان، دلجیت دوسانجھ اور کیارا اڈوانی بھی شامل تھے، نے...
اسلام آباد: چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال نے انکشاف کیاہے کہ پاکستانی شہریوں کےلائف اسٹائل سےعالمی مالیاتی ادارے بھی حیران ہے، وہ شہریوں کے طرز زندگی کو دیکھ کر ٹیکس ٹو جی ڈی پی کی موحودہ شرح کونہیں مانتے، غیر ظاہر شدہ رقم سے ایک کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کی پراپرٹی خریدنے پر پابندی ہو گی۔ میڈیا ذرائع کے مطابق قائمہ کمیٹی خزانہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس بلال اظہر کیانی کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال نے کہا کہ صرف 12افراد نے 10 ارب روپے یا زیادہ مالیت کے اثاثے ظاہر کئے ہیں، ہم ماضی میں سخت فیصلے ملتوی کرتے آئے ہیں، 70سال سے یہ ملک اسی طرح...
ماتلی (نمائندہ جسارت) چیئرمین میونسپل کمیٹی حاجی رضوان احمد قائم خانی کی زیر صدارت منتخب بلدیاتی قیادت کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں شہر کے منتخب و نامزد کونسلرز نے شرکت کی، اجلاس میں جاری ترقیاتی اسکیموں کا جائزہ لیا گیا اور کونسلرز سے نیو این آئی ٹی کے تحت کرائے جانے والے ترقیاتی کاموں کے لیے اسکیمیں بھی طلب کی گئیں، کونسلرز نے اپنے وارڈوں میں کرائے جانے والی ترقیاتی کاموں کے حوالے سے اجلاس کے شرکاء کوبریفنگ بھی دی۔ اجلاس سے چیئرمین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 2 سال میں موجودہ بلدیاتی قیادت کی جانب سے 3 بار این آئی ٹی کے تحت شہر میں 13 کروڑ 90 لاکھ روپے کے ترقیاتی منصوبے پایا تکمیل تک پہنچ...
جنوبی بھارتی انڈسٹری کے معروف اداکار اور کے جی ایف اسٹار یش کو عالمی سطح پر شہرت حاصل ہے تاہم کم ہی لوگ یہ جانتے ہیں کہ فلمی دنیا میں آنے سے پہلے یش چائے بیچتے تھے اور ان کی روزانہ کی آمدنی صرف 50 روپے تھی۔ ’کے جی ایف‘ کی دونوں فلموں نے مجموعی طور پر 1500 کروڑ روپے سے زیادہ کا کاروبار کیا، جس کے باعث یہ کناڈا سینما کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلموں میں شامل ہو گئیں۔ یہی کامیابی یش کو بھارت کے صف اول کے اداکاروں میں لے آئی۔ مگر یش کا یہ سفر آسان نہیں تھا۔ ایک بس ڈرائیور کے بیٹے کی حیثیت سے ان کی زندگی محنت اور جدوجہد سے بھری ہوئی تھی۔...
معروف پراپرٹی ٹائیکون اور بحریہ ٹاؤن کے مالک ملک ریاض ان دنوں دبئی موجود ہیں، اور دنیا بھر میں ان کے دبئی پراجیکٹ کے چرچے ہیں۔ ملک ریاض نے اس سے قبل برطانیہ میں مہنگی پراپرٹی خریدنے کی کوشش کی جس میں ناکامی کے بعد انہوں نے متحدہ عرب امارات کا رخ کیا ہے۔ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ آخر ان کے پاس اتنی بھاری رقم کہاں سے آگئی کہ وہ دبئی میں اپنا ہاؤسنگ پراجیکٹ لانچ کرنے جارہے ہیں۔ بحریہ ٹاؤن کراچی کے حوالے سے سپریم کورٹ آف پاکستان میں جمع کرائے گئے ریکارڈ سے بہت کچھ سامنے آگیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں بحریہ ٹاؤن کی جانب سے 460 ارب روپے میں سے کتنی رقم وفاق اور کتنی سندھ...
بالی ووڈ کے لیجنڈری سپر اسٹار امیتابھ بچن نے ممبئی میں موجود اپنا اوشیوارا ڈپلیکس اپارٹمنٹ فروخت کرکے حیرت انگیز منافع حاصل کیا ہے۔ امیتابھ بچن کی مذکورہ پراپرٹی اٹلانٹس میں واقع ہے جو اوشیوارا میں کرسٹل گروپ کا ایک رہائشی منصوبہ ہے۔ بگ بی نے اپنا ڈپلیکس اپارٹمنٹ 83 کروڑ میں فروخت کیا ہے، جس پر انھوں نے 168 فیصد منافع حاصل کیا ہے۔ بگ بی نے ڈپلیکس اپارٹمنٹ اپریل 2021 میں صرف 31 کروڑ روپے میں خریدا تھا، جو کہ صرف چار سال بعد 168 فیصد منافع کے ساتھ 83 کروڑ روپے میں فروخت ہوا ہے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل یہ اپارٹمنٹ نومبر 2021 میں اداکارہ کریتی سینن کو 10 لاکھ روپے ماہانہ کرایہ اور...
بالی ووڈ کے سینئر اداکار امیتابھ بچن نے اپنا 1 اپارٹمنٹ 83 کروڑ روپے میں فروخت کر دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق امیتابھ بچن نے یہ اپارٹمنٹ اپریل 2021ء میں 31 کروڑ روپے کا خریدا تھا۔ امیتابھ بچن نے یہ اپارٹمنٹ نومبر 2021ء میں اداکارہ کریتی سینن کو بھی 10 لاکھ روپے ماہانہ پر کرائے پر دیا تھا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ سال بچن خاندان نے ریئل اسٹیٹ میں 100 کروڑ روپے سے زیادہ کی سرمایہ کاری کی تھی۔ 2020ء سے 2024ء تک ان کی اس شعبے میں سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت 200 کروڑ روپے سے تجاوز کر گئی ہے۔
لاہور(سپورٹس رپورٹر)دْنیائے فٹ بال کے نامور کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو کا سعودی کلب النصر سے نئے معاہدے کا اعلان جلد ہوگا۔ نئے معاہدے کے تحت کرسٹیانو رونالڈو روزانہ 5 لاکھ 50 ہزار یورو یعنی پاکستانی کرنسی میں تقریباً 16 کروڑ روپے معاوضہ لیں گے۔النصر کلب سے نئے معاہدے کے بعد کرسٹیانو رونالڈو دْنیا کے سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے فٹ بالر بن جائیں گے۔وہ کلب سے سالانہ 183 ملین یورو تنخواہ لیں گے جس کی مالیت پاکستانی کرنسی میں 52 ارب روپے سے زائد بنتی ہے۔اْن کو کلب کی جانب سے پانچ فیصد پارٹنر شپ کی بھی پیشکش کی گئی ہے، یہ النصر کلب کی جانب سے رونالڈو کے کھیل اور رویے پر اعتماد کا اظہار بھی ہے۔النصر کلب رونالڈو...
سٹی 42 : ای سی سی نے گوادر پورٹ کے ذریعے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے لیے بینک گارنٹی ختم کرنے کی منظوری دے دی۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا ۔ ای سی سی میں بجلی کے بنیادی ٹیرف کے حوالے سے پاور ڈویژن نے سمری پیش کی گئی۔ بجلی کےسالانہ بنیادی ٹیرف کے تعین کےلیے ٹائم فریم پرنظرثانی کی سمری منظور کرلی گئی، بجلی کے سالانہ ری بیسنگ کا تعین جولائی کی بجائے جنوری سے کرنے کی تجویز منظور کی گئی ۔ سزا کسی عدالت سے منسوخ نہیں ہو گی، پرویز رشید کی پیشگوئی اجلاس میں اسٹیل مصنوعات پرریگولیٹری ڈیوٹی کے نفاذ میں توسیع کی منظوری دے دی گئی۔ اس...