2025-07-26@12:33:04 GMT
تلاش کی گنتی: 12271
«او یونگ سو»:
(نئی خبر)
بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت پارلیمنٹ میں نیشنل اسپورٹس گورننس بل پیش کرنے والی ہے، جس کے ذریعے انڈین کرکٹ بورڈیعنی بی سی سی آئی سمیت 45 قومی اسپورٹس فیڈریشنز کو حکومت کی نگرانی میں لایا جائے گا، بل کے قانون بننے کے بعد بی سی سی آئی کو مجوزہ نیشنل اسپورٹس بورڈ سے تسلیم شدہ حیثیت حاصل کرنا ہوگی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق تمام قومی اسپورٹس فیڈریشنز کی طرح، BCCI کو بھی اس بل کے ایکٹ بننے کے بعد ملکی قانون کی پابندی کرنی ہوگی، وہ وزارت سے مالی امداد نہیں لیتے، لیکن پارلیمنٹ کے ایکٹ ان پر بھی لاگو ہوں گے، وہ دیگر فیڈریشنز کی طرح خودمختار ادارہ رہیں گے۔ تاہم اگر کوئی تنازع پیدا ہوتا ہے تو...
اسلام آباد / بوسٹن(نیوز ڈیسک) معروف ماہر صحت عامہ ڈاکٹر عدنان حیدر کو بوسٹن یونیورسٹی اسکول آف پبلک ہیلتھ کا نیا ڈین مقرر کر دیا گیا ہے۔ یہ تقرری امریکہ بھر میں کی گئی ایک قومی تلاش کے بعد عمل میں آئی ہے۔ بوسٹن یونیورسٹی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ڈاکٹر عدنان حیدر 15 اگست 2025 سے اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔ ڈاکٹر عدنان حیدر اس وقت جارج واشنگٹن یونیورسٹی کے ملکن انسٹیٹیوٹ اسکول آف پبلک ہیلتھ میں گلوبل ہیلتھ کے پروفیسر اور ریسرچ و انوویشن کے سینئر ایسوسی ایٹ ڈین کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں۔ وہ 2018 سے جی ڈبلیو یو سے وابستہ ہیں، اور انہوں نے اپنے دور میں ریسرچ کا سازگار ماحول...
اپنے ایک کالم میں اسرائیلی تجزیہ کار کا کہنا تھا کہ مشرق وسطیٰ میں یکطرفہ شرائط پر امن قائم نہیں ہو سکتا۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی فوج کے ریٹائرڈ کرنل اور مشرق وسطیٰ امور کے ماہر "موشے ایلاد" نے "معاریو" اخبار میں لکھا کہ مشرق وسطیٰ میں یکطرفہ شرائط پر امن قائم نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے کہا کہ 2020ء میں اسرائیل اور کچھ عرب ممالک کے درمیان ہونے والا "ابراہیم معاہدہ شام اور لبنان تک بڑھایا نہیں جا سکے گا۔ تاہم موشے ایلاد نے اس معاہدے کو اسرائیل اور عرب ممالک کے تعلقات میں تاریخی قدم اور معیاری تبدیلی قرار دیا۔ اس سلسلے میں انہوں نے کہا کہ یہ معاہدے نہ صرف سفارتی تعلقات کی نوید دیتے ہیں بلکہ ٹیکنالوجی،...
فتح جنگ میں غیر معیاری خوراک اور غیر اخلاقی سرگرمیوں کے خلاف کریک ڈاؤن WhatsAppFacebookTwitter 0 23 July, 2025 سب نیوز فتح جنگ : وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات اور عوامی مفاد کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ اٹک نے صحتِ عامہ، صفائی اور مہنگائی کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کر دیا ہے۔ضلعی انتظامیہ نے عوامی شکایات پر فوری اور فیصلہ کن اقدامات اٹھاتے ہوئے مختلف مقامات پر غیر معیاری خوراک، گندگی اور غیر اخلاقی سرگرمیوں پر کارروائیاں کی ہیں۔ اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر اٹک عاطف رضا اور اسسٹنٹ کمشنر فتح جنگ محترمہ سورتھ کی ہدایات پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹ اور تحصیلدار فتح جنگ چوہدری شفقت محمود نے پیر کے روز شہر فتح جنگ میں مؤثر کارروائیاں...
امریکا نے اقوام متحدہ کے تعلیمی، سائنسی اور ثقافتی ادارے یونیسکو (UNESCO) سے دوبارہ علیحدگی کا اعلان کر دیا ہے۔ امریکی حکومت کا کہنا ہے کہ یونیسکو اسرائیل کے خلاف تعصب رکھتا ہے اور عالمی سطح پر ’’تقسیم پیدا کرنے والے‘‘ سماجی و ثقافتی ایجنڈے کو فروغ دیتا ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے کہا کہ یونیسکو میں رہنا "امریکی قومی مفاد میں نہیں" ہے۔ یہ فیصلہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 2017 میں بھی کیا تھا، لیکن جو بائیڈن کے دور میں امریکا دوبارہ یونیسکو کا رکن بن گیا تھا۔ اب ٹرمپ کی واپسی کے بعد ایک بار پھر امریکا کا ادارے سے نکلنے کا اعلان سامنے آیا ہے، جو دسمبر 2026 میں مؤثر ہو گا۔ یونیسکو...
(ویب ڈیسک)بلوچستان کے ضلع حب میں وندر اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس کے نتیجے میں شہری خوف زدہ ہوکرگھروں سے باہرنکل آئے۔بلوچستان کے ضلع حب میں وندر اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے صبح7 بجکر 15 منٹ پر محسوس کئے گئے جس کی ریکٹراسکیل پر شدت 4.3 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز 45 کلومیٹر سونمیانی کے جنوب مغرب میں تھا جبکہ گہرائی 10 کلومیٹر تھی۔ مون سون بارشیں, پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) وزیر اعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کی ترقی کے تناظر میں پاکستان میں چینی باشندوں کا تحفظ مزید اہمیت کا حامل ہو چکا ہے۔ ہم ملک میں چینی برادری کے لیے ایک محفوظ اور کاروبار دوست ماحول فراہم کر رہے ہیں۔ پورے ملک میں عالمی معیار کے مطابق سیف سٹی منصوبے تعمیر کیے جا رہے ہیں۔ چین ہمارا دوست ملک ہے۔ چین کے ساتھ بھائی چارے پر مبنی ہمارے تاریخی تعلقات ہیں۔ چینی بھائیوں کا تحفظ حکومت پاکستان کی اولین ترجیح ہے۔ شہباز شریف کی زیر صدارت ملک میں چینی باشندوں کی سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر اعظم...
امریکا نے اقوام متحدہ کے تعلیمی، سائنسی و ثقافتی ادارے (یونیسکو) سے ایک بار پھر علیحدگی کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ فیصلہ 31 دسمبر 2026 سے مؤثر ہوگا، اور اس کی وجہ فلسطین کی یونیسکو میں رکنیت اور امریکی خارجہ پالیسی کے ساتھ تنازعات کو قرار دیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے فلسطینیوں کی نسل کشی میں کونسی کمپنیاں ملوث ہیں؟ اقوام متحدہ نے فہرست جاری کردی امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان، ٹیمی بروس نے منگل کے روز ایک بیان میں کہا کہ یونیسکو کی پالیسیز اور سرگرمیاں امریکا کے قومی مفاد میں نہیں ہیں۔ اُنہوں نے الزام لگایا کہ یونیسکو تقسیم پیدا کرنے والے سماجی اور ثقافتی ایجنڈے کو فروغ دے رہا ہے اور اس کا جھکاؤ اقوام...
نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار 25 جولائی کو واشنگٹن میں امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے اہم ملاقات کریں گے۔ یہ اسحاق ڈار اور روبیو کے درمیان پہلی سرکاری ملاقات ہوگی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیملی بروس کے مطابق ملاقات کی تیاری مکمل ہے اور وہ خود دونوں جانب کے اعلیٰ حکام کے ہمراہ شریک ہوں گی۔ ذرائع کے مطابق ملاقات کے ایجنڈے کی تفصیلات تاحال جاری نہیں کی گئیں، تاہم سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ اسحاق ڈار امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے حالیہ پاک-بھارت کشیدگی کم کرانے میں ادا کیے گئے کردار پر شکریہ ادا کریں گے۔ یاد رہے کہ پاکستان نے کچھ ہفتے قبل صدر ٹرمپ کو جنوبی...
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما لطیف کھوسہ کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈاپور کے ذریعے اسٹیبلشمنٹ کا پیغام اور ڈی کی آفر آتی ہے لیکن عمران خان کسی بھی صورت ڈیل کے لیے تیار نہیں ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: عمران خان کے ساتھ ڈیل یا ڈھیل؟ نصرت جاوید نے اندر کی خبریں بتادیں وی ایکسکلوسیو میں گفتگو کرتے ہوئے لطیف کھوسہ نے کہا کہ عمران خان نے 2 سال جیل میں اس لیے نہیں گزارے کہ وہ ڈیل کر کے باہر آجائیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے کبھی اپنی رہائی کی بات نہیں کی البتہ وہ ہمیشہ دیگر قید رہنماؤں اور کارکنوں کی رہائی کی کوشش کرنے کا ضرور کہتے ہیں۔ لطیف کھوسہ نے کہا کہ اڈیالہ جیل...
حکومت کو عوام سے لوٹی ہوئی یہ رقم واپس کرنی چاہیے، اووربلنگ کرپشن اور بدانتظامی کی بدترین شکل ہے لائن لاسز اور نااہلی چھپانیکیلئے عوام پر 244 ارب کا بوجھ ڈالنا انتہائی شرمناک ہے، ایکس پر اظہار خیال امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے آڈٹ رپورٹ میں بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی جانب سے اربوں کی اووربلنگ کی نشاندہی پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ لائن لاسز اور نااہلی چھپانے کے لیے اووربلنگ کے ذریعے عوام پر 244 ارب کا بوجھ ڈالنا انتہائی شرمناک ہے، حکومت کو عوام سے لوٹی ہوئی یہ رقم واپس کرنی چاہیے۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اووربلنگ کرپشن اور بدانتظامی کی...
آواز ایم سرور صدیقی وفاقی حکومت نے جناتی اندازکا نیا بجلی کا سلیب سسٹم جاری کردیاہے جوطلسم ِ ہوشربا سے کم نہیں ہے۔ سمجھ نہیں آتی اشرافیہ عوام کے ساتھ کیا کھیل کھیل رہی ہے؟ شاید عوام کو چکر پہ چکر دینامقصودہے کہ عام آدمی سکھ کا سانس بھی نہ لے پائے ۔کہا یہ جارہاہے کہ بجلی ٹیرف کا پہلے جو 200 یونٹ والا رعایتی نظام تھا وہ ختم کر دیا گیا ہے۔ اب اسے بڑھا کر 300 یونٹ کر دیا گیا ہے لیکن اس میں اصل چالاکی چھپی ہے یعنی مرے کو مارے شاہ مدار۔بجلی ٹیرف کے پرانے نظام میںپہلے 100 یونٹس پر ریٹ 9 روپے فی یونٹ تھا ۔اس کے بعد کے یونٹس (100) پر ریٹ ہوتا تھا...
ریاض احمدچودھری میرواعظ نے اسلامیہ ہائر سیکنڈری اسکول سرینگر میں” منشیات سے پاک کشمیر کی تعمیر:طلباء اور معاشرے کا کردار ”کے عنوان سے منعقدہ ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تقریبا 22 لاکھ کشمیری نوجوان جو 18سے 35سال کی عمرکے گروپ کا تقریبا ایک تہائی ہیں، بے روزگار ہیں۔ طبی اعداد و شمار اور تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ تقریبا 11% نوجوان ٹراماڈول اور ہیروئن جیسی منشیات کی لت میں مبتلا ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نشہ آور اشیا کا استعمال اب محض تشویش کا باعث نہیں رہا بلکہ یہ ایک مکمل بحران میں تبدیل ہو چکا ہے جو کشمیری نوجوانوں کی زندگیوں اور مستقبل کو شدید خطرے میں ڈال رہا ہے۔میرواعظ کا کہنا تھا کہ جہاں...
ترجمان گلگت بلتستان حکومت کے مطابق دیوسائی میں پھنسے تمام سیاحوں کو ریسکیو کیا جا چکا ہے جبکہ دیامر کے علاقہ تھور اور غذر کے متاثرہ علاقوں میں بھی امدادی سرگرمیاں تیز کردی گئی ہیں، ڈپٹی کمشنر استور سمیت تمام اداروں کو الرٹ کردیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کی شاہراہ بابوسر ٹاپ پر سیلابی ریلوں کے باعث پھنسے 250 سے زائد سیاحوں کو بحفاظت ریسکیو کرلیا گیا ہے۔ ترجمان گلگت بلتستان حکومت کے مطابق مزید 10 سے 15 افراد لاپتہ ہیں جن کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے، چلاس شہر میں سیاحوں کیلئے مفت رہائش کا انتظام کردیا گیا ہے، وزیراعلیٰ جی بی کی ہدایت پرتمام لاپتہ افراد کی بازیابی تک ریسکیو آپریشن جاری رکھا جائیگا۔ ...
قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چیئرمین جنید اکبر خان کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں وزارت توانائی سے متعلق آڈٹ اعتراضات کا جائزہ لیا گیا۔ متعلقہ حکام کی جانب سے کمیٹی کو آئی پی پیز سے متعلق بریفنگ دی گئی جس میں بتایا گیا کہ 2015 میں 9765 میگا واٹ آئی پی پیز کی انسٹالڈ کپیسٹی تھی، 2024 میں 25642 میگاواٹ آئی پی پیز کی انسٹالڈ میگا واٹ کیسٹی ہے، 2015 میں میں کپیسٹی پرچیز پرائس 141 ارب سالانہ تھی جو اب 1.4 ٹریلین ہے۔ حکام نے کہا کہ مالی سال 2015 میں 58 بلین کلو واٹ آور اور 2014 میں 90 بلین کلو واٹ آور بجلی پیدا ہوئی۔ سید نوید قمر نے کہا کہ پاور ڈویژن بجلی...
کراچی یونیورسٹی کے سینئر استاد پروفیسر ڈاکٹر آفاق احمد صدیقی کے ساتھ ایک جونیئر سرکاری اہلکار کی بدسلوکی کا واقعہ اساتذہ کے وقار کی پامالی کی مثال ہے۔ پروفیسر ڈاکٹر آفاق صدیقی کراچی یونیورسٹی کے اسٹاف ٹاؤن میں مقیم ہیں، ان کے گھر کے سامنے ایک اور افسر بھی رہتے ہیں۔ گزشتہ ہفتے ڈاکٹر آفاق مغرب کی نماز کے بعد گھر واپس آئے تو کچرا جلتے دیکھا،جس پر انھوں نے وہاں پر موجود افسر کے سیکیورٹی گارڈ سے درخواست کی کہ وہ لکڑیوں کا کچرا نہ جلائے کیونکہ دھواں ان کے گھر میں آتا ہے اور سانس لینا مشکل ہوجاتا ہے،جس پر تلخ کلامی کے بعد گارڈ نے نہ صرف بدتمیزی کی بلکہ انھیں تھپڑ بھی مارا جس سے ان...
یونان سے تعلق رکھنے والی 49 سالہ مصورہ نِکول میوز نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ ایک موقع پر اسپتال میں 2 منٹ تک مردہ رہیں اور اس مختصر وقت میں انہوں نے ایک ایسی دنیا کا مشاہدہ کیا جو ان کے بقول الفاظ سے بالاتر اور حقیقت سے کہیں بڑھ کر تھی۔ نِکول میوز کو حمل ضائع ہونے کے بعد ایمرجنسی آپریشن کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں پیچیدگیوں کے باعث ان کا جسمانی نظام جواب دے گیا اور وہ 2 منٹ تک موت کی حالت میں رہیں۔ یہ بھی پڑھیں: مردہ قرار دی گئی خاتون 2 گھنٹے بعد زندہ ہوگئی میوز نے اپنے تجربے کے بارے میں بتایا کہ وہ ایک سرنگ سے گزریں، جو نیلی اور سفید...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 22 جولائی 2025ء) عالمی ادارہ مہاجرت (آئی او ایم) اور پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کے ادارے (یو این ایچ سی آر) نے ایشیائی الکاہل خطے میں نقل مکانی کرنے والے لوگوں کو ہنر مند بنانے کا پروگرام شروع کیا ہے جس سے انہیں روزگار کے حصول اور باوقار زندگی گزارنے میں مدد ملے گی۔'ٹرین ٹو ہائر' نامی اس پروگرام کی بدولت پناہ گزینوں کے لیے افرادی قوت کی عالمی منڈیوں تک رسائی مزید آسان ہو جائے گی۔ اس پروگرام کے لیے آسٹریلیا کی حکومت نے ابتداً 22 ماہ کے لیے مالی وسائل مہیا کیے ہیں جس کے ذریعے امیدوار ہنر سیکھیں گے اور اپنی صلاحیتوں کو روزگار کے بین الاقوامی مواقع...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 22 جولائی 2025ء) اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے غزہ میں تیزی سے بگڑتے انسانی حالات پر تشویش کا اظہار کیا ہے جہاں لوگوں کے لیے بقا کے آخری سہارے بھی ختم ہونے لگے ہیں۔اقوام متحدہ ترجمان سٹیفن ڈوجیرک نے اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر میں صحافیوں کو بتایا ہے کہ سیکرٹری جنرل نے غذائی قلت سے بچوں اور بڑوں کی بڑھتی ہوئی ہلاکتوں اور خوراک کے حصول کی جدوجہد کرنے والوں کو ہلاک کیے جانے پر افسوس ظاہر کیا ہے۔ Tweet URL سیکرٹری جنرل کا کہنا ہے کہ شہریوں کو عسکری کارروائیوں کا ہدف نہیں بنانا چاہیے اور علاقے میں بڑے پیمانے پر انسانی امداد کی فراہمی ضروری ہے جہاں لوگوں...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 22 جولائی 2025ء) اقوام متحدہ کے ادارے شام کے شہر سویدا اور ملحقہ علاقوں میں کشیدگی سے متاثرہ لوگوں کو مدد پہنچانے میں مصروف ہیں جہاں سے حالیہ دنوں 93 ہزار افراد نے نقل مکانی کی ہے۔امدادی امور کے لیے اقوام متحدہ کا رابطہ دفتر شام کی حکومت سے رابطے میں ہے اور اس کی ٹیمیں علاقے میں ہر ممکن امدادی کارروائیاں کر رہی ہیں۔ ادارے کے سربراہ اور اقوام متحدہ کے انڈر سیکرٹری جنرل ٹام فلیچر نے بتایا ہے کہ آئندہ دنوں سویدا کے اندر رسائی حاصل کرنے کی کوشش بھی کی جائے گی۔ Tweet URL اقوام متحدہ کے ترجمان سٹیفن ڈوجیرک نے تمام متحارب فریقین پر زور دیا ہے کہ وہ...
پی ٹی آئی پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ نے کہا ہے کہ نو مئی مقدمات کی سماعت تیزی سے مکمل ہو رہی ہے، ہماری لیگل ٹیم نے اپنے دلائل سے کیس کو اڑا کر رکھ دیا،پانچ اگست کےحوالے سے پنجاب بھر میں موبلائزیشن جاری ہے۔ گزشتہ سال نومبر میں احتجاج کے چار مقدمات کی سماعت کے موقع پر راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو میں عالیہ حمزہ کا مزید کہنا تھا کہ جج صاحب آج موجود نہیں تھے اس لیئے اگلی تاریخ انیس اگست کی دی گئی، ہم نے اپنی سفارشات بھی پارٹی قیادت کو بھجوا دی ہیں جو ہدایات آئیں گی اس پر عمل ہوگا۔ چیف آرگنائزر پی ٹی آئی پنجاب...
اپنے ایک ٹویٹ میں کایا کیلس کا کہنا تھا کہ ہمیں اس بات کو یقینی بنانا ہو گا کہ امدادی مراکز پر عوام کو نشانہ بنانا مکمل طور پر ناقابل قبول ہے۔ اسلام ٹائمز۔ یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ "کایا کیلس" نے کہا کہ بھوکے لوگوں کا قتل کسی صورت قابل قبول نہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ غزہ کی پٹی میں امداد کی فراہمی کے عمل کو تیز کرنے کے لیے بین الاقوامی تنظیموں کے ساتھ مذاکرات کر رہی ہیں۔ ہمیں اس بات کو یقینی بنانا ہو گا کہ امدادی مراکز پر عوام کو نشانہ بنانا مکمل طور پر ناقابل قبول ہے۔ کایا کیلس نے ان خیالات کا اظہار سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے ٹویٹ...
اپوزیشن لیڈر ملک احمد بچھڑ کا سزا کا فیصلہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 22 July, 2025 سب نیوز لاہور (سب نیوز)اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد بچھڑ نے انسداد دہشت گردی عدالت سرگودھا سے سزا کا فیصلہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ عدالت نے سیاسی بنیادوں پر قائم مقدمے میں آئین سے ہٹ کر فیصلہ دیا، میرے خلاف قانونی ضابطے پورے کیے بغیر سزا کا فیصلہ سنایا گیا۔ملک احمد خان بچھر کا کہنا تھا کہ 26 ویں آئینی ترامیم کے بعد حکومت نے عدالتوں کو اپنے تابع کر لیا ہے، 9 مئی کے سیاسی مقدمات میں ہمیں اس طرح کے فیصلوں کی امید ہے۔انہوں نے مزید کہا...
ڈھاکہ میں بنگلہ دیشی فضائیہ کا ایک لڑاکا طیارہ میل اسٹون اسکول اینڈ کالج کی عمارت پر گرنے کے نتیجے میں جاں بحق افراد کی تعداد 27 ہو گئی ہے۔ سانحے پر آج (منگل) کو ملک بھر میں یوم سوگ منایا جا رہا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ڈھاکا: بنگلادیش ایئرفورس کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ، متعدد اموات اور 100 سے زائد زخمی حادثہ پیر کے روز دوپہر ایک بج کر 30 منٹ پر پیش آیا جب فضائیہ کا طیارہ اترا کے علاقے میں اسکول کی عمارت سے ٹکرا گیا جس کے باعث شدید آگ بھڑک اٹھی۔ ہلاک شدگان میں 25 بچے شامل ہیں جب کہ 78 افراد مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ 20 لاشیں لواحقین کے حوالے کی جا...
اپنے ایک بیان میں وائٹ ہاؤس کی ڈپٹی پریس سیکرٹری کا کہنا تھا کہ صدر کی پہلی ترجیح ہمیشہ سے امریکہ ہے۔ اسلئے وہ اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ تمام بین الاقوامی تنظیموں میں ہمارے ملک کی رکنیت ہمارے قومی مفادات کے مطابق ہو۔ اسلام ٹائمز۔ یونسکو سے امریکہ کے آنے جانے کا سلسلہ برقرار ہے اور اسی ضمن میں صدر "ڈونلڈ ٹرامپ" نے ایک بار پھر اس عالمی ادارے سے امریکہ کو الگ کر لیا ہے۔ اپنی صدارت کے دوران ڈونلڈ ٹرامپ نے اکثر یونسکو کے اسرائیل مخالف موقف اور زیادہ امریکی مالی امداد دینے پر تنقید کی تھی۔ جس سے آخرکار امریکہ نے یونسکو چھوڑ دیا۔ لیکن سابق صدر "جو بائیڈن" کی حکومت میں، واشنگٹن دوبارہ...
پشاور: جے یو آئی رہنماء اکرم خان درانی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے اندر گروپ بندی ہے جس کی وجہ سے حکومت کو مشکلات کا سامنا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کے دوران اکرم خان درانی کا کہنا تھا کہ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان فارمولا طے پا گیا تھا لیکن حکومت کے ناراض اراکین کی وجہ سے مشکل صورتحال پیدا ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ جرگے کی کوئی وقعت نہیں ہے، جب بڑوں کی بات نہیں مانی جاتی ہے تو یہ صورتحال پیدا ہوتی ہے۔ اکرم خان درانی نے کہا کہ اس وقت صوبے میں کوئی حکومت نظر نہیں آرہی ہے، جنوبی اضلاع میں چار بجے کے بعد پولیس باہر نہیں نکل سکتی...
ویب ڈیسک: میو ہسپتال لاہور کے شعبہ امراض چشم اور کالج آف آفتھلمالوجی اینڈ الائیڈ ویژن سائنسز کے زیر اہتمام یونیسیف کے اشتراک سے قبل از وقت پیدا ہونے والے بچوں کی بینائی بچانے سے متعلق اہم تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ ورکشاپ کا موضوع ریٹینوپیتھی آف پریمیچیورٹی (ROP) – نومولود بچوں کی بصارت کے تحفظ میں نیوناٹولوجسٹ کا کردار تھا۔ اس میں پنجاب بھر کے 13 بڑے تدریسی ہسپتالوں سے 40 سے زائد نیوناٹولوجسٹ، ماہرینِ اطفال، گائناکالوجسٹ اور ماہرینِ امراض چشم نے شرکت کی۔ پنجاب یونیورسٹی کے غیر تدریسی عملے کابطور اسسٹنٹ پروفیسر تعیناتی منسوخی کیخلاف احتجاج کا اعلان ماہرین نے زور دیا کہ ROP ایک مہلک بیماری ہے جو قبل از وقت پیدا ہونے والے بچوں...
بیجنگ : چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکھون نے یومیہ پریس کانفرنس میں ہونے والے چین۔یورپی یونین کے 25ویں سربراہی اجلاس کے بارے میں بتایا کہ اس سال چین اور یورپی یونین کے مابین سفارتی تعلقات کے قیام کی 50 ویں سالگرہ ہے۔ گزشتہ نصف صدی کے دوران، چین-یورپی یونین تعلقات دنیا میں سب سے زیادہ بااثر دو طرفہ تعلقات میں سے ایک بن گئے ہیں، اور چین-یورپی یونین تعاون نے وافر ثمرات حاصل کیے ہیں، جس سے تقریباً 2 ارب چینی اور یورپی عوام کو ٹھوس فوائد حاصل ہوئے ہیں بلکہ عالمی امن اور ترقی کو فروغ دینے میں اہم خدمات سرانجام دی گئی ہیں. ترجمان نے نشاندہی کی کہ موجودہ بین الاقوامی صورتحال کے تناظر میں چین۔یورپی...
بیجنگ:تیسری چائنا بین الاقوامی سپلائی چین ایکسپو ختم ہو گئی۔ اس سپلائی چین ایکسپو میں 1200 نمائش کنندگان نے شرکت کی۔ موقع پر تعاون کے 6000 سے زائد معاہدوں اور منصوبوں پر دستخط ہوئے۔ نمائش کے موقع پر کثیر القومی کمپنیوں کے نمائندوں نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ چین کی سپلائی چین ، ردِ عمل کی رفتار، لاگت کی افادیت، جدت کاری اور ترقی جیسے پہلوؤں میں شان دار برتری کی حامل ہے۔’’چائنا صنعتی و سپلائی چین ‘‘کے بغیر دنیا کا تصور محال ہے۔ یہ اعتماد اور ضرورت کہاں سے آتی ہے؟چین دنیا کا واحد ملک ہے جس کے پاس اقوام متحدہ کی صنعتی درجہ بندی میں تمام صنعتی شعبے موجود ہیں۔ یہ نہ صرف کمپنیوں کو تیزی...
نیوکاسل یونائیٹڈ کے سابق اسٹار نولبرٹو سولانو اگست 2025 میں پاکستان کی سینیئر اور انڈر 23 فٹبال ٹیموں کے ہیڈ کوچ کا عہدہ سنبھالیں گے۔ اگرچہ ان کا حالیہ کوچنگ کیریئر زیادہ کامیاب نہیں رہا، لیکن وہ پاکستان میں نئے سرے سے اپنی پیشہ ورانہ ساکھ بہتر بنانے کی کوشش کریں گے۔ یہ تقرری حال ہی میں منتخب ہونے والی پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) کی نئی قیادت کی جانب سے پہلا بڑا قدم ہے۔ پی ایف ایف کے صدر محسن گیلانی نے توقع ظاہر کی کہ پیرو کے سابق ونگر سولانو قومی ٹیم میں نئی توانائی اور جوش لے کر آئیں گے۔ سولانو کا تجربہ خاص طور پراس وقت قیمتی ثابت ہوگا، جب وہ پیرو کی قومی ٹیم...
—فائل فوٹو نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار سے اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔اسلام آباد سے ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق نائب وزیرِ اعظم نے عالمی امن و سلامتی اور تنازعات کے پُرامن حل کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔دونوں رہنماؤں کا آئندہ ہفتے نیویارک میں رابطہ کرنے پر اتفاق ہوا۔نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار اور انتونیو گوتریس آئندہ ہفتے نیویارک میں ملاقات کریں گے۔ اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس سے نائب وزیرِ اعظم نے گفتگو کے دوران کہا کہ پاکستان اقوامِ متحدہ اور اس کے مینڈیٹ کی تکمیل میں مکمل تعاون فراہم کرتا رہے گا۔
پشاور(نیوز ڈیسک)ترجمان جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) خیبرپختونخوا عبدالجلیل جان نےکہا ہےکہ علی امین گنڈا پور خود فارم 47 کے وزیراعلیٰ ہیں، وہ چند ماہ کے مہمان ہیں جس کا اعلان انہوں نے خود لاہور میں کردیا۔ ترجمان جے یو آئی خیبرپختونخوا کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈاپور کا باجوڑ جانے کے بجائے لاہور میں سیر سپاٹا انتہائی شرمناک ہے، کے پی حکومت سرتا پاؤں کرپشن میں ڈوبی ہے، خزانےکے وسائل سے لاہور کا دورہ کرنے والوں سے حساب لیا جائےگا۔ عبدالجلیل جان نےکہا کہ شوکت یوسفزئی کے اعتراف کے مطابق وزیراعلیٰ جعلی مینڈیٹ پر براجمان ہیں، مولانا فضل الرحمان کے حقیقت پر مبنی بیان نے وزیراعلیٰ کی ڈرامہ بازی پر پانی پھیر دیا ہے۔ ان کا کہنا...
عمران خان مذاکرات چاہتے ہیں تو قانون کے سامنے سر جھکائیں، غلطیوں کا اعتراف اور توبہ کریں، امیر مقام WhatsAppFacebookTwitter 0 13 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وفاقی وزیر برائے امورِ کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران امیر مقام نے کہا ہے کہ اگر عمران خان واقعی مذاکرات چاہتے ہیں تو پہلے قانون کے سامنے سر جھکائیں، غلطیوں کا اعتراف کریں اور نفرت کی سیاست سے توبہ کریں۔انجینئر امیر مقام نے کہا کہ عوام سازشی عناصر کے بہکاوے میں نہ آئیں اور پاکستان کو ترقی و استحکام کی راہ پر گامزن رکھنے کے لیے متحد رہیں۔خیبر پختونخوا کے وزیرِ اعلی علی امین گنڈاپور کے حالیہ بیان پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قوم نے ان کے...
جمعیت علما اسلام (ف) خیبرپختونخوا کے ترجمان عبدالجلیل جان نے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ وہ محض فارم 47 کے ذریعے اقتدار میں لائے گئے ہیں اور ان کا اقتدار عارضی ہے۔ ان کے بقول خود علی امین گنڈاپور نے لاہور میں اپنی محدود مدت اقتدار کا اعتراف کیا ہے۔ ترجمان جے یو آئی نے وزیراعلیٰ کے حالیہ دورہ لاہور کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ ایسے وقت میں جب خیبرپختونخوا دہشتگردی اور بدامنی کا شکار ہے، علی امین کا باجوڑ جانے کے بجائے لاہور میں سیر و تفریح کرنا نہایت افسوسناک اور شرمناک عمل ہے۔ یہ بھی پڑھیں: فضل الرحمان اپنی جماعت میں تبدیلی لے کر آئیں: گنڈاپور...
وفاق کی پالیسیوں کے باعث سندھ کی توانائی کے شعبے کی ترقی شدید متاثر ہو رہی ہے، شرجیل انعام میمن WhatsAppFacebookTwitter 0 13 July, 2025 سب نیوز کراچی (سب نیوز)سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ سندھ کے پاس ملک کو توانائی کے بحران سے نکالنے کے لیے وافر وسائل موجود ہیں، وفاقی حکومت کی پالیسیوں کی وجہ سے صوبے کے توانائی کے شعبے کی ترقی شدید متاثر ہو رہی ہے، اگر سندھ کو اس کے وسائل کے مطابق اختیار اور سہولتیں فراہم کی جائیں تو توانائی کے شعبے میں انقلاب لایا جا سکتا ہے ۔ سندھ کے سینیئر وزیر شرجیل انعام میمن نے اپنے بیان میں کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ اسٹیک ہولڈرز، ماہرین...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد:آج 13 جولائی کو دنیا بھر میں مقیم کشمیری عوام نے یومِ شہدائے کشمیر عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا، یہ دن 1931 میں سری نگر میں ڈوگرہ راج کے خلاف اذان کی تکمیل کے دوران شہید ہونے والے 22 کشمیریوں کی یاد میں ہر سال منایا جاتا ہے۔میڈیا رپورٹس کےمطابق یومِ شہدائے کشمیر کے موقع پر مختلف ممالک میں کشمیریوں اور ان کے ہمدردوں کی جانب سے تقاریب، ریلیوں اور سیمینارز کا انعقاد کیا گیا، جن میں ان عظیم شہداء کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا جنہوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر جدوجہدِ آزادی کشمیر کی بنیاد رکھی۔اس موقع پر صدرِ مملکت آصف زرداری نے اپنے پیغام میں کہا کہ 13 جولائی 1931...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی:موچکو پولیس نے ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے لاکھوں روپے مالیت کی چھالیہ اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔ چھالیہ سیمنٹ کی بوریوں کی آڑ میں حب چوکی کے راستے کراچی اسمگل کی جا رہی تھی۔میڈیا رپورٹس کےمطابق ایس ایس پی کیماڑی فیضان علی کا کہنا ہےکہ پولیس نے موچکو چیک پوسٹ پر معمول کی چیکنگ کے دوران حب چوکی سے آنے والے ایک سیمنٹ سے بھرے ٹرک کو مشکوک سمجھ کر روک لیا، ٹرک پر بظاہر 340 سیمنٹ کی بوریاں لوڈ تھیں لیکن جب ان کی باریک بینی سے تلاشی لی گئی تو صرف 193 بوریاں سیمنٹ سے بھری ہوئی نکلیں۔پولیس کے مطابق باقی 147 بوریوں میں چھالیہ چھپائی گئی تھی، جس کا مجموعی وزن 3001 کلو...
وزیراعلٰی نے کہا کہ کشمیر پر انگریزوں کی بالادستی کی حکمرانی تھی، کتنی شرم کی بات ہے کہ برطانوی راج کے خلاف ہر طرح سے لڑنے والے سچے ہیروز کو آج صرف اسلئے ولن کے طور پر پیش کیا جاتا ہے کیوں کہ وہ مسلمان تھے۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر پولیس نے آج وادی کشمیر میں حکمران جماعت نیشنل کانفرنس اور اپوزیشن جماعتوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کیا تاکہ انہیں 13 جولائی کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے مزار شہداء کی طرف جانے سے روکا جا سکے، جبکہ شہر کے ڈاون ٹاؤن حصے میں تاریخی قبرستان کی طرف جانے والی سڑکوں کو سیل کر دیا گیا ہے۔ این سی، پی ڈی پی اور پیپلز کانفرنس...
موٹروے پر چکری کے قریب بس کھائی میں جاگری، 5افراد جاں بحق WhatsAppFacebookTwitter 0 13 July, 2025 سب نیوز چکری (سب نیوز)موٹر وے پر چکری انٹر چینج کے قریب مسافر بس حادثے کا شکار ہو کر کھائی میں گرنے سے 5 افراد جاں بحق اور 36 زخمی ہو گئے۔ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق نجی کمپنی کی بس راولپنڈی سے ملتان جا رہی تھی، روڈ سلپری ہونے کی وجہ سے ڈرائیور بس پر قابو نہ پا سکا اور بس حادثے کا شکار ہو گئی۔ اطلاع ملتے ہی موٹروے پولیس اور ریسکیو کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی ، زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد اسپتال منتقل کر دیا گیا۔موٹروے پولیس کے مطابق حادثے کے ڈی ایچ کیو...
تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح بلند، اسپل وے کھولنے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 13 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)پی ڈی ایم اے نے کہا ہے کہ تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح کے باعث سروس اسپل وے کھول دیے جائیں گے، ڈیم سے پانی کے اخراج کا بہاو 250000 کیوسک سے 260000 کیوسک کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔جاری بیان میں کہا گیا کہ عوام سے اپیل کی جاتی ہے کہ دریا کناروں، ندی نالوں اور پلوں کے قریب جانے سے گریز کریں۔ والدین بچوں کو ندی نالوں کے آس پاس نہ جانے دیں، مقامی افراد کو ہدایت کی جاتی ہے کہ ضلعی انتظامیہ اور پی ڈی ایم اے کی جانب سے جاری کردہ...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے 26 معطل ارکان کی ممکنہ نااہلی کا معاملہ، سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کی زیر صدارت کل حکومت اور اپوزیشن کے پارلیمانی لیڈرز کا اجلاس کیلئے حکومتی ٹیم فائنل کرلی گئی۔ حکومت اور اسکے اتحادیوں نے تحریک انصاف سے مذاکرات کے لئے 11 رکنی ٹیم تشکیل دے دی، اپوزیشن کی جانب سے ابھی تک اسمبلی سیکرٹریٹ کو اپنی مشاورتی ٹیم سے آگاہ نہیں کیا گیا۔ حکومت اور اسکے اتحادیوں کی وزیر برائے پارلیمانی امور میاں مجتبی شجاع الرحمن اور وزیر برائے سپیشلائزڈ ہیلتھ خواجہ سلمان رفیق شامل ہیں۔ حکومتی ٹیم میں مسلم لیگ قاف سے تعلق رکھنے والے چوہدری شافع حسین، سمیع اللہ خان، رانا ارشد اور پاکستان پیپلز پارٹی...
ویب ڈیسک : وزیرِ مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ بھارتی پراکسیز بلوچستان میں دہشت گرد کارروائیاں کر رہی ہیں، وفاقی حکومت بلوچستان حکومت کے ساتھ آن بورڈ ہے، دہشت گرد اسکولوں، اسپتالوں میں حملے کرتے ہیں، مرنے والے پنجابی نہیں پاکستانی ہیں، مارنے والے فتنہ الہندوستان کے دہشت گرد ہیں، دہشت گردوں کے تانے بانے بیرونِ ملک سے ملتے ہیں، دشمن چاہتا ہے کہ پنجابیوں اور بلوچوں کو آپس میں لڑائیں، روزانہ کی بنیاد پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے 3 جوان شہید ہوتے ہیں۔ مزید بارشیں،مون سون سے متعلق بڑی پیشگوئی ان خیالات کا اظہار طلال چوہدری نے فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، کہا کہ پی ٹی...
اسلام آباد/ لندن: پاکستان ہائی کمیشن لندن میں پاکستان نژاد برطانوی میئرز، ڈپٹی مئیرز، کونسلرز، اور مقامی نمائندوں کا تاریخی اجتماع ہوا۔ برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل کی خصوصی دعوت پر برطانیہ بھر سے 250 سے زائد پاکستان نژاد برطانوی منتخب شدہ عوامی نمائندوں نے شرکت کی۔ پاکستان ہائی کمیشن میں منعقدہ خصوصی تقریب میں برطانیہ بھر سے مختلف مقامی سیاسی جماعتوں کی نمائندگی کی گئی۔ گریٹر لندن سے لے کر مڈلینڈز، مانچسٹر، بریڈ فورڈ، برمنگھم اور گلاسگو سے مندوبین نے خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں ہائی کمیشنر ڈاکٹر محمد فیصل سمیت چیئرمین یو کے، پاکستان کشمیری کونسلرز فورم لیاقت علی MBE، شئرئف آف ناٹنگھم زعفران نواز خان، برطانیہ کے مختلف برووز کے کونسلرز بشمول...
سٹی 42 : سینئر صوبائی وزیر شرجیل میمن نے کہا ہے کہ سندھ کے پاس ملک کو توانائی کے بحران سے نکالنے کیلئے وافر وسائل موجود ہیں۔تھر کا کوئلہ کئی دہائیوں تک پاکستان کی بجلی کی ضروریات پوری کر سکتا ہے۔ شرجیل میمن نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ وفاقی حکومت کی پالیسیوں کی وجہ سے سندھ کے توانائی کے شعبے کی ترقی متاثر ہو رہی ہے، صوبے کو اختیار اور سہولیات فراہم کی جائیں تو توانائی کے شعبے میں انقلاب لایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسٹیک ہولڈرز صوبے کے وسیع توانائی ذخائر اور پائیدار توانائی کے حل پر بات کریں، 6 برسوں کے دوران 30 ملین ٹن کوئلہ مختلف آزاد پاور پروڈیوسرز کو فراہم کیا گیا،...
ایران کے ایک سابق اعلیٰ عہدیدار نے ہفتے کے روز خبردار کیا ہے کہ مستقبل قریب میں 5 ڈرون کسی یورپی شہر پر حملہ کر سکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران اور اسرائیل کے حالیہ تنازعے کے بعد مغربی ممالک کو خود کو محفوظ سمجھنا چھوڑ دینا چاہیے۔ ایرانی عدلیہ کے سابق سینیئر عہدیدار اور سپریم لیڈر کے مشیر محمد جواد لاریجانی نے سرکاری ٹیلی وژن پر بات کرتے ہوئے کہا کہ یورپین اب اپنے ہی ملکوں میں آرام سے نہیں گھوم سکتے۔’یہ بالکل ممکن ہے کہ مستقبل قریب میں پانچ ڈرون کسی یورپی شہر پر حملہ کریں۔‘ یہ بھی پڑھیں: مشرق وسطیٰ میں امریکا کے جنگی اثاثے کیا ہیں اور کہاں کہاں موجود ہیں؟ یہ بیان ایسے وقت...
ایک بیان میں سینئر وزیر سندھ نے کہا کہ کراچی کے لیے دو نئے سولر پارکس کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے، حیدرآباد ریجن کے لیے مانجھند میں سولر منصوبہ اور سکھر و لاڑکانہ کے لیے سولر پارکس بھی زیر منصوبہ بندی ہیں، وفاقی حکومت صوبے کے منصوبوں کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور کرے اور مکمل تعاون فراہم کرے۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ سندھ کے پاس ملک کو توانائی کے بحران سے نکالنے کے لیے وافر وسائل موجود ہیں، وفاقی حکومت کی جانب سے اختیار کی گئی پالیسیوں کی وجہ سے صوبے کے توانائی کے شعبے کی ترقی شدید متاثر ہو رہی ہے، اگر سندھ کو اس کے وسائل...
سٹی42: رائیونڈ سے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما خالد گجر کے بیٹے عادل گجر کو اسلحہ کی نمائش اور کارِ سرکار میں مداخلت کے الزام میں پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق عادل گجر پی ٹی آئی کے قافلے کے استقبال کے دوران اسلحہ کی نمائش کر رہا تھا۔ ملزم کے قبضے سے ناجائز اسلحہ برآمد کیا گیا ہے۔پولیس کے ساتھ مزاحمت کرنے والے ایک اور شخص دلاور کو بھی گرفتار کیا گیا ہے جو عادل کو چھڑانے کی کوشش کر رہا تھا۔ملزمان کے خلاف تھانہ رائیونڈ میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ مقدمے میں ناجائز اسلحہ رکھنے اور کارِ سرکار میں مداخلت کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔پولیس حکام کا کہنا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">قندھار :افغانستان کے جنوبی شہر قندھار میں شدید گرمی کے ستائے ہوئے ٹیکسی ڈرائیوروں نے ایئر کنڈیشننگ (اے سی) نہ ہونے یا ناقص سسٹمز کے باعث ایک انوکھا اور کم لاگت حل ڈھونڈ نکالا ہے،گاڑیوں کی چھتوں پر دیسی انداز میں تیار کیے گئے کولر نصب کر دیے گئے ہیں جو ٹھنڈی ہوا کو ایک پائپ کے ذریعے گاڑی کے اندر پہنچاتے ہیں۔عالمی میڈیا رپورٹس کےمطابق قندھار میں موسم گرما کے دوران درجہ حرارت اکثر 40 ڈگری سینٹی گریڈ (104°F) سے تجاوز کر جاتا ہے اور زیادہ تر پرانی گاڑیوں کے اے سی سسٹم یا تو ناکارہ ہو چکے ہیں یا ان کی مرمت انتہائی مہنگی ہو چکی ہے۔32 سالہ ٹیکسی ڈرائیور گل محمد نے بتایا کہ یہ...
اسرائیل میں غزہ میں جنگ بندی اور یرغمالیوں کی واپسی کے مطالبے پر ہزاروں شہریوں نے تل ابیب میں فوجی ہیڈکوارٹرز کے سامنے مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے وزیراعظم نیتن یاہو کی پالیسیوں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور فوری جنگ بندی معاہدہ کرنے کا مطالبہ کیا۔ شرکاء کا کہنا تھا کہ سیاسی مفادات کی خاطر جاری جنگ کا انجام صرف تباہی اور انسانی المیہ ہے۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق، وزیراعظم نیتن یاہو نے ممکنہ جنگ بندی ڈیل پر بات چیت کے لیے اپنی حکومت کے دائیں بازو کے اتحادی رہنماؤں ایتمار بن گویر اور بیزلیل سموٹریچ کو طلب کر لیا ہے۔ یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب ملک کے اندر اور باہر سے...
چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عالمی برادری مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا نوٹس لے۔سانحہِ 13 جولائی 1931 سرینگر کی برسی پر اپنے پیغام میں بلاول بھٹو زرداری نے ڈوگرہ راج کے ہاتھوں شہید ہونے والے 22 کشمیری شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ اُن 22 کشمیری شہداء کے خون نے ظلم و جبر کے خلاف مزاحمت کی ایک لازوال داستان رقم کی۔انہوں نے کہا کہ سری نگر سینٹرل جیل کے سامنے 22 کشمیریوں نے ایک عظیم مقصد کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا، یہ عظیم کشمیری محض اپنے حقِ اظہار نہیں بلکہ پوری قوم کی عزت و حرمت...
پاکستانی سولہ سالہ کوہ پیما سلینا خواجہ نے 6040 میٹر بلند مشکل چوٹی خسرگنگ سر کر لی۔سلینا خواجہ نے اپنے والد یوسف خواجہ کے ہمراہ چوٹی سر کی، سلینا اور یوسف خواجہ نے رات خسرگنگ کی چوٹی پر گزار کر نیا عالمی ریکارڈ بھی قائم کیا۔سلینا خواجہ اور یوسف خواجہ بغیر کسی مدد اور پورٹر کے الپائن سٹائل میں چوٹی سر کرنے والی پہلی کوہ پیما بن گئے، بغیر پورٹر کے سامان خود اٹھانا پڑتا ہے۔واضح رہے کہ سلینا خواجہ کا تعلق ایبٹ آباد سے ہے اور وہ خسرگنگ سر کرنے کے بعد جی ون اور جی ٹو سر کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔
مظفرآباد (نیوز ڈیسک) مقبوضہ کشمیر کی آزادی کی خاطر جانوں کا نذرانہ دینے والے 22 کشمیری شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے آج دنیا بھر میں یوم شہدائے کشمیر منایا جا رہا ہے، حریت کانفرنس کی کال پر مقبوضہ وادی میں ہڑتال کی گئی ہے۔ اس دن کی مناسبت سے دنیا بھر میں مقیم کشمیری ریلیاں، جلسے، جلوس اور تقریبات منعقد کر رہے ہیں جن میں تحریکِ آزادی کشمیر کے ان بائیس عظیم شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا جا رہا ہے۔ 13 جولائی 1931ء تحریک آزادی کشمیر کا وہ تاریخی سنگِ میل ہے جب عبدالقدیر نامی کشمیری کے مقدمے کی سماعت جیل میں جاری تھی، جیل کے باہر ہزاروں کشمیری جمع تھے، وقتِ ظہر آیا، ایک نوجوان نے...
ذرائع کے مطابق میرواعظ نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں کہا کہ ان شہداء نے اپنی قیمتی جانیں ایک عظیم مقصد اور کشمیری عوام کے بنیادی حقوق کے حصول اور ظالمانہ اور امتیازی حکمرانی کے خلاف قربان کیں۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میرواعظ عمر فاروق نے جو مسلسل دوسرے دن بھی غیر قانونی اور بلاجواز طور پر نظربند ہیں، 13جولائی 1931ء کے شہداء کو ان کے 94ویں یوم شہادت پر شاندار خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق میرواعظ نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں کہا کہ ان شہداء نے اپنی قیمتی جانیں ایک عظیم مقصد اور کشمیری عوام کے بنیادی حقوق...

ایف بی آر سے کرپٹ ترین عناصر کو نکال پھینکا،ایجنسیوں کی معلومات مستند تھیں،سفارشیں بھی آئیں مگر وہ کیا جس کی مثال نہیں ملتی،شہباز شریف
اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ایف بی آر سے کرپٹ ترین عناصر کو نکال پھینکا ہے۔ اس ضمن میں بہت سی سفارشیں بھی آئیں کہ ایسا نہ کریں، فلاں بندے کو نہ نکالیں۔ آزاد اردو کی ایک رپورٹ کے مطابق ایک تقریب سے گفتگو میں وزیراعظم نے کہا کہ ایف بی آئی آر میں موجود ایسے کرپٹ عناصر کو جو ہمیں نہیں چاہیئں تھے ، کو نکالتے وقت بھی میرے خیال میں یہ بات موجود تھی کہ ابھی دائیں بائیں ہر طرف سے ان لوگوں کے حق میں سفارشوں اور ملاقاتوں کا سلسلہ شروع ہوجائے گا۔آزاد اردو کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ ہمارے ملک میں ابھی...
ویب ڈیسک: چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عالمی برادری مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا نوٹس لے۔سانحہ 13 جولائی 1931سرینگر کی برسی پر اپنے پیغام میں بلاول بھٹو زرداری نے ڈوگرہ راج کے ہاتھوں شہید ہونے والے 22 کشمیری شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ اُن 22 کشمیری شہداء کے خون نے ظلم و جبر کے خلاف مزاحمت کی ایک لازوال داستان رقم کی۔انہوں نے کہا کہ سری نگر سینٹرل جیل کے سامنے 22 کشمیریوں نے ایک عظیم مقصد کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا، یہ عظیم کشمیریوں نے محض اپنے حقِ اظہار نہیں بلکہ پوری قوم کی عزت و حرمت کے لئے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر عالمی تجارتی منظرنامے کو ہلا کر رکھ دیا جب انہوں نے اعلان کیا کہ یکم اگست سے میکسیکو اور یورپی یونین سے درآمدات پر 30 فیصد درآمدی ٹیکس (ٹیرف) عائد کیا جائے گا، یہ اقدام گزشتہ کئی ہفتوں سے جاری مذاکرات میں ناکامی کے بعد سامنے آیا ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق صدر ٹرمپ نے یہ اعلان یورپی کمیشن کی صدر اُرزولا فان ڈیر لاین اور میکسیکو کی صدر کلاؤڈیا شین باوم کو علیحدہ علیحدہ خطوط کے ذریعے کیا، جنہیں انہوں نے اپنی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ٹروتھ سوشل‘ پر بھی جاری کیا، صدر کے اس فیصلے سے نہ صرف بین الاقوامی سرمایہ کار پریشان ہو گئے ہیں بلکہ قریبی...
ایک دن کشمیر میں آزادی کی اذان ضرور گونجے گی، مشعال ملک WhatsAppFacebookTwitter 0 13 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس)حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کا کہنا ہے کہ سن 1931 سے آج تک کشمیریوں کا عزم ناقابل شکست ہے اور ایک دن کشمیر میں آزادی کی اذان ضرور گونجے گی۔ اپنے بیان مشعال ملک کا کہنا تھا کہ 13 جولائی 1931 جو اذان مکمل کرنے کے لیے 22 کشمیریوں نے جان دے دی، کشمیریوں نے موت کو آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر دیکھا، مگر سر نہیں جھکایا۔ انہوں نے کہا کہ یہ قربانیاں چیخ بن کر ابھریں آسمان و زمین کو ہلا دیا، 13 جولائی شہادتوں کا آغاز تھا، جو آج بھی...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس ہفتے کینیڈا، جاپان، برازیل اور دیگر 23 تجارتی شراکت داروں کو خطوط ارسال کیے ہیں جن میں 20 فیصد سے 50 فیصد تک کے یکساں درآمدی محصولات عائد کرنے کی دھمکی دی گئی ہے۔ یہ اقدام امریکی تجارتی پالیسی میں دوبارہ جارحانہ رویے کی عکاسی کرتا ہے، جس میں تانبے کی درآمدات پر 50 فیصد محصول بھی شامل ہے، مذکورہ خطوط میں واضح کیا گیا ہے کہ مجوزہ 30 فیصد عمومی ٹیکس موجودہ محصولات کے علاوہ ہوگا۔ جن میں اسٹیل اور ایلومینیم پر 50 فیصد اور گاڑیوں پر 25 فیصد ٹیکس شامل ہیں، جو بدستور نافذ رہیں گے، ان ممالک کو یکم اگست تک انفرادی تجارتی معاہدے طے کرنے کی مہلت دی گئی ہے...
صدرِ مملکت آصف علی زرداری — فائل فوٹو صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے یومِ شہدائے کشمیر کے موقع پر اپنا خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔صدر آصف زرداری نے اپنے پیغام میں کہا کہ یومِ شہدائے کشمیر پر 22 کشمیری شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتےہیں، شہداء نے 13جولائی1931ء کو ڈوگرہ راج کے ظلم کے خلاف جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔اُنہوں نے کہا کہ آج کشمیری جس جدوجہد کو آگے بڑھا رہے ہیں وہ انہی 22 شہداء کی قربانیوں کا تسلسل ہے، ان شہداء کی قربانیوں نے کشمیریوں کے دلوں میں آزادی کی شمع روشن کی، کشمیری عوام دہائیوں سے بھارتی ظلم و جبر اور غاصبانہ تسلط کے خلاف ڈٹے ہوئے ہیں۔صدرِ مملکت نے کہا کہ پاکستان کشمیری بہن...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد :صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے 13 جولائی یومِ شہدائے کشمیر کے موقع پر کشمیری شہداء کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ پاکستان کشمیری عوام کی جائز جدوجہدِ آزادی میں ان کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔میڈیا رپورٹس کےمطابق ایوانِ صدر سے جاری بیان میں صدر مملکت آصف زرداری نے 13 جولائی 1931 کے ان 22 عظیم کشمیری شہداء کو سلام پیش کیا جنہوں نے سری نگر جیل کے باہر اذان مکمل کرنے کی پاداش میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔صدرمملکت نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ جموں و کشمیر کو ایک عسکری قید خانہ بنا دیا ہے جہاں ماورائے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد:حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے 13 جولائی یومِ شہدائے کشمیر کے موقع پر کشمیری عوام کے عزم اور قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ سن 1931 سے آج تک کشمیریوں کا عزم ناقابلِ شکست رہا ہے اور وہ دن ضرور آئے گا جب کشمیر میں آزادی کی اذان گونجے گی۔میڈیا رپورٹس کےمطابق مشعال ملک نے کہا کہ اس دن اذان مکمل کرنے کے لیے 22 کشمیری نوجوانوں نے اپنی جانیں قربان کر دیں، مگر ظلم کے سامنے سر نہ جھکایا، ان شہداء نے اذان کے ایک ایک لفظ کی حفاظت کرتے ہوئے اپنے سینوں پر گولیاں کھائیں اور تاریخ میں امر ہو گئے۔انہوں نے کہا کہ یہ قربانیاں محض...
ایک اذان کی تکمیل کیلئے 22 شہادتیں: دنیا بھر میں آج یوم شہدائے کشمیر منایا جارہا ہے WhatsAppFacebookTwitter 0 13 July, 2025 سب نیوز مقبوضہ کشمیر کی آزادی کی خاطر جانوں کا نذرانہ دینے والے 22 کشمیریوں کی یاد میں آج دنیا بھر میں یوم شہدائے کشمیر منایا جارہا ہے، 13 جولائی 1931 کو ایک اذان کی تکمیل کے لیے 22 کشمیری مسلمانوں نے اپنی جانیں دیں لیکن ظلم کے آگے سر نہ جھکایا۔ تفصیلات کے مطابق 13 جولائی 1931 کو سرینگر سینٹرل جیل کے باہر قیدیوں کی رہائی کے لیے کیا گیا احتجاج عزم و ہمت کی لازوال داستان بن گیا، یہ شہادتیں اس جدوجہد کا آغاز تھیں جس نے کشمیر میں آزادی کی چنگاری کو شعلہ...

کون کھیل رہا ہے دونوں طرف؟ پی ٹی آئی، اسٹیبلشمنٹ اور زرداری کا پاور پلے | فخر درانی ایکسکلوسیو Ask ChatGPT
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
لائن آف کنٹرول کے دونوں جانب آج کشمیری عوام 13 جولائی 1931ء کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے یومِ شہدائے کشمیر منا رہے ہیں۔اس دن کی مناسبت سے دنیا بھر میں مقیم کشمیری ریلیاں، جلسے، جلوس اور تقریبات منعقد کر رہے ہیں جن میں تحریکِ آزادی کشمیر کے ان بائیس عظیم شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا جا رہا ہے۔13 جولائی 1931ء تحریک آزادی کشمیر کا وہ تاریخی سنگِ میل ہے جب عبدالقدیر نامی کشمیری کے مقدمے کی سماعت جیل میں جاری تھی، جیل کے باہر ہزاروں کشمیری جمع تھے، وقتِ ظہر آیا، ایک نوجوان نے اذان شروع کی، ڈوگرہ فوج نے گولی مار دی، پھر دوسرا، تیسرا، چوتھا یکے بعد دیگرے 22 جوان شہید کر دیئے گئے،...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 13 جولائی 2025ء) محققین نے یورالک زبانوں کی ابتدا کے بارے میں ایک قدیم معمہ حل کر لیا ہے۔ یہ زبانیں ہزاروں سال پہلے بولی جاتی تھیں لیکن ان کے بولنے والے ابتدائی لوگ کون تھے؟ یہ جاننے کے لیے، محققین نے جینیاتی اور آثار قدیمہ کے اعداد و شمار کو مربوط کر کے ان لوگوں کے آباؤ اجداد کا پتہ لگایا جو اب یورالک زبانیں بولتے ہیں۔ قدیم ثقافتی روایات کے تحفظ کی کوششیں جریدہ ’نیچر‘میں شائع ہونے والی ان کی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ 11,000 اور 4,000 سال قبل کے درمیان یوریشیا میں یورالک بولنے والی آبادی کے پھیلاؤ کے لیے انہیں کس طرح ایک ’جینیاتی ٹریسر ڈائی‘ملا۔ اس...
لاہور (ویب ڈیسک) 199اور201یونٹ کے بجلی بلوں میں بڑے فرق پر انٹرنیٹ پر ہنگامہ ہورہاہے اور نجی ٹی وی چینل کو دیے گئے انٹرویو میں وزیرتعلیم پنجاب رانا سکندرحیات نے بھی تائید کردی۔تفصیل کے مطابق سماء ٹی وی کے لیے میزبان نور امان اللہ کودیے گئے انٹرویو میں وزیرتعلیم پنجاب رانا سکندرحیات کاکہناتھاکہ "ہم سمجھتے ہیں کہ حکومت کی پالیسی ہے لیکن اگر آپ نے یونٹ کی قیمت بڑھانی ہے تو عقلمندی سے بڑھائیں، ایک دم سے 199سے 201تک استعمال جاتا ہے تو بل میں اتنا زیادہ فرق صارف کے لیے بہت بڑا بوجھ ہے، اسے300یا 400یونٹ پر کردیں تاکہ وہ بوجھ آہستہ آہستہ بڑھے، ایک یونٹ بڑھنے سے اس قدر زیادہ بوجھ نہ ڈلے، ہمیں ہمیشہ سچ بولنا چاہیے...
اسلام آباد: کنٹرول لائن کے دونوں جانب اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری 13 جولائی 1931 کے دن کے حوالے سے آج یوم شہدائے کشمیر منا رہے ہیں۔ یوم شہدا کشمیر کے موقع پر تحریک آزادی کے تمام کشمیری شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا جا رہا ہے۔ یہ دن منانے کی اپیل کل جماعتی حریت کانفرنس نے کی ہے جبکہ تمام حریت پسند تنظیموں اور رہنماؤں نے اس کی حمایت کی ہے۔ شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے آزاد کشمیر، پاکستان اور دنیا کے تمام اہم ممالک میں ریلیاں نکالی جائیں گی اور سیمینارز اور کانفرنسز کا اہتمام کیا جائے گا۔

امریکی صدر کی ثالثی کی تجویز نے امن کا دروازہ کھولا، بھارت کا انکار انکی جنگی ذہنیت کا ثبوت ہے: وزیر داخلہ
امریکی صدر کی ثالثی کی تجویز نے امن کا دروازہ کھولا، بھارت کا انکار انکی جنگی ذہنیت کا ثبوت ہے: وزیر داخلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 13 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ثالثی کی پیشکش نے امن کا دروازہ کھولا تاہم بھارت کا انکار ان کی جنگی ذہنیت کا ثبوت ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا یوم شہداء کشمیر پر اپنے پیغام میں کہنا تھا 13 جولائی 1931 کو اپنے خون کا نذرانہ پیش کرنے والے کشمیریوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، اذان کے احترام میں گولیوں کا سامنا کرنے والے 22 کشمیری شہداء کی قربانی کو سلام پیش کرتے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سکھر(نمائندہ جسارت )ممتاز سیاسی کاروباری شخصیت ،سابق صدر خدمت کمیٹی ضلع سکھر عبدالقیوم قریشی نے اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ مینارہ روڈ سکھر جیم خانہ کے قریب قائم ان کے پٹرولیم اور سی این جی اسٹیشن پر میونسپل کارپوریشن انتظامیہ نے پولیس کے ساتھ مل کر غیر قانونی طور پر قبضہ کر لیا ہے، حالانکہ سندھ ہائی کورٹ میں اس کیس کی سماعت جاری ہے جس کی اگلی تاریخ 20 اگست 2025 مقرر ہے اس کے باوجود میونسپل کارپوریشن انتظامیہ نے غیر قانونی کارروائی کرتے ہوئے عدالت کی توہین کی ہے۔عبدالقیوم قریشی نے مزید کہا کہ میونسپل کارپوریشن کی ان پر کوئی بقایا رقم نہیں ہے۔ انہوں نے بتایا کے 1968 میں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">قمبرعلی خان (نمائندہ جسارت) ضلع قمبر میں 11جولائی بروز جمعہ کو محکمہ پاپولیشن ویلفیئر قمبر کی جانب سے عالمی یوم آبادی منایا گیا ڈی او پاپولیشن ویلفیئر قمبر کریم بخش بھٹو کی طرف سے دن بدن بڑھتی ہوئی آبادی کے پیش نظر لوگوں میں شعور اجاگر کرنے کیلئے مختلف مقامات پر کارنر پروگرام۔ طبی کیمپس کا قیام اور دیگر پروگرام منعقد کئے گئے جبکہ محکمہ پاپولیشن ویلفیئر کی ایف ٹی او بیگم نسیم رند کی زیر نگرانی قمبر کے علی خان محلہ میں ایک بڑی طبی کئمپ اور میلہ منعقد کیا گیا جس میں غریب خواتین کو مفت میں ادویات بھی فراہم کی گئیں اس طبی کئمپ کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے سیکریٹری پاپولیشن ویلفیئر حکومت سندھ...
مشعال ملک—فائل فوٹو حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ آزادی کی جدوجہد ہر کشمیری کے دل کی دھڑکن ہے۔یوم شہدائے کشمیر کے موقع پر مشعال ملک نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ کشمیریوں نے موت کو آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر دیکھا، مگر سر نہیں جھکایا۔ مشعال ملک کا ٹوئٹر اکاؤنٹ بھارت اور مقبوضہ جموں وکشمیر میں بلاک حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کا ٹوئٹر اکاؤنٹ بھارت اور مقبوضہ جموں وکشمیر میں بلاک کردیا گیا۔ مشعال ملک نے کہا ہے کہ جولائی 1931ء کو اذان مکمل کرنے کے لیے 22 کشمیریوں نے جان دی، ایک دن کشمیر میں آزادی کی اذان ضرور گونجے گی۔اذان کے لیے جان دینے والوں...
شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے آج آزاد کشمیر، پاکستان اور دنیا کے تمام بڑے دارالحکومتوں میں ریلیاں، سیمینار اور کانفرنسز کا انعقاد کیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ کنٹرول لائن کے دونوں جانب، پاکستان اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری آج 13 جولائی 1931ء کے شہداء اور دیگر تمام کشمیری شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ”یوم شہدائے کشمیر” منا رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس نے آج ”یوم شہدائے کشمیر“ کے موقع پر بھارت کے زیرقبضہ جموں و کشمیر میں ہڑتال اور سری نگر کے نقشبند صاحب میں واقع شہداء قبرستان کی طرف مارچ کی کال دے رکھی ہے جہاں 13 جولائی کے شہداء مدفون ہیں۔ حریت کانفرنس نے سرینگر سے جاری ایک...
صدر مملکت اور وزیر اعظم کا شہدائے کشمیر کو خراج تحسین، کشمیریوں کی حمایت جاری رکھنے کا اعادہ WhatsAppFacebookTwitter 0 13 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس) صدرمملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے 13 جولائی یوم شہدائے کشمیر کے موقع پر کشمیری شہدا کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے آزادی کی جدوجہد کیلیے ڈٹ جانے والوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایوان صدر کی جانب سے میڈیا کو جاری اعلامیے میں صدر آصف علی زرداری نے یومِ شہدائے کشمیر کے موقع پر، اُن 22 عظیم کشمیری شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کی جنہوں نے 13 جولائی 1931 کو سری نگر جیل کے باہر ظلم و جبر کے...
ویب ڈیسک: نادرانے شہریوں کیلئے قومی شناختی کارڈزکے حصول کیلئے نیاطریقہ کارمتعارف کرادیا۔نادرا حکام نے پہلی بارشناختی کارڈ حاصل کرنے والے شہریوں کے لیے تفصیلی مرحلہ وار ہدایات جاری کردی ہیں۔نادراکی جانب سے متعارف کرائی گئی نئی پالیسی کے تحت شہریوں کو چھ مراحل سے گزرنا ہوگا جن میں بائیو میٹرک تصدیق، کوائف کی درستی، قانونی سرپرستی کی تصدیق اورفیس کی ادائیگی شامل ہے۔شناخت کے لیے والدین یا بہن بھائیوں کے شناختی کارڈ، قانونی سرپرستی کی صورت میں گواہ اور حلف نامہ بھی پیش کرنا ضروری ہوگا،اس کے علاوہ ب فارم یا کمپیوٹرائزڈ پیدائش سرٹیفکیٹ بھی لازمی قراردیا گیا ہے۔ مزید بارشیں،مون سون سے متعلق بڑی پیشگوئی شناختی کارڈزکے حصول کے لئے درخواست کی تین کیٹیگریزمیں نارمل...
واشنگٹن / برسلز / میکسیکو سٹی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یورپی یونین اور میکسیکو سے درآمدات پر 30 فیصد نیا ٹیرف عائد کر دیا ہے، جو یکم اگست سے نافذ ہوگا۔ یہ فیصلہ ہفتوں کی ناکام تجارتی بات چیت کے بعد سامنے آیا ہے۔ ٹرمپ نے یہ اعلان سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر کیا، جس میں کہا گیا کہ امریکہ اپنی صنعت اور تجارتی مفادات کے تحفظ کے لیے یہ قدم اٹھا رہا ہے۔ اس سے قبل اسی ہفتے صدر ٹرمپ نے جاپان، جنوبی کوریا، کینیڈا، اور برازیل کے لیے بھی نئی ٹیرف پالیسیاں جاری کی تھیں، جب کہ تانبے (Copper) پر 50 فیصد ٹیرف الگ سے عائد کیا گیا۔ یورپی یونین کے لیے یہ ایک دھچکا...
ویب ڈیسک:صدرِ مملکت اور وزیراعظم پاکستان نے بھی یومِ شہدائے کشمیر کے موقع پر اپنے پیغامات میں ان شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔ اپنے پیغام میں صدر آصف زرداری نے کہا کہ 22 عظیم کشمیریوں نے ظلم و جبر کے خلاف آواز بلند کر کے تاریخ رقم کی، پاکستان ان کی بہادری اور قربانیوں کو سلام پیش کرتا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ یومِ شہداء کشمیر ان عظیم قربانیوں کی یاد دلاتا ہے جو کشمیری عوام نے حقِ خودارادیت کے لیے دی ہیں اور دے رہے ہیں، حکومت پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے ان کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گی۔ مزید بارشیں،مون سون سے متعلق بڑی پیشگوئی ...
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان جموں و کشمیر کے عوام کو ان کے حقِ خودارادیت اور آزادی کی جدوجہد میں اپنی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت فراہم کرتا رہے گا۔ یہ بھی پڑھیں: خطے میں امن کے لیے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے، وزیراعظم شہباز شریف اتوار کے روز یومِ شہدائے کشمیر کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ یومِ شہدائے کشمیر ہر سال 13 جولائی 1931 کو ڈوگرہ افواج کے خلاف احتجاج کے دوران جامِ شہادت نوش کرنے والے 22 کشمیریوں کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے منایا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ دن کشمیری مسلمانوں کی ثابت قدمی، ظالمانہ قوتوں کے خلاف مزاحمت، اور ان کے غیر...
فائل فوٹو دنیا بھر میں کشمیری آج یوم شہدائے کشمیر منارہے ہیں۔ 13 جولائی 1931 کے 22 کشمیریوں کی شہادت کو دنیا بھر کے کشمیری خراج عقیدت پیش کررہے ہیں۔وزیراعظم شہباز شریف نے یوم شہدا کشمیر پر اپنے بیان میں کہا کہ یہ دن کشمیر کے مسلمانوں کی استقامت، مزاحمت اور غیر متزلزل عزم کی یاد دہانی کراتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان جموں کشمیر کے مسلمانوں کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ خطے میں پائیدار امن تبھی ممکن ہے جب مسئلہ کشمیر کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل کیا جائے۔
کوئٹہ(آئی این پی )وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ نہتے مسافروں کا شناخت کی بنیاد پر قتل کس انسانی حق کی جنگ ہے؟ انسانی حقوق کی تنظیموں کو پنجابیوں کے قتل اور ہر دہشت گردی کی برملا مذمت کرنی چاہئے۔ہیومن رائٹس کمیشن کے نمائندہ وفد نے سرفراز بگٹی سے ملاقات کی اور بلوچستان میں امن و امان، انسانی حقوق اور سماجی ترقی کے اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔وزیراعلی بلوچستان کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں اور ان کی نمائندہ آوازوں کے خلاف کارروائی ریاست کا آئینی اختیار ہے، بلوچستان سے متعلق تصور اور زمینی حقائق میں فرق ہے، انسانی حقوق پر کام کرنے والے اداروں کو بلوچستان کی درست تاریخ اور زمینی حقائق سے مکمل آگاہ ہونا...
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) صدرمملکت آصف علی زرداری نے آج 13 جولائی کو یوم شہداء کشمیر کے موقع پر پیغام میں کہا کہ یومِ شہداء کشمیر کے موقع پر، اْن 22 عظیم کشمیری شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتا ہوں جنہوں نے 13 جولائی 1931ء کو سری نگر جیل کے باہر ڈوگرہ فورسز کے ظلم و جبر کے خلاف اور حقِ آزادی کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔کشمیری عوام جس عظیم جدوجہد کو آگے بڑھا رہے ہیں، وہ انہی 22 شہداء کی قربانیوں کا تسلسل ہے۔ پاکستان کشمیری بھائیوں کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت اس وقت تک جاری رکھے گا جب تک کہ انہیں اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حقِ خودارادیت حاصل نہیں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(اسٹاف رپورٹر)جسارت نیوز نے اپنی پہلی مصنوعی ذہانت (AI) سے تیار کردہ وڈیو جاری کر دی ہے،وڈیو ڈوگرہ راج کے دوران کشمیری عوام کی اُس تاریخی قربانی پر مبنی ہے جس میں اذان مکمل کرنے تک 22 فرزندانِ اسلام نے جامِ شہادت نوش کیا۔ 13 جولائی 1931 کو پیش آنے والا یہ واقعہ کشمیر کی تحریکِ آزادی میں سنگِ میل ثابت ہوا، جس نے کشمیری عوام میں ایک نئی روح، ولولہ اور عزمِ حریت پیدا کیا۔ تاہم، بدقسمتی سے آج بھی کشمیری مسلمان بھارتی تسلط کے زیرِ سایہ شدید ظلم و ستم کا سامنا کر رہے ہیں۔ انہیں حقِ خودارادیت سے محروم رکھنے کے لیے ہر سطح پر جبر و استبداد کا سلسلہ جاری ہے۔ ہزاروں نوجوان شہید...
اسلام آباد: رہنما تحریک انصاف شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ چاہے کتنا بھی زور لگا لیں عوام عمران خان کے ساتھ ہیں، وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی قیادت میں جو قافلہ لاہور گیا ہے وہ پرامن طریقے سے وہاں گئے ہیں، اپنا میسج دے رہے ہیں ، یہ ایک قسم سے پنجاب کو جگانے کیلیے بھی ہے، آپ نے دیکھا کہ جگہ جگہ پہ لوگ نکلے ہیں۔ ایکسپریس نیوز کے پروگرام سینٹر اسٹیج میں بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ آپ نے یہ بھی دیکھا کہ جو لوگ نکلے انھوں نے پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور پولیس نے گرفتار بھی کیا یہ جو ہے حکومت کی فسطائیت ہے لیکن عوام کی محبت آپ دیکھیں کہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">دمشق (انٹرنیشنل ڈیسک) شام کے صوبے لاذقیہ کے جنگلات میں آگ 15 ہزار ہیکٹر تک پھیل گئی۔شام کی عبوری حکومت کی وزارت ہنگامی امور و آفات کی جانب سے جاری کردہ ایک رپورٹ کے مطابق لاذقیہ کے شمال میں پہاڑی جنگلاتی علاقے میں لگنے والی آگ کا دائرہ بڑھتا جا رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق 150 سے زیادہ فائر فائٹنگ ٹیمیں، سول ڈیفنس یونٹس اور رضاکار یونٹس آگ بجھانے میں حصہ لے رہے ہیں۔ 300 فائر ٹرک اور درجنوں بھاری انجینئرنگ گاڑیاں لاذقیہ میں بھیجی گئی ہیں۔ یہ گاڑیاں جنگلات کے علاقوں کو الگ کرنے اور آگ کے حفاظتی بند بنانے کے لیے استعمال ہوتی ہیں۔ ادھر ترکیہ اور اردن سے فائر فائٹنگ ٹیمیں بھی کارروائیوں میں حصہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">غزہ میں جاری اسرائیلی بمباری اور انسانی امداد کی راہ میں رکاوٹوں نے اس خطے کو بچوں اور بھوک سے مرنے والوں کے لیے ایک قبرستان بنا دیا ہے۔ اقوام متحدہ کے ادارہ برائے فلسطینی پناہ گزین (UNRWA) کے سربراہ، فلپ لازارینی، کی طرف سے دیا گیا بیان کہ ’’غزہ ہمارے دیکھتے دیکھتے بچوں اور بھوکے انسانوں کی قبرگاہ بن چکا ہے‘‘ یہ غزہ میں ظلم ایک ایسی المناک حقیقت ہے جو پوری دنیا کی بے حسی کا آئینہ ہے۔ اقوام متحدہ کے اعداد و شمار کے مطابق مئی سے جولائی کے اوائل تک صرف امدادی مراکز کے قریب 800 سے زائد فلسطینی شہید کیے جا چکے ہیں، جن میں اکثریت بچوں اور خواتین کی ہے۔ 45 سے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ڈھاکہ: پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کا ادارہ (یو این ایچ سی آر) اور اس کے شراکت دار گزشتہ ڈیڑھ سال کے دوران میانمار سے بنگلہ دیش آنے والے مزید ڈیڑھ لاکھ روہنگیا افراد کو مدد پہنچانے کا انتظام کر رہے ہیں جبکہ بڑھتی ہوئی ضروریات کے باعث امدادی وسائل میں اضافے کی اشد ضرورت ہے۔ادارے کے ترجمان بابر بلوچ نے بتایا ہے کہ میانمار کی بنگلہ دیش سے متصل ریاست راخائن سمیت دیگر علاقوں میں جاری لڑائی کے باعث روہنگیا آبادی کی نقل مکانی بدستور جاری ہے۔بنگلہ دیش نے 2017 سے فیاضانہ طور پر 10 لاکھ روہنگیا افراد کو پناہ دے رکھی ہے جو اس کے ساحلی شہر کاکس بازار میں قائم کیمپ میں پناہ گزین...
صیہونی قیدیوں کے اہلخانہ تل ابیب میں اس وقت احتجاج جاری رکھے ہوئے ہیں جب قیدیوں کی رہائی کے مذاکرات الجھنوں اور رکاوٹوں کا شکار ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ آپریشن طوفان الاقصیٰ سے قبل مقاومتی فورسز کے ہاتھوں گرفتار ہونے والے صیہونی فوجی "ہیدر گولڈن" کی قید کے 4 ہزارویں دن کے موقع پر اسرائیلی قیدیوں کے اہل خانہ نے تل ابیب میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔ جس میں مظاہرے کے شرکاء نے صیہونی وزیراعظم "نتین یاہو" کی پالیسیوں کے خلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا۔ یہ مظاہرہ ایسی صورت حال میں منعقد ہوا جب دوحہ میں ہونے والے مذاکرات میں ڈیڈ لاک کی خبریں، میڈیا میں گردش کر رہی ہیں۔ اس موقع پر صیہونی قیدیوں کے اہل خانہ نے واضح طور پر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسرائیل کی جانب سے جنوبی غزہ کے علاقے رفح میں فلسطینیوں کو ایک وسیع کیمپ میں منتقل کرنے کے منصوبے کو فلسطینی عوام نے سختی سے مسترد کر دیا۔قطری نشریاتی ادارے کے مطابق اس کیمپ میں غزہ کی ایک بڑی آبادی کو محدود کر دیا جائے گا، جہاں سے انہیں باہر جانے کی اجازت نہیں ہوگی، یہ منصوبہ اسرائیل اور حماس کے درمیان مجوزہ جنگ بندی معاہدے کا حصہ بتایا جا رہا ہے۔اسرائیلی وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ اس کیمپ کی تعمیر جنگ بندی کے نفاذ کے دوران شروع کی جائے گی، دوسری جانب الجزیرہ سے بات کرتے ہوئے کئی فلسطینیوں نے واضح کیا کہ وہ اسرائیلی منصوبے کے آگے ہرگز سر نہیں جھکائیں گے۔ایک فلسطینی شہری...
اطلاعات کے مطابق ایک واقعہ جنوبی غزہ کی پٹی میں خان یونس کے علاقے میں اور دوسرا مشرقی غزہ شہر کے شجاعیہ محلے میں پیش آیا۔ اسلام ٹائمز۔ مزاحمتی ذرائع نے جنوبی اور مشرقی غزہ کی پٹی میں بیک وقت دو واقعات کی اطلاع دی ہے۔ اطلاعات کے مطابق ایک واقعہ جنوبی غزہ کی پٹی میں خان یونس کے علاقے میں اور دوسرا مشرقی غزہ شہر کے شجاعیہ محلے میں پیش آیا۔ ان واقعات میں صیہونی فوجیوں کو نشانہ بنایا گیا۔ اس دوران اسرائیل کے لڑاکا طیارے اور ہیلی کاپٹر خان یونس کے شمال میں آسمان پر پرواز کر رہے ہیں۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یورپی یونین اور میکسیکو پر 30 فیصد تجارتی ٹیکس عائد کرنے کا اعلان کر دیا ۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے اس فیصلے سے متعلق تجارتی خطوط سوشل میڈیا پرپوسٹ کردیے۔میڈیاذرائع کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے مطابق یکم اگست سے یورپی یونین کی مصنوعات اور میکسیکو سے درآمد کی جانے والی اشیا پر 30 فیصد ٹیکس نافذ ہوگا۔امریکی صدر کے فیصلے کے بعد یورپی یونین نے جوابی اقدامات کا اعلان کردیا۔یورپی یونین کی صدر اُرسلا وان دیرلین نےکہا امریکی ٹیکس نافذ ہوا تو جوابی اقدامات کریں گے، یورپی یونین اپنے مفادات کے تحفظ کے لیے ضروری اقدامات کرنے کیلیے تیار ہے۔ یورپی یونین کی صدر نے تجارتی معاہدے پر بات چیت جاری...
پشاور( نیوز ڈیسک) پشاور میں مہنگائی کا جن قابو میں نہیں آرہا ہے، زندہ مرغی کی قیمت میں پانچ دن میں 90 روپے فی کلو کا اضافہ ہوگیا ہے، جس کے بعد مرغ منڈی میں نرخ 450 روپے تک پہنچ گئے۔ پشاور میں مہنگائی کم ہونے کا نام نہیں لے رہی، مرغی کی قیمتوں کا گراف دوبارہ اوپر جانے لگا، پانچ دنوں میں زندہ مرغی کی قیمت 90 روپے اضافے سے 450 روپے اور گوشت 575 سے بڑھ کر 720 روپے کلو ہوگیا۔ ڈیلرز کا کہنا ہے کہ قیمتیں بڑھنے کی وجہ پنجاب کے پولٹری فارم میں مرغیوں کی کمی ہے جبکہ فی دن کا چوزہ بھی مہنگا ملنا مرغی کی قیمت میں اضافے کی بڑی وجہ ہے۔ ڈیلرز کے مطابق...
کوئٹہ میں منعقدہ اعلیٰ سطحی اجلاس میں سرفراز بگٹی نے کہا کہ دہشت گردوں کا پیچھا آخری حد تک کیا جائیگا۔ اور انکے خلاف فیصلہ کن اور بلا تاخیر کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی زیر صدارت امن و امان سے متعلق ایک اعلیٰ سطحی اجلاس چیف منسٹر سیکرٹریٹ کوئٹہ میں منعقد ہوا۔ جس میں صوبے کی مجموعی سکیورٹی صورتحال بالخصوص ڈب سرہ ڈاکئی میں پیش آنے والے حالیہ دہشت گردی کے واقعے کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں انسپکٹر جنرل پولیس بلوچستان معظم جاہ انصاری اور سکیورٹی حکام نے واقعے کے محرکات، اب تک کی پیش رفت اور سکیورٹی اداروں کی جانب سے کئے گئے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی۔ وزیراعلیٰ نے...
وزیرِ اعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور—فائل فوٹو جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی ف) نے باضابطہ طور پر وزیرِ اعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کی تبدیلی کا مطالبہ کر دیا۔’جیو نیوز‘ کے پروگرام ’نیا پاکستان‘ میں بات کرتے ہوئے رہنما جے یو آئی ف سینیٹر کامران مرتضیٰ نے کہا کہ علی امین گنڈاپور ہماری جماعت کے لیے ناپسندیدہ شخصیت ہیں، اگر پی ٹی آئی خود ان کی تبدیلی کا فیصلہ کرکے کسی اور کو سامنے لائے تو جے یو آئی حمایت کرے گی۔ ان کا کہنا ہے کہ ہم کسی حکومت کو گرانا نہیں چاہتے، علی امین گنڈاپور کے حوالے سے ہمارے تحفظات رہے ہیں، وہ نامناسب زبان استعمال کرتے ہیں اور ان کا رویہ بھی نامناسب ہوتا...