2025-06-21@17:11:50 GMT
تلاش کی گنتی: 83525

«اور نان»:

(نئی خبر)
    ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے استنبول میں ہونے والے اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے وزرائے خارجہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مسلم امہ کے مسائل، اسرائیلی جارحیت اور خطے میں امن و استحکام کے حوالے سے واضح مؤقف اختیار کیا۔ ترک صدر اردوان نے اپنے خطاب میں امید ظاہر کی کہ اس اجلاس کے نتیجے میں ایسے فیصلے لیے جائیں گے جو مسلم دنیا کےلیے بہتری کا باعث بنیں گے۔ انہوں نے کہا، ’’غزہ کے عوام کا دکھ ہمارا اپنا دکھ ہے، اور ہم کسی صورت خاموش تماشائی نہیں بن سکتے۔‘‘ ترکیہ کے صدر نے اسرائیلی مظالم کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دو سال سے اسرائیل عالمی طاقتوں کی پشت پناہی میں جارحیت...
    اسلام آباد: اپنے دوسرے سال میں ایس آئی ایف سی کی کاوشوں سے زراعت اور لائیو اسٹاک میں اسٹریٹجک سرمایہ کاری اور پائیدار ترقی کو فروغ دیا گیا۔ بنجر زمین کو قابلِ کاشت بنانے کے عزم کے تحت دو لاکھ ایکڑ سے زائد بنجر زمین کی بحالی عمل میں لائی گئی۔ کاشتکاروں کی رہنمائی کے لیے ''لِمز پاکستان" ویب سائٹ اور سیٹلائٹ سے فصل کی نگرانی کا جدید نظام متعارف کرایا گیا۔ "گرین پاکستان انیشیٹو" کے ذریعے جدید تحقیق، ڈیجیٹل مانیٹرنگ اور لائیو اسٹاک لیب کے ذریعے اسمارٹ اور پائیدار زراعت کا آغاز کردیا گیا ہے۔  مقامی اور عالمی سرمایہ کاروں سے اشتراک، وفاقی حکومت کی نگرانی میں "بی ٹو بی" ماڈل سے زراعت میں براہ راست سرمایہ کاری ممکن...
    بین الاقوامی پنجابی فلم سوکن سوکنے 2 پاکستانی سینما گھروں کی زینت بن گئی۔ ڈسٹری بیوشن کلب نے پاکستانی فلم بینوں کو معیاری اور خاندانی تفریح فراہم کرنے کے لیے بین الاقوامی پنجابی فلم سوکن سوکنے 2 کی نمائش کا اہتمام کیا ہے، جو کئی ماہ کے وقفے کے بعد سینماؤں میں پیش کی جانے والی پہلی بین الاقوامی پنجابی فلم ہے۔ سوکن سوکنے 2 مقبول فلم سوکن سوکنے کا سیکوئل ہے، جس میں معروف اداکار ایمی ورک، نمرت کھیرہ اور سرگن مہتا مرکزی کرداروں میں جلوہ گر ہیں، جب کہ دیگر کرداروں میں بھی کئی نامور فنکار شامل ہیں۔ فلم کی کہانی ایک ایسے نوجوان کے گرد گھومتی ہے جو دو بیویوں کے ہوتے ہوئے تیسری شادی کر لیتا ہے،...
    ویب ڈیسک : وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ کم اورمتوسط آمدن والا طبقہ مہنگائی جھیلتا اور ٹیکس ادا کرتا ہے،  کم اور متوسط آمدن والا طبقہ معیشت میں اہم کردار ادا کرتا ہے، تنخوا دار طبقے پر انکم ٹیکس کی کمی بجٹ تجاویز کا حصہ ہے، 6 لاکھ سے 12 لاکھ آمدن پر انکم ٹیکس 2.5 سے ایک فیصد کر دیا ہے، حکومت نے ملازمین کی تنخواہ اور پنشن میں اضافہ کیا ہے۔  ان خیالات کا اظہار وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے اجلاس میں گفتگو کے دوران کیا، کہا کہ  بجٹ تجاویز کا جامع اور گہرا جائزہ لیا گیا ہے، جس میں بلال اظہر کیانی ،چیئرمین ایف بی آر، سیکرٹری خزانہ اور دیگر حکام نے شرکت کی۔ انہوں...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 21 جون 2025ء) اشیائے صرف کی قیمتوں کا موازنہ کرنے والے ایک پورٹل Idealo نے خبر رساں ایجنسی ڈی پی اے کو پیشگی طور پر ایک تازہ ترین مطالعہ فراہم کیا، جس سے یہ انکشاف ہوا کہ جرمنی میں 42 فیصد باشندے پیسے اس لیے بچاتے ہیں کہ وہ اپنی تعطیلات اور سفر کو خوشگوار طریقے سے گزار سکیں۔ یہ لوگ اپنی تعطیلات سے زیادہ کسی اور چیز پر خرچ نہیں کرتے۔ دلچسپ اعداد و شمار پورٹل Idealo کے مطالعے سے یہ بھی پتا چلا کہ 39 فیصد جرمن باشندے اپنی مالیاتی ذخائر کے لیے پیسے کی بچت کرتے ہیں، 32 فیصد کی بچت کا مقصد ریٹائرمنٹ کے بعد کی زندگی کے لیے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 21 جون 2025ء) ایران اور اسرائیل کے درمیان بڑھتے ہوئے تنازعے کے پاکستانی سکیورٹی، جغرافیائی سیاست اور معیشت پر دور رس اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔ ایران، پاکستان کے شورش زدہ صوبہ بلوچستان کے ساتھ 909 کلومیٹر طویل سرحد رکھتا ہے۔ پیر کے روز پاکستانی حکام نے اعلان کیا کہ ایران کے ساتھ کئی سرحدی راستے غیر معینہ مدت کے لیے بند کر دیے گئے ہیں۔ تاہم بلوچستان کے جنوب مغربی علاقے میں تفتان اور ریمدان کے سرحدی راستے پاکستانی شہریوں کی وطن واپسی کے لیے کھلے ہیں۔ بدھ کے روز سینکڑوں پاکستانی، جو عام طور پر ایران میں مقیم تھے، تفتان بارڈر کے ذریعے ملک میں داخل ہوئے۔(جاری ہے) پاکستان اور...
    اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے حالیہ اجلاس میں ایران اور اسرائیل کے نمائندے شدید سفارتی جھڑپ میں ملوث ہوئے۔ دونوں ممالک نے ایک دوسرے پر جارحیت کے الزامات لگائے اور اپنے اپنے مؤقف کو عالمی سطح پر واضح کرنے کی کوشش کی۔ ’ایران کا نیوکلیئر پروگرام خطرہ ہے‘، اسرائیل کا مؤقف اسرائیل کے سفیر ڈینی ڈینن نے اقوام متحدہ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے نیوکلیئر پروگرام سے نہ صرف اسرائیل بلکہ پوری دنیا کو خطرہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل اس وقت تک اپنے حملے جاری رکھے گا جب تک ایرانی خطرہ مکمل طور پر ختم نہ ہو جائے۔ ’اسرائیل انسانیت کے خلاف جنگ کر رہا ہے‘، ایران کا جواب ایران کے مستقل مندوب...
    شاہ محمود قریشی کی 9 مئی شادمان آتشزدگی کیس میں ضمانت منظور WhatsAppFacebookTwitter 0 21 June, 2025 سب نیوز لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کی 9 مئی سے متعلق شادمان آتشزدگی کیس میں ضمانت منظور کر لی ہے۔ یہ فیصلہ آج کوٹ لکھپت جیل میں جج منظر علی گل نے سنایا، جہاں مقدمے کی سماعت ہوئی۔ گزشتہ روز اے ٹی سی لاہور میں شاہ محمود قریشی کے وکلا رانا مدثر عمر اور بیرسٹر تیمور ملک نے تفصیلی دلائل دیے تھے، جس کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ واضح رہے کہ شاہ محمود قریشی نے اس مقدمے میں کئی ماہ قبل ضمانت کی...
    بھارت نے انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں نہ صرف جارحانہ آغاز کیا بلکہ شبھمن گل کی قیادت میں ایک نئے ٹیسٹ عہد کی بنیاد بھی رکھ دی، وہ بھی ایسے وقت میں جب نہ روہت شرما میدان میں تھے نہ ورات کوہلی۔ شبھمن گل بھارتی ٹیسٹ تاریخ کے چوتھے کپتان ہیں جنہوں نے قیادت کا آغاز سینچری کے ساتھ کیا۔ وہ وجے ہزاری، سنیل گواسکر اور ورات کوہلی جیسے لیجنڈز کے نقشِ قدم پر چلتے دکھائی دیے۔ گِل دنیا کے 23ویں بیٹسمین بنے جنہوں نے کپتانی کے آغاز میں سینچری بنائی اور چوتھے سب سے کم عمر۔ شبھمن گل اور یشسوی جیسوال نے پہلی اننگز میں شاندار سینچریاں اسکور کرکے انگلش بؤلنگ لائن اپ کو بے بس کر...
    — فائل فوٹو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اور صوبائی مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے مشاورت کے بغیر خیبر پختونخوا کا بجٹ منظور نہیں ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ عوام نے بانی پی ٹی آئی کے نظریے کو ووٹ دیا، اس لیے بجٹ بھی اُن کی مشاورت سے ہی منظور ہوگا۔انہوں نے کہا کہ عوام اپنے مینڈیٹ کی توہین کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔ خیبر پختونخوا اسمبلی تحلیل کرنے کا اختیار صرف وزیراعلیٰ کے پاس ہے۔پی ٹی آئی کے سینئر رہنما نے کہا کہ وزیراعلیٰ جب چاہیں اسمبلی تحلیل کر سکتے ہیں۔ خیبر پختونخوا واحد صوبہ ہے جہاں فارم 45 کی بنیاد پر حقیقی حکومت قائم...
    ---فائل فوٹو  پنجاب کے شہر حافظ آباد میں شوہر نے دوسری بیوی کے ساتھ مل کر پہلی بیوی کے سر کے بال مونڈ دیے، گن پوائنٹ پر ڈانس کروا کر نازیبا ویڈیو بھی بنائی۔پولیس کے مطابق حافظ آباد کے علاقہ جلالپور بھٹیاں میں شوہر نے دوسری بیوی کے ساتھ مل کر پہلی بیوی پر تشدد کیا جس کا متاثرہ خاتون کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔مقدمے کے متن کے مطابق ملزم اور بیوی میں کئی ماہ سے ناچاقی چل رہی تھی، مار پیٹ سے تنگ آ کر پہلی بیوی میکے چلی گئی تھی، شوہر نے کوارٹر میں بلاکر گن پوائنٹ پر ڈانس کروایا، نازیبا ویڈیو بنا کر سر کے بال بھی مونڈ دیے اور ویڈیو وائرل کرنے...
    —فائل فوٹو جماعت اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ چینی کی برآمد اور درآمد میں مافیا کو نوازا جا رہا ہے۔لاہور سے جاری بیان میں لیاقت بلوچ نے کہا کہ ذخیرہ اندوزوں اور معاشی مافیاز کو حکومت بار بار ریلیف دیتی ہے، حکومت قومی بجٹ میں عوام اور زراعت دشمن ہر اقدام کا خاتمہ کرے۔ قومی بجٹ خود حکومت کیلئے وبالِ جان بن گیا: لیاقت بلوچنائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ قومی بجٹ خود حکومت کے لیے وبالِ جان بن گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کا امریکی محبت میں تمام حدیں پار کرنا بڑا خطرناک ہے، امریکی صدر کےلیے امن کیلئے بڑا چیلنج اسرائیل کو ظلم سے...
    ویب ڈیسک :وزیراعلیٰ سندھ سیدمراد علی شاہ نے کہا ہے کہ محترمہ بینظیر بھٹو صرف ایک سیاستدان نہیں بلکہ ایک نظریہ تھیں۔   بینظیر بھٹوشہید کی 72 ویں سالگرہ کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ مجھے فخر ہے میری سیاسی تربیت بینظیر بھٹو نے کی،انہوں نے اپنی جان دے کر ملک میں جمہوریت بحال کی ۔  انہوں نے کہا کہ بینظیر بھٹو نے پولیو مہم کا آغاز خود اپنی بیٹی کو قطرے پلا کر کیا تھا، وہ ہر مظلوم کی آواز اور ہر کمزور کی امید تھیں،آج بینظیر بھٹو کی قربانیوں، قیادت اور مشن کو یاد کرنے کا دن ہے۔ بجلی صارفین کے لئے بڑی خوشخبری وزیراعلیٰ سندھ نے مزید کہا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">تہران: مشرقِ وسطیٰ میں جاری شدید کشیدگی کے دوران اسرائیلی حملوں میں ایران میں اب تک کم از کم 430 افراد جاں بحق اور 3500 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔ایرانی میڈیا کے اعداد و شمار کے مطابق ایران پر 13 جون سے جاری اسرائیلی فضائی اور میزائل حملوں میں اب تک کم از کم 430 ایرانی شہری شہید ہو چکے ہیں جب کہ زخمیوں کی تعداد 3 ہزار 500 سے تجاوز کر چکی ہے، جاں بحق ہونے والوں میں خواتین، بچے، معمر افراد اور متعدد سرکاری اہلکار بھی شامل ہیں۔گزشتہ روز جنیوا میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اسرائیل کی کارروائیوں کو کھلی جارحیت قرار دیتے...
    راولپنڈی کے تھانہ گوجرخان کے علاقے چنگا میرا میں قبر کھول کر میت کچھ فاصلے پر دفن کرنے کا معاملہ پولیس نے قبر و میت کی  بے حرمتی کرنے میں ملوث مرکزی ملزم حنیف حنفی کو گرفتار کرکے تفتیش کا دائرہ وسیع کردیا۔ رپورٹ کے مطابق تھانہ گوجرخان میں  قبر سے از خود  میت نکال  کر ایک سو میڑ دور نئی جگہ پر دفن کرنے کے عجیب  واقعہ کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ مقدمے میں متوفی کے عزیز کامران ساجد نے موقف اختیار کیا تھاکہ موضع پڑی کا رہاہشی ہوں گھر موجود تھا کہ نذیر نے سسر کے بھائی محمد اشفاق کی قبر جنکی قبر چنگا میرا قبرستان میں تھی بارے اطلاع دی۔ محمد نذیر نے بتایا کہ آپ کے سسر...
    جدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 جون 2025ء) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اسلامی تعاون تنظیم (OIC) کے خصوصی اجلاس سے خطاب میں کہا ہے کہ مسلم دنیا کو متحد ہو کر مشرقِ وسطیٰ میں انسانی جانوں کے تحفظ، خطے کے استحکام اور بین الاقوامی قوانین کی پاسداری کو یقینی بنانے کے لیے فوری اور عملی اقدامات کرنے چاہییں۔انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال صرف ایک علاقائی تنازع نہیں بلکہ پوری مسلم دنیا کے ضمیر اور عالمی برادری کی ساکھ کا امتحان ہے۔ اسحاق ڈار نے زور دیا کہ بے گناہ شہریوں کا قتل عام فوری طور پر بند ہونا چاہیے اور او آئی سی کو اپنی اجتماعی آواز اور اثر و رسوخ کو بروئے کار لاتے...
    سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ نے بجٹ تجاویز پر مبنی رپورٹ ایوان میں پیش کردی۔ رپورٹ کے مطابق قائمہ کمیٹی خزانہ کے چئیرمین سلیم مانڈوی والا نے رپورٹ پیش کی، سینیٹ نے قائمہ کمیٹی خزانہ کی بجٹ سفارشات منظور کرلیں، بجٹ سفارشات کثرت رائے سے منظور کیں سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ شبلی فراز اور محسن عزیز کے ساتھ مسلسل رابطہ میں رہا ہوں،یہ بجٹ ہم سب کا ہے، سب نے عوامی مفاد کے ایشوز پر بات کی اور تنقید بھی کی،رات دو بجے تک کمیٹی سٹاف بیٹھا رہا۔ بجلی صارفین کے لئے بڑی خوشخبری انہوں نے کہا کہ ن لیگ پی پی اور پی ٹی آئی کے سینیٹرز نے بجٹ پر تنقید کی تجاویز دیں،اسٹاف سے...
    استنبول ( نیوزڈیسک) استنبول میں او آئی سی کے وزرائے خارجہ اجلاس سے خصوصی خطاب میں ترکیہ کے صدر طیب اردوان نے کہا ہے کہ اسرائیل دہشت گرد ریاست ہے، نیتن یاہو ہٹلر کی طرح پورے خطے کو تباہی کی طرف دھکیلنا چاہتا ہے لہٰذا مسلمانوں کا اتحاد وقت کی ضرورت ہے اور یہ وقت ہے کہ اپنے اختلافات کو ختم کرکے ایک ہوجائیں۔ ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا کہ اسرائیل غزہ میں فلسطینیوں پرحملے کررہا ہے اور مسلسل خطے کو عدم استحکام کا شکارکررہا ہے، یقین ہے یہ جنگ ایران جیتے گا۔ انہوں نے کہا کہ نیتن یاہو حکومت خطے میں امن کے لیے سب سے بڑی رکاوٹ ہے، اسرائیل نے یمن، لیبیا اور شام پرجارحیت...
    بلوچستان(نیوز ڈیسک)بلوچستان کے ضلع قلات کے علاقے منگوچر میں دھماکے کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق جبکہ چار افراد زخمی ہو گئے۔ واقعے کے فوراً بعد ریسکیو اور لیویز اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور زخمیوں اور جاں بحق افراد کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ دھماکے میں زخمی ہونے والوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔ حکام کے مطابق دھماکے کی وجوہات اور ذمہ داران کے تعین کے لیے تفتیش جاری ہے، جبکہ علاقے میں سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔ اختلافات ختم کرکے ایک ہوجائیں، مسلمانوں کا اتحاد وقت کی ضرورت ہے: ترک صدر
    استنبول(نیوز ڈیسک)ترکیہ کے صدر طیب اردوان نے کہا ہےکہ نیتن یاہو ہٹلر پورےخطے کو تباہی کی طرف دھکیلنا چاہتا ہے لہٰذا مسلمانوں کا اتحاد وقت کی ضرورت ہے اور یہ وقت ہے کہ اپنے اختلافات کو ختم کرکے ایک ہوجائیں۔ اوآئی سی وزرائے خارجہ خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ترک صدر طیب اردوان نے کہا کہ اسرائیل غزہ میں فلسطینیوں پرحملے کررہا ہے اور مسلسل خطے کو عدم استحکام کا شکارکررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیتن یاہو حکومت خطے میں امن کے لیے سب سے بڑی رکاوٹ ہے، اسرائیل نے یمن، لیبیا اور شام پرجارحیت کے بعد ایران پرحملہ کردیا ہے، اسرائیلی کی ایران پرجارحیت کی مذمت کرتے ہیں، ترک عوام ایرانی بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔...
    معروف امریکی سپر اسٹار ٹام کروز اور گلوکارہ و انسان دوست شخصیت ڈولی پارٹن کو فلمی صنعت اور انسانی خدمات میں ان کے نمایاں کردار پر اعزازی آسکر ایوارڈز سے نوازا جائے گا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ اعزازات 16 نومبر کو لاس اینجلس، کیلیفورنیا میں ہونے والی 16ویں سالانہ گورنرز ایوارڈز تقریب میں دیے جائیں گے۔ اکیڈمی آف موشن پکچر آرٹس اینڈ سائنسز (AMPAS) 1950 سے ہر سال ان اعزازات کے ذریعے ان افراد کو تسلیم کرتی ہے جنہوں نے فلمی دنیا میں غیر معمولی خدمات انجام دی ہوں یا اکیڈمی کے لیے نمایاں کردار ادا کیا ہو۔ ڈولی پارٹن کو جین ہرشولٹ ہیومنیٹیرین ایوارڈ دیا جائے گا، جو ان کی فلاحی تنظیموں، خصوصاً بچوں کی خواندگی کے...
    ہالی ووڈ کے سپر اسٹار جانی ڈیپ نے بچوں کے لیے جیک اسپیرو کا روپ دھار لیا۔ جانی ڈیپ نے حال ہی میں اپنے مشہور کردار کیپٹن جیک اسپیرو کا روپ دھار کر اسپین کے اسپتال کا دورہ کیا اور بچوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیر دیں۔ اس بار وہ کسی فلم کی شوٹنگ کے لیے نہیں بلکہ اسپین کے ایک اسپتال میں زیرِ علاج بچوں کو خوش کرنے کے لیے اس روپ میں نظر آئے۔ 62 سالہ ڈیپ نے میڈرڈ کے چلڈرن اسپتال کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے مختلف کمروں میں جا کر بچوں سے ملاقات کی، وقت گزارا اور انہیں خوش کرنے کی کوشش کی۔ ان کی بچوں سے ملاقات کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو...
    اداکارہ و ماڈل میرب علی نے بالآخر گلوکار عاصم اظہر سے علیحدگی پر اپنا ردعمل دے دیا۔ میرب علی اور گلوکار عاصم اظہر کی گزشتہ تین برس پہلے منگنی ہوئی تھی تاہم گزشتہ ہفتے اچانک ان کی علیحدگی کی خبریں سامنے آئیں۔ یہ خبر اس وقت منظر عام پر آئی جب عاصم اظہر نے منگنی ختم کرنے سے متعلق انسٹاگرام پر ایک بیان جاری کیا۔ اس کے بعد سوشل میڈیا پر ان کی علیحدگی سے متعلق تبصرے اور چہ مگوئیاں شروع ہو گئیں، لیکن دونوں جانب سے کوئی تفصیل بیان نہیں کی گئی۔ علیحدگی کے بعد میرب علی مختلف تقریبات میں نظر آئیں اور اپنے قریبی دوستوں و خاندان کے ہمراہ وقت گزارتی رہیں۔ وہ اپنے پیشہ ورانہ معاملات...
    نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارتی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ سندھ طاس معاہدہ کبھی بحال نہیں ہو گا، ہم وہ پانی جو پاکستان جا رہا تھا، نہر بنا کر راجستھان لے جائیں گے، پاکستان کو وہ پانی نہیں ملے گا جو اسے مل رہا تھا۔ امت شاہ نے کہا ہے کہ نئی دہلی اسلام آباد کے ساتھ سندھ طاس معاہدہ کبھی بحال نہیں کرے گا اور پاکستان جانے والے پانی کا رخ اندرون ملک استعمال کے لیے موڑ دیا جائے گا۔ ٹائمز آف انڈیا کو انٹرویو امت شاہ نے دعویٰ کیا کہ پاکستان کو وہ پانی کبھی نہیں ملے گا جو اسے ’’ناجائز طور‘‘ پر مل رہا تھا۔ یاد رہے کہ بین الاقوامی سطح پر متفقہ طور...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 21 جون 2025ء) سینیٹر عرفان صدیقی کی حالیہ پارلیمانی تقریر نے ایک اہم بحث کو جنم دیا ہے۔ کیا چند کروڑ روپے بچانے کے لیے علمی و ادبی اداروں کو بند کرنا کفایت شعاری ہے یا علم دشمنی؟ سوال یہ ہے کہ حکومت دیگر اخراجات کم کرنے کے بجائے ان اداروں کو کیوں نشانہ بنا رہی ہے؟ حکومتی سفارشات اور تنازع وفاقی حکومت کی رائٹ سائزنگ کمیٹی نے حال ہی میں پاکستان اکادمی ادبیات، اردو سائنس بورڈ، اردو لغت بورڈ اور اقبال اکادمی کو ادارہ برائے فروغ قومی زبان میں ضم کرنے کی تجویز پیش کی ہے۔ کمیٹی نے یہ بھی کہا کہ اس نئے ادارے کو کسی یونیورسٹی کے اردو شعبے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">مظفرگڑھ : ایک افسوسناک واقعے میں تھانہ صدر مظفرگڑھ میں اغواء کیس میں میڈیکل لیٹر لینے کے لیے آنے والی خاتون مبینہ طور پر جنسی زیادتی کا نشانہ بن گئی، متاثرہ خاتون نے الزام لگایا ہے کہ تھانے میں موجود ایک پرائیویٹ اہلکار نے اُسے تنہا پا کر ایک کمرے میں لے جا کر زیادتی کی۔پولیس حکام کے مطابق خاتون کو اُس کے اغواء کے مقدمے کے سلسلے میں طبی معائنے کے لیے تھانے بلایا گیا تھا، جہاں یہ ناخوشگوار واقعہ پیش آیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی مذکورہ پرائیویٹ اہلکار کو حراست میں لے لیا گیا اور اُس کے خلاف فوری طور پر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔پولیس ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ ملزم سے تفتیش...
    پاکستان کی رومانوی کامیڈی فلم ’لو گُرو‘ نے بھارتی فلم ’ہاؤس فُل فائیو‘ کو باکس آفس پر پیچھے چھوڑ دیا۔  ماہرہ خان اور ہمایوں سعید کی محبت کی کہانی پر مبنی فلم لو گرو دنیا بھر کے سنیما گھروں سے اب تک 55 کروڑ کما چکی ہے جبکہ یو کے میں باکس آفس پر ’لو گرو‘ نے ریلیز کے پہلے ہفتے میں 75 ہزار پاؤنڈز کما کر 56 ہزار پاؤنڈز کمانے والی اکشے کمار کی فلم ’ہاؤس فل 5‘ کو شکست دے دی ہے۔ لو گرو یو کے میں ریلیز سے اب تک 9 دنوں میں 266 ہزار پاؤنڈز، تقریبا 10 کروڑ روپے کما چکی ہے۔ یہ اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ غیر ملکی سنیما گھروں میں بھی لالی...
    ان دنوں پاکستان کے یوٹیوبر معاذ صفدر کی جانب سے اہلیہ کو سالگرہ پر دیا گیا پھولوں کا بڑا گلدستہ مہنگا تحفہ ہونے کی وجہ سے سوشل میڈیا پر خاصا زیرِ بحث رہا۔ معاذ صفدر نے اپنی بیوی صبا کے لیے گلابوں کا ایک انتہائی قیمتی اور بڑا گلدستہ بنوایا جس کی ویڈیو انہوں نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر شیئر کی۔ بتایا گیا ہے کہ اس گلدستے کی قیمت تقریباً تین سے چار لاکھ روپے تھی اور اسے لانے کے لیے ایک خصوصی ٹرک کا انتظام کیا گیا تھا۔ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف تبصرے سامنے آئے۔ بعض لوگوں نے اس اقدام کو محبت کے اظہار کا خوبصورت طریقہ قرار دیتے ہوئے معاذ صفدر...
    امریکی فیڈرل جج نے ٹرمپ انتظامیہ کے بین الاقوامی طلباء پر پابندی کو  عارضی طور پر معطل کر دیا  WhatsAppFacebookTwitter 0 21 June, 2025 سب نیوز واشنگٹن :امریکہ کے ایک فیڈرل جج نے ہارورڈ یونیورسٹی کو بین الاقوامی طلباء کو داخلہ دینے سے روکنے کے ٹرمپ انتظامیہ کے اقدامات کو عارضی طور پر روک دیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ عارضی حکم اس کیس کی سماعت کے دوران ہارورڈ یونیورسٹی کو بین الاقوامی طلباء کو قبول کرنے کا حق دیتا ہے۔ امریکی حکومت نے 22 مئی کو اعلان کیا تھا کہ وہ ہارورڈ یونیورسٹی کے طلباء  اور ایکسچینج اسکالر پروگرام کو منسوخ کر دے گی اور یونیورسٹی کو بین الاقوامی طلباء کو داخلے دینے سے  روک دے گی۔...
    مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ امن کے عالمی چیمپیئن کے طور پر پہچانے جانے کے لیے نوبیل انعام جیتنا اہم نہیں، ڈونلڈ ٹرمپ اگر غاصب صہیونیوں کی حمایت جاری رکھیں گے تو تاریخ ہمیشہ انہیں اور اُن کے ساتھیوں کو چنگیز خان اور ہٹلر کے کٹہرے میں کھڑا کرے گی۔ نجی ٹی وی کے مطابق سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر سعد رفیق نے لکھا کہ ’ڈونلڈ ٹرمپ اگر چاہتے ہیں کہ امریکا کو ایک عظیم ریاست کے طور پر تسلیم کیا جائے تو انہیں انصاف کا دوہرا معیار ترک کرکے مظلوموں کے ساتھ کھڑا ہونا ہوگا‘۔ سابق وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ ’امریکی قیادت کو مذہب، نسل اور خطے...
    سلامتی کونسل کے اجلاس میں متعدد ممالک کے مندوبین نے اسرائیل اور ایران کے درمیان فائر بندی کی درخواست کی ہے، چینی میڈیا WhatsAppFacebookTwitter 0 21 June, 2025 سب نیوز اقوام متحدہ : اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے ایران کی درخواست پر اسرائیل اور ایران کے درمیان تنازعات کے حوالے سے ہنگامی اجلاس کا ایک بار پھر  انعقاد کیا۔اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے مختلف فریقوں سے ” امن کو موقع دینے ” کی اپیل کی اور متعدد ممالک کے مندوبین نے فوری طور پر فائر بندی اور ایران کے ایٹمی مسئلے کو سفارتی طریقے سے حل کرنے کی اپیل کی۔ اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب عامر سعید اروانی نے کہا کہ اسرائیل کی کارروائیاں جنگی جرائم...
    ترک شہر استنبول میں اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) وزرائے خارجہ کا اجلاس جاری ہے۔ اس دوران خطاب کرتے ہوئے سیکریٹری جنرل او آئی سی حسین ابراہیم طٰحٰہ  کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں اتحاد بین المسلمین ناگزیر ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق او آئی سی اجلاس میں غزہ پر اسرائیلی حملوں اور ایران اسرائیل تنازع پر خصوصی سیشن ہوگا۔ عرب میڈیا کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی اجلاس میں موجود ہیں، اجلاس میں مختلف ممالک کے 40 سے زائد سفارتکار شریک ہیں۔ اجلاس میں پاکستانی اور ایرانی وزیر خارجہ ایک دوسرے کے برابر میں بیٹھے ہیں۔ سیکریٹری جنرل او آئی سی حسین ابراہیم طحہ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ او آئی سی دنیا...
    کراچی: انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے پولیس وین پر حملہ اور دھماکہ خیز مواد رکھنے کے مقدمے میں ملزم کی ضمانت منظور کرلی۔ کراچی میں انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے روبرو پولیس وین پر حملہ اور دھماکہ خیز مواد رکھنے کے مقدمے میں کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔ وکیل صفائی نے موقف دیا کہ ملزم 10 سال سے جیل میں ہے۔ پراسیکیوشن ملزم کیخلاف اب تک گواہ پیش کرنے میں ناکام ہے۔ عدالت نے ملزم فضل غنی  کی ضمانت منظور کرلی۔ عدالت نے ملزم کو ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیدیا۔ پولیس کے مطابق ملزم نے 2015 میں  قائد آباد کے علاقے میں حملہ کیا تھا۔ حملے کے نتیجے میں 3 افراد...
    سنگاپورچین کے ساتھ مزید تعاون کا خواہاں ہے، وزیر اعظم سنگاپور WhatsAppFacebookTwitter 0 21 June, 2025 سب نیوز سنگا پور :سنگاپور کے وزیر اعظم لارنس وونگ 22 سے 26 جون تک چین کا سرکاری دورہ کررہے ہیں جو وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالنے کے بعد ان کا  پہلا دورہ چین ہے۔  اپنے دورے سے قبل ، لارنس وانگ نے چائنا میڈیا گروپ کو دیئے گئےخصوصی انٹرویو  میں  کہا کہ حالیہ برسوں میں انہوں نے چین کے کئی مرتبہ دورے کیے تھے اور چین کی بڑی تبدیلیوں کا مشاہدہ کیا۔انہوں نے کہا کہ چین کی تبدیلی اور کامیابیاں معاشی معجزہ ہیں اور وہ سنگاپور اور چین کے درمیان تعاون کو مزید گہرا کرنے کے خواہاں ہیں۔ انہوں نے اس...
    ترکیہ کے تاریخی شہر استنبول میں اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے وزرائے خارجہ کا اہم اجلاس جاری ہے، جس میں مسلم دنیا کو درپیش چیلنجز اور خطے میں بگڑتی صورتحال زیر بحث ہے۔ اجلاس میں ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سمیت 40 سے زائد ممالک کے سفارت کار شریک ہیں، جب کہ پاکستان کی نمائندگی نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کر رہے ہیں۔ دلچسپ امر یہ ہے کہ او آئی سی کے اس پلیٹ فارم پر اسحاق ڈار اور عباس عراقچی ایک ساتھ نشستوں پر جلوہ افروز ہیں، جو علاقائی اتحاد و مکالمے کی علامت قرار دیا جا رہا ہے۔ اجلاس کے دوران نہ صرف ایران میں حالیہ کشیدگی کا تفصیلی جائزہ لیا جا رہا ہے بلکہ ایران...
    بھارت(نیوز ڈیسک)بھارتی شہری ہوا بازی کے ریگولیٹر ’ڈی جی سی اے‘ نے ایئر انڈیا کے ’اکاؤنٹیبل مینیجر‘ کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے وضاحت طلب کی ہے کہ کیوں نہ ان کے خلاف تادیبی کارروائی کی جائے، فضائی حادثے میں 271 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یہ اقدام ایئر انڈیا کے عملے کی تعیناتی اور ڈیوٹی اوقات میں سنگین خلاف ورزیوں کے انکشاف کے بعد سامنے آیا ہے، جنہیں قواعد کے برخلاف صرف اندرونی منظوری پر تعینات کیا گیا۔ ڈی جی سی اے نے کہا کہ اس طرح کی خلاف ورزیاں ہوابازی کی حفاظت کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتی ہیں۔ یہ المناک حادثہ 12 جون 2025 کو پیش آیا تھا جب ایئر انڈیا کی پرواز AI171،...
    چین اور روس کو بین الاقوامی اخلاقیات کو برقرار رکھنا چاہئے، چینی نائب وزیر اعظم WhatsAppFacebookTwitter 0 21 June, 2025 سب نیوز بیجنگ : چین کے نائب وزیر اعظم  ڈنگ شوئے شیانگ نے سینٹ پیٹرزبرگ میں روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے ملاقات کی ہے۔ ہفتہ کے روز ڈنگ شوئے شیانگ نے نشاندہی کی کہ چین روس کے ساتھ سیاسی باہمی اعتماد کو مستحکم کرنے،  تعلقات کو مضبوط بنانے، اقتصادی اور تجارتی سرمایہ کاری کو بڑھانے، توانائی کے شعبے میں عملی تعاون کو گہرا کرنے، متعلقہ منصوبوں کی تعمیر کو فروغ دینے اور دونوں ممالک کی ترقی اور بحالی کی حمایت کے لئے کام کرنے کا خواہاں ہے۔ ڈنگ شوئے شیانگ نے کہا کہ چین اور روس کو مضبوط جامع...
    قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے تنخواہ دار طبقے کو قابلِ ذکر ریلیف دیتے ہوئے انکم ٹیکس کی شرح کم کرنے کی تجویز منظور کرلی ہے۔ اس فیصلے سے لاکھوں ملازمین کو مالی طور پر ریلیف ملنے کی امید ہے۔ کمیٹی اجلاس کی صدارت چیئرمین سید نوید قمر نے کی، جس میں انکم ٹیکس سے متعلق مالیاتی بل کی شق وار منظوری پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سالانہ 6 لاکھ سے 12 لاکھ روپے آمدن والے افراد پر انکم ٹیکس کی شرح موجودہ 2.5 فیصد سے کم کرکے صرف 1 فیصد کر دی جائے گی۔ مزید پڑھیں: تنخواہ دار طبقے کے لیے خوشخبری: وفاقی بجٹ 26-2025 میں انکم ٹیکس کی شرح کم کر دی...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جون2025ء) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت کا وژن جامع اورہمہ گیر ترقی کا حصول ہے، ملکی معیشت کو مضبوط بنیادوں پر استوار کرنے کی راہ ہموار کی گئی ہے، گزشتہ مالی سال بھی کوئی منی بجٹ پیش نہیں کیا تھا، درآمدی سولر پینلز کے 46فیصد آلات پر ٹیکس اٹھارہ فیصد سے کم کر کے دس فیصد ٹیکس کر دیا گیاہے،کم اور متوسط طبقے کے سرکاری ملازمین پر ماہانہ ٹیکس مزید کم کر دیا گیا ہے،ناجائزمنافع خوروں کو عوامی استحصال کی اجازت نہیں دی جائے گی،سینیٹ قائمہ کمیٹی خزانہ و محصولات کی سفارشات میں سے پچاس فیصد کو بجٹ کا حصہ بنایا جائے گا،زرعی ادویات...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جون2025ء) پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ سینیٹ اراکین نے مالی سال 2025-26ء کے بجٹ کے حوالے سے بہتر تجاویز پیش کی ہیں، ان تجاویز پر سنجیدگی سے غور کر کے ان پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔(جاری ہے) ہفتہ کو ایوان بالا کے اجلاس میں مالی سال 2025-26ء کے بجٹ پر بحث کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بجٹ سیشن کے دوران سینیٹ کے مختلف ارکان کی جانب سے تعمیری تجاویز پیش کی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ تجاویز ریکارڈ پر آنی چاہئیں تاکہ شفافیت اور پارلیمانی عمل کی پاسداری ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ قرضوں پر انحصار...
    اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2025ء)تحریک انصاف اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان روابط کا معاملہ رکنے کی وجہ سامنے آگئی۔ذرائع کے مطابق عید کے بعد ہونے والی ممکنہ پیشرفت بانی پی ٹی آئی عمران خان اور پارٹی ارکان کے بیانات کے بعد رک گئی ہے۔ذرائع کے مطابق امریکا میں پی ٹی آئی کے احتجاج کی وجہ سے بھی پیش رفت رک گئی اور بتایا جارہا ہے کہ امریکا میں احتجاج کی وجہ سے حکومت، اسٹیبلشمنٹ اور پی ٹی آئی کے سنجیدہ حلقے سخت ناراض ہیں۔(جاری ہے) پی ٹی آئی ارکان نے دعوی کیا کہ مشترکہ حکمت عملی نہ ہونا مسائل حل ہونے میں رکاوٹ ہے۔ذرائع کے مطابق عید سے قبل بیرسٹر گوہر سے اہم حکومتی شخصیت...
    تہذیبوں کے مابین باہمی سیکھنے  کے عمل کو جاری رکھنا چاہئے، چینی نائب وزیر اعظم WhatsAppFacebookTwitter 0 21 June, 2025 سب نیوز بیجنگ :چین کے نائب وزیر اعظم ڈنگ شوئے شیانگ نے 28 ویں سینٹ پیٹرزبرگ انٹرنیشنل اکنامک فورم کے مکمل اجلاس میں شرکت کی اور “تمام  انسا نوں کی مشترکہ اقدار کو بروئے کار لانا اور کثیر القطبی دنیا  کو فروغ دینا” کے عنوان سے خطاب کیا۔ہفتہ کے روز  ڈنگ شوئے شیانگ نے کہا کہ 10 سال قبل صدر شی جن پھنگ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے  اجلاس کے عام مباحثے میں اپنی اہم تقریر میں یہ خیال پیش کیا تھا کہ امن، ترقی، عدل، انصاف، جمہوریت اور آزادی تمام انسانیت کی مشترکہ اقدار اور اقوام...
    ترک صدر رجب طیب اردوان نے او آئی سی وزرائے خارجہ کے خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیتن یاہو حکومت خطے میں امن کی راہ میں سب سے بڑی روکاٹ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے یمن، لیبیا اور شام کے بعد اب ایران پر حملہ کر دیا ہے۔اسرائیل کی ایران پر جارحیت کی مذمت کرتے ہیں۔ ترک صدر نے اپنے خطاب میں کہا کہ اسرائیل غزہ میں فلسطینیوں پر حملے کر رہا ہے۔اسرائیل مسلسل خطے کو عدم استحکام کا شکار کر رہا ہے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
    اسلام آباد (نیوزڈیسکپ)وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے معروف ٹک ٹاکر ثناء یوسف کے گھر جا کر ان کے اہل خانہ سے تعزیت کی اور غم کی اس گھڑی میں بھرپور اظہار یکجہتی کیا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ: > “ثناء یوسف کے قتل پر پوری قوم رنجیدہ ہے، یہ ایک افسوسناک واقعہ ہے جو ہم سب کے لیے لمحہ فکریہ ہے۔” انہوں نے مطالبہ کیا کہ اس افسوسناک واقعے کو ایک ٹیسٹ کیس بنایا جائے تاکہ آئندہ ایسے دل دہلا دینے والے واقعات کا سدباب کیا جا سکے۔ عطاء اللہ تارڑ نے مزید کہا کہ وزیراعظم اور وزیر داخلہ نے واقعے کا سختی سے نوٹس لیا ہے اور اس کیس...
    اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2025ء)وزیر اعظم شہباز شریف نے مولانا فضل الرحمان کے بیٹے پر حملے اور اغوا کرنے کی کوشش پر انتہائی تشویش کا اظہار کیا۔(جاری ہے) وزیر اعظم شہباز شریف نے مولانا فضل الرحمان سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی جہاں وزیراعظم نے ان کے چھوٹے صاحبزادے اسجد محمود پر حملے اور ان کو اغوا کرنے کی کوشش پر انتہائی تشویش کا اظہار کیا۔وزیراعظم نے حملے اور اغوا کی کوشش میں ملوث افراد کو جلد از جلد قانون کی گرفت میں لانے کے احکامات بھی جاری کیے۔وزیراعظم اور مولانا فضل الرحمان کی ملاقات میں ملک کی مجموعی و سیاسی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جون2025ء) پاکستان کی دو بار منتخب ہونے والی سابق خاتون وزیر اعظم شہید بے نظیر بھٹو کا 72 واں یوم پیدائش ہفتہ 21 جون کو منایا گیا۔ الیکٹرانک، ریڈیو اور سوشل/ڈیجیٹل میڈیا پلیٹ فارمز نے بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے وژن کے مطابق پاکستان کو ایک حقیقی جمہوری اور ترقی پسند ریاست بنانے کے لیے ان کی لگن اور ان کی کوششوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔وہ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی ایک وژنری رہنما تھیں جنہوں نے انتہائی وفاداری اور خلوص کے ساتھ اپنے ملک کی خدمت کی اور آمریت اور دہشت گردی کا بہادری سے مقابلہ کیا، جس کی وجہ سے انہیں دو...
    کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جون2025ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما وزیر صحت بلوچستان بخت محمد کاکڑ نے سپریم کورٹ کے جج جسٹس جمال خان مندوخیل اور پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر بلال خان مندوخیل کی والدہ کے انتقال پر گہرے رنج وغم اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کی درجات کی بلندی اور سوگوار خاندان سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔(جاری ہے) صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ نے سینیٹر بلال خان مندوخیل سے رابطہ کرکے انہیں بتایا کہ دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت پوری پیپلز پارٹی آپ کے ساتھ ہے۔صوبائی وزیر صحت بخت محمد نے مرحومہ کی درجات کی بلندی اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام کی دعا کی۔
    پی آئی اے کی پرواز، ماضی کی بلندیوں سے نجکاری کی دہلیز تک WhatsAppFacebookTwitter 0 21 June, 2025 سب نیوز تحریر: عاصم قدیر رانا پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز، یا “پی آئی اے”، وہ قومی ادارہ ہے جو کبھی ایشیا کی بہترین ایئرلائنز میں شمار ہوتا تھا، اور آج نجکاری کے دہانے پر کھڑا ہے۔ جہاں ماضی میں “گریٹ پیپل ٹو فلائی وِد” کا نعرہ فخر کی علامت تھا، وہیں آج PIA کے ذکر پر عوام کے دل میں دکھ، غصہ اور افسوس یکجا محسوس ہوتا ہے۔ تاریخی جھلک: جب پی آئی اے بلند پرواز تھا• 1955 میں پی آئی اے کا قیام عمل میں آیا۔• 1960 میں پی آئی اے ایشیا کی پہلی ایئرلائن بنی جس نے بوئنگ 707...
    اسلام آباد(صغیر چوہدری )پاکستان میں ہر 45 منٹ میں ایک ماں حمل یا زچگی سے متعلق پیچیدگیوں کے باعث جان بحق ہوجاتی ہے۔ پاکستان میں ہر تین میں سے دو خواتین اپنی تولیدی صحت کے فیصلے کرنے کے اختیار سے محروم ہیں دنیا کی آبادی کی صورت حال کے بارے میں اقوام متحدہ کے پاپولیشن فنڈ کی رپورٹ2025 میں اہم انکشافات سامنے آئے ہیں رپورٹ میں بتایا گیا ہے خواتین اور لڑکیاں اب بھی اپنے بچوں کی تعدادکے بارے میں فیصلہ کرنے میں مشکلات کا شکار ہیں۔ پاکستان میں ہر تین میں سے صرف ایک عورت کو اپنی تولیدی صحت سے متعلق فیصلے کرنے کا اختیار حاصل ہے۔” بدلتی دنیا میں تولیدی خودمختاری” کے عنوان سے اقوام متحدہ کے پاپولیشن...
    ٹیلی گرام کے روسی بانی پاول ڈوروف نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنا کروڑوں ڈالر پر مشتمل مالیاتی اثاثہ اپنے 100 سے زائد بچوں میں برابر تقسیم کریں گے۔ یہ بھی پڑھیں:اپنے ہی بچے کی پرورش کے لیے ماہانہ ڈیڑھ کروڑ روپے سے زائد رقم لینے والی خاتون کون ہیں؟ 40 سالہ ڈوروف کے مطابق، ان کے چھ سرکاری بچے اور اسپرم ڈونیشن سے پیدا ہونے والے دیگر بچوں کے درمیان ان کی موت کے بعد جھگڑے نہیں چاہتے۔ فرانسیسی میگزین ’لی پوئنٹ‘ کو انٹرویو میں ڈوروف نے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ میرے تمام بچوں کے حقوق برابر ہوں۔ میں نہیں چاہتا کہ میری موت کے بعد وہ ایک دوسرے سے لڑیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا...
    سابق وفاقی وزیر کا اپنے ٹویٹ میں کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ اگر چاہتے ہیں کہ امریکا کو ایک عظیم ریاست کے طور پر تسلیم کیا جائے تو انہیں انصاف کا دوہرا معیار ترک کرکے مظلوموں کیساتھ کھڑا ہونا ہوگا۔ سابق وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ امریکی قیادت کو مذہب، نسل اور خطے سے بالا تر ہو کر ہر قسم کی جارحیت اور دہشتگردی کو روکنا چاہیے، خدا نے صدر ٹرمپ کو دوسرا موقع دیا ہے، خواہ وہ غاصب بنے یا سیاست دان، یہ سب اب ان کے اپنے ہاتھ میں ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ امن کے عالمی چیمپیئن کے طور پر پہچانے جانے کیلئے نوبیل انعام جیتنا...
    عالمی سطح پر وسعت کے دعوے کرنے والی ایئر انڈیا اپنے اندرونی نظام کو درست کرنے میں ناکام  ثابت ہوئی ہے، جس کے نتیجے میں بھارتی فضائی کمپنی شدید بحران کا شکار ہے اور انتظامی غفلت کی وجہ سے اس پر سوالیہ نشان لگنا شروع ہوگئے ہیں۔ ایئرانڈیا میں تکنیکی اور آپریشنل مسائل کے باعث فلائٹ منسوخی اور حادثات میں نمایاں اضافہ ہوچکا ہے۔ اے این آئی کے مطابق مرمت اور آپریشنل وجوہات کی بنا پر ایئر انڈیا کی کئی بین الاقوامی اور داخلی پروازیں منسوخ کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔   اکنامک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق متاثرہ پروازوں میں دبئی سے چنئی، دہلی سے میلبورن اور دبئی سے حیدرآباد کی پرواز منسوخ کی گئی ہے۔ اس کے...
    سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی جانب سے شہید محترمہ بینظیر بھٹو کو سالگرہ کے موقعے پر خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ اپنے ایک بیان میں شرجیل انعام میمن  نے کہا کہ شہید بی بی پہلی منتخب خاتون وزیرِاعظم، جمہوریت کی علمبردار، اور مظلوموں، غریبوں، خواتین، اور نوجوانوں کی آواز تھیں، شہید محترمہ بے نظیر بی بی نے اپنی پوری زندگی پاکستان کے عوام کے حقوق کے لیے وقف کردی۔ سینئر صوبائی وزیر نے کہا کہ  آج پاکستان  کا دفاع شہید ذوالفقار علی بھٹو  اور شہید بی بی   کی قابل  تحسین کاوشوں سے ناقابل تسخیر ہے، شہید بھٹو نے ملک کو  ایٹمی قوت بنایا، شہید بی بی نے پاکستان کو میزائیل ٹیکنالوجی دی، شہید بی بی کی قیادت، قربانیاں اور...
    مودی  سرکار کے ماتھے پر ناکامی کا ایک اور داغ لگ گیا، جس میں اس کے من گھڑت جنگی  کارناموں کو عالمی سطح پر مسترد کردیا گیا ہے۔ عالمی ماہرین کی جانب سے مودی سرکار کے خود ساختہ جنگی کارنامے سختی کے ساتھ مسترد کردیے گئے ہیں۔ اس سلسلے میں معروف امریکی ماہر امورِ سکیورٹی پروفیسر کرسٹین فیئر نے بھارتی میڈیا کے پروپیگنڈے کو بے نقاب کر دیا ہے۔ مودی سرکار کی جھوٹی کامیابیوں کا بھانڈا عالمی میڈیا میں پھوٹنے لگا، جس سے  بھارتی دعوے من گھڑت ثابت ہو  رہے ہیں۔ بھارت کی جانب سے پاکستان ایئر فورس کو 20 فیصد نقصان کا دعویٰ بھی جھوٹ ہی کا شاہکار ثابت ہوا۔ پروفیسر کرسٹین فیئر کے مطابق اس بات کے واضح...
    بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی (IAEA) کے سربراہ نے خبردار کیا ہے کہ اگر اسرائیل نے ایران کے جنوبی شہر بوشہر میں واقع ایٹمی بجلی گھر کو نشانہ بنایا، تو پورے مشرقِ وسطیٰ کو ایک تباہ کن جوہری حادثے کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل رافائل گروسی نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کی ایران پر جاری ایک ہفتے سے بمباری، جس میں جوہری تنصیبات بھی شامل ہیں، کے باوجود اب تک تابکاری کا کوئی اثر ریکارڈ نہیں ہوا۔ تاہم، انہوں نے واضح کیا کہ اگر بوشہر کے ایٹمی ری ایکٹر پر براہِ راست حملہ کیا گیا، تو اس کے انتہائی سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔ رافائل...
    حکومتِ پاکستان کی جانب سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو نوبل امن انعام 2026 کے لیے نامزد کرنے کی سفارش کے بعد مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ جسے چارہ ڈال رہے ہیں، وہ کھائے گا بھی اور دولتی بھی مارے گا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے مختلف پیغامات میں سعد رفیق نے ایران کے خلاف اسرائیل کی جارحیت پر تنقید کرتے ہوئے کہ صیہونیت شیطانی لشکر ہے،  اس کا ہر سہولت کار اور آلہ کار انسانیت، امن اور انصاف کا دشمن ہے۔ انہوں نے مزید لکھا کہ غزہ اور ایران پر جارحیت مسلط کرنے اور اس کی سرپرستی کرنیوالے صرف مذمت اور مزاحمت کے حقدار ہیں- صیہونیت شیطانی لشکر...
    ایرانی ایٹمی پلانٹ پر حملے کی صورت میں جوہری تباہی کا سامنا ہوگا، آئی اے ای اے کا انتباہ WhatsAppFacebookTwitter 0 21 June, 2025 سب نیوز بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی (IAEA) کے سربراہ نے خبردار کیا ہے کہ اگر اسرائیل نے ایران کے جنوبی شہر بوشہر میں واقع ایٹمی بجلی گھر کو نشانہ بنایا، تو پورے مشرقِ وسطیٰ کو ایک تباہ کن جوہری حادثے کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل رافائل گروسی نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کی ایران پر جاری ایک ہفتے سے بمباری، جس میں جوہری تنصیبات بھی شامل ہیں، کے باوجود اب تک تابکاری کا کوئی اثر ریکارڈ نہیں ہوا۔ تاہم،...
    وقاص عظیم: قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں تنخواہ دار طبقے اور نان فائلرز کو ریلیف دینے کی متعدد تجاویز کی منظوری دے دی گئی۔   قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس سیدنوید قمر کی زیر صدارت ہوا ، فنانس میں انکم ٹیکس تجاویز کی شق وار منظوری پر غورکیاگیا،تنخواہ دار طبقے پر انکم ٹیکس میں ردو بدل کی تجویزبھی منظورکی گئی۔  اجلاس میں تنخواہ دار طبقے اور نان فائلرز کو ریلیف دینے کی متعدد تجاویز منظور کرلی گئیں،سالانہ 6 لاکھ سے 12 لاکھ تنخواہ پرٹیکس 2.5 فیصد سے کم کرکے1فیصد کرنے اور نان فائلرزکیلئے بینک سے کیش نکلوانے کی حد 50 ہزارسے بڑھا کر 75 ہزارکرنے کی تجویز منظور کرلی گئی،جبکہ یومیہ 75...
    شمالی نصف کرے میں جمعہ کے روز موسمِ گرما کا باضابطہ آغاز ہو گیا، جب سال کا طویل ترین دن منایا گیا۔ اس موقع پر نیویارک کے مشہور ٹائمز اسکوائر میں ہزاروں افراد نے کھلے آسمان تلے یوگا سیشنز میں شرکت کی اور اضافی دھوپ سے خوب لطف اٹھایا۔ گرمیوں کا آغاز رات 10 بج کر 42 منٹ پر ہوا، جب زمین کا شمالی نصف کرہ سورج کی طرف زیادہ مائل ہوتا ہے۔ نیویارک میں اس دن سورج 5:24 صبح طلوع اور 8:30 شام غروب ہوا، یوں دن کا دورانیہ 15 گھنٹے اور 6 منٹ رہا۔ ٹائمز اسکوائر پر منعقدہ 23ویں سالانہ ’مائنڈ اوور میڈنیس یوگا‘ تقریب صبح 7:30 بجے سے رات 8:30 تک جاری رہی، جس میں تجربہ کار...
    وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے درمیان آئیڈیل تعلقات قائم ہیں اور دونوں کی قیادت میں سول ملٹری ہم آہنگی مثالی انداز سے جاری ہے اور میں اس ریلیشن شپ کا گواہ ہوں۔ نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ملک میں اڑھائی 3 سال سے ہائبرڈ حکومت چل رہی ہے، ہائبرڈ ماڈل پہلے ایجاد ہو جاتا تو ہماری تاریخ کے بہت سے حادثات ٹل سکتے تھے۔ دیر آید درست آید اب یہ ماڈل خوش اسلوبی سے چل رہا ہے۔ مزید پڑھیں: ٹرمپ، آرمی چیف ملاقات: وزیراعظم شہباز شریف کو ہر پل آگاہ رکھا گیا ان کا کہنا تھا کہ...
    اسرائیلی وزیر دفاع کا ایران کی قدس فورس کے سربراہ کو شہید کرنے کا دعویٰ، اصفہان میں نیو کلیئر سائٹ پر بھی حملہ WhatsAppFacebookTwitter 0 21 June, 2025 سب نیوز ایرانی میڈیا کے مطابق اسرائیل نے اصفہان میں نیوکلیئر سائٹ کونشانہ بنایا ہے، تاہم اسرائیلی حملے کے نتیجے میں کسی خطرناک مواد کا کوئی اخراج نہیں ہورہا۔اصفہان کے نائب گورنر نے صوبے پر اسرائیلی حملوں کے بارے میں مزید تفصیلات فراہم کی ہیں۔ صوبائی اہلکار کا کہنا ہے کہ اصفہان پر اسرائیلی حملوں میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔فارس خبر رساں ایجنسی کے مطابق اہلکار نے بتایا کہ لنجان، مبارکہ، شہریزہ اور اصفہان کے شہروں کو نشانہ بنایا گیا۔ اصفہان میں جوہری مقام کو بھی نشانہ بنایا گیا، تاہم...
    اسرائیلی فوج (IDF) کے سربراہ جنرل ہیرزی ہلیوی نے اسرائیلی عوام کو خبردار کیا ہے کہ ملک کو ایران کے خلاف طویل عرصے تک جاری رہنے والی فوجی مہم کے لیے تیار رہنا ہوگا۔ ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق جنرل ہیرزی ہلیوی ایک بیان میں کہا ہے کہ حالیہ کشیدگی جلد ختم ہونے والی نہیں ہے اور اسرائیلی شہریوں کو مزید مشکل دنوں کے لیے ذہنی طور پر تیار رہنا چاہیے۔ یہ بھی پڑھیں:’ایرانی میزائلوں کی تباہ کن طاقت میں مسلسل اضافہ‘ ہلیوی نے کہا، یہ صرف ایک جھڑپ نہیں ہے بلکہ ایک طویل جدوجہد ہے جو کئی ہفتوں یا مہینوں تک جاری رہ سکتی ہے۔ ہمیں ہر ممکن صورتحال کے لیے تیار رہنا ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 21 جون 2025ء) یہ منصوبہ بین الاقوامی شمال-جنوب ٹرانسپورٹ کوریڈور (INSTC) کی مشرقی شاخ کا حصہ ہے، جو جنوبی ایشیا کو وسطی ایشیا، روس اور یورپ سے منسلک کرے گا۔ ایک نئی راہداری کا آغاز تجزیہ کاروں کے مطابق یہ ریل سروس علاقائی تجارت اور جغرافیائی روابط کو مضبوط کرنے کی جانب اہم قدم ہے۔ ریلوے حکام کا کہناہے کہ یہ روٹ محفوظ اور موثر ہے، جو سمندری راستوں کے مقابلے میں وقت اور لاگت بچاتا ہے۔ انسٹی ٹیوٹ آف ریجنل اسٹڈیز اسلام آباد کے سینٹرل ایشیا پروگرام کے سربراہ حمزہ رفعت حسین کا کہنا ہے کہ یہ منصوبہ خطے کی بدلتی تجارتی اور جغرافیائی سیاسی حرکیات کی عکاسی کرتا ہے۔ تاہم،...
    آئینی بنچ کی مدت میں توسیع پر جسٹس منصور علی شاہ کے تحفظات، جوڈیشل کمیشن کو خط لکھ دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 21 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد:سپریم کورٹ کے جج جسٹس منصور علی شاہ نے آئینی بنچ کی مدت میں توسیع پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے جوڈیشل کمیشن کو خط لکھ دیا ہے۔ خط میں انہوں نے آئینی بنچ کی توسیع کو عدالت کی ساکھ کے لیے خطرہ قرار دیتے ہوئے کئی اہم نکات اٹھائے ہیں۔جسٹس منصور علی شاہ نے 16 جون کو سیکریٹری جوڈیشل کمیشن کو یہ خط ارسال کیا جس میں انہوں نے واضح کیا کہ 26ویں آئینی ترمیم سے متعلق فیصلہ کیے بغیر بنچ کی مدت میں توسیع عدلیہ کے لیے نقصان دہ...
    اسلامی دنیا کی پہلی خاتون وزیراعظم شہید بینظیر بھٹو کی 72ویں سالگرہ، قومی قیادت کا خراجِ عقیدت WhatsAppFacebookTwitter 0 21 June, 2025 سب نیوز اسلامی دنیا کی پہلی خاتون وزیراعظم اور جمہوریت کی علمبردار شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی 72ویں سالگرہ آج عقیدت و احترام سے منائی جا رہی ہے۔ اس موقع پر صدرِ مملکت آصف علی زرداری، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سمیت اہم سیاسی رہنماؤں نے اپنے پیغامات میں محترمہ کو خراج عقیدت پیش کیا۔ صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے اپنے پیغام میں کہا کہ شہید بی بی نے آمریت کے خلاف استقامت سے مزاحمت کی اور ہمیشہ قانون کی حکمرانی پر یقین رکھا۔ انہوں نے کہا کہ محترمہ بینظیر...
    بھارتی اسپنر یوزویندر چہل اور دھناشری ورما کے درمیان طلاق کی وجہ سمجھی جانیوالی آر جے مہوش نے ناقدین کو اپنی ویڈیو سے کرارا جواب دیدیا۔ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ آر جے مہوش نے ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں انہوں نے بھارتی اسپنر یوزویندر چہل سے دوستی کے بَل پر کیرئیر بنانے سے متعلق تنقید پر کھل کر تصاویر شیئر کیں۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ 2019 سے وہ انڈسٹری کا حصہ ہیں، اس دوران انہوں نے نامور کھلاڑیوں، بالی ووڈ اداکاروں اور انکے ساتھ کام کیا، یہ سب انکی اپنی محنت تھی، انہوں نے کسی کا سہارا نہیں لیا۔ مزید پڑھیں: ڈیٹنگ خبروں کے بیچ چہل کی ہیٹرک! آر جے مہوش کا ردعمل وائرل ایک...
    آج دنیا بھر میں یومِ عالمی موسیقی 2025 "ہیلنگ تھرو ہارمنی" کے موضوع کے تحت منایا جا رہا ہے  جس کو منانے کا مقصد دنیا بھر کے لوگوں کو موسیقی کے ذریعے امن اور محبت کا پیغام دینا ہے۔ یومِ عالمی موسیقی ہر سال 21 جون کو دنیا بھر میں موسیقی کے جشن کے طور پر منایا جاتا ہے۔ اس دن مختلف طرز کی موسیقی کو عام لوگوں تک مفت اور باآسانی پہنچایا جاتا ہے اور اس دن کا مقصد ہر قسم کی موسیقی کو فروغ دینا ہے۔ اس دن کے موقع پر دنیا بھر کے 120 سے زائد ممالک میں عوامی مقامات، پارکس اور گلیوں میں موسیقار بغیر کسی معاوضے کے اپنی موسیقی پیش کرتے ہیں۔ لوگ نہ صرف موسیقی سنتے ہیں بلکہ خود...
    ایران کے جوہری پروگرام کو دو سال پیچھے دھکیل دیا ہے، اسرائیل کا دعویٰ WhatsAppFacebookTwitter 0 21 June, 2025 سب نیوز اسرائیل نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے پہلے ہی ایران کے جوہری پروگرام کو کم از کم دو سال پیچھے دھکیل دیا ہے۔ خبر رساں ایجنسی ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل کے وزیر خارجہ گیڈون سار نے جرمن اخبار بِلڈ کو دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ ’ہم جو اندازہ لگا رہے ہیں، اس کے مطابق ہم نے پہلے ہی کم از کم دو یا تین سال کے لیے ان کے پاس جوہری بم کے امکان میں تاخیر کر دی ہے۔‘ گیڈون سار نے کہا کہ ’اسرائیل کا ایک ہفتہ طویل حملہ جاری رہے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور: محرم الحرام کے دوران امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے حکومت پنجاب نے صوبے بھر میں یکم سے 10 محرم تک دفعہ 144 نافذ کرنے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، اس دوران حساس مقامات پر سیکیورٹی بڑھا دی جائے گی اور کئی سرگرمیوں پر سخت پابندیاں عائد رہیں گی۔محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری کردہ ہدایات کے مطابق یکم سے 10 محرم تک نئے جلوسوں یا مجالس کے انعقاد کی اجازت نہیں ہوگی، صرف انہی جلوسوں اور اجتماعات کی اجازت دی جائے گی جنہیں پہلے سے منظوری حاصل ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ عوامی مقامات پر اسلحے، آتش گیر مواد، اور کسی بھی قسم کے ہتھیار کی نمائش پر مکمل...
    امیر جماعت اسلامی کا کہنا ہے کہ امریکہ عالم اسلام کا مشترکہ دشمن ہے، کشمیر اور فلسطین میں مسلمانوں کا قتل عام امریکی سرپرستی میں ہو رہا ہے، عراق اور افغانستان میں مسلمانوں کا قتل عام کرنے کے بعد امریکہ وہی کھیل ایران میں کھیلنا چاہتا ہے، مشترکہ دشمنوں کیخلاف عالم اسلام کو بھی مشترکہ حکمت عملی بنانا ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ امریکہ سے کسی خیر کی توقع کرنا خود فریبی ہے۔ جماعت کے مرکز منصورہ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ امریکہ عالم اسلام کا مشترکہ دشمن ہے، کشمیر اور فلسطین میں مسلمانوں کا قتل عام امریکی سرپرستی میں ہو رہا...
    پاکستان کا یو این سلامتی کونسل سے اسرائیلی جارحیت رکوانے کا مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 21 June, 2025 سب نیوز نیویارک(آئی پی ایس) پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے اسرائیلی جارحیت رکوانے کا مطالبہ کر دیا۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مندوب عاصم افتخار نے اسرائیل ایران جنگ پر سلامتی کونسل کے اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سکیورٹی کونسل ایران اور اسرائیل کے درمیان سیز فائر کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے خطاب کرتے ہوئے پاکستانی مندوب عاصم افتخار کا کہنا تھا کہ پاکستان ایران کے خلاف اسرائیلی جارحیت اور غیر قانونی اقدامات کی مذمت کرتا ہے ، اسرائیل اور ایران تنازع کا پُرامن حل چاہتے ہیں، اسرائیلی...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جون2025ء) پنجاب کے عوام نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے مزدوروں کے بچوں کو مفت تعلیم فراہم کرنے کے تاریخی اقدام کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے آئندہ نسل کو بااختیار بنانے اور صوبے میں شرح تعلیم کو فروغ حاصل ہو گا۔ پی ٹی وی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے شہریوں نے وزیر اعلیٰ مریم نواز کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا اور مفت تعلیم فراہم کرنے کے اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس سے مزدوروں کے بچے مستفید ہوں گے۔کامسیٹس یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر سرفراز احمد نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ ورکرز کے بچوں کی مفت تعلیم کا پروگرام مستحق طلباء...
    ناک صاف کرنیکی ویڈیو وائرل ہونے پر بلوچستان کے صوبائی وزیر نور محمد دمڑ اور سردار کھیتران نے اسمبلی میں نکتہ اٹھا لیا۔ سردار کھیتران نے کہا کہ ملوث شخص کو قانون بھی سزا دیگی، اور ہم خود بھی سزا دینگے۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان اسمبلی کے اجلاس کے دوران ریکارڈ کی گئی ویڈیو وائرل ہونے پر صوبائی وزیر نور محمد دمڑ اور سردار عبدالرحمان کھیتران برہم ہو گئے۔ ملوث افراد کو قانون کے ساتھ ساتھ خود سزا دینے کا اعلان کر دیا۔ اسمبلی اجلاس کے موقع پر صوبائی وزیر عبدالرحمان کھیتران نے خطاب کرتے ہوئے یہ نکتہ اٹھایا کہ اجلاس کے دوران بلوچستان اسمبلی سے ان کی اور نور محمد دمڑ کی ایک ویڈیو ٹک ٹاک پر وائرل ہوئی ہے۔...
    مردہ حالت میں پائی گئیں اداکارہ عائشہ خان کی لاش ایک ہفتہ پرانی ہے، پولیس کا انکشاف WhatsAppFacebookTwitter 0 21 June, 2025 سب نیوز کراچی (آئی پی ایس) پولیس نے انکشاف کیا ہے کہ گزشتہ رات مردہ حالت میں پائی گئی اداکارہ عائشہ خان کی لاش ایک ہفتہ پرانی ہے، جسے ان کے فلیٹ سے برآمد کیا گیا تھا۔پولیس نے بتایا کہ پڑوسیوں کی شکایت کے بعد پولیس کو مطلع کیا گیا، سینئر اداکارہ کی لاش برآمد کرنے کے بعد ان کے اہل خانہ کو بھی آگاہ کردیا گیا، اداکارہ تنہا رہائش پذیر تھیں۔عائشہ خان کی لاش کو پہلے جناح ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ضروری کارروائی کے بعد ان کی لاش کو سہراب گوٹھ کے ایدھی سرد...
    دیربالا اور کوہستان میں شدید بارش، سیلابی صورتحال سے تباہی، بچہ جاں بحق WhatsAppFacebookTwitter 0 21 June, 2025 سب نیوز اپر دیر:دیربالا: کوہستان کے سیاحتی مقامات جہاز بانڈہ، لاموتی، باڈگوائی اور وادی کمراٹ میں شدید بارش نے تباہی مچادی۔ بارش کے باعث ندی نالوں اور دریائے کوہستان میں طغیانی آگئی اور سیلابی صورتحال پیدا ہوئی جس کے نتیجے میں ایک بچہ جاں بحق ہوگیا۔ شدید بارشوں سے جہاز بانڈہ، لاموتی، جندری اور دیگر مقامات کے تین رابطہ پل بہہ گئے، زمینی رابطہ منقطع ہوگیا۔ کئی مکانات، قابل کاشت اراضیات اور رابطہ سڑکیں بھی سیلاب میں بہہ گئیں۔ سیلابی صورتحال کی وجہ سے کمراٹ روڈ مختلف مقامات پر بہہ گیا، سیاح پھنس گئے اور گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔...
    ایرانی میزائل تنصیبات پر تازہ اسرائیلی حملے پاسداران انقلاب کے ایک اور اعلیٰ کمانڈر کو ہلاک کردیا، اسرائیل اسرائیل نے اصفہان کے جوہری مرکز اور قم کو نشانہ بنایا، ایرانی میڈیا ایران کا جوہری پروگرام کئی سال پیچھے چلا گیا، اسرائیلی وزیر خارجہ ایرانی میزائل تنصیبات پر تازہ اسرائیلی حملے اسرائیل نے ایران پر یہ تازہ حملے ایسے وقت میں کیے ہیں جب تہران نے اس بات کو مسترد کر دیا کہ وہ جوہری مذاکرات میں اس وقت تک واپس نہیں آئے گا جب تک اسرائیل اپنی فضائی کارروائیاں بند نہیں کرتا۔ دوسری جانب اسرائیلی فوج نے اپنے شہریوں کو ایک "طویل مہم" کے لیے تیار رہنے کی ہدایت دی ہے۔ پاسداران انقلاب کے ایک اور اعلیٰ کمانڈر کو ہلاک...
    راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جون2025ء) کلر سیداں پولیس نے سابقہ رنجش پر چھریوں کے وار سے شہری کو قتل کرنے والے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا۔ پولیس ترجمان کے مطابق گرفتار ملزم نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ پانچ روز قبل شہری کو بے دردی سے قتل کیا تھا جس کا مقدمہ متعلقہ تھانے میں درج کیا گیا تھا۔ وقوعہ کے بعد ملزم روپوش ہو گیا تھا تاہم کلر سیداں پولیس نے تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے جدید تفتیشی طریقہ کار اور معلوماتی نظام کی مدد سے اسے گرفتار کر لیا۔(جاری ہے) پولیس حکام کے مطابق گرفتار شخص سے تفتیش جاری ہے جبکہ اس کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے بھی...
    کراچی:سعودی عرب کی قومی فضائی کمپنی ’’سعودیہ‘‘ کو پیرس ایئر شو میں ”بہترین ایئر لائن اسٹاف سروس” کے اعزاز سے نواز دیا گیا۔ ترجمان سعودیہ ائیر لائنز کے مطابق ایئر لائنز عالمی اسکائی ٹریکس کی درجہ بندی میں بھی تین درجے اوپر رہی، دنیا بھر میں لاکھوں مسافروں پر مشتمل ایک جامع ووٹنگ کے عمل کے بعد دنیا کی بہترین ایئر لائنز میں 17 واں مقام حاصل کیا۔ حج، عمرہ، ملازمت اور کاروبار کے سلسلے میں سعودی عرب کا سفر کرنے والے لاکھوں پاکستانی مسافروں کے لیے یہ اعتراف سفر کے معیار میں ایک اہم بہتری کی نشاندہی کرتا ہے۔ سعودی ایئرلائن (سعودیہ) کی جانب سے کراچی، لاہور، اسلام آباد اور ملتان جیسے بڑے شہروں سے مسافروں کو...
    بلوچستان کی پُرپیچ وادیوں اور دور افتادہ بستیوں میں جب خواتین اپنے قلم سے سچ بیان کرنے کی کوشش کرتی ہیں، تو ان کے خلاف نہ صرف سماجی رویے ان کی راہ میں رکاوٹ بنتے ہیں، بلکہ ایک نیا ’ڈیجیٹل حملوں‘ کا محاذ بھی کھل جاتا ہے۔ ایسا ہی ایک واقعہ سبین ملک کے ساتھ پیش آیا، جو 2019 میں تربت کے ایک حساس معاملے پر رپورٹنگ کے لیے گئی تھیں۔ ان کی تحقیقاتی رپورٹ شائع ہوتے ہی سوشل میڈیا پر ایک طوفان برپا ہوگیا۔ وہ یاد کرتے ہوئے کہتی ہیں کہ ’مجھے جان سے مارنے کی دھمکیاں ملیں، اور ایسے الفاظ استعمال کیے گئے جو میں دہرا بھی نہیں سکتی‘۔ سبین نے سائبر کرائم ونگ سے رجوع کیا، لیکن...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نیو جرسی : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اسرائیل ایران کی حساس اور زیرزمین جوہری تنصیبات کو مکمل طور پر تباہ کرنے کی اہلیت نہیں رکھتا۔ ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق نیو جرسی میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے مشرقِ وسطیٰ کی تیزی سے بگڑتی ہوئی صورتِ حال پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل اگرچہ کچھ سطحی نقصان پہنچا سکتا ہے، مگر گہرائی میں موجود تنصیبات اس کی پہنچ سے باہر ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ ہمیشہ سے امن کے داعی رہے ہیں، تاہم بعض اوقات امن کو محفوظ رکھنے کے لیے سخت فیصلے ناگزیر ہو جاتے ہیںصحافیوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے ٹرمپ نے واضح کیا کہ ایران کے...
    اسلام آباد میں کلائمیٹ چینج کے منفی اثرات زور پکڑنے لگے WhatsAppFacebookTwitter 0 21 June, 2025 سب نیوز تحریر عنبرین علی گزشتہ سال کے بہ نسبت رواں سال کلائمیٹ چینج بہت بری طرح اثر انداز ہو رہا ہے ،لیکن خاص طور پر اگر میں اسلام آباد کا ذکر کروں تو اسلام آباد میں تو کلائمیٹ کے اثرات اب اپنا بہت برا اثر دکھا رہے ہیں ،اس بار گرمی نے پچھلے سال کا ریکارڈ بھی توڑ دیا ہے اور اب اسلام آباد درجہ حرارت میں سندھ پنجاب جیسے علاقوں سے مقابلہ کر رہا ہے۔ اپریل 2025 میں بھارت اور پاکستان میں ایک “نیو نارمل” ہیٹ ویو دیکھنے میں آئی، جس میں اسلام آباد سمیت بڑے شہروں میں درجہ حرارت موسم...
    اسرائیل نے ایک فضائی حملے میں ایران کے اسلامی انقلابی گارڈ کور (آئی آر جی سی) کے ایک اعلیٰ کمانڈر کو ہلاک کرنے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے، جس سے پہلے سے کشیدہ خطے میں مزید تناؤ بڑھ گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:ایران کا سجیل 2 میزائل: اسرائیل میں تباہی مچانے والے جدید ترین ہتھیار کی خاص بات کیا؟ اسرائیلی میڈیا رپورٹس کے مطابق، آمین پورجودکی (جسے آمین فار جودخی بھی لکھا جاتا ہے) جو پاسداران کے ایرو اسپیس فورس میں دوسری ڈرون یونٹ کی قیادت کر رہے تھے، اسرائیلی فضائیہ کے نشانہ بنائے گئے حملے میں ہلاک ہو گئے۔ یہ حملہ ہفتے کے روز ہوا تھا، لیکن حملے کی صحیح جگہ یا دیگر تفصیلات فوری طور پر...
    پی ٹی آئی اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان بیک ڈور رابطے پھر تعطل کا شکار WhatsAppFacebookTwitter 0 21 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان روابط کا عمل ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق عید الاضحیٰ کے بعد متوقع پیشرفت بانی پی ٹی آئی اور پارٹی ارکان کے حالیہ بیانات کے باعث رک گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق عید سے قبل پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر خان سے ایک اہم حکومتی شخصیت نے رابطہ کیا تھا، جبکہ 26 نومبر کے بعد کچھ اہم شخصیات کے ساتھ محدود وقت کے لیے رابطے بھی بحال ہوئے تھے۔ تاہم، پی ٹی آئی قیادت کے بعض سخت بیانات نے ماحول کو کشیدہ...
    ‌لاہور(نیوز ڈیسک)پنجاب بھر میں سیکورٹی اقدامات کے پیش نظر یکم سے 10 محرم الحرام تک دفعہ 144 نافذ کرنےکا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ نجی چینل کے مطابق ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب نے بتایا کہ محرم الحرام کےجلوسوں اور مجالس میں مزید اضافہ نہیں ہوگا، متعلقہ حکام کی اجازت کے بغیر عوامی مقامات پر ہر قسم کے ہتھیار اور آتش گیر موادکی نمائش پر بھی پابندی عائد ہوگی۔ دفعہ 144 کے تحت عوامی جذبات، عقیدوں اور فرقوں کو بھڑکانے والے اشتعال انگیز نعروں اور اشاروں پر مکمل پابندی عائد ہوگی، کسی بھی طریقے سے فرقہ وارانہ یا نسلی منافرت کو ہوا دینے والے بیانات اور تبصروں پر بھی دفعہ 144 نافذ ہوگی۔ ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق جلوس کے...
    چائنہ ساؤتھ ایشیا ایکسپو میں شرکت کیوں ضروری ہے؟ WhatsAppFacebookTwitter 0 21 June, 2025 سب نیوز روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔ WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرسپریم کورٹ: مخصوص نشستوں کی پیر کو ہونے والی سماعت ملتوی ہونے کا امکان ملک میں ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کا پارہ صفر اعشاریہ 27فیصد بڑھ گیا حکومت کا 5سال پرانی گاڑیوں کی کمرشل امپورٹ کی اجازت دینے کا فیصلہ حکومت کا چینی کی قیمتوں میں استحکام کیلئے 5لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے کا فیصلہ چینی کوسٹ گارڈ کی فلپائن کے ایک سرکاری جہاز کے خلاف پیشہ ورانہ کارروائی  چین اور نیوزی لینڈ کے تعلقات بین الاقوامی تقاضوں پر...
    اسرائیل اور ایران کے درمیان حالیہ تنازع نے روس کو غیر متوقع طور پر ایک مشکل صورتِ حال میں لا کھڑا کیا ہے۔ اسرائیل کی جانب سے ایران پر بڑے پیمانے پر فضائی حملے، جن میں فوجی اور جوہری تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا، روس کے لیے ایک جھٹکا ثابت ہوئے۔ یہ بھی پڑھیں:ایران میں امریکی فوجی مداخلت کے نتائج ناقابل پیشگوئی ہوں گے، روس کا انتباہ ’دی ماسکو ٹائمز‘ میں شائع رپورٹ کے مطابق روس، جو پہلے ہی یوکرین جنگ میں الجھا ہوا ہے، نے غلط اندازہ لگایا کہ اسرائیل اس حد تک جائے گا، اور اسے توقع تھی کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ثالثی کے ذریعے معاملے کو روک لیں گے۔ لیکن ایسا نہ ہوا، اور روس اس...
    وزیراعظم شہباز شریف کو امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی حالیہ اہم ملاقات سے متعلق تمام تفصیلات سے مکمل طور پر آگاہ رکھا گیا تھا۔ سینیئر صحافی انصار عباسی نے اہم حکومتی ذریعے سے تصدیق کے بعد رپورٹ کیا ہے کہ واشنگٹن میں ہونے والی ملاقات کے بعد امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کی وزیراعظم شہباز شریف سے فون پر ہونے والی گفتگو بھی اسی سفارتی تسلسل کا حصہ تھی۔ ذرائع نے اس بات پر زور دیا کہ ’ٹرمپ منیر‘ ملاقات کی شیڈولنگ سے لے کر اس کے مندرجات اور بعد ازاں سفارتی رابطوں تک تمام امور وزیراعظم شہباز شریف کی منظوری اور علم میں لائے گئے تھے اور ان...
    جلوس کے راستوں پر واقع مکانات یا دیگر عمارتوں کی چھتوں پر مورچوں کی تعمیر کی اجازت نہیں ہوگی، جلوس کے راستوں میں موجود عمارتوں کی چھتوں پر پتھر، اینٹیں، بوتلیں یا کچرا جمع کرنے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ جلوس کے دوران راستے میں واقع عمارتوں کی چھتوں یا دکانوں کے تھڑوں پر بطور تماشائی موجودگی پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ محرم الحرام کے دوران قیام امن کیلئے پنجاب بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ کا فیصلہ کیا گیا ہے، یکم سے دس محرم الحرام تک دفعہ 144 نافذ رہے گی۔ 9 اور دس محرم کو موٹرسائیکل پر ڈبل سواری پر پابندی ہوگی۔ حکومت پنجاب نے محرم الحرام  میں سکیورٹی کے پیشِ نظر  صوبہ بھر...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 21 جون 2025ء) امریکہ میں گیارہ ستمبر 2001ء کے حملوں کے بعد امریکی سربراہی میں اتحادی افواج کی طرف سے افغانستان میں لڑی جانے والی جنگ کے بارے میں ڈھیروں کتابیں لکھی گئیں، جن میں سے زیادہ تر مغربی نقطہ نظر بیان کرتی ہیں۔ لیکن اگست 2021ء میںطالبانکے افغانستان میں برسر اقتدار آنے کے بعد کے برسوں میں، طالبان شخصیات کی تحریریں منظر عام پر آ رہی ہیں، جن میں ان کے کارناموں اور ''اسلامی امارت‘‘ کی کامیابیوں کی تعریف کی گئی ہے، جو افغانستان سے متعلق ایک مختلف بیانیہ بنا رہی ہیں۔ ایسے ہی ایک مصنف خالد زدران نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا، غیر ملکیوں نے جو کچھ...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2025ء) پنجاب حکومت نے محرم الحرام کے پیش نظر صوبے بھر میں دفعہ 144کے نفاذ کا فیصلہ کرلیا۔پنجاب بھر میں یکم سے 10محرم تک دفعہ 144نافذ ہوگی جس کے تحت مجاز اتھارٹی کی اجازت کے بغیر عوامی مقامات پر ہر قسم کے ہتھیار اور آتش گیر مواد کی نمائش، عوامی جذبات، عقیدوں اور فرقوں کو بھڑکانے والے اشتعال انگیز نعروں اور اشاروں پر مکمل پابندی ہوگی۔ڈبل سواری پر پابندی کا اطلاق 9اور 10محرم الحرام کو ہوگا۔(جاری ہے) بزرگ شہریوں، خواتین اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار ڈبل سواری کی پابندی سے مستثنیٰ ہونگے۔ محرم الحرام کے جلوسوں اور مجالس میں کوئی نئی اختراع نہیں ہوگی۔ کسی بھی...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2025ء)صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا دورہ کیا اور ایمرجنسی، میڈیسن سٹور، آپریشن تھیٹرز و دیگر وارڈز میں طبی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ صوبائی وزیر نے ایئر کنڈیشنرز کے فعال نہ ہونے پر اظہار برہمی کیا اور جلد فعال کرنے کی ہدایت کی اورمریضوں کی عیادت کی اور طبی سہولیات بارے دریافت کیا۔(جاری ہے) خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق عوام تک صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں۔ہسپتالوں میں مریضوں کے علاج معالجے میں غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ حکومت پنجاب کی جانب سے بجٹ میں صحت کے...
    فلسطینی علاقے غزہ میں امداد کی تلاش میں نکلنے والے نہتے شہری ایک بار پھر اسرائیلی جارحیت کا نشانہ بن گئے۔ اسرائیلی افواج کی جانب سے جمعہ کو مختلف مقامات پر کی گئی فضائی بمباری اور فائرنگ کے واقعات میں کم از کم 60 افراد شہید ہوگئے، جن میں 31 افراد وہ تھے جو خوراک اور امدادی سامان کےلیے قطاروں میں کھڑے تھے۔ غزہ کی سول ڈیفنس ایجنسی کے ترجمان محمود باسل کے مطابق، جنوبی غزہ میں پانچ افراد کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ امدادی سامان کے انتظار میں کھڑے تھے، جبکہ مزید 26 فلسطینیوں کو وسطی علاقے نیٹساریم کاریڈور کے قریب نشانہ بنایا گیا۔ یہ علاقہ اسرائیلی فوج کے زیرِ کنٹرول ہے جہاں روزانہ ہزاروں افراد...
    کراچی: سعودی عرب کی قومی فضائی کمپنی ’’سعودیہ‘‘ کو پیرس ایئر شو میں ''بہترین ایئر لائن اسٹاف سروس'' کے اعزاز سے نواز دیا گیا۔ ترجمان سعودیہ ائیر لائنز کے مطابق ایئر لائنز عالمی اسکائی ٹریکس کی درجہ بندی میں بھی تین درجے اوپر رہی، دنیا بھر میں لاکھوں مسافروں پر مشتمل ایک جامع ووٹنگ کے عمل کے بعد دنیا کی بہترین ایئر لائنز میں 17 واں مقام حاصل کیا۔ حج، عمرہ، ملازمت اور کاروبار کے سلسلے میں سعودی عرب کا سفر کرنے والے لاکھوں پاکستانی مسافروں کے لیے یہ اعتراف سفر کے معیار میں ایک اہم بہتری کی نشاندہی کرتا ہے۔ سعودی ایئرلائن (سعودیہ) کی جانب سے کراچی، لاہور، اسلام آباد اور ملتان جیسے بڑے شہروں سے...