2025-08-11@21:23:54 GMT
تلاش کی گنتی: 7040

«کو پینے»:

(نئی خبر)
    لاہور: پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے 9 مئی مقدمات میں سزا کے بعدخالی نشستوں پرضمنی انتخابات کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی نے اپنےرہنماؤں کوکاغذات نامزدگی واپس لینے کی ہدایت کردی  ہے۔ اس حوالے سے مزید وضاحت کی گئی ہے کہ کسی بھی ضمنی انتخابات میں حصہ نہیں لیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی میاں اظہرکےانتقال سےخالی نشست این اے129میں انتخاب لڑےگی۔ اپوزیشن لیڈرپنجاب اسمبلی کی خالی نشست پی پی87پر رہنماؤں نے کاغذات جمع کروائے تھے۔ اسی طرح این اے 66 کی خالی نشست پر بھی پی ٹی آئی رہنماؤں نے کاغذات جمع کروائے تھے۔ دوسری جانب الیکشن کمیشن نے این اے 129 لاہور میں...
    وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو مذاکرات کی دعوت دے دی۔جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں وفاقی وزیر ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے حکومت کی طرف سے تحریک انصاف کو مذاکرات کی دعوت دے دی۔جس پر تحریک انصاف کے ڈاکٹر نثار جٹ نے کہا کہ پہلے بھی مذاکرات میں ہم نے مطالبہ کیا تھا کہ ہماری بانی تحریک انصاف تک رسائی کروا دیں مگر نہیں کروائی گئی۔پی ٹی آئی رہنما نثار جٹ نے مطالبہ کیا کہ بانی تحریک انصاف تک سیاسی لوگوں کو رسائی دیں، اس پر ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے یقین دہانی کروائی کہ اگر تحریک انصاف امن و امان کو خراب نہ کرنے کا وعدہ کرے تو وہ تحریک انصاف...
    تعلیم اور ٹیکنالوجی کے امتزاج کو فروغ دینے کیلئے او پی ایف کالج ایف الیون2 میں اے آئی اسمارٹ کلاس رومز، اسمارٹر لرننگ کے عنوان سے دو روزہ ورکشاپ کا انعقاد WhatsAppFacebookTwitter 0 7 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد(خبرنگار خصوصی)تعلیم اور ٹیکنالوجی کے امتزاج کو فروغ دینے کے لیے او پی ایف کالج ایف الیون2 اسلام آباد میں اے آئی اسمارٹ کلاس رومز، اسمارٹر لرننگ کے عنوان سے دو روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا، اس ورکشاپ کا اہتمام تعلیم فانڈیشن اور انوورسٹی کے اشتراک سے کیا گیا، جس میں مختلف تعلیمی اداروں کے اساتذہ، سربراہان، آئی ٹی کوآرڈینیٹرز، اور نصاب سازوں نے شرکت کی۔ ورکشاپ کا مقصد مصنوعی ذہانت (اے آئی )اور اسمارٹ ٹیکنالوجیز کو تعلیمی عمل...
    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی کرکٹر حیدر علی کی عارضی طور پر معطلی کا فیصلہ کیا ہے۔ فوری طور پر نافذ العمل فیصلہ مانچسٹر پولیس کی جانب سے قومی کرکٹر کے خلاف جاری تحقیقات کے نتائج آنے تک رہے گا۔ پی سی بی کے مطابق مانچسٹر پولیس نے حیدر علی کے خلاف جاری مجرمانہ تحقیقات کے حوالے سے  پی سی بی کو آگاہ کردیا ہے۔ مانچسٹر پولیس  پاکستان شا ہینز کے حالیہ دورہ انگلینڈ کے دوران پیش آنے والے واقعہ کے حوالے سے تحقیقات کررہی ہے۔ پی سی بی کا کہنا ہے کہ اس نے اپنے تمام کھلاڑیوں کی فلاح و بہبود اور قانونی حقوق کو یقینی بنانے کے اپنے فرض اور ذمہ داری کے مطابق اس بات کو یقینی بنایا...
    لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 اگست 2025ء ) اراکین پارلیمنٹ کو ملنے والے فنڈز میں بڑے پیمانے پر مبینہ کرپشن کا انکشاف، 2 ہزار ارب روپے کا مبینہ کرپشن اسکینڈل، کرپشن میں ملوث سیاستدانوں اور سرکاری افسران کی فہرستیں بنانے کا عمل شروع کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی محمد مالک کی جانب سے ملک میں ہونے والی کرپشن سے متعلق ہوشربا انکشاف کیا گیا ہے۔ اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی محمد مالک نے انکشاف کیا کہ رواں سال جون اور جولائی میں ایک اہم شخصیت نے اہم میٹنگز کیں جس میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ 2 سے 3 سالوں میں 2000 ارب کی کرپشن ہوئی۔ خاص کر اراکین پارلیمنٹ...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اگست2025ء)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس میں توانائی کے ملکی شعبے کو درپیش چیلنجز کا جائزہ لیا گیا۔ نائب وزیر اعظم آفس کے مطابق اجلاس میں وفاقی وزیر پاور اویس احمد خان لغاری، وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق باجوہ، پاور ریفارمز اور ایس آئی ایف سی کی نیشنل کمیٹیز، فنانس اینڈ پاور کے سیکرٹریز اور دیگر سینئر حکام نے شرکت کی۔(جاری ہے) اجلاس کے دوران توانائی کی کھپت کے اعدادوشمار، قیمتوں کے تعین کے طریقہ کار، سبسڈی کے انتظام اور ٹرانسمیشن و ڈسٹری بیوشن کے نقصانات میں کمی سمیت مالیاتی استحکام اور طویل مدتی استحکام کو متاثر کرنے والے کلیدی مسائل پر...
    سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو کے ایک مذاق میں دیئے گئے بیان کو سوشل میڈیا صارفین نے سنجیدگی سے لے لیا۔ شوہر سے ممکنہ علیحدگی کی بے بنیاد خبروں کے بعد اداکارہ کو شادی کی آفرز موصول ہونے لگیں اور ان کا ان باکس "رشتوں کی فرمائشوں" سے بھرچکا ہے۔ عتیقہ اوڈھو نے ایک شو میں ہنستے ہوئے بتایا کہ میں نے مذاق میں کہا تھا کہ میری شادی خطرے میں ہے کیونکہ میں بہت زیادہ ڈرامے دیکھ رہی ہوں… اور شوہر کو مجھ سے شکایت ہے!‘ انھوں نے مزید کہا کہ یہ بیان وائرل ہوگیا اور لوگوں نے اسے سنجیدہ سمجھا۔ اب میرا ڈی ایم شادی کی آفرز سے بھرا ہوا ہے، میں واقعی لطف اندوز ہو رہی ہوں۔ کبھی کبھار شوہروں کو تھوڑی ٹینشن دینا...
    پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ سب کچھ قربان کیا، لیکن کمپرومائز نہیں کیا، جن کے بچے، گھر، کاروبار سب متاثر ہوئے، وہ آج بھی پارٹی کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ تھے، ہیں اور ہمیشہ رہیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ ہمارے ارکان کو کروڑوں کی پیشکش ہوئی، مگر ہم نے انکار کیا۔ پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ سب کچھ قربان کیا، لیکن کمپرومائز نہیں کیا، جن کے بچے، گھر، کاروبار سب متاثر ہوئے، وہ آج بھی پارٹی کے...
    متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان روس کے دورے پر ماسکو پہنچ گئے، جہاں روسی صدر ولادیمر پوٹن نے ان کا گرمجوشی سے استقبال کیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق روسی دارالحکومت ماسکو میں آمد کے فوراً بعد دونوں رہنماؤں کے درمیان ایک اہم ملاقات ہوئی جس میں باہمی تعلقات، علاقائی سیکیورٹی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ روسی میڈیا کے مطابق صدر پوٹن نے ملاقات کے دوران کہا کہ روس اور متحدہ عرب امارات کے تعلقات ہر گزرتے دن کے ساتھ مضبوط ہو رہے ہیں اور دونوں ممالک خطے میں امن و استحکام کے لیے مل کر کام کر رہے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں اقتصادی تعاون، توانائی، سرمایہ کاری...
    بجلی ایک روپیہ 88پیسے فی یونٹ سستی، نیپرا نے نوٹیفکیشن جاری کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 7 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا)نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا۔نیپرا کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ڈسکوز صارفین کے لیے بجلی کی قیمت میں ایک روپیہ 88 پیسے فی یونٹ کمی کی گئی، ڈسکوز صارفین کیلئے بجلی کے نرخوں میں کمی اپریل تا جون سہ ماہی فیول کاسٹ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی۔قیمتوں میں کمی کی اطلاق اگست تا اکتوبر 2025 کے تین ماہ کیلئے ہوگا، قیمتوں میں کمی سے صارفین کو 55 ارب 87 کروڑ 40 لاکھ روپے تک کا ریلیف ملے گا۔فیصلے کے مطابق اس کمی کا اطلاق ڈسکوز...
    بنوں میں مرید حیات ایڈووکیٹ کو تین ایم پی او کے تحت تحویل میں لینے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت  ہوئی، درخواست پر سماعت جسٹس ارشد علی اور جسٹس فرح جمشید نے کی۔ ایڈووکیٹ جنرل شاہ فیصل اتمانخیل اور صدر پشاور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن امین الرحمن یوسفزئی ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے، ایڈوکیٹ جنرل شاہ فیصل اتمانخیل نے کہا کہ ڈپٹی کمیشنرز پہلے تین ایم پی او کا غلط استعمال کرتے تھے، صوبائی کابینہ نے ڈپٹی کمشنر سے یہ اختیار واپس لے کر ہوم ڈیپارٹمنٹ کو دیا ہے۔ جسٹس ارشد علی نے کہا کہ  اب بولنے پر بھی تین ایم پی او لگایا جاتا ہے،  اب کیا لوگ بولیں گے بھی نہیں،  جب کوئی حملہ کرے، تھانہ جلائے تو پھر وجہ بنتی ہے۔ عدالت...
    عظمی بخاری نے پی ٹی آئی کی 14اگست کی احتجاج کی کال کو افسوسناک قرار دیدیا WhatsAppFacebookTwitter 0 7 August, 2025 سب نیوز لاہور (سب نیوز)وزیراطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے پی ٹی آئی کی چودہ اگست کی احتجاج کی کال افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس بار جشن آزادی پر کسی سیاسی جماعت کو رکاوٹ ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کے دوران صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ جب بھی پاکستان بہتری کی جانب گامزن ہوتا ہے تو فسادی گروپ سرگرم ہوجاتا ہے، فسادیوں کو ملکی ترقی اور سفارتی کامیابیوں سے جلن ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ کسی کو 14 اگست کو اپنے گندے مقاصد کے لیے استعمال کرنے کی اجازت...
    نیپرا کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ڈسکوز صارفین کیلئے بجلی کے نرخوں میں کمی اپریل تا جون سہ ماہی فیول کاسٹ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی۔ قیمتوں میں کمی کی اطلاق اگست تا اکتوبر 2025ء کے 3 ماہ کیلئے ہوگا، قیمتوں میں کمی سے صارفین کو 55 ارب 87 کروڑ 40 لاکھ روپے تک کا ریلیف ملے گا۔ اسلام ٹائمز۔ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا۔ نیپرا کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ڈسکوز صارفین کے لیے بجلی کی قیمت میں ایک روپیہ 88 پیسے فی یونٹ کمی کی گئی، ڈسکوز صارفین کیلئے بجلی کے نرخوں میں کمی اپریل تا جون سہ ماہی فیول کاسٹ...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 07 اگست 2025ء) سعودی اقدامات کے معترف اسے ''سفارتکاری میں ماسٹر کلاس‘‘ قرار دے رہے ہیں، جو مشرق وسطی میں امن کے لیے ایک حقیقی موقع ثابت ہو سکتا ہے، جبکہ ناقدین کا کہنا ہے کہ یہ دراصل اپنے مفادات پر مبنی اقدام ہے، ایک ''پبلسٹی اسٹنٹ‘‘ جس کا مقصد کسی ملک کا انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی بنیاد پر بین الاقوامی امیج خراب کرنے میں مدد کرنا ہے۔ سعودی عرب کی حالیہ مہم کا آغاز ستمبر 2024ء میں ناروے کے ساتھ مل کر ''دو ریاستی حل کے نفاذ کے لیے عالمی اتحاد‘‘ کے آغاز کے ساتھ ہوا تھا، اور اس کے لیے دو اولین ملاقاتیں بھی ریاض میں ہی منعقد ہوئی...
    سینیئر سیاستدان و پاکستان تحریک انصاف کے باغی رہنما شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ عمران خان کو رہا کرانے کے لیے پی ٹی آئی کے پاس کوئی حکمت عملی نہیں۔ عمران خان اس وقت رہا ہوں گے جب 4 سے 5 لاکھ لوگ اسلام آباد کی سڑکوں پر ہوں گے۔ پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے کہاکہ 5 اگست کو اڈیالہ جانے سے کون سی احتجاجی تحریک کامیاب ہونی تھی، اڈیالہ جیل جانے کی باتیں فضول ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: ’ہمیں دیوار سے لگایا جارہا ہے‘، عمران خان نے ملک گیر احتجاجی تحریک کا اعلان کردیا انہوں نے کہاکہ اب 14 اگست کو دوبارہ احتجاج کی کال دی گئی ہے، لیکن ایک ہفتے...
    پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل کو عدالت سےبڑا ریلیف مل گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 7 August, 2025 سب نیوز پشاور(آئی پی ایس) پشاور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف پی ٹی آئی کی رہنما زرتاج گل کو 11 اگست تک حفاظتی ضمانت دے دی۔تفصیلات کے مطابق پشاورہائیکورٹ کےجاری حکم نامے میں کہاگیا ہےکہ زرتاج گل کو 11 اگسست تک گرفتارنہ کیا جائے،درخواست گزار کو اے ٹی سی عدالت فیصل آباد نے دس سال قید کی سزا سنائی ہے،وکیل کےمطابق درخواست گزار سزا کےخلاف لاھور ہائیکورٹ میں اپیل دائر کرنا چاہتی ہےاسی طرح اے ٹی سی عدالت نے درخواست گزارکی غیرموجودگی میں سزا سنائی ہے۔ حکمنامےمیں کہا گیا کہ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نےحفاظتی ضمانت پر اعتراض کیا،تاہم آئین کے آرٹیکل دس...
    ٹرمپ کے لگائے گئے نئے ٹیرف سے امریکا کو اربوں ڈالر کی آمدنی، اتنا پیسہ کہاں خرچ ہوگا؟ WhatsAppFacebookTwitter 0 7 August, 2025 سب نیوز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ہر دوسرے دن یہ دعویٰ کرتے نظر آتے ہیں کہ اُن کی حکومت کو ممالک پر لگائے نئے ٹیرف یعنی درآمدی اشیاء پر اضافی ٹیکسوں کی مد میں ریکارڈ آمدنی ہو رہی ہے۔ صدر ٹرمپ کہتے ہیں کہ ’ہمارے پاس بے حد پیسہ آ رہا ہے، جتنا اس ملک نے پہلے کبھی نہیں دیکھا۔‘ اور یہ سچ بھی ہے۔ امریکی محکمہ خزانہ کے مطابق گزشتہ ماہ حکومت کو تقریباً 30 ارب ڈالر کی ٹیرف آمدنی ہوئی، جو کہ پچھلے سال جولائی کے مقابلے میں 242 فیصد زیادہ ہے۔ لیکن...
    لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )سینئرصحافی سہیل وڑائچ نے انکشاف کیاہے کہ وزیراعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈا پور جب عمران خان کے پاس پیشکش لے کر گئے تو انہوں نے باقاعدہ جوتی اتار لی تھی ، عمران خان کو پیشکش کی گئی تھی کہ وہ بنی گالہ چلے جائیں اور سسٹم کو مانتے ہوئے خاموش بیٹھ جائیں ۔ سہیل وڑائچ نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو آفر کی جاتی رہی ہے لیکن وہ اسے ناکافی سمجھتے ہیں، انہیں پیشکش کی گئی تھی کہ بنی گالہ چلے جائیں ، سسٹم کو مان لیں اور خاموشی سے بیٹھ جائیں، وہ اس پر راضی نہیں ہیں، علی امین گنڈا پور پیغام لے...
    اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی پارلیمنٹینز سید نیئر حسین بخاری نے کہا ہے کہ 9 مئی کے واقعات ریاستی اداروں کے خلاف ہوئے سیاسی قیادت کو کورکمانڈر ہائوس، جی ایچ کیو اور ائیر بیس پر حملے کرنا کبھی زیب نہیں دیتا، پی ٹی آئی کو بھی اپنے کنڈکٹ کا جائزہ لینا ہوگا، پی ٹی آئی کا لیڈر ڈائیلاگ پر یقین رکھتا ہے نہ سیاسی اپروچ ہے۔ ڈائیلاگ کے بغیر ریلیف نہیں مل سکتا، ریاست کو مقدمات واپس لینے کا اختیار ہے، صدر مملکت کو سزائیں معافی کا آئینی اختیار حاصل ہے۔
    ہمارے جو لوگ نااہل ہوئے ہیں ان کی نشستوں پر کسی کو کھڑا نہیں کیا جائے ناجائز طریقے سے لوگوں کو نااہل کیا گیا،ظلم و زیادتی دباؤ کے باوجود لوگوں کے احتجاج پر خوشی کا اظہار خیبر پختونخوامیں آپریشن پی ٹی آئی کیخلاف نفرت پیدا کرنے کیلئے کیا جارہا ہے،علی امین گنڈاپور آپریشن نہیں روک سکتے تو انہیں سوچنا چاہیے کیا کیا جائے، بہنوں کی میڈیا سے گفتگو بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ ہمارے جو لوگ نااہل ہوئے ہیں ان کی نشستوں پر کسی کو کھڑا نہیں کیا جائے ناجائز طریقے سے لوگوں کو نااہل کیا گیا۔ملک میں رول آف لاء ختم ہوچکا ہے 14 اگست کو سب لوگ نکلیں، بانی نے اپنی لیڈر شپ...
    کوئٹہ: خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے بلوچستان کے علاقے مستونگ میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے شہید اہلکاروں کے اہل خانہ سے اظہارِ ہمدردی کیا۔ انہوں نے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے ملک میں امن کی خاطر بے مثال قربانیاں دی ہیں۔ شہداء اور ان کے خاندانوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔ دہشتگردی کے خاتمے کے لیے پوری قوم سکیورٹی فورسز کے ساتھ ہے۔ وزیر اعلیٰ نے شہداء کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی، اور کہا کہ ہم سوگوار خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
    پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے کراچی سے اسلام آباد کے فضائی سفر کی ویڈیو جاری کردی۔ پاکستان میں برطانوی سفیر جین میریٹ نے قومی ایئرلائن پی آئی اے کے ذریعہ کراچی سے اسلام آباد سفر کی ویڈیو جاری کر دی اور پی آئی اے کی براہ راست پرواز کے ذریعہ بہت جلد مانچسٹر جانے کا اعلان کیا۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق برطانوی سفیر پی آئی اے کی مداح نکلیں، انہوں نے پی آئی اے کے یونیفارم کی پی کیپ پہن کر لی گئی تصاویر اور ویڈیو بھی شیئر کی ہے۔ برطانوی سفیر نے کہا کہ ہوا بازی کا ذاتی شوق ان کو جہاز کے کاک پٹ لے گیا، پی آئی اے کے کپتان نے انہیں بریفنگ دی۔پی آئی...
    برطانوی جریدے دی اکنامسٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کے بارے میں پاکستان کے صدر بننے کی باتوں کو بے بنیاد قرار دیا۔ اسلام ٹائمز۔ ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کے بارے میں پاکستان کے صدر بننے کی باتیں بے بنیاد ہیں۔ برطانوی جریدے دی اکنامسٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کے بارے میں پاکستان کے صدر بننے کی باتوں کو بے بنیاد قرار دیا۔ پاکستان کی جانب سے بھارتی فوجی کارروائی پر ردعمل سے متعلق...
    ویب ڈیسک : کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں سکیورٹی خدشات کے پیش نظر موبائل ڈیٹا سروس معطل کردی گئی۔ ذرائع کے مطابق بلوچستان بھر میں موبائل ڈیٹا سروس معطل کرنے کا فیصلہ سکیورٹی خدشات کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ صوبے بھر میں موبائل ڈیٹا سروس ایک ہفتے کیلئے معطل رہے گی۔ دوسری جانب ضلع کوہلو موبائل انٹرنیٹ سروس معطل ہوگئی ہے۔ اس کے علاوہ سبی، لورالائی اور دکی میں بھی انٹرنیٹ سروس اچانک بند ہوگئی ہے۔   وزیراعظم کا دفتری اوقات کار اور وقت کی پابندی نہ کرنیوالے وزرا کیلئے سخت حکم
    پشاور: پی ٹی آئی ارکان کو آزاد قرار دینے کے خلاف علی امین گنڈاپور کی درخواست پر عدالت نے الیکشن کمیشن سے جواب طلب کرلیا۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی جانب سے پی ٹی آئی ارکان کو آزاد قرار دینے اور مخصوص نشستوں پر منتخب ارکان سے حلف لینے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت  پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس سید ارشد علی اور جسٹس فرخ جمشید نے کی۔ دورانِ سماعت عدالت نے اسپیکر صوبائی اسمبلی سے مخصوص نشستوں پر منتخب ممبران سے حلف لینے کا شیڈول طلب کرلیا۔ ایڈووکیٹ جنرل شاہ فیصل اتمانخیل  نے عدالت کو بتایا کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے پی ٹی آئی ممبران کو آزاد قرار دینے کے خلاف...
    وزیر قانون کی پھر اپوزیشن کو مذاکرات کی پیشکش، نااہلیوں کیخلاف عدالتوں سے رجوع کا مشورہ WhatsAppFacebookTwitter 0 6 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے اپوزیشن کو ایک بار پھر مذاکرات کی پیشکش کردی اور پاکستان تحریک انصاف کو نااہلیوں کے خلاف عدالتوں سے رجوع کرنے کا مشورہ دے دیا ہے۔قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ اسمبلی چلانے، ماحول بہتر بنانے اور قانون سازی کے لیے اپوزیشن ہمارے ساتھ مل کر بیٹھے، اس حوالے سے وزیراعظم کی ہدایات بھی ہیں۔انہوں نے کہا کہ کرمنل لا ترامیم کا بل 7 ماہ سے پڑا ہوا ہے کوئی بیٹھنے کو تیار نہیں، کرمنل لا ترامیم بل...
    وزیراعظم کی جناح میڈیکل کمپلیکس میں اسپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر کو عالمی معیار کے مطابق رکھنے کی ہدایت WhatsAppFacebookTwitter 0 6 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے جناح میڈیکل کمپلیکس کی تعمیر میں اسپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر کے عالمی معیار کو ملحوظ خاطر رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جناح میڈیکل کمپلیکس آزاد کشمیر و گلگت بلتستان سمیت چاروں صوبوں کے مریضوں کیلئے عالمی معیار کا ہسپتال ہوگا۔وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت جناح میڈیکل کمپلیکس کی تعمیر پر پیشرفت کاجائزہ لینے کیلئے اجلاس منعقد ہوا۔وزیرِ اعظم نے ہدایت کی کہ جناح میڈیکل کمپلیکس کے مختلف بلاکس کو صوبوں سے منسوب کیا جائے، جناح میڈیکل کمپلیکس...
    قومی اسمبلی، عورت کو سرعام برہنہ کرنے، ہائی جیکر کو پناہ دینے پر سزائے موت ختم، بل منظور WhatsAppFacebookTwitter 0 6 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)عورت کو سرعام برہنہ کرنے اور ہائی جیکر کو پناہ دینے پر سزائے موت ختم کرنے کے لیے سینیٹ کے بعد قومی اسمبلی نے بھی فوجداری قوانین میں ترامیم کا بل منظور کرلیا۔تعزیرات پاکستان اور ضابطہ فوجداری میں ترمیم کا بل منظوری کے لیے قومی اسمبلی میں پیش کیا گیا۔جے یو آئی کی رکن عالیہ کامران نے بل قائمہ کمیٹی کو پیش کرنے کی تحریک پیش کی، جس پر قومی اسمبلی میں دلچسپ صورتحال پیدا ہوگئی۔حکومتی ارکان نے عالیہ کامران کی تحریک کی حمایت میں ووٹ دے دیا جس پر وزیر قانون...
    ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کے بارے میں پاکستان کے صدر بننے کی باتیں بے بنیاد ہیں۔ برطانوی جریدے دی اکنامسٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر لیفٹینٹ جنرل احمد شریف چودھری نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کے بارے میں پاکستان کے صدر بننے کی باتوں کو بے بنیاد قرار دے دیا۔ پاک فوج کے ترجمان نے کہا کہ معرکہ حق کے بعد اس بارے میں کیے گئے سیاسی تجزیوں کو بھی مسترد کرتے ہیں۔ پاکستان کی جانب سے بھارتی فوجی کارروائی پر ردعمل سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ ہم اس بار بھارت...
    وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت جناح میڈیکل کمپلیکس کی تعمیر پر پیش رفت کے حوالے جائزہ اجلاس آج اسلام آباد میں منعقد ہوا. اجلاس میں وزیرِ اعظم کو اسپتال کے کنسیپٹ ڈیزائین، بورڈ کی تشکیل، اراضی اور اسپتال سے متصل مجوزہ کمرشل سینٹر کے حوالے سے پیش رفت سے آگاہ کیا گیا. اجلاس کو بتایا گیا کہ کنسیپٹ ڈیزائن، اراضی کی منتقلی اور بورڈ کی تعیناتیاں حتمی مراحل میں ہیں.  اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ تعمیر کے بہترین معیار کو یقینی بنانے کیلئے جیو ٹیک اسٹڈی اور اسپتال کے اسلام آباد اور گرد و نواح کے رہائشیوں پر اثرات کی افادیت میں اضافے کیلئے سوشل امپیکٹ اسٹڈیز جاری ہیں. اجلاس کو مختلف اقدامات کی معینہ مدت...
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے گزشتہ روز ہونے والے احتجاج پر طنزاً تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ آئی جی صاحب کل انتظار کرتے رہے لیکن احتجاج کے لیے کوئی آیا ہی نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ لگتا ہے لوگوں کو عقل آ گئی ہے، فتنے، بے ہنگم شور شرابے اور گالی گلوچ والی سیاست کارکردگی سے دفن ہو گئی ہے۔ لوگوں نے دیکھ لیا ہے کہ کیا فرق ہے، تقریریں کرنا بہت آسان ہے اس کے لیے دن رات ایک کرنا پڑتا ہے اور یہ تب ہی ہوتا ہے جب دل میں جذبہ ہو۔ مریم نواز نے پی ٹی آئی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ فساد پھیلانے والے کیا...
    فائل فوٹو  پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ارکان پارلیمنٹ نے نااہل کیے جانے کے خلاف پارلیمنٹ ہاؤس سے سپریم کورٹ تک احتجاجی واک کی کوشش کی ہے، پولیس نے ارکان اسمبلی کو پارلیمنٹ ہاؤس کے مرکزی گیٹ پر روک لیا۔پولیس حکام کا کہنا تھا کہ دفعہ 144 نافذ ہے اس کی خلاف ورزی نہیں کرنے دیں گے، ارکان اسمبلی کو سپریم کورٹ کے باہر اکٹھا ہونے کی اجازت نہیں ہے۔پولیس  نے اتنباہ کیا کہ اگر آپ آگے گئے تو اپ کو گرفتار کر لیا جائے گا۔پاکستان تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی پولیس کے ساتھ مذاکرات کے بعد پارلیمنٹ ہاؤس کے گیٹ سے ہی واپس بلڈنگ میں آگئے، پی ٹی آئی اراکین میں بیرسٹر گوہر، عامر ڈوگر، علی محمد، ثناء اللّٰہ مستی...
    اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 اگست 2025ء ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا ہے کہ تینوں اپوزیشن لیڈرز کو سنے بغیر نااہل کیا گیا جو آئین و قانون کی صریح خلاف ورزی ہے، پی ٹی آئی نے سپریم کورٹ کے باہر احتجاج کا فیصلہ کیا ہے، 14 اگست کو ملک گیر مظاہروں پر بھی مشاورت جاری ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیں سنا ہی نہیں گیا، الیکشن کمیشن کو ہمیں سننا چاہیے تھا، ہم اس فیصلے کو عدالت میں چیلنج کریں گے، پارٹی ان نااہل قرار دیے گئے رہنماؤں کی جگہ کسی اور کو نامزد نہیں کرے گی، یہ پہلا الیکشن کمیشن ہے جو خود سٹے...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے آئندہ سیاسی حکمت عملی کے تحت سپریم کورٹ کے باہر احتجاج کرنے کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔ پارٹی قیادت کے مطابق، مظاہرین آج دوپہر 3 بجے تک پارلیمنٹ ہاؤس سے سپریم کورٹ کی جانب مارچ کریں گے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
    ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی کو پشاور ایئرپورٹ پر بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا۔  بیرون ملک جانے سے روکے جانے کے بعد اعظم خان سواتی نے پشاور ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی جس میں کہا گیا ہے کہ عدالتی حکم کے باوجود بیرون ملک جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔  واضح رہے پشاور ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے گزشتہ روز اعظم خان سواتی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے بیرون ملک جانے کی اجازت دی تھی۔ الیکشن کمیشن نے پارلیمنٹ کے پانچ اور صوبائی اسمبلی کے تین ارکان کو نااہل قرار دے دیا،9 نشستیں خالی ہو گئیں
    لاہور ( طیبہ بخاری سے ) مودی سرکار  کی’’ آپریشن سندور 2‘‘ کے نام پر ہرزہ سرائی ،  ممکنہ جارحیت پر  اب پاکستان بھارت میں کن مقامات کو نشانہ بنائے گا؟ڈی جی آئی ایس پی آر نےاہم تفصیلات  شیئر  کر دیں ۔ تفصیلات کے مطابق   بھارتی مشرق میں گہرائی تک حملہ ، ڈی جی آئی ایس پی آر  لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے   ممکنہ بھارتی جارحیت پر دو ٹوک مؤقف اپنایا ۔ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کے معروف جریدے’’دی اکانومسٹ‘‘ کو دیئے گئے انٹرویو کے بعد بھارت کی جانب سے منفی پروپیگنڈے کے ذریعے  بھارتی میڈیا اور حکومتی  حلقے اسے بنگلہ دیش  کو استعمال کرنے سے جوڑنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں،...
    ویب ڈیسک:محکمہ ایجوکیشن پنجاب نے غریب مستحق اور اسپیشل بچوں کو پرائیویٹ سکولوں میں مفت تعلیم دینے کا ہدف مقرر کرلیا ہے۔  محکمہ ایجوکیشن پنجاب نے پرائیویٹ سکول آرڈی نینس 2014 دوبارہ فعال کرنے کا فیصلہ کیا ہے، محکمہ کی جانب سے ایجوکیشن آفیسرز کو ہدایت جاری کر دی گئی،وزرات تعلیم نے پرائیویٹ سکولوں سے فری بچوں کی لسٹیں بنوانے کا فیصلہ کیا ہے، پرائیویٹ سکولوں سے داخلہ کی تفصیل طلب کی جائے گی۔ الیکشن کمیشن نے پارلیمنٹ کے پانچ اور صوبائی اسمبلی کے تین ارکان کو نااہل قرار دے دیا،9 نشستیں خالی ہو گئیں   سروے کا کام گرمی کی چھٹیوں کے بعد 31 اگست تک مکمل کئے جانے کا امکان ہے۔  محکمہ اسکول ایجوکیشن کے مطابق...
    کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔06 اگست ۔2025 )سپریم کورٹ رجسٹری کراچی نے پی آئی اے میں جعلی ڈگری پر ملازمت سے برطرفی کے معاملے پر سندھ ہائی کورٹ کا جاری کردہ حکم امتناع ختم کردیا سپریم کورٹ رجسٹری کراچی میں پی آئی اے میں جعلی ڈگری پر ملازمت سے برطرفی کے معاملے پر حکم امتناع کے خلاف وفاقی حکومت کی اپیل پر سماعت ہوئی. عدالت نے سندھ ہائی کورٹ کا جاری کردہ حکم امتناع ختم کردیا، عدالت نے پی آئی اے کو محکمہ جاتی کارروائی جاری رکھنے کی ہدایت کردی چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ 10 برس سے ملازمین اسٹے آرڈر پر چل رہے ہیں، ایسا نہیں ہوسکتا، حکم امتناع واپس لے رہے ہیں اور...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔06 اگست ۔2025 )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما سینیٹر اعظم سواتی کو پشاور ایئرپورٹ پر بیرون ملک جانے سے روک لیا گیا نجی ٹی وی کے مطابق اعظم سواتی نے پشاور ہائیکورٹ میں خود کو بیرون ملک جانے سے روکنے پر توہین عدالت کی درخواست دائر کردی ہے. اعظم سواتی کے وکیل علی عظیم آفریدی ایڈووکیٹ نے پشاور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا کہ اعظم سواتی کی آج صبح پشاور ایئرپورٹ سے دبئی کی فلائٹ تھی اعظم سواتی کو پشاور ہائیکورٹ نے بیرون ملک جانے کی اجازت دی تھی.(جاری ہے) علی عظیم آفریدی ایڈوکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ عدالتی احکام کے باوجود اعظم سواتی کو ایئرپورٹ پر...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے سپریم کورٹ آف پاکستان کے باہر احتجاج کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس ختم ہوگیا، ذرائع نے کہا کہ  اجلاس میں سپریم کورٹ کے باہر احتجاج کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ ذرائع نے کہا کہ  پی ٹی آئی کے اراکین پارلیمنٹ سپریم کورٹ کے باہر احتجاج کریں گے۔ مزید :
    ویب ڈیسک: الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ  اگر کسی رکن سینیٹ یا اسمبلی کو مجرمانہ سزا ہو جائے تو اسپیکر اسمبلی یا چیئرمین سینیٹ سے کسی رسمی توثیق یا حوالہ جات کی ضرورت نہیں رہتی۔ ذرائع  الیکشن کمیشن کے مطابق  انسداد دہشتگردی عدالت کی جانب سے جن اراکین کوسزا سنائی گئی انہیں آرٹیکل 63 ون ایچ کے تحت نااہل قرار دے دیا گیا ہے۔ ذرائع الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ اگر کسی رکن سینیٹ یا اسمبلی کو مجرمانہ سزا ہو جائے تو اسپیکر اسمبلی یا چیئرمین سینیٹ سے کسی رسمی توثیق یا حوالہ جات کی ضرورت نہیں رہتی۔ الیکشن کمیشن نے پارلیمنٹ کے پانچ اور صوبائی اسمبلی کے تین ارکان کو نااہل قرار دے دیا،9 نشستیں...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما عمر ایوب اور سینیٹر شبلی فراز نے الیکشن کمیشن کی جانب سے انہیں ڈی نوٹیفائی کرنے کے فیصلے کو پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا ہے۔  درخواست دائر، فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا دونوں رہنماؤں کی جانب سے پشاور ہائیکورٹ میں دائر کردہ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کا فیصلہ غیر قانونی، غیر آئینی اور بدنیتی پر مبنی ہے۔ یہ بھی پڑھیے 9 مئی مقدمات: عمر ایوب، شبلی فراز اور زرتاج گل سمیت 108 افراد کو سزائیں، فواد چوہدری و دیگر بری درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے۔  بغیر مؤقف سنے فیصلہ سنایا گیا: مؤقف...
    پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کا راستہ اب کوئی نہیں روک سکتا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اپنے بیان میں بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے گزشتہ روز کامیاب اور پرامن احتجاج ریکارڈ کرایا، پنجاب میں عوام بڑی تعداد میں سڑکوں پر نکلے، پی ٹی آئی قیادت اور عوام اب بانی پی ٹی آئی کی دوسری کال کے منتظر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کل ملک بھر میں عوام کے سمندر کو سڑکوں پر دیکھ کر حکومت کی کانپیں ٹانگ گئی، عمران خان کی رہائی کا راستہ اب کوئی نہیں روک سکتا، وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے...
    پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 اگست2025ء) فرانس کے دارالحکومت پیرس میں واقع پاکستانی سفارتخانے میں یومِ استحصال کشمیر عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔ اس موقع پر ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس کا مقصد بھارتی غیر قانونی اقدامات کے خلاف آواز بلند کرنا اور کشمیری عوام کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرنا تھا۔ تقریب میں پاکستانی کمیونٹی کے افراد، طلبہ، صحافیوں، دانشوروں اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ شرکاء نے کشمیری عوام کی طویل جدوجہدِ آزادی اور حقِ خود ارادیت کو بھرپور خراجِ تحسین پیش کیا۔ تقریب کا آغاز صدرِ پاکستان، وزیرِاعظم اور وزیرِخارجہ کے خصوصی پیغامات سے ہوا، جن میں مسئلہ کشمیر کی تاریخی نوعیت، بھارتی مظالم، اور اقوامِ متحدہ...
    کراچی: ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں پاکستان چیمپئنز کے مالک نے پی سی بی کی پابندی کو رد کردیا۔ کامل خان سابق پاکستانی کپتان وقار یونس کے برادر نسبتی اور آسٹریلوی شہری ہیں، حال ہی میں پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے انگلینڈ میں کھیلی گئی ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں پاکستانی کھلاڑیوں کی شرکت پر مکمل پابندی عائد کی گئی ہے۔  اس پر تبصرہ کرتے ہوئے پاکستان چیمپئنز کے مالک کامل خان نے کہا کہ میں نے رپورٹس دیکھیں کہ ہماری ٹیم کو سپورٹ نہیں کیا جائے گا، یہ بات کہاں سے آئی، اگر ایسا پی سی بی نے کہا تو معلوم نہیں کہ وجہ کیا بنی، یہ ہماری ٹیم ہے اور میں اس کا...
    پیرس کے مشہور لاطینی کوارٹر میں گزشتہ 50 برس سے اخبارات بیچنے والے 73 سالہ پاکستانی بزرگ، علی اکبر کو فرانس کا اعلیٰ ترین سول اعزاز دیا جائے گا۔ فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون رواں سال ستمبر میں انہیں نیشنل آرڈر آف میرٹ کا نائٹ مقرر کریں گے، جو نمایاں سول یا فوجی خدمات پر دیا جاتا ہے۔ راولپنڈی سے تعلق رکھنے والے علی اکبر 1973 میں فرانس گئے تھے اور تب سے پیرس میں اخبارات بیچ رہے ہیں۔ وہ خوش اخلاق، زندہ دل اور دلچسپ انداز میں اخبارات بیچنے کے لیے مشہور ہیں۔ علی اکبر کا کہنا ہے کہ انہیں کاغذ کی خوشبو پسند ہے اور وہ ڈیجیٹل دور کے باوجود اصل اخبار بیچنے کو ترجیح دیتے ہیں۔ انہوں نے...
    اسلام آباد: پاکستان نے افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کے انخلا کا فیصلہ کرتے ہوئے انہیں ملک چھوڑنے کے لیے یکم ستمبر تک کی حتمی ڈیڈ لائن دے دی۔ حکومتی فیصلے کے تحت اب صرف 26 دن باقی رہ گئے ہیں۔ حکومت کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ غیر قانونی طور پر پاکستان میں مقیم افراد اور کارڈ ہولڈر افغان شہریوں کو اپنے ممالک واپس جانا ہوگا۔ اس سلسلے میں واضح کیا گیا کہ انخلا کے عمل کے دوران کسی کے ساتھ بدسلوکی نہیں کی جائے گی اور واپس جانے والوں کے لیے خوراک اور صحت کی سہولیات کے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ فیصلے کا مقصد ملک میں غیر قانونی تارکینِ وطن کے مسئلے کو...
    پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے معروف برطانوی جریدے ’دی اکانومسٹ‘ کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے پاکستان کا آئندہ صدر بننے کی افواہوں کو سختی سے مسترد کر دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ’فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے بارے میں پاکستان کے صدر بننے کی باتیں مکمل طور پر بے بنیاد ہیں‘۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ معرکہ حق کے بعد جو سیاسی تجزیے اور قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں، وہ محض افسانہ ہیں جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔ ان کے بقول، اس قسم کی گفتگو غیر ذمہ دارانہ ہے اور ادارے کو غیر ضروری سیاسی بحث میں گھسیٹنے کی کوشش...
    ویب ڈیسک : وزیراعظم شہباز شریف نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی آئی ٹی کمپنی پاکستان ریونیو آٹومیشن لمیٹڈ (PRAL) کو 6ماہ میں ختم کرنے کا دیا ہے .حکومتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے گزشتہ ماہ یہ فیصلہ اس وقت کیا جب PRAL کے بورڈ اراکین بھی اجلاس میں موجود تھے۔  PRAL گزشتہ تین دہائیوں سے ایف بی آر کیلیے ٹیکس ریٹرن جمع کرانے، ٹیکس ادائیگی اور دیگر اہم ڈیٹاکا مرکزی ذخیرہ رہی ہے، تاہم اس کا موجودہ ہارڈویئر اور سافٹ ویئر فرسودہ ہوچکا ہے، جس سے اس کی سروسزکی پائیداری پر سوالات اٹھ گئے ہیں۔ الیکشن کمیشن نے پارلیمنٹ کے پانچ اور صوبائی اسمبلی کے تین ارکان کو نااہل قرار دے دیا،9 نشستیں خالی ہو...
    ویب ڈیسک: پنجاب کابینہ نے سرکاری ملازمین کی بیوہ کو تاحیات پنشن دینے کی منظوری دے دی ہے جبکہ 5 ویں اور 8 ویں جماعت کے امتحانات سرکاری طور پر لینے سمیت اہم اقدامات کی منظوری دی گئی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا 28 واں اجلاس ہوا ہے، جس میں میں 130 نکاتی ایجنڈا پیش کیا گیا اور اس کی منظوری دی گئی ہے۔ اجلاس میں پنجاب میں صنعتی ورکرز کے لیے 1220 فلیٹس دینے کی منظوری دی گئی ہے، لیبر کمپلیکس سندر، قصور، لیبر کالونی ٹیکسلا میں قرعہ اندازی کے ذریعے فلیٹس ملیں گے۔ الیکشن کمیشن نے پارلیمنٹ کے پانچ اور صوبائی اسمبلی کے تین ارکان کو نااہل قرار دے دیا،9 نشستیں...
    لاہور (خبر نگار) وکلاء و سائلین کے بہترین مفاد میں چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم کی خصوصی دلچسپی اور موثر اقدامات کی بدولت پنجاب حکومت کی جانب سے فنانس بل 2024ء میں ترمیم کرتے ہوئے عدالتی فیصلے کی مصدقہ نقل کے لیے مقرر کردہ 5 سو روپے کورٹ فیس کو1 سو روپے تک کم کردیا گیا۔ بار ایسوسی ایشنز کے وفدکی جانب سے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ عالیہ نیلم کی کاوش کو انقلابی اقدام قرار دیتے ہوئے زبردست خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ صدر لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن ملک آصف نسوانہ نے کہا کہ صوبہ بھر میں بننے والے لیڈیز بار رومز اور ڈے کیئر سنٹرز، لاہور میں بننے جارہے جوڈیشل کمپلیکس اور سپریم کورٹ انرولمنٹ...
    اسلام آباد(آئی این پی )سینئیر سیاستدان  مشاہد حسین سید نے انکشاف کیاہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے آنے سے فرق پڑا، 5 نومبر کو الیکشن ہوئے اور 10 نومبر کو عمران خان کے ساتھ خفیہ مذاکرات شروع ہو گئے ، 22 نومبر کو عمران خان کی رہائی کا فیصلہ ہوا لیکن کچھ لوگوں نادان لوگوں نے کام خراب کر دیا۔ایک  انٹرویو میں مشاہد حسین سید  کا کہناتھا کہ عمران خان کے بیٹوں کے آنے سے کوئی فرق نہیں پڑے گا لیکن ٹرمپ کے آنے سے فرق پڑا تھا، 5 نومبر کو الیکشن ہوئے اور 10 نومبر کو عمران خان کے ساتھ خفیہ مذاکرات شروع ہو گئے تھے ، ان کو خوف تھا کہ ٹرمپ کیا کرے گا لیکن فیصلہ ہو گیا...
    پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی کی خاتون رہنماء صفیہ کاکڑ نے کہا کہ تحریک انصاف کی آواز کو دبایا جا رہا ہے۔ ہمارا مقصد انصاف کا نظام، قانون کی بالادستی اور تحفظ آئین ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف بلوچستان خواتین ونگ کی جانب سے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لئے کوئٹہ پریس کلب کے باہر مظاہرہ کیا گیا۔ احتجاجی مظاہرے میں پی ٹی آئی ویمن ونگ کی رہنماء صفیہ کاکڑ اور دیگر کارنکنوں نے شرکت کی اور عمران خان کی رہائی کا مطالبہ کیا۔ اس موقع پر پی ٹی آئی کی خاتون رہنماء صفیہ کاکڑ نے کہا کہ ہمارے لیڈر عمران خان کو پابند سلاسل کیا گیا۔...
    غیر سرکاری موسمیاتی ادارے نے 17 اگست کو مون سون کے پہلے طاقت ور سسٹم کی سندھ میں آمد کا امکان ظاہرکردیا جب کہ محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ اتنی دور کی پیشگوئی ممکن نہیں صورتحال مانیٹر کر رہے ہیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق موسم کی پیش گوئی کرنے والے غیرسرکاری پلیٹ فارم ویدراپ ڈیٹ کے مطابق ایم جے ویو (بارش اور ہواؤں سے منسلک ایک استوائی نظام) کی آمد کے سبب بحیرہ عرب میں جنوبی پاکستان کے لیے مثبت ردعمل آنے کا امکان ہے جس کے نتیجے میں راجستھان پر ایک کمزور سرکولیشن (گردش) بن سکتی ہے جوکہ 9 تا 10 اگست کے دوران سندھ کی جانب بڑھ سکتی ہے۔ غیر سرکاری موسمیاتی ادارے کے مطابق مذکورہ موسمیاتی صورتحال کی وجہ سے...
    پی ٹی آئی ارکان کو آزاد قرار دینے کیخلاف درخواست پر الیکشن کمیشن سے جواب طلب WhatsAppFacebookTwitter 0 5 August, 2025 سب نیوز پشاور(سب نیوز)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)ارکان کو آزاد قرار دینے کیخلاف وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی درخواست پر عدالت نے الیکشن کمیشن سے جواب طلب کر لیا۔پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس سید ارشد علی اور جسٹس فرخ جمشید نے وزیراعلی کے پی علی امین گنڈاپور کی جانب سے پی ٹی آئی ارکان کو آزاد قرار دینے اور مخصوص نشستوں پر منتخب ارکان سے حلف لینے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کی۔دورانِ سماعت عدالت نے سپیکر صوبائی اسمبلی سے مخصوص نشستوں پر منتخب ممبران سے حلف لینے کا شیڈول طلب کر لیا۔ایڈووکیٹ جنرل شاہ...
    پشاور : پشاور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما خدیجہ شاہ کو درج مقدمات میں گرفتار نہ کرنے کا حکم دیتے ہوئے 19 اگست تک حفاظتی ضمانت دے دی۔ تفصیلات کے مطابق پشاور ہائیکورٹ میں پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما خدیجہ شاہ کی مقدمات تفصیلات کے لئے درخواست پر سماعت ہوئی۔رہنما پی ٹی آئی کی جانب سے مقدمات کی تفصیلات کے لیے دائر درخواست پر جسٹس سید ارشد علی نے سماعت کی۔عدالت نے خدیجہ شاہ کو پشاور ہائی کورٹ نے 19 اگست تک حفاظتی ضمانت دے دی ہے اور پولیس کو ان کے خلاف درج مقدمات میں گرفتاری سے روک دیا ہے۔دوران سماعت عدالت نے استفسار کیا کہ "یہ کوئی سیاسی ورکر ہیں؟ ان کے خلاف ایف...
    کے پی میں کوئی نیا آپریشن نہیں ہو رہا، نیشنل ایکشن پلان پر لازمی عمل ہوگا، وزیر مملکت داخلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 5 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا کا مسئلہ سیکیورٹی فورسز کا نہیں بلکہ سیاسی قیادت کی بزدلی کا ہے، باجوڑ سمیت کسی بھی جگہ کوئی نیا آپریشن نہیں ہو رہا، البتہ نیشنل ایکشن پلان پر لازمی عمل ہوگا۔قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر مملکت نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز لڑ رہی ہیں، خیبر پختونخوا اور بلوچستان کی سیاسی فورسز کہاں ہیں؟ خیبر پختونخوا میں سیاسی قیادت کمپرومائزڈ ہے۔طلال چوہدری نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کہہ رہے ہیں اگر وزیر اعلی نے...
    الیکشن کمیشن نے عمر ایوب اور شبلی فرازسمیت پی ٹی آئی کے 9سینیٹرز اور ارکان اسمبلی کو نااہل قرار دیدیا WhatsAppFacebookTwitter 0 5 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی)نے سینیٹر شبلی فراز اور اپوزیشن لیڈر عمر ایوب سمیت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے 9 سینیٹرز اور ارکان اسمبلی کو نااہل قرار دے دیا۔تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اپوزیشن لیڈرز کو نااہل قرار دیدیا، شبلی فراز اور عمر ایوب کے علاوہ رائے حیدر علی خان، صاحبزادہ حامد رضا کو بھی نااہل قرار دیا گیا ہے۔الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سپریم کورٹ کا فیصلہ موصول ہونے کے بعد سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اپوزیشن...
    پھوپھیاں نکل آئیں، بیگم نکل آئی، اب بچے آگئے تو کیا کرلیں گے، طلال چوہدری کا پی ٹی آئی کو پیغام WhatsAppFacebookTwitter 0 5 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے پی ٹی آئی کو واضح پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کی رہائی کے لیے پھوپھیوں اور بیگم کے بعد بچے بھی آ جائیں تو کیا کر لیں گے۔قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر مملکت نے کہا کہ احتجاج 100 بار کریں ہم گرفتار نہیں کریں گے لیکن سوال یہ ہے کہ آپ کیوں نہیں انتظامیہ کو آگاہ کرتے؟ میڈیا سے خبر ملتی ہے، یہ انتظامیہ کو آن بورڈ کیوں نہیں لیتے۔انہوں نے واضح کیا کہ یہاں سے...
    اسلام آباد: وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا کا مسئلہ سیکیورٹی فورسز کا نہیں بلکہ سیاسی قیادت کی بزدلی کا ہے، باجوڑ سمیت کسی بھی جگہ کوئی نیا آپریشن نہیں ہو رہا، البتہ نیشنل ایکشن پلان پر لازمی عمل ہوگا۔ قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر مملکت نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز لڑ رہی ہیں، خیبر پختونخوا اور بلوچستان کی سیاسی فورسز کہاں ہیں؟ خیبر پختونخوا میں سیاسی قیادت کمپرومائزڈ ہے۔ طلال چوہدری نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کہہ رہے ہیں اگر وزیر اعلیٰ نے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کی تو انہیں فارغ کر دیا جائے گا۔ پی ٹی آئی احتجاج پر انہوں نے کہا کہ احتجاج...
    —فائل فوٹو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ اب ہم بانی پی ٹی آئی کی رہائی کو یقینی بناکر دم لیں گے۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے احکامات پر آج ریلیاں نکالی جا رہی ہیں۔بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ میں بونیر میں ریلی کی قیادت کروں گا۔ پی ٹی آئی کا ممکنہ احتجاج، راولپنڈی میں دفعہ 144 نافذپی ٹی آئی کے ممکنہ احتجاج کے پیش نظر ضلع راولپنڈی میں دفعہ 144 نافذ کر دیا گیا ہے۔ جبکہ جلسے، جلوس، ریلیوں اور 4 سے زائد افراد کے جمع ہونے پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ واضح رہے کہ بانی پی ٹی...
    پنجاب کابینہ نے سرکاری ملازمین کی بیوہ کو تاحیات پینشن دینے کی منظوری دیدی WhatsAppFacebookTwitter 0 5 August, 2025 سب نیوز لاہور: پنجاب کابینہ نے سرکاری ملازمین کی بیوہ کو تاحیات پینشن دینے کی منظوری دے دی۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا 28 واں اجلاس ہوا جس میں فلڈ ڈیوٹی انجام دینے والے ریسکیو اہلکاروں کے لیے 50، 50 ہزار روپے انعام کا اعلان کیا گیا۔اس کے علاوہ پانچویں اور آٹھویں جماعت کے امتحانات سرکاری طور پر لینے کی منظوری بھی دی گئی، پانچویں کلاس کے طلبہ کا جائزہ اورآٹھویں کلاس کے طلبہ کا باقاعدہ امتحان ہوگا جب کہ وزیراعلیٰ نے جیلوں میں قیدیوں کے لیے باقاعدہ انڈسٹری قائم کرنے کا حکم بھی دیا۔پنجاب کابینہ...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے عمران خان کی رہائی سے متعلق کہا ہےکہ پھوپھیاں نکل آئیں، بیگم نکل آئی اور  اب بچے آگئے تو کیا کرلیں گے۔  نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ پاکستان کےخلاف کسی دشمن ملک نے اتنی لابنگ نہیں کی جتنی پی ٹی آئی نے کی، کنفیوژن اور تقسیم پی ٹی آئی کےاندرہے، احتجاج کریں ، سو بارکریں، ہم گرفتارنہیں کریں گے  تاہم آنٹی ریحانہ ہوں یا کوئی اور، قانون 80 سال کا توڑے یا 18 سال کا، یہ ایک جیسی بات ہے۔ کشمیریوں کی  قربانیوں کا سفر رائیگاں نہیں جائے گا: بیرسٹر امجد ملک ...
    فرانس کے دارالحکومت پیرس کی گلیوں میں ایک مانوس چہرہ، 72 سالہ علی اکبر کا ہے، جو پاکستان کے شہر راولپنڈی سے تعلق رکھتے ہیں۔ وہ گزشتہ 5 دہائیوں سے اخبارات فروخت کر رہے ہیں، اور اب انہیں فرانس کے آخری اخبار فروش کے طور پر جانا جاتا ہے۔ اپنی تیز فہمی، مسکراہٹ اور عاجزانہ انداز کی بدولت علی اکبر پیرس میں ایک مقبول شخصیت بن چکے ہیں۔ اب ان کی خدمات کے اعتراف میں انہیں فرانس کا اعلیٰ ترین شہری اعزاز ’لیجن آف آنر‘ (Légion d’Honneur) دیا جا رہا ہے۔ یہ اعزاز صدر ایمانویل میکرون اس سال موسم خزاں میں ایلیزے پیلس میں منعقدہ ایک رسمی تقریب میں خود علی اکبر کو عطا کریں گے۔ علی اکبر نے نیویارک...
    ویب ڈیسک: پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ اب ہم بانی پی ٹی آئی کی رہائی کو یقینی بناکر دم لیں گے۔  پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے احکامات پر آج ریلیاں نکالی جا رہی ہیں،بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ میں بونیر میں ریلی کی قیادت کروں گا۔   واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی کی قید کے خلاف تحریک انصاف نے آج یوم احتجاج کا اعلان کیا ہے۔ ٹی ٹونٹی سیریز ؛پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی ڈبلن میں بھرپور پریکٹس  اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے وفاقی دارالحکومت میں دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے کہا کہ پیشگی اجازت کے بغیر...
    پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اگست2025ء)پیرس کی سڑکوں پر 50 سال سے زائد عرصے سے اخبار فروخت کرنے والے پاکستانی نژاد علی اکبر کو فرانس کا اعلی سول اعزاز دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔(جاری ہے) خبر ایجنسی کے مطابق 72 سال کے علی اکبر پیرس کے آخری اخبار فروش کے طور پر جانے جاتے ہیں جو اب بھی سڑکوں پر اخبار بیچتے ہیں۔ علی اکبر کا تعلق راولپنڈی سے ہے، وہ 1973 میں فرانس آئے تھے اور اخبار بیچنا شروع کیا تھا ۔تاہم اب فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کی جانب سے ستمبر میں علی اکبر کو’’نیشنل آرڈر آف میرٹ‘‘کے اعزاز سے نوازا جائے گا ۔واضح رہے کہ فرانس کا اعلی سول اعزاز فرانس میں...
    ویب ڈیسک: پی ٹی آئی کی جانب سے بانی عمران خان کی رہائی کے لیے آج ملک گیر احتجاجی مظاہروں کی کال پر حکومت متحرک، ڈپٹی اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی معین قریشی کو گرفتار کر نے کی اطلاعات سامنے آگئیں ۔    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کی جانب سے بانی عمران خان کی رہائی کے لیے آج ملک گیر احتجاجی مظاہروں کی کال دی گئی ہے ارکان قومی اسمبلی اور سینیٹروں کو اسلام آباد بلایا گیا ہے۔ ٹی ٹونٹی سیریز ؛پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی ڈبلن میں بھرپور پریکٹس  تحریک انصاف کے ذرائع نے بتایا ہے کہ اگر مرکزی پاور شو ممکن نہ ہوا تو حلقہ وار احتجاجی مظاہرے ہی کیے جائیں گے۔  پی ٹی آئی...
    بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے احتجاج کی کال، حکومت مظاہرے روکنے کو تیار WhatsAppFacebookTwitter 0 5 August, 2025 سب نیوز لاہور، پشاور، اسلام آباد (آئی پی ایس) پی ٹی آئی کی جانب سے بانی عمران خان کی رہائی کے لیے آج ملک گیر احتجاجی مظاہروں کی کال دی گئی ہے، ارکان قومی اسمبلی اور سینیٹروں کو اسلام آباد بلایا گیا ہے۔ تحریک انصاف کے ذرائع نے بتایا ہے کہ اگر مرکزی پاور شو ممکن نہ ہوا تو حلقہ وار احتجاجی مظاہرے ہی کیے جائیں گے۔ پی ٹی آئی نے تمام ارکان قومی اسمبلی اور سینیٹرز کو اسلام آباد بلا لیا، ارکان صوبائی اسمبلی اپنے اپنے حلقوں میں احتجاج کریں گے، راولپنڈی انتظامیہ نے احتجاج سے نمٹنے کی...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اگست2025ء) نائب وزیر اعظم ووزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ بھارت نے اپنے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر کی متنازعہ حیثیت تبدیل کرنے کے حوالے سے متعدد یکطرفہ اور غیرقانونی اقدامات اٹھائےجو اقوام متحدہ کے چارٹر، سلامتی کونسل کی قراردادوں اور بین الاقوامی قانون بشمول چوتھے جنیوا کنونشن کی صریح خلاف ورزی ہیں، کشمیری گزشتہ سات دہائیوں سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے وعدوں کی تکمیل کے منتظر ہیں ، وقت کا تقاضا ہے کہ بین الاقوامی برادری بھارت پر دباؤ ڈالے کہ وہ اس کے غیر قانونی طور پر زیر تسلط جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اگست2025ء) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ پانچ اگست 2019 تاریخ کا وہ سیاہ دن ہے جب بھارت نے اقوامِ متحدہ کی قراردادوں اور بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی کرتے ہوئے جموں و کشمیر کی متنازعہ حیثیت کو یکطرفہ طور پر ختم کرنے کی کوشش کی۔یومِ استحصال کشمیر کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ بھارت کا یہ اقدام نہ صرف غیرقانونی اور غاصبانہ ہے بلکہ کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت پر کھلا حملہ بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں مظالم اور جبر کے ذریعے کشمیریوں کی آواز دبانا چاہتا...
    کراچی: اوول میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد 6 رنز سے کامیابی کی بدولت بھارت ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ 27-2025 میں تیسری پوزیشن پر آگیا۔ ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ میں ردوبدل کے بعد انگلینڈ تنزلی کا شکار ہوکر چوتھے نمبر پر چلا گیا تاہم آسٹریلیا بدستور نمبر ون ہے۔ اوول میں فتح کی بدولت شبمن گل کی زیر قیادت کھیلنے والی بھارتی ٹیم کو 12 قیمتی پوائنٹس ملے۔ بھارت کے 5 میچز میں 28 پوائنٹس اور ہار جیت کا تناسب 46.67 فیصد ہے۔ انگلینڈ 43.33 کی اوسط سے 26 پوائنٹس لے کر چوتھے نمبر پر چلا گیا جبکہ سری لنکا 66.67 فیصد کے ساتھ بدستور دوسرے نمبر پر ہے۔
    ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے راہنما تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ کل پشاور سے بڑی ریلی 3 بجے شروع ہوگی، حکومت دفعہ 144 کا نافذ کرکے ہمارے احتجاج کو کامیاب کردیتی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ مجھے تو وزیر پارلیمانی امور کے بیان سے ہنسی آ رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ راہنما تحریک انصاف تیمور سلیم جھگڑا نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی تحریک جاری رہے گی۔ ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے تیمور سلیم جھگڑا کا کہنا تھا کہ کل پشاور سے بڑی ریلی 3 بجے شروع ہوگی، حکومت دفعہ 144 کا نافذ کرکے ہمارے احتجاج کو کامیاب کردیتی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ مجھے تو...
    جس طرح منزل کے حصول سے کہیں زیادہ اہم منزل کی سمت کا درست تعین ہے، اسی طرح کام یابی کے حصول کے لیے ’’کام یابی کی کنجی‘‘ کو حاصل کرنا نہایت ضروری ہے۔ زندگی میں ہر انسان کام یاب ہونا چاہتا ہے، لیکن اس کے باوجود بہت کم لوگ کام یابی کی سیڑھی پر چڑھ پاتے ہیں۔ حقیقی کام یابی کے لیے منظم منصوبہ بندی بنیادی حیثیت رکھتی ہے۔ اس کے علاوہ کام یابی انتھک محنت اور بے شمار ناکامیوں کے بعد حاصل ہونے والا ثمر ہے۔ کام یابی کہنے کو تو صرف ایک لفظ ہے، لیکن اس کے پیچھے جو حقیقت اور بنیادی سوچ پنہاں ہے، اسے حاصل کرنا دراصل ایک فن ہے۔آج کے اس مضمون میں کام...
    مسلم لیگ ن کے سینیٹرعرفان صدیقی نے کہاہے کہ پی ٹی آئی کی تحریک ایک دن کے احتجاج میں بدل چکی ہے، بانی اپنی بنائی ہوئی تباہی کی سرنگ میں داخل ہوچکےجس سےنکلنےکی کوئی راہ نہیں۔ سینیٹرعرفان صدیقی نے اپنے بیان میں کہا کہ تمام کارڈز ناکام ہوچکے ہیں، پی ٹی آئی کے پاس اب صرف ناکامی کارڈ بچا ہے۔ بانی صرف ان سے بات کرنا چاہتے ہیں جوپی ٹی آئی سے بات نہیں کرنا چاہتے، پی ٹی آئی کا ماضی اور حال ہے لیکن مستقبل نہیں۔  عرفان صدیقی نے کہا کہ ویزا کی درخواست دے کر قاسم اور سلیمان نےثابت کردیا کہ وہ پاکستانی شہری نہیں، اے پی سی اعلامیہ پی ٹی آئی کے درد اوربغض سےبھرا ہے۔...
    پشاور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ پولیس کے شہدا کے ورثا کو پلاٹ دینے کی پالیسی پر کام شروع کردیا، شہید کی فیملی کا کوئی بھی فرد اگر کسی سرکاری محکمے میں جائے گا تو وزیر اعلی سے لے کر ہر سرکاری آفیسر پر لازم ہوگا کہ وہ اس سے کھڑے ہو کر ملیں اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور نے پولیس کے شہدا کے ورثا کو پچاس ہزار روپے فی کس دینے کا اعلان کردیا۔ پشاور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ پولیس کے شہدا کے ورثا کو پلاٹ دینے کی پالیسی پر کام شروع کردیا، شہید کی فیملی کا کوئی بھی فرد اگر کسی سرکاری محکمے میں...
    وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ شہباز شریف نے اپوزیشن کے ساتھ بات چیت کیلیے ہاتھ بڑھایا مگر اب سیاست اور نفرت اتنی بڑھ چکی کوئی بات کرنے کو تیار نہیں ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر قانون نے کہا کہ سیاستدانوں نے ایک دوسرے کے ساتھ بیٹھنا ختم کردیا ہے، شہباز شریف نے اپوزیشن اور حکومت میں ڈائیلاگ کا ہاتھ بڑھایا مگر ہم سیاست اور نفرت میں اتنے آگے چلے گئے کہ کوئی بات کرنے کو تیار نہیں۔ انہوں نے کہا کہ رانا ثناء اللہ کو ناجائز کیس میں گرفتار کیا گیا۔ وزیر قانون کی تقریر میں پی ٹی ایک اراکین کی نعرے بازی کی جس پر انہوں نے کہا کہ یہ...
    پی ٹی آئی کی تحریک صرف ایک دن کے احتجاج میں بدل چکی ہے ، عرفان صدیقی WhatsAppFacebookTwitter 0 4 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)مسلم لیگ (ن)کے سینئر رہنما سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی تحریک ایک دن کے احتجاج میں بدل چکی ہے، تمام کارڈز ناکام ہوچکے، پی ٹی آئی کے پاس اب صرف ناکامی کارڈ بچا ہے۔نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں انہوں نے کہا کہ عمران خان اپنی بنائی ہوئی تباہی کی سرنگ میں داخل ہو چکے جس سے نکلنے کی کوئی راہ نہیں، ہم مذاکرات کے لئے تیار ہیں لیکن عمران خان صرف ان سے بات کرنا چاہتے ہیں جو پی ٹی آئی سے بات نہیں کرنا...
    پی ٹی آئی کی 5اگست کو ایف نائن پارک میں جلسے کی درخواست مسترد، مختلف شاہراہوں پر ڈھائی ہزار پولیس اہلکار تعینات کرنے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 4 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز) ضلعی انتظامیہ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کی 5 اگست کو ایف9پارک میں جلسے کی درخواست مسترد کر دی ہے۔ذرائع کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے واضح کیا کہ دفعہ 144 نافذ ہونے کی وجہ سے شہر میں کسی بھی قسم کے احتجاج یا جلسے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔پی ٹی آئی کے اعلان کردہ ملک گیر احتجاج کے پیش نظر اسلام آباد میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں اور ذرائع کے مطابق، شہر کی مختلف شاہراہوں پر ڈھائی ہزار...
    شرجیل میمن : فائل فوٹو  سندھ اسمبلی میں یوم شہدائے پولیس پر خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے قرارداد پیش کردی گئی۔اسمبلی اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے سینئر وزیر سندھ شرجیل میمن نے سندھ کی پولیس کو ملک کی بہترین پولیس قرار دے دیا۔ قوم کے بہادر سپاہی کی داستان ہمیں معلوم نہیں تھا کہ اسکول میں سب سے زیادہ فائٹ کرنے والا یہ لڑکا آگے جاکر اسپیشل کمانڈو فورس کا حصہ بنے گا اور ایک دن اس دھرتی کے لیے اپنی جان بھی قربان کردے گا ۔ شرجیل میمن نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ ہو یا مذہبی اجتماعات کی سیکیورٹی پولیس صف اوّل میں کام کر رہی ہے، پولیس کے جوانوں نے اسٹاک ایکسچینج...
    سٹی42:  کئی ہفتے تک "ملک گیر احتجاج" کا جھنجنا بجانے کے بعد پی ٹی آئی کی قیادت نے اپنے تمام ایم این اے، سینیٹر  "اڈیالہ جیل کے باہر احتجاج" کرنے کے لئے اسلام آباد طلب کر لئے۔  کئی ارکان پارلیمنٹ 9 مئی کو ریاستی اداروں پر حملوں کے مقدمات مین مجرم قرار پانے کے بعد سے مفرور ہیں۔ ان کے بارے میں آج شام تک کچھ پتہ نہیں کہ وہ کہاں ہیں لیکن آج چار اگست کی شام کو پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت نے سب مفروروں سمیت تمام ارکان پارلیمنت کو اڈیالہ جیل طلب کر لیا۔ اورنج لائن ٹرین کے تمام سٹیشنز اور سٹاپس کو سولر پاور پر منتقل کرنے کا فیصلہ پی ٹی آئی کی...
    پی ٹی آئی نے 5اگست احتجاجی پلان کو حتمی شکل دیدی، اڈیالہ کے باہر احتجاج کا فیصلہ، ارکان قومی اسمبلی اور سینیٹرز اسلام آباد طلب WhatsAppFacebookTwitter 0 4 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کی اعلی قیادت نے 5 اگست کے احتجاجی پلان کو حتمی شکل دیدی، تمام ارکان قومی اسمبلی اور سینیٹرز کو اسلام آباد بلا لیا گیا جو کہ اڈیالہ جیل کے باہر احتجاج کریں گے۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی نے تمام ارکان قومی اسمبلی اور سینیٹرز کو اسلام آباد بلالیا، ارکان قومی اسمبلی اور سینیٹرز اڈیالہ جیل کے باہر احتجاج کریں گے جبکہ ارکان صوبائی اسمبلی اپنے متعلقہ حلقوں میں احتجاج کریں گے۔ذرائع نے بتایاکہ مرکزی قیادت کی تمام...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی اعلیٰ قیادت نے 5 اگست کو متوقع احتجاجی مظاہرے کے لیے حتمی لائحہ عمل طے کرلیا ہے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کے تمام ارکان اور سینیٹرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ پیر کی صبح 10 بجے خیبر پختونخوا ہاؤس اسلام آباد پہنچیں، جہاں سے وہ اجتماعی طور پر اڈیالہ جیل کی جانب مارچ کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس موقع پر اڈیالہ جیل کے باہر بھرپور احتجاج کیا جائے گا، جس میں قومی اسمبلی اور سینیٹ کے ارکان شرکت کریں گے، جبکہ پی ٹی آئی کے ارکانِ صوبائی اسمبلی اپنے اپنے حلقوں میں احتجاجی سرگرمیوں کا حصہ بنیں گے۔ احتجاج کو ’تحریکِ تحفظ آئینِ پاکستان‘ کے بینر...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی اعلیٰ قیادت نے 5 اگست کے احتجاجی پلان کو حتمی شکل دے دی۔ نجی ٹی وی کے مطابق پی ٹی آئی نے تمام ارکان قومی اسمبلی اور سینیٹرز کو اسلام آباد بلالیا، ارکان قومی اسمبلی اور سینیٹرز اڈیالہ جیل کے باہر احتجاج کریں گے جب کہ ارکان صوبائی اسمبلی اپنےمتعلقہ حلقوں میں احتجاج کریں گے۔ مرکزی قیادت کی تمام صوبائی صدور اورچیف آرگنائزرزسے مشاورت مکمل کرلی گئی ۔ احتجاج تحریک تحفظ آئین پاکستان کے پلیٹ فارم سے ہوگا اور احتجاج کی مکمل نگرانی پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کریں گے۔ چاروں صوبوں کے ذمہ داران نے احتجاجی شیڈول اعلیٰ قیادت کوبھیج دیا، احتجاج کےلئے تمام ٹکٹس ہولڈرز کو بھی الرٹ...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی( کی قیادت نے 5 اگست کے احتجاجی پلان کو حتمی شکل دے دی، تمام ارکان قومی اسمبلی اور سینیٹرز کو اسلام آباد بلا لیا گیا جو کہ اڈیالہ جیل کے باہر احتجاج کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ارکان صوبائی اسمبلی اپنے متعلقہ حلقوں میں احتجاج کریں گے، مرکزی قیادت نے تمام صوبائی صدور اور چیف آرگنائزرز سے مشاورت مکمل کرلی۔ ذرائع کے مطابق احتجاج تحریک تحفظ آئین پاکستان کے پلیٹ فارم سے ہو گا جس کی مکمل نگرانی پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کریں گے۔   سندھ بلوچستان، کے پی ٹی آئی اور پنجاب کے ذمہ داران نے احتجاجی شیڈول اعلی قیادت کو پہنچا دیا، تمام ٹکٹس ہولڈرز کو...
    گورنر پنجاب سلیم حیدر نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی مقبولیت کی وجہ سے لوگ بڑی تعداد میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں، اگلا وزیراعظم پیپلزپارٹی کا ہوگا۔ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے تحریک انصاف راولپنڈی سٹی کے ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری ساجد قریشی سے ملاقات کے دوران کیا جنہوں نے تحریک انصاف کے 15 رکنی عہدیداران کے ہمراہ ان سے ملاقات کی۔   تحریک انصاف کے وفد نے پیپلز پارٹی میں شامل ہونے کا اعلان کیا۔ گورنر پنجاب نے ساجد قریشی کا دیگر ارکان کے ہمراہ پیپلز پارٹی میں شمولیت پر خیرمقدم کیا۔ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی عوامی پارٹی ہے اور ملک کی سب سے بڑی سیاسی قوت ہے۔ انہوں...
    کراچی: ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز (WCL) کے مالک نے لائیو انٹرویو میں اینکر کو شادی کی پیشکش کردی۔ یہ غیر معمولی واقعہ پاکستان چیمپئنز اور جنوبی افریقا چیمپئنز کے درمیان ہونے والے فائنل میچ کے بعد پیش آیا، جب لیگ کے مالک ہرشت تومر نے براہِ راست نشریات کے دوران میزبان کرشمہ کوٹک کو شادی کی پیشکش کرنے کا عندیہ دے دیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ واقعہ اُس وقت پیش آیا جب کرشمہ کوٹک نے ہرشت تومر سے سوال کیا کہ وہ ٹورنامنٹ کی کامیابی کا جشن کس طرح منائیں گے؟ جواب میں ہرشت نے ہنستے ہوئے کہا "جیسے ہی یہ سب ختم ہوتا ہے، میں آپ کو پرپوز...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔04 اگست ۔2025 ) پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کی آزادی صحافت، جمہوریت اور انسانی حقوق کے لیے 75 سالہ جدوجہد کی مناسبت سے پنجاب ہاﺅس اسلام آباد میں پروقار تقریب منعقد ہوئی مہمانِ خصوصی گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان تھے. تقریب سے خطاب کے دوران گورنر پنجاب نے پی ایف یو جے کے بانی راہنماﺅں ابرار احمد، عبدالحمید چھاپرا ، عبدالشکور ، منہاج برنا اور نثار عثمانی کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ پی ایف یو جے کی قیادت کو تاریخی جدوجہد کے 75 سال مکمل ہونے پر دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں.(جاری ہے) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدرنے کہا کہ ان شخصیات نے آزادی صحافت، جمہوری اقدار اور...