2025-12-04@22:52:55 GMT
تلاش کی گنتی: 4547

«بیٹری کی صحت»:

(نئی خبر)
    راولپنڈی(نیوزڈیسک)ٹرائی نیشن سیریز کے چوتھے میچ میں پاکستان نے زمبابوے کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان نے اپنے اسکواڈ میں 2 تبدیلیاں کی ہیں، فاسٹ باؤلر نسیم شاہ اور اسپنر عثمان طارق کو پلیئنگ الیون میں شامل کر لیا گیا۔ فاسٹ باؤلر سلمان مرزا اور اسپنر ابرار احمد کو زمبابوے کے خلاف میچ میں آرام دیا گیا ہے۔پاکستان کی پلیئنگ الیون سلمان علی آغا کی قیادت میں صائم ایوب، بابر اعظم، صاحب زادہ فرحان اور عثمان خان ٹیم میں شامل ہیں، فخر زمان، محمد نواز، فہیم اشرف، وسیم جونیئر، عثمان طارق اور نسیم شاہ بھی فائنل اسکواڈ کا حصہ ہیں۔
    سی ڈی اے کے مختلف ڈائریکٹوریٹس کی نجکاری کی تیاریاں تشویش ناک ہیں ، چوہدری یاسین WhatsAppFacebookTwitter 0 23 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)سی ڈی اے مزدور یونین کی سپریم کونسل کا اہم اجلاس اقبال ہال میں منعقد ہوا جس میں مزدوریونین کے مرکزی عہدیداران، سی بی اے کمیٹیز کے نمائندگان اور مختلف ڈائریکٹوریٹس سے تعلق رکھنے والے ملازمین نے کثیر تعدادمیں شرکت کی۔ اجلاس میں ادارے کی موجودہ صورتِ حال، انتظامیہ کے سی بی اے کے ساتھ نامناسب رویے، سینی ٹیشن،انوائرمنٹ اور سی ڈی اے ہسپتال کی نجکاری اور مختلف شعبہ جات کو آوٹ سورس کرنے کے منصوبوں پر تفصیلی غور وغوض کیا گیا۔ اجلاس کے دوران سپریم کونسل کے مرکزی عہدیداران نے کھل کر اپنی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور ( آن لائن )پشاور میں این اے 18 ہری پور کے ضمنی انتخابات کے سلسلے میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں پر الیکشن کمیشن کی جانب سے کارروائیاں جاری ہیں۔ صوبائی الیکشن کمشنر خیبرپختونخوا نے واضح کیا ہے کہ انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر سخت اور فوری ایکشن لیا جائے گا۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کو ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر نے ضابطہ اخلاق کی ممکنہ خلاف ورزی پر وضاحت طلب کرتے ہوئے نوٹس جاری کیا تھا۔ جمعرات کے روز وزیراعلیٰ کے وکیل علی بخاری اور ایڈوکیٹ جنرل مقررہ وقت پر ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر کے دفتر میں پیش ہوئے، جہاں ان کی جانب سے کیس ملتوی کرنے کی استدعا منظور کرلی گئی۔ وزیراعلیٰ کو اب 28 نومبر کو...
    سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں پاکستان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سری لنکا کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا اور ایونٹ میں اپنی دوسری فتح میدان میں اُتاری۔ راولپنڈی میں کھیلے گئے اس میچ میں شائقینِ کرکٹ کو ایک سنسنی خیز مقابلہ دیکھنے کو ملا، جس میں پاکستانی بیٹنگ اور بولنگ دونوں نے زبردست تاثر چھوڑا۔ سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، تاہم پاکستانی بولرز نے شروع سے ہی حریف بیٹرز کو کھل کر کھیلنے کا موقع نہ دیا۔ سری لنکن ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر صرف 128 رنز ہی بنا سکی۔ جینتھ لیاناگے نے سب سے زیادہ 41 رنز کی ناقابلِ شکست اننگ کھیلی، جبکہ کوشل...
    پاکستان میں نئی انٹرنیٹ کیبل بچھا دی گئی، کنیکٹیویٹی میں بہتری آئے گی WhatsAppFacebookTwitter 0 22 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )پاکستان نے جنوب مشرقی ایشیامشرقِ وسطیمغربی یورپ (SEA-ME-WE) 6 سب میرین کیبل سسٹم کی تعیناتی کے ساتھ اپنے عالمی ڈیجیٹل کنیکٹیوٹی کو مضبوط کیا ہے۔وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کے مطابق یہ 19 ہزار 200 کلومیٹر اعلی صلاحیت کا فائبر نیٹ ورک ہے، جو پاکستان کو سنگاپور اور فرانس کے درمیان ممالک سے جوڑتا ہے۔ مزید بتایا کہ مجموعی صلاحیت کے 100 ٹی بی پی ایس سے زیادہ کی پیشکش کرتے ہوئے، یہ کیبل جنوب مشرقی ایشیا، مشرق وسطی اور مغربی یورپ کے درمیان سب سے کم تاخیر والے راستوں میں سے ایک فراہم کرے گا۔وزارت آئی...
    سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں سری لنکا نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کا یہ میچ راولپنڈی میں کھیلا جارہا ہے۔سری لنکا کو اپنے پہلے میچ زمبابوے کے ہاتھوں 67 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جب کہ پاکستان نے اپنے پہلے میچ میں زمبابوے کو 5 وکٹوں سے شکست دی تھی۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: پاکستان کا ڈیجیٹل مستقبل کی جانب سفر ایک نئے اور اہم سنگِ میل کو چھو رہا ہے، جہاں جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے ملک کو عالمی ڈیجیٹل نقشے سے مضبوطی سے جوڑنے کی کوششیں مسلسل جاری ہیں۔اس سلسلے میں ٹرانس ورلڈ کی جانب سے پاکستان کے ساحلوں پر ایک اور انتہائی اہم سب میرین کیبل بچھانے کا عمل تیزی سے تکمیل کے مراحل کی طرف بڑھ رہا ہے۔ SEA-ME-WE 6 (سی می وی 6) نامی یہ جدید ترین کیبل نہ صرف پاکستان بلکہ خطے کی ڈیجیٹل ترقی کے لیے بھی انتہائی اہمیت رکھتی ہے۔تازہ ترین پیش رفت کے مطابق یہ کیبل ہاکس بے کے ساحل پر کامیابی سے پہنچ گئی ہے، جو ملک کی انٹرنیٹ کمونیکیشن کے لیے...
    سوشل میڈیا پر ملک دشمن، بنیاد پرست اور نفرت انگیز بیانیہ روکنے کے منصوبے کی منظوری دے دی گئی۔ سیکرٹری محکمہ داخلہ پنجاب احمد جاوید قاضی نے سوشل میڈیا پر ملک دشمن اور نفرت انگیز بیانیہ روکنے کے 12 کروڑ 49 لاکھ روپے کی لاگت کے میڈیاتھنک ٹینک منصوبے کی انتظامی منظوری دے دی۔ منصوبے کے تحت انتشار اور شدت پسندی سے متعلق جعلی اور اشتعال انگیز خبروں پر فوری طور پر ایکشن لیا جائے گا۔ پنجاب حکومت نے میڈیا تھنک ٹینک بنانے کا فیصلہ کیاہے، محکمہ داخلہ پنجاب میڈیاتھنک ٹینک کےمنصوبے پرعملدرآمد کرے گا۔ پنجاب کا محکمہ داخلہ مین اسٹریم میڈیا، ڈیجیٹل میڈیا اور سوشل میڈیا کی24گھنٹے مانیٹرنگ کرے گا، 12 کروڑ49لاکھ روپے کی لاگت کاتھنک ٹینک...
    اسلام آباد میٹروپولیٹن کارپوریشن کی ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ نیلامی سے ریکارڈ آمدنی WhatsAppFacebookTwitter 0 22 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) میٹروپولیٹن کارپوریشن اسلام آباد (ایم سی آئی) نے ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ میڈیا رائٹس کی پہلی نیلامی شاندار کامیابی سے مکمل کر لی جو بلدیاتی سطح پر آمدنی میں اضافے اور شہری ڈیجیٹل تبدیلی کے حوالے سے ایک نیا قومی معیار قائم کرتی ہے۔نصف روزہ نیلامی میں 9اہم اشتہاری مقامات کے لیے بولیاں لگائی گئیں جس سے سالانہ کرائے کی مد میں 148 ملین روپے کی ریکارڈ رقم حاصل ہوئی جس میں ہر سال 10 فیصد اضافہ شامل ہوگا۔صرف اس ایک نیلامی سے حاصل ہونے والی آمدنی ایم سی آئی کی مالی سال 2024-25 کے لیے تمام ذرائع سے...
    حکومتی کوششوں کے باوجود پنجاب کی فضائی آلودگی میں کمی نہ آسکی، قصور 500 ایئر پارٹیکولیٹ میٹرز کے ساتھ پنجاب کا آلودہ ترین شہر قرار دیا گیا۔ محکمہ ماحولیات پنجاب کی ویب سائٹ کے مطابق خانیوال میں اے کیو آئی 365 اور لاہور میں 353 ریکارڈ کیا گیا۔ عالمی ویب سائٹ کے مطابق دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور کا دوسرا نمبر، جس کا اے کیو آئی 368 ریکارڈ کیا گیا، کراچی 209 پارٹیکولیٹ میٹرز کے ساتھ چھٹے نمبر پر ہے۔ دوسری جانب شدید دھند کے باعث موٹر وے ایم ون پشاور سے رشکئی تک بند کردی گئی۔ 
    پاکستانی حکومت کی جانب سے ڈیجیٹل سفر کا آغاز کردیا ہے جس سے حکومت کے باقی ڈیجیٹل دنیا کے ساتھ جُڑنے کے عزم کا اظہار ہوتا ہے۔  تفصیلات کے مطابق ٹرانس ورلڈ کی جانب سے ساحل سمندر پر سی می وی 6 سب میرین کیبل پھیلانے کا کام جاری ہے۔ سی می وی 6 کیبل ہاکس بے کے ساحل پر پہنچ گئی ہے۔  ساؤتھ ایسٹ ایشیا، میڈل ایسٹ ، ویسٹرن یورپ 6 کیبل 21٫700 کلو میٹر لبمی ہے۔ سب میرین کیبل پاکستان کو دنیا کے بیشتر ممالک سے جوڑے گی. سی می وی 6 سب میرین کیبل سنگاپور سے شروع ہوکر فرانس تک جاتی ہے جس کا ایک پوائنٹ کراچی بھی ہے۔ ٹرانس ورلڈ اس سے پہلے بھی تین سب میرین کیبل پاکستان میں لاچکے ہیں۔ سب میرین 2005،...
    نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کروشیا کے وزیر خارجہ گورڈن ریڈمین سے چوتھے یورپی یونین انڈو پیسفک وزارتی فورم کے موقع پر ملاقات کی۔ ہفتہ کو دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات کے دوران انہوں نے علاقائی اور عالمی صورتحال، سیاسی اور اقتصادی تعاون کو آگے بڑھانے سمیت دو طرفہ اور کثیر جہتی فورمز پر پاک۔کروشین مصروفیت کو بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا. نائب وزیراعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کروشین وزیر خارجہ کو دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی۔ اس کے علاوہ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے یورپی یونین انڈو پیسیفک وزارتی فورم کے موقع پر مالدیپ کے وزیر خارجہ عبداللہ خلیل سے بھی ملاقات کی۔  دفتر خارجہ کے مطابق...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر ضلعی مانیٹرنگ آفیسر فیصل آباد کی جانب سے مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثناء اللّٰہ کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق رانا شہریار کی انتخابی مہم میں شرکت کر کے ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی کے الزام میں رانا ثناء اللّٰہ پر 50 ہزار روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔الیکشن کمشنر پنجاب کا کہنا ہے کہ رانا ثنا اور رانا شہریار کی جانب سے اگر آج جرمانہ ادا نہ کیا گیا تو کیس الیکشن کمیشن کو بھجوا دیا جائے گا۔ اس سے قبل ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر نے رانا ثنا اور رانا شہریار کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آج پیش ہونے کا حکم...
    دوسرے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقا نے بھارت کے خلاف مستحکم آغاز کیا ہے۔ گوہاٹی میں کھیلے جا رہے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ جنوبی افریقا نے محتاط انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے ایک وکٹ کے نقصان پر 82 رنز بنالیے ہیں۔ ایڈن مارکرام 38 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ رائن ریکلٹن 35 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں۔
    ---فائل فوٹو  ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر ضلعی مانیٹرنگ آفیسر فیصل آباد کی جانب سے مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثناء اللّٰہ کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔رانا شہریار کی انتخابی مہم میں شرکت کر کے ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی کے الزام میں رانا ثناء اللّٰہ پر 50 ہزار روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔الیکشن کمشنر پنجاب کا کہنا ہے کہ رانا ثنا اور رانا شہریار کی جانب سے اگر آج جرمانہ ادا نہ کیا گیا تو کیس الیکشن کمیشن کو بھجوا دیا جائے گا۔ ضمنی انتخابات کیلئے ضابطہ اخلاق جاریانتخابی ڈیوٹی کے دوران پاک فوج / سول آرمڈ فورسز کے لیے ضابطہ اخلاق جاری کردیا گیا۔ اس سے قبل ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر نے...
    (ویب ڈیسک)لاہور سمیت ملک بھر میں نیٹ میٹرنگ صارفین کی تعداد چار لاکھ 24 ہزار آٹھ سو اکتالیس تک پہنچ گئی اور صارفین کی مزید تعداد تیزی سے نیٹ میٹرنگ سسٹم میں شامل ہو رہی ہے ۔ذرائع کے مطابق اس وقت چار لاکھ 24 ہزار آٹھ سو اکتالیس صارفین نیٹ میٹرنگ سسٹم استعمال کر رہے ہیں ۔   18 ہزار 874 نیٹ میٹرنگ صارفین کی درخواستیں متعلقہ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے پاس موصول ہو چکی ہیں۔ وزیر اعظم شہباز شریف سے گورنر خیبرپختونخواہ کی ملاقات
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(کامرس رپورٹر) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)کے چیف کمشنر آئی آر ایس ، ایم ٹی او احمد کمال نے کہا ہے کہ چھوٹے صنعتکاروں اور تاجروں کو ٹیکس گوشوارے کے کوائف اور معلومات کے اندراج میں رہنمائی فراہم کرنے کیلئے کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (کاٹی) کے تعاو ن سے آگاہی سیمینار منعقد کئے جائیں گے۔ کورنگی انڈسٹریل زون کے مسائل حل کرنے کیلئے کاٹی میں احمد مختار شاہانی کو فوکل پرسن تعینات کیا جارہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (کاٹی)میں صنعتکاروں سے خطاب میں کیا۔ تقریب میں کاٹی کے صدر محمد اکرام راجپوت، ڈپٹی پیٹرن ان چیف زبیر چھایا، سینئر نائب صدر زاہد حمید،...
    سٹی 42 : اوورسیز پاکستانیوں کے لئے گاڑی کی خریداری و ٹرانسفر پر بڑی سہولت فراہم کردی گئی ، اب گاڑی کی خرید و فروخت پر بائیو میٹرک پاک آئی ڈی ایپ سے کرواسکیں گے۔ ایپ میں گاڑی کا نمبر،چیسز نمبر اور مالک کا نام ڈال کر بائیو میٹرک کروائی جاسکے گی۔ حکام کا کہنا ہے کہ قبل ازیں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو اتھارٹی لیٹر ایمبیسی سے تصدیق کروا کر بھجوانا پڑتا تھا۔  حکام کے مطابق پاک آئی ڈی ایپ پر منتقلی سے اوورسیز کے نام پر گاڑیاں جعلسازی سے ٹرانسفر نہیں ہوسکیں گی۔ وزیر اعظم شہباز شریف سے گورنر خیبرپختونخواہ کی ملاقات ایکسائزحکام کا کہنا ہے کہ ہزاروں کی تعداد میں گاڑیاں بائیو میٹرک میں تاخیر...
    اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاسکو کی جگہ وئیٹ اسٹاک کمپنی لمیٹڈ کے قیام کی منظوری دیدی گئی۔ کمپنی کو ساڑھے 300 ارب روپے مجاز سرمایہ کی اجازت ہو گی۔ پاکستان بزنس کونسل کے چیف آرگنائزر احمد جواد کا کہنا ہے وزیراعظم نے اعلان کیا تھا کہ اس دفعہ گندم خریدی جائے گی ۔ حکومت 3500 روپے من گندم خریداری کا نوٹیفکیشن جاری کرے ۔ باردانہ کون جاری کرے گا اس کی تفصیل سے بھی آگاہ کیا جائے۔ احمد جواد نے کہا کہ گندم کاشتکار اس وقت بے چینی کا شکار ہیں ابہام دور کیا جائے ۔ گندم نہ خریدی گئی تو مالی سال میں زرعی شرح پیداوار منفی ہو جائے گی ۔
    چین ایک 78,000 ٹن وزنی مصنوعی جزیرہ تعمیر کر رہا ہے جو جوہری دھماکوں کے اثرات کو برداشت کرنے کےبھی قابل ہوگا۔ یہ بھی پڑھیں: چینی سائنسدانوں نے 9000 گھنٹے چلنے والی لیتھیئم بیٹری ایجاد کرلی اس جزیرے میں 238 افراد بغیر نئی فراہمی کے 4 ماہ تک رہائش اختیار کر سکتے ہیں۔ جزیرہ چین کے فوجیان ایئرکرافٹ کیریئر کے برابر سائز کا ہوگا اور یہ متوقع طور پر سنہ 2028 تک فعال ہوجائے گا۔ یہ 6 سے 9 میٹر بلند لہروں اور کٹیگری 17 کے طوفانوں کو برداشت کر سکے گا جو سب سے طاقتور ٹراپیکل سائیکلونز میں شمار ہوتے ہیں۔ پروجیکٹ کی قیادت کرنے والے ماہر لن ژونگچن نے کہا کہ ہم ڈیزائن اور تعمیر مکمل کرنے کی دوڑ...
    تحریک تحفظ آئین پاکستان کی کال پر ایم ڈبلیو ایم گلگت بلتستان نے روز جمعہ کو یوم سیاہ کے طور پر منایا۔ کارکنوں اور رہنماؤں نے بازوں پر سیاہ پٹیاں باندھیں۔ بعد نماز جمعہ گلگت میں احتجاجی مظاہرہ بھی کیا گیا۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس کی کال پر گلگت میں احتجاجی مظاہرہ سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس کی کال پر گلگت میں احتجاجی مظاہرہ سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس کی کال پر گلگت میں احتجاجی مظاہرہ سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس کی کال پر گلگت میں احتجاجی مظاہرہ سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس کی کال پر گلگت میں احتجاجی مظاہرہ سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس کی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی کے علاقے منگھوپیر میں ماربل فیکٹری کے مالک کو بھتے کی پرچی بھیج دی گئی۔ پولیس کے مطابق فیکٹری مالک سے 10 کروڑ روپے بھتا مانگا گیا ہے ، بھتے کی پرچی کے ساتھ دو گولیاں بھی بھیجی گئی ہیں ، واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ منگل کو طارق روڈ پر شو روم پر ہونے والی فائرنگ بھی بھتا نہ دینے کے معاملے پر ہوئی تھی۔50 لاکھ روپے بھتہ نا دینے پر شوروم مالک کی کار پر فائرنگ کی گئی جس کے بعد واقعے کا مقدمہ درج کیا گیا۔ مانیٹرنگ ڈیسک گلزار
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) ریسٹورنٹ مالک سے 20 لاکھ روپے بھتا مانگنے کا مقدمہ آرام باغ تھانے میں درج کرلیا گیا، ملزم نے میں 3لاکھ روپے کا تقاضہ کیا۔تفصیلات کے مطابق ملزم پہلے ریسٹورنٹ کے مالک سے بھتے کی مد میں 20لاکھ روپے مانگے پھر یہ رقم کم کرکے 3 لاکھ روپے کردی، متاثرہ شہری نے پولیس کو بتایا کہ انٹرنیشنل نمبروں سے بھتے کی کال موصول ہوئی۔ مانیٹرنگ ڈیسک گلزار
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">   جسارت نیوز گلزار
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: پنجاب اسمبلی میں سینیٹر عرفان صدیقی کے انتقال سے خالی ہونے والی نشست پر الیکشن 9 دسمبر کو ہوگا، شیڈول جاری کر دیا گیا۔الیکشن کمیشن کے مطابق کاغذات نامزدگی21 نومبر تک جمع کرائے جا سکیں گے، کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 25 نومبر تک ہوگی۔جاری شیڈول کے مطابق اپیلوں پر فیصلہ 29 نومبر تک نمٹایا جائے گا، کاغذات نامزدگی یکم دسمبر تک واپس لیے جاسکیں گے۔الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ پولنگ 9 دسمبر کو صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک پنجاب اسمبلی بلڈنگ میں ہوگی۔ ویب ڈیسک عادل سلطان
    فوٹو: سوشل میڈیا۔دفتر خارجہ نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے نیٹو ہیڈ کوارٹرز برسلز میں سیکریٹری جنرل نیٹو مارک روٹے سے ملاقات کی۔اسحاق ڈار کی نیٹو ہیڈ کوارٹرز آمد پر سیکریٹری جنرل نیٹو نے ان کا خیرمقدم کیا۔ملاقات میں خطے کی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے اہم علاقائی و عالمی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر اسحاق ڈار نے مذاکرات و سفارت کاری کے ساتھ بین الاقوامی قوانین اور معاہدوں کی پاسداری کو یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ پاکستان جنوبی ایشیا کو پرامن، مستحکم اور خوشحال بنانے کیلئے اپنا مثبت کردار ادا کرنے کیلئے پرعزم ہے۔ملاقات میں پاکستان اور نیٹو کے درمیان باہمی تعلقات کے فروغ کے حوالے سے مختلف پہلوؤں...
      سلام آباد (صغیر چوہدری )اسلامک سولیڈیرٹی گیمز کے ایتھلیٹکس مقابلوں میں پاکستانی ہائی جمپر شہروز خان نے مایوس کن کارکردگی کا مظاہرہ دکھاتے ہوے پاکستان کو میڈل دلوانے میں ناکام رہے۔ پاکستان اسپورٹس بورڈ نے شہروز خان کا نام خصوصی طور پر اسلامک گیمز میں شامل کرایا تھا جبکہ گیمز کی سلیکشن کیلٸے منعقدہ ہائی جمپ کے ٹرائلز آرمی کے احمد فراز نے جیتے تھے اور شہروز خان نے ٹرائلز میں حصہ بھی نہیں لیا تھا۔ریاض میں جاری مقابلوں کےہائی جمپ ایونٹ میں شہروز خان 2.08 میٹر کی جمپ کے ساتھ چوتھے نمبر پر رہے۔گولڈ میڈل ازبکستان کے عامر ناگیئیف نے 2.15 میٹر جمپ لگا کر اپنے نام کیا، جبکہ ترکی کے یاسر کوڈوبان نے 2.15 میٹر کی ہی...
    فائل فوٹو۔ سیکریٹری گلگت بلتستان (جی بی) اسمبلی عبدالرزاق نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جی بی اسمبلی کی 5 سال کی مدت 24 نومبر کی رات 12 بجے ختم ہو رہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ موجودہ اسمبلی 15 نومبر 2020 کے انتخابات کے بعد وجود میں آئی تھی، جی بی اسمبلی کا 42 واں اور آخری اجلاس کل 2 بجےطلب کیا گیا ہے۔گلگت بلتستان اسمبلی کے  سیکریٹری نے مزید کہا کہ نئی اسمبلی کے قیام تک موجودہ اسپیکر اپنے عہدے پر رہیں گے۔ اسمبلی کے آئندہ انتخابات وفاقی الیکشن ایکٹ2017 کے تحت ہوں گے۔دریں اثنا وزیراعلیٰ گلبر خان 24 نومبر کی رات 12 بجےعہدے سے سبکدوش ہونگے اور کابینہ خود بخود تحلیل ہوجائےگی۔ گلگت سے ذرائع کے...
    سوشل میڈیا کی سنسنی بننے والی ٹک ٹاک اسٹار عائشہ اظہر جو ’’میرا دل یہ پکارے‘‘ گانے پر ڈانس کے بعد مشہور ہوئی تھیں، ان سے متعلق حیرت انگیز انکشاف سامنے آیا ہے۔ عائشہ اظہر حال ہی میں نجی ٹی وی کے پروگرام میں شریک ہوئیں جہاں انھوں نے اپنی تعلیمی زندگی کے دلچسپ پہلو عوام کے ساتھ شیئر کیے۔ عائشہ کی اپنی سہیلی کی شادی میں رقص اور گانے ’میرا دل یہ پکارے آجا‘ پر ڈانس سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تھا، اور مادھوری ڈکشٹ سمیت کئی سیلیبریٹیز نے بھی اس انداز کی نقل کی تھی۔ اب عائشہ ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھنے کا ارادہ رکھتی ہیں اور ٹک ٹاک و انسٹاگرام پر کافی سرگرم ہیں۔ عائشہ نے...
    کوئٹہ (نیوزڈیسک) سرفراز بگٹی کو ہٹانے کی خبر ذاتی عناد نکلی جس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سینیٹر دوستین ڈومکی مبینہ طور پر ترقیاتی فنڈز نہ بڑھانے پر وزیر اعلیٰ سے ناراض ہیں، سینیٹر دوستین نے سرفراز بگٹی سے ترقیاتی اسکیم کے فنڈز بڑھانے کا مطالبہ کیا تھا۔ پی پی ذرائع کا کہنا ہے کہ سرفراز بگٹی نے سینیٹر دوستین سے ترقیاتی فنڈز بڑھانے سے معذرت کرلی تھی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سینیٹر ڈومکی کا ترقیاتی فنڈنگ بڑھانے کا مطالبہ خلاف قواعد تھا، انہوں نے فنڈز کے معاملے پر وزیراعظم کو وزیر اعلیٰ بلوچستان کی شکایت کی تھی۔ وزیراعظم نے سینیٹر دوستین کے مطالبے پر سرفراز بگٹی کو پیغام بھیجوایا تھا جس...
    اسلام آباد(نیوزڈیسک) وزیراعظم نے مون سون 2026 کے اسٹریٹجک پلان کی منظوری دے دی، وزارتِ موسمیاتی تبدیلی نے تمام اقدامات کو شارٹ، میڈیم اور لانگ ٹرم میں تقسیم کیا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے وزارتِ موسمیاتی تبدیلی کے تیار کردہ مون سون 2026 کے اسٹریٹجک پلان کی منظوری دے دی ہے، مون سون 2026 کے اسٹریٹجک پلان کی دستاویزی تفصیلات سامنے آگئیں۔ سرکاری دستاویز کے مطابق وزارتِ موسمیاتی تبدیلی نے پلان کو اثرات اور قابلِ عمل اقدامات کی بنیاد پر تین حصوں میں تقسیم کیا ہے،240 دن میں گزشتہ مون سون سے تباہ شدہ انفرااسٹرکچر کی مرمت کی جائے گی،تمام نکاسی آب کی نہروں اور فلڈ گیٹس کی بحالی کی جائے گی۔ پلان کے مطابق شہری علاقوں کے متاثرہ...
    فائل فوٹو پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی ٹیلی کام کمپنیوں کی ناقص سروس پر کارروائیاں جاری ہیں، گزشتہ 5 برس میں ٹیلی کام کمپنیوں کو غیر معیاری سروس پر  6 کروڑ 89 لاکھ روپے کے جرمانے کیے گئے۔ملک بھر میں موبائل فون سروس متاثر ہونے اور انٹرنیٹ مسائل کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔دستاویز کے مطابق ملک بھر کی 9 ہزار موبائل سائٹس نیٹ ورک دستیابی کے مسائل کا شکار ہیں، طویل لوڈشیڈنگ اور رائٹ آف وے مسائل سے نیٹ ورک دستیابی متاثر ہیں۔دستاویز کے مطابق تجارتی بجلی کی محدود رسائی، چوری اور تخریب کاری کے واقعات کی وجہ سے بھی نیٹ ورک متاثر ہیں۔ کے پی، بلوچستان اور جی بی میں سروس کا معیار خطرناک حد...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان میں سولرصارفین کی تعداد اضافہ،نیٹ میٹرنگ سولرصارفین کی تعداد 4 لاکھ  24 ہزار سے بڑھ گئی۔ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق  پاورڈویژن حکام کاکہنا ہے کہ18ہزار 874 صارفین کی درخواستیں زیرالتوا ہیں،نیٹ میٹرنگ سولر صارفین کا مجموعی بجلی پیداواری حجم 15فیصدہوچکا،سولرنیٹ میٹرنگ حجم 6300 میگا واٹ،آف گرڈسولرحجم 12 ہزار میگاواٹ سےبڑھ گیا۔ پاورڈویژن کےمطابق نیٹ میٹرنگ،آف گرڈملا کرسولرحجم،مجموعی پیداواری حجم کا 42 فیصد ہوچکا،ملک میں مجموعی بجلی پیداواری صلاحیت تقریبا 44 ہزار میگاواٹ ہے،سولرائزیشن سےنیشنل گرڈ پرجتنا اثرپڑنا تھاہوچکا،سیٹلائٹ سروے کےمطابق صنعتی اور دیگرصارفین گنجائش کےمطابق سولرلگا چکے۔ سکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا میں 3الگ الگ کارروائیاں، بھارتی سپانسرڈ7خوارج ہلاک مزید :
    پنجاب حکومت نے جنگلات کے تحفظ اور غیر قانونی کٹائی کی روک تھام کے لیے صوبے بھر کے تمام جنگلات کی سیٹلائٹ مانیٹرنگ کا باضابطہ آغاز کر دیا ہے۔ سینیئر وزیر مریم اورنگزیب کے مطابق یہ اقدام وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر شروع کیا گیا ہے اور اپنی نوعیت کے اعتبار سے پنجاب میں پہلی مرتبہ ایک مکمل، شفاف اور ٹیکنالوجی پر مبنی نگرانی نظام قائم کیا گیا ہے۔ مریم اورنگزیب نے بتایا کہ اس نظام میں ورلڈ ویو-3، اسپاٹ 6-7، پلیئڈیز، پی آر ایس ایس-1، لینڈسیٹ اور سینٹینل-2 جیسی ہائی ریزولوشن سیٹلائٹس کا استعمال کیا جا رہا ہے، جن کی مدد سے جنگلات کے رقبے، درختوں کی حالت، افزائش اور زمینی تبدیلیوں کی رئیل ٹائم بنیادوں...
    ---فائل فوٹو  الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے وزیرِاعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے خلاف الیکشن کمیشن کے عملے کو دھمکانے اور عوام کو اُکسانے کا نوٹس لے لیا۔وزیرِاعلیٰ خیبر پختونخوا کی جانب سے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے معاملے پر الیکشن کمیشن نے چیف سیکریٹری کے پی شہاب علی شاہ کو خط لکھ دیا ہے۔خط کے متن کے مطابق وزیرِاعلیٰ سہیل آفریدی این اے 18 ہری پور میں امیدوار کی الیکشن مہم کا حصہ بنے، امیدوار عمر ایوب کی اہلیہ ہیں، وزیرِ اعلیٰ سہیل آفریدی کی تقریر الیکشن ایکٹ کے خلاف ہے، وزیرِاعلیٰ کے پی نے ڈسٹرکٹ انتطامیہ، پولیس اور الیکشن حکام کو دھمکی دی۔الیکشن کمیشن نے خط میں لکھا کہ الیکشن ایکٹ کے مطابق وزیرِاعلیٰ...
    ایشیائی ترقیاتی بینک کی کنٹری ڈائریکٹر ایما فین اپنے وفد کے ہمراہ ملاقات کیلئے وزیراعلیٰ ہاؤس پہنچیں جہاں اے ڈی بی کے تعاون سے جاری ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ملاقات میں صوبائی وزراء شرجیل انعام میمن، جام خان شورو، چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ، چیئرمین پی این ڈی نجم شاہ، سیکریٹری ٹو سی ایم رحیم شیخ اور سیکریٹری ٹرانسپورٹ اسد ضامن اور دیگر افسران شریک ہوئے۔ اے ڈی بی کے وفد میں ڈپٹی کنٹری ڈائریکٹر اسد علیم، پروگرام آفیسر خیام سہیل عباسی شامل ، پروجیکٹ آفیسرز حامد خان اور عدنان علی بھی اجلاس کا حصہ رہے جبکہ بی آر ٹی ریڈ لائن، شہری ٹرانسپورٹ، انفراسٹرکچر اور موسمیاتی تحفظ کے منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔ وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل میمن...
    ابوظہبی ٹی10: رائیڈرز کی فتح، معین علی کی دھواں دار اننگز WhatsAppFacebookTwitter 0 20 November, 2025 سب نیوز ابوظہبی : ابوظہبی ٹی10 لیگ کے گزشتہ روز کھیلے گئے میچز میں جہاں وسٹا رائیڈرز نے رائل چیمپس کو 9 رنز سے مات دی، وہیں دوسرے مقابلے میں اجمان ٹائٹنز نے معین علی کی دھواں دار بیٹنگ کے سہارے 107 رنز کا قابلِ دفاع مجموعہ ترتیب دیا۔ دونوں میچوں نے بیٹنگ اور بولنگ کے بھرپور مقابلے سے شائقین کو محظوظ کیا۔پہلے میچ میں وسٹا رائیڈرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 7 وکٹوں کے نقصان پر 109 رنز بنائے۔ بین میکڈرموٹ نے 31 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی جبکہ ڈوئین پریٹوریس نے 12 گیندوں پر 31 رنز کی تیز رفتار باری...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ملک کے مختلف شعبوں میں سالانہ اربوں روپے کی ٹیکس چوری کا انکشاف ہوا ہے، ایف بی آر نے 17 شعبوں کی پیداوار میں سیلز ٹیکس چوری روکنے کے لیے کیمرا مانیٹرنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ انکشاف بدھ کو سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی زیرصدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں ہوا۔ سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ٹائلز سیکٹر کی مانیٹرنگ کے لیے 16 کے بجائے 4 مانیٹرنگ کیمرے لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ راشد لنگڑیال نے کہا کہ ٹائلز سیکٹر کی ہر ٹائل کی مینوفیکچرنگ کی مانیٹرنگ کی جائے گی، ٹائلز...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سری نگر (مانیٹرنگ ڈیسک) قابض بھارتی فوج نے مسلم نسل کشی کے لیے نیا طریقہ ایجاد کرلیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ضلع بڈگام میں بھارتی فوج کی تیز رفتار گاڑی نے راہ چلتی خاتون کو کچل دیا۔ شدید زخمی خاتون کو بھارتی فوج کے اہلکار موت کے منہ میں جاتا دیکھ کر بھی سڑک پر سسکتا چھوڑ گئے۔ عینی شاہدین کے بقول جائے حادثہ پر موجود شہریوں نے اپنی مدد آپ کے تحت خاتون کو اسپتال منتقل کیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی گئی لیکن وہ جانبر نہ ہو سکیں۔ خاتون کی شناخت 32 سالہ ثوبیہ جان کے نام سے ہوئی جو سری نگر کی رہائشی ہیں اور کسی کام سے بڈگام آئی تھیں۔ نماز جنازہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">برسلز /ماسکو (مانیٹرنگ ڈیسک) اسحق ڈار نے صدر یورپی یونین کونسل اور قطری وزیراعظم سے ملاقات کی۔ تفصیلات کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحق ڈار کی یورپی یونین کونسل کے صدر انتونیو کوسٹا سے ملاقات ہوئی۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات کے دوران فریقین نے پاک یورپی یونین کے تعلقات کے مثبت انداز کو نوٹ کیا، فریقین نے مختلف شعبوں میں شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔ مانیٹرنگ ڈیسک گلزار
    ارشد ندیم نے پاکستان کے لیے ایک اور گولڈ میڈل جیت لیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: اسلامک سولیڈیریٹی گیمز: ارشد ندیم کل ریاض میں کارکردگی دکھانے کے لیے تیار، قوم سے دعاؤں کی اپیل سعودی عرب میں اسلامی یکجہتی گیمز میں جیولن تھرو کے فائنل میں پاکستان کے ایتھلیٹ ارشد ندیم نے سب سے دور تھرو پھینک کر مقابلہ اپنے نام کیا۔ مقابلے میں 7 ایتھلیٹس شریک تھے۔ ارشد ندیم نے پہلی تھرو 75.44 میٹر دور پھینکی، پاکستان کے محمد یاسر نے پہلی تھرو 70.32 میٹر دور پھینکی، جبکہ دوسری تھرو میں ارشد ندیم نے 83.5 میٹر دور پھینکی۔ یہ بھی پڑھیں: ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ میں ناکام کیوں ہوئے؟ ارشد ندیم نے بتا دیا ارشد ندیم نے تیسری تھرو 82.48 میٹر...
    انٹرنیٹ پر ایک شادی کی تقریب کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس مرد و خواتین جدید اسلحے کے ساتھ خوشی میں رقص کرتے نظر آرہے ہیں۔ انٹرنیٹ پر ویڈیو اس کیپشن کے ساتھ ‘پنجاب میں شادی کی تقریب میں دلہن کا دلہے اور اور رشہ داروں کے ہمراہ اسلحہ کیساتھ رقص--!!‘  معاملہ کیا تھا؟ انٹرنیٹ پر یہ ویڈیو 18 نومبر کو شیئر کی گئی اور اس کے بعد سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا گیا کہ پولیس نے تقریب سے تمام لوگوں بشمول خواتین کو گرفتار کرلیا۔ یہ ویڈیو سامنے آنے پر معلوم ہوا کہ واقعہ پنجاب کے علاقے اوکاڑہ کے ضلع کرمپور میں پیش آیا۔ حقیقت کیا ہے؟ اس ویڈیو کے وائرل ہونے پر پولیس نے نوٹس لیا اور نفری نے...
    ایف بی آر کے ماتحت ادارے کسٹمز انفورسمنٹ پشاور نے پانچ کروڑ روپے سے زائد مالیت کے سامان کی اسمگلنگ ناکام بنادی۔ ایف بی آر ہیڈ کوارٹر کے اعلامیے کے مطابق بدھ کو کوئٹہ سے راولپنڈی جانے والے ٹرک پی-4234 کو کوئیک رسپانس فورس کی ٹیم نے ڈیرہ اسماعیل خان میں وزیرستان چوک کے  قریب روکا۔ تلاشی لینے پر اس میں سے اسمگل شدہ غیر ملکی سگریٹ، پولیسٹر کپڑے کے تھان اور چھالیہ برآمد ہوئی، پاکستان کسٹمز ایکٹ 1969ء کے تحت گاڑی اور اس سے برآمد شدہ اشیا ضبط کرلی گئیں۔ ایف بی آر نے آپریشن میں شامل کسٹمز افسران کی کڑی نگرانی اور کامیاب کارروائی کو سراہا اور اسمگلنگ کی سرگرمیوں کو روکنے اور قومی محصولات کے تحفظ کے عزم...
    چیف سیکریٹری گلگت بلتستان نے اس موقع پر کہا کہ کابینہ اجلاس سے قبل تمام ایجنڈا پوائنٹس کا بین المحکماتی جائزہ انتہائی ضروری ہے تاکہ عوامی فلاح و بہبود سے متعلق پالیسی امور اور ترقیاتی فیصلوں کو موثر اور مربوط انداز میں کابینہ کے سامنے پیش کیا جاسکے۔ اسلام ٹائمز۔ چیف سیکریٹری گلگت بلتستان ابرار احمد مرزا کی زیر صدارت گلگت بلتستان کابینہ کی پری میٹنگ منعقد ہوئی، جس میں مختلف محکموں کے اہم انتظامی، مالی اور ترقیاتی معاملات پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا اور آئندہ کابینہ اجلاس کے لیے اہم نکات پر مشاورت کی گئی۔ اجلاس میں گلگت بلتستان کے تمام اہم محکموں کے سیکریٹریز جن میں سیکریٹری داخلہ، سیکریٹری قانون، سیکریٹری اطلاعات، سیکریٹری تعلیم، سیکریٹری سوشل...
    فائل فوٹو، قومی اسمبلی قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے ایم این اے عامر ڈوگر کے ایوان میں اپوزیشن لیڈر کی تعیناتی سے متعلق خط کا جواب دے دیا۔ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق عامر ڈوگر نے 6 اکتوبر کو اسپیکر سردار ایاز صادق کو اپوزیشن لیڈر کی تعیناتی کےلیے خط لکھا تھا، جس کا جواب دے دیا گیا ہے۔ترجمان کے مطابق خط میں بتایا گیا کہ قواعد و ضوابط میں اپوزیشن لیڈر کی نامزدگی کا مکمل طریقہ کار واضح ہے۔ اسپیکر کے ایوان میں اپوزیشن لیڈر کی نشست کے خالی ہونے کے اعلان سے قبل نامزدگی کے لیے نام جمع نہیں کرائے جاسکتے۔خط میں جواب دیا گیا کہ قواعد کے تحت اسپیکر اپوزیشن لیڈر کی تقرری کے لیے تاریخ، وقت اور مقام...
    فائل فوٹو وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر سوشل فنانسنگ فریم ورک پر کام ہورہا ہے۔اسلام آباد میں تقریب سے خطاب میں سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا کہ 300 سے زائد رجسٹرڈ کمپنیاں فلاحی اقدامات کے لیے فنڈنگ کر رہی ہیں۔ حکومتی کاوشوں کی بدولت ملک نے معاشی استحکام حاصل کرلیا: وزیرخزانہوزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ سرمایہ کاروں کو ساز گار ماحول کی فراہمی حکومت کی ذمے داری ہے، حکومتی کاوشوں کی بدولت ملک نے معاشی استحکام حاصل کرلیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نجی شعبے کی جانب سے فلاحی کاموں کے لیے فنڈ کی دستیابی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، ملک کی ترقی کےلیے...
    بھارتی ریاست منی پور کے شہر سورت میں رانجی ٹرافی پلیٹ لیگ میچ میں بلے باز لامابام اجے سنگھ کرکٹ کی تاریخ میں انوکھے طریقے سے آؤٹ ہونے والے بیٹر بن گئے، وہ ’گیند کو دو بار مارنے‘ پر آؤٹ قرار دیے گئے۔ کرکٹ ویب سائٹ ’کرک انفو‘ کے مطابق بھارتی بلے باز لامابام اجے سنگھ نے باؤلر آرین بورا کی گیند کا دفاع کیا لیکن گیند ہلکی رفتار سے واپس اسٹمپ کی طرف جارہی تھی جسے بیٹر نے روکنے کی کوشش کرتے ہوئے بیٹ سے روکا۔ گراؤنڈ میں موجود عینی شاہدین کے مطابق گیند دوسری بار بیٹ سے لگنے کے وقت واقعی اسٹمپ کی طرف جا رہی تھی، اور ایسے میں وکٹ بچانے کے لیے دوسرا شاٹ قانون...
    گزشتہ روز کلاؤڈ فلیئر کے نیٹ ورک میں اچانک سنگین خرابی پیدا ہونے کے باعث بنیادی نیٹ ورک ٹریفک کی ترسیل متاثر ہوئی۔ انٹرنیٹ صارفین کو کلاؤڈ فلیئر کے ذریعے چلنے والی ویب سائٹس تک رسائی کی کوشش کے دوران ایک ایرر پیج نظر آتا تھا جس میں نیٹ ورک کی ناکامی ظاہر کی جاتی تھی۔ یہ بھی پڑھیں: کلاؤڈ فلیئر میں تکنیکی خرابی کے باعث متعدد ویب سائٹس متاثر، ایکس کی سروس بھی ڈاؤن کمپنی کے مطابق یہ مسئلہ کسی سائبر حملے یا بدنیتی پر مبنی کارروائی کی وجہ سے نہیں ہوا، بلکہ ایک ڈیٹابیس سسٹم کی پرمیشنز میں تبدیلی کے باعث ہوا، جس نے غلطی سے بوٹ مینجمنٹ سسٹم کے لیے بننے والی ’فیچر فائل‘ میں متعدد غیرضروری اندراجات...
    —فائل فوٹو اسلام آباد ہائی کورٹ میں وفاقی دارالحکومت کے تعلیمی اداروں سے منشیات کے خاتمے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، عدالتی حکم کے باوجود آئی جی اسلام آباد کی متعلقہ اداروں کے ساتھ میٹنگ نہ ہو سکی۔عدالت نے آئی جی اسلام آباد کو دو ہفتوں میں اے این ایف، پرائیویٹ اسکولز اتھارٹی اور دیگر حکام سے میٹنگ کی ہدایت کر دی۔جسٹس راجہ انعام امین منہاس نے ریمارکس دیے کہ جہاں امن و امان کا مسئلہ اہم ہے، وہیں منشیات کا خاتمہ بھی انتہائی اہم ہے، سیکیورٹی اقدامات کے باوجود کچہری میں دھماکا ہوگیا۔ڈپٹی اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ امن و امان کی صورتِ حال کے پیش نظر آئی جی کی مصروفیات تھیں، جلد میٹنگ ہوجائے گی۔دوران...
    لیونل میسی کے باڈی گارڈ یاسین چیئوکی نے اپنی شاندار جسمانی صلاحیتوں سے سوشل میڈیا صارفین کو حیران کر دیا ہے۔ چیئوکی، جو ہمیشہ لیجنڈری فٹبالر کے ساتھ نظر آتے ہیں، نے انسٹاگرام پر اپنی شدید فٹنس روٹین شیئر کیا، جس میں مکسڈ مارشل آرٹس، باڈی ویٹ ٹریننگ، باکسنگ اور دیگر جسمانی ورزشیں شامل ہیں۔ ان کی یہ روٹین ان کے پیشے کے تقاضوں کے مطابق جسمانی تیاری اور لڑائی کی مہارت بڑھانے کے لیے ترتیب دی گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیے: لیونل میسی نے انٹر میامی کے ساتھ نیا معاہدہ کر لیا ماہرین کے مطابق، اس قسم کی شدید فٹنس کے لیے نہ صرف جسمانی محنت بلکہ ذہنی مضبوطی اور غذائی نظم و ضبط بھی ضروری ہے۔ اس طرح...
    وفاقی آئینی عدالت نے خیبرپختونخوا میں سٹون کرشنگ سے متعلق درخواست نمٹا دی ہے اور مناسب حکمنامہ بعد میں جاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔ کیس کی سماعت چیف جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کی۔ درخواست گزار کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ فوری طور پر سٹون کرشنگ کھولنے کا حکم نہ دیا جائے اور پہلے مالکان متعلقہ اداروں کو مطمئن کریں۔ مزید پڑھیں: سپریم کورٹ: عدالت کا مقصد ماحولیات کا تحفظ یقینی بنانا ہے، اسٹون کرشنگ پلانٹس کیس کی سماعت وکیل نے بتایا کہ صوبائی حکومت کے قواعد کے مطابق شہروں میں سٹون کرشنگ یونٹس کے لیے 500 میٹر اور دیہی علاقوں میں 300 میٹر فاصلہ ہونا چاہیے، جبکہ بعض دیہی علاقوں...
    اسلام آباد (نمائندہ خصوصی +نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت مسابقتی ٹیرف نظام، توانائی کے شعبے کی پائیداری اور نجی شعبے کی زیادہ شمولیت کے لیے پرعزم ہے۔ ٹیکسیشن، توانائی کے شعبے کی تنظیمِ نو، سرکاری اداروں کی نجکاری، گورننس میں بہتری اور وفاقی اخراجات کو معقول بنانے پر توجہ دی جاری ہے۔ وزیر خزانہ نے ان خیالات کا اظہار پیٹر تھیل اور آورِن ہافمین کی قائم کردہ عالمی لیڈر شپ پلیٹ فارم ڈائیلاگ کے اعلیٰ سطح کے وفد سے تفصیلی ملاقات میں کیا۔ وفد کی قیادت سفیر علی جہانگیر صدیقی نے کی۔ وفد میں بین الاقوامی سطح کی ممتاز شخصیات شامل تھیں جن میں برطانوی دارلامراء کے رکن سائمن سٹیونز، آسٹرین پارلیمان کے...
    کراچی: متنازع یوٹیوبر اور انفلوئنسر رجب بٹ ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئے۔ تنازعات میں گھرے یوٹیوبر رجب بٹ کچھ عرصے سے برطانیہ میں مقیم ہیں جہاں وہ پاکستان میں درج متعدد کیسز کے بعد منتقل ہوئے تھے اور وہیں سے اپنا مواد بنا رہے ہیں۔ دوسری جانب سامعہ حجاب بھی ایک معروف مگر متنازع انفلوئنسر ہیں۔ وہ اُس وقت شہرت میں آئیں جب انہوں نے اپنے سابق منگیتر پر اغوا کا مقدمہ درج کروایا تھا۔ بعدازاں عدالت سے باہر ہونے والے تصفیے کے باعث انہیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ سمیہ اس وقت دبئی میں رہتی ہیں۔ حال ہی میں سامعہ حجاب نے فیشن اور اپنے بولڈ لباس کا دفاع کرتے ہوئے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے مغلپورہ میں جلاؤ گھیراؤ اور تشدد کے مقدمے میں سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کی ضمانت منظور کر لی۔ اے ٹی سی کے جج منظر علی گل نے درخواست ضمانت بعد ازگرفتاری پر فیصلہ سنایا۔ عمر سرفراز چیمہ کی دیگر 4 مقدمات میں ضمانت پر کارروائی 25 نومبر تک ملتوی کردی گئی، عمرسرفراز چیمہ کیخلاف تھانہ مغلپورہ میں مقدمہ درج ہے۔ مانیٹرنگ ڈیسک گلزار
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان رینجرز (سندھ)نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے کراچی کے علاقے ڈاکس کالونی کیماڑی سے غیر قانونی اسلحہ کی خریدوفروخت، منشیات فروشی، ڈکیتی اور چھینا جھپٹی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ملزم اسماعیل ولد حضرت گل کو گرفتار کر لیا۔ ملزم کے قبضے سے4 عدد 30بور پسٹل جبکہ 2 عدد پسٹل 30 بور اور 9 ایم ایم کھلے ہوئے، 11عدد مختلف اقسام کی میگزین، اسلحہ پارٹس، 160 عدد مختلف اقسام کا ایمونیشن، 760گرام حشیش، 398گرام آئیس، 82گرام ہیروئن، موبائل فون اور نقدی برآمد کر لی گئی۔ مانیٹرنگ ڈیسک گلزار
    اولمپک گولڈ میڈلسٹ جیولن تھرور ارشد ندیم کل سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں اسلامک سولیڈیریٹی گیمز 2025 میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ سماجی رابطے کی سائٹ ’ایکس‘ پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ میں پاکستان کی نمائندگی بھرپور طریقے سے کروں گا۔ Competition tomorrow at 11:05 PM PST in Riyadh ????????✨ World Islamic Solidarity Games 2025 — need your prayers for a powerful performance. Insha’Allah I’ll give my best for Pakistan ???????????? Keep me in your duas. pic.twitter.com/Nng40PvxLt — Arshad Nadeem (@ArshadOlympian1) November 18, 2025 انہوں نے قوم سے اپیل کی وہ ان کی کامیابی کے لیے دعا کرے، تاکہ وہ بہترین کارکردگی دکھا سکیں۔ واضح رہے کہ اولمپک گولڈ میڈلسٹ جیولن تھرور ارشد ندیم...
    اسلام آباد ہائیکورٹ کی شاہراہ دستور سے منتقلی کے معاملے پر بارز آمنے سامنے آگئیں۔اسلام آباد ہائیکورٹ بار کے سیکریٹری نے عدالت کی سیکٹر جی 10 منتقلی کرنے کی مخالفت کردی جبکہ اسلام آباد ڈسٹرکٹ بار نے ہائیکورٹ کی سیکٹر جی 10 منتقلی کی حمایت کر دی۔ڈسٹرکٹ بار کے صدر اور سیکریٹری نے وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کے نام خط لکھ دیا۔صدر اسلام آباد ڈسٹرکٹ بار کے نعیم گجر اور جنرل سیکریٹری عبد الحلیم بوٹو کا خط بھجوایا گیا، جس میں کہا گیا کہ ہائیکورٹ کو جی 10 منتقل کریں ہم مکمل تعاون کے لیے تیار ہیں۔خط میں کہا گیا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کی جی 10 منتقلی سے وکلاء سائلین کی مشکلات کم ہوں گی۔
    لاہور(نیوزڈیسک)ایشیائی ترقیاتی بینک نے لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) کیلئے4 ارب روپے کے قرض کی منظوری دیدی۔لیسکو نے 4ارب کے قرض سے1لاکھ 30ہزارمیٹرز کی خریداری شروع کردی، سنگل، تھری فیز اور اے ایم آئی ایل ٹی اورایچ ٹی میٹرز کی خریداری کی جائیگی۔ بجلی چوری والے علاقوں میں 32 ہزارسنگل فیز میٹرز کی تنصیب کی جائیگی، ہائی لائن لاسز والے فیڈرز پر7ہزار تھری فیز کنکشنز بھی سمارٹ میٹرزپرمنتقل ہوں گے۔
    ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز میں یو اے ای کی پاکستان شاہینز کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔ دوحا میں کھیلے جارہے میچ میں یو اے ای نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تو دوسری ہی گیند پر احمد طارق بغیر کوئی رن بنائے شاہد عزیز کا شکار بن گئے۔ دوسرے اوور میں عرفات منہاس نے علیشان شرفو کو 3 کے انفرادی اسکور پر چلتا کیا جبکہ پانچویں اوور میں صہیب خان 2 رنز بناکر احمد دانیال کا شکار بنے۔ یو اے ای کی ٹیم نے 6 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 21 رنز بنالیے ہیں۔
    یہ بات اگرچہ بہت کم لوگوں کو معلوم ہوگی لیکن یہ سچ ہے کہ اسٹارلنک انٹرنیٹ پر صرف ویب براؤزنگ کرنے سے بھی آپ کمپنی کے مارس مشن کو فنڈ دیتے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اسٹارلنک انٹرنیٹ پر صرف ویب براؤزنگ کرنے سے صارفین بالواسطہ اسپیس ایکس کی آمدنی میں اضافہ کرتے ہیں اور اسپیس ایکس اپنی مجموعی آمدنی کا کچھ حصہ اسٹار شپ اور مستقبل کے منصوبوں جن میں مارس مشن بھی شامل ہے، پر خرچ کرتا ہے۔ اس کا طریقہ کار کچھ ہوں ہے؛ 1) آپ اسٹارلنک انٹرنیٹ استعمال کرنے کیلئے فیس دیتے ہیں۔ 2) یہ فیس اسٹارلنک کے آپریشنز اور ترقی پر خرچ ہوتی ہے۔ 3) اسٹارلنک کا منافع اور اسپیس ایکس کی مجموعی...
    ---فائل فوٹو  پنجاب ریونیو اتھارٹی کی جانب سے  ٹیکس نادہندگان کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔پنجاب ریونیو اتھارٹی کے ترجمان کے مطابق لاہور، راولپنڈی، سرگودھا، ملتان اور بھکر میں فاسٹ فوڈ اور کیفے کی سیل کی چیکنگ کی گئی، صارفین سے ٹیکس لینے کے باوجود سرکاری خزانے میں جمع نہ کروانے پر کارروائیاں کی گئیں۔ترجمان کا کہنا ہے کہ انفورسمنٹ افسران نے میرج ہالز اور مارکیز کے ٹیکس اور سیل ریکارڈ کو بھی چیک کیا، 20 بزنس آپریٹرز کا ٹیکس ادائیگی میں خردبرد اور ای آئی ایم ایس کے عدم استعمال پر ریکارڈ ضبط کر لیا گیا۔پنجاب ریونیو اتھارٹی کے ترجمان کے مطابق ریکارڈ کی جانچ پڑتال کے بعد سیل حجم چھپانے کے جرم میں بھاری جرمانے عائد کیے گئے...
    سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس کا کہنا ہے کہ غزہ میں دو سال کی تباہ کن جنگ کے بعد بالآخر آگے بڑھنے کا ایک راستہ نظر آ رہا ہے۔ یو این سیکریٹری جنرل نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہمیں اس رفتار کو ٹھوس اقدامات میں تبدیل کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ سب سے اپیل ہے کہ جنگ بندی کو مستقل امن میں تبدیل کرنے میں مدد کریں۔ انتونیو گوتریس کا کہنا تھا کہ سب مل کر مشرق وسطیٰ کو ہتھیاروں، تباہی سے پاک علاقہ بنا دیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ غزہ کے لوگ استحکام اور امن کے مستحق ہیں۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (صباح نیوز)الیکشن کمیشن نے پنجاب سے سینیٹ کی نشست پر ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کردیا،سینیٹ کی پنجاب سے خالی نشست پر ضمنی الیکشن 8 دسمبر کو ہوگا۔سینیٹرعرفان صدیقی کی وفات کیوجہ سے نشست خالی ہوئی تھی، کاغذات نامزدگی 20 تا 21 نومبر کو جمع ہونگے۔ خبر ایجنسی سیف اللہ
      دبئی :ڈی پی ورلڈ انٹرنیشنل لیگ ٹی 20 کے چوتھے ایڈیشن کا آغاز 2 دسمبر کو یومِ اتحاد (یو اے ای نیشنل ڈے) کے موقع پر رنگا رنگ تقریب کے ساتھ ہوگا، جبکہ فائنل 4 جنوری 2026 کو کھیلا جائے گا۔ چھ ٹیموں پر مشتمل اس 34 میچوں کے ٹورنامنٹ میں دنیا بھر کے معروف ٹی 20 کرکٹرز ایک بار پھر ایکشن میں نظر آئیں گے۔گزشتہ تین ایڈیشنز میں انگلش بیٹر ایلکس ہیلز 35 اننگز میں 1,156 رنز کے ساتھ سب سے آگے رہے ہیں۔ وہ اب سیزن 4 میں ابوظہبی نائٹ رائیڈرز کی نمائندگی کریں گے۔جیمز ونس (گلف جائنٹس) 1,055 رنز کے ساتھ دوسرے جبکہ نکولس پورن (ایم آئی ایمریٹس) 1,010 رنز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔یو...
    رپورٹ میں جنوبی افریقہ کے صدر سیرل رامافوزا کا بیان شامل ہے جن کے مطابق ان کی حکومت اس پرواز سے حیران رہ گئی۔ انہوں نے کہا کہ یہ غزہ کے لوگ ہیں جنہیں کسی نامعلوم طریقے سے طیارے میں بٹھایا گیا، جس نے نیروبی عبور کیا اور یہاں تک پہنچا۔ اسلام ٹائمز۔ انسانی انخلا کے نام پر فلسطینیوں کی جبری ہجرت کے خفیہ بین الاقوامی نیٹ ورک کا انکشاف ہوا ہے۔ مرکز اطلاعات فلسطین کی ایک رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی تحقیقاتی اداروں نے "المجد یورپ" نامی ایک تنظیم کے خلاف تحقیقات شروع کر دی ہیں جس نے غزہ کی پٹی سے جنوبی افریقہ تک پروازیں منظم کیں۔ یہ شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ انسانی ہمدردی کے پردے میں...
    عرفان صدیقی کی وفات کے باعث خالی ہونے والی سینیٹ نشست پر انتخاب کا شیڈول جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 17 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب سے سینیٹ کی جنرل نشست پر انتخاب کا شیڈول جاری کر دیا۔تفصیلات کے مطابق سینیٹ کی جنرل نشست پر پولنگ 9 دسمبر کو ہوگی، یہ نشست سینیٹر عرفان الحق صدیقی کی وفات کے باعث خالی ہوئی ہے۔ترجمان صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب کے مطابق امیدوار 20 اور 21 نومبر تک کاغذات نامزدگی جمع کرا سکتے ہیں جب کہ نامزدگی فارم کی جانچ پڑتال 25 نومبر کو ہوگی۔کاغذات نامزدگی کی منظوری یا رد کے خلاف اپیلیں 27 نومبر تک دائر کی جا سکیں گی۔سینیٹ کی جنرل نشست پر پولنگ...
    فائل فوٹو حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر اور معروف کالم نگار عرفان صدیقی مرحوم کی سینیٹ کی جنرل نشست پر الیکشن 9 دسمبر کو ہوگا۔الیکشن کمشن کے مطابق عرفان صدیقی مرحوم کی سینیٹ سیٹ پر الیکشن پنجاب اسمبلی میں ہوگا۔ کاغذات نامزدگی 20 اور 21 دسمبر کو جمع کرائے جاسکیں گے۔ای سی پی کا کہنا ہے کہ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 25 نومبر تک ہوگی، اپیلوں پر فیصلہ 29 نومبر تک نمٹایا جائے گا جبکہ کاغذات نامزدگی واپس لینے کی تاریخ یکم دسمبر ہے۔الیکشن کمیشن کے مطابق پولنگ 9 دسمبر کو صبح 9 بجے سے شام 7 بجے تک پنجاب اسمبلی میں ہوگی۔واضح رہے کہ سینیٹ کے رکن اور مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما عرفان صدیقی...
    سٹی 42:  مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر اور معروف کالم نگار عرفان صدیقی مرحوم کی سینیٹ کی جنرل نشست پر الیکشن 9 دسمبر کو ہوگا۔ الیکشن کمشن کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق  مطابق عرفان صدیقی مرحوم کی سینیٹ سیٹ پر الیکشن پنجاب اسمبلی میں ہوگا۔ کاغذات نامزدگی 20 اور 21 دسمبر کو جمع کرائے جاسکیں گے۔ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 25 نومبر تک ہوگی، اپیلوں پر فیصلہ 29 نومبر تک نمٹایا جائے گا جبکہ کاغذات نامزدگی واپس لینے کی تاریخ یکم دسمبر ہے۔  محسن نقوی سے چینی سفیر کی ملاقات،سکیورٹی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق   الیکشن کمیشن کے مطابق پولنگ 9 دسمبر کو صبح 9 بجے سے شام 7 بجے تک پنجاب اسمبلی میں ہوگی۔...
    ملک بھر میں چینی کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافہ ہو گیا ہے۔ کوئٹہ میں چینی کی قیمت 230 روپے فی کلو تک پہنچ چکی ہے۔ ملک کے دیگر حصوں میں یہی چینی 190 سے 200 روپے فی کلو میں فروخت کی جا رہی ہے۔ چینی کی قیمتوں میں اضافہ بنیادی طور پر طلب اور رسد پر منحصر ہوتا ہے. یہ بھی پڑھیں: چینی کی زائد قیمت فروخت پر صوبوں میں جرمانے اور گرفتاریاں، وزارت فوڈ سیکورٹی کی سینیٹ میں رپورٹ حکومتی ذرائع کے مطابق ملک بھر میں موجود شوگر ملز کے پاس اس وقت بھی 3 لاکھ 74 ہزار 870 میٹرک ٹن چینی موجود ہے۔ وی نیوز نے یہ جاننے کی کوشش کی کہ کون سی شوگر ملز کے پاس...
    سی ڈی اے کے پلاٹوں کی جعلی الاٹمنٹ اور بار بار ٹرانسفر پر سینیٹ کمیٹی برہم؛ ایک پلاٹ پانچ بار کیسے منتقل ہوا؟ جواب نہ مل سکا WhatsAppFacebookTwitter 0 17 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے استحقاق کا اجلاس چیئرمین سینیٹر وقار مہدی کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں سی ڈی اے کے لینڈ ریکارڈ، پلاٹوں کی ٹرانسفر، کرپشن اور متاثرین کے معاملات پر اہم نکات زیرِ بحث آئے۔ اجلاس کے دوران چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے بتایا کہ سی ڈی اے نے پنجاب لینڈ ریونیو اتھارٹی کے ذریعے اپنا ریکارڈ اسکین کرایا ہے اور زیرِ سماعت عدالتی مقدمات میں پیشہ ورانہ انداز میں کارروائی جاری ہے۔ ان کا...
    سری لنکن ٹیم کے بیٹنگ کوچ جولین ووڈ کا کہنا ہے کہ مایوسی ہوئی کہ بار بار ہماری ٹیم ایک ہی طرح کی غلطی کررہی ہے۔ جولین ووڈ نے میچ کے بعد پریس کانفرنس میں کہا کہ سری لنکن بیٹرز نے پاور پلے میں اچھی بیٹنگ کی، ورلڈ کپ 2027 کی تیاری ابھی سے شروع کرنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے حال ہی میں کافی کرکٹ کھیلی ہے، میں پاکستان میں کئی بار آیا، پاکستان میں کرکٹ سے محظوظ ہوتا ہوں۔ سری لنکن بیٹنگ کوچ نے کہا کہ پاکستانی فینز کا سری لنکا کو سپورٹ کرنا خوشی کی بات تھی۔ انہوں نے کہا کہ سری لنکا کو پہلا میچ جیتنا چاہیے تھا، دوسرے میچ میں...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)تحریک انصاف کے سینیٹر علی ظفر نے کہاکہ  آئین کی پاسداری کیلئے دو طریقہ کار ہیں، یا استعفیٰ دیا جائے، یا سسٹم میں رہ کر کوشش کی جائے۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں سینیٹر علی ظفر نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ ہماری عدلیہ کی تاریخ میں بہت اتار چڑھاؤآتے ہیں،عدلیہ پر بہت زوال بھی آیا، عدلیہ کو ختم کرنے کی کوشش بھی کی گئی۔ ان کاکہناتھا کہ آئین کی پاسداری کیلئے دو طریقہ کار ہیں، یا استعفیٰ دیا جائے، یا سسٹم میں رہ کر کوشش کی جائے، خاموش رہنا سسٹم کا ساتھ دینے کا برابر ہے،ان کاکہناتھا کہ تحریک اچانک شروع نہیں ہوتی، انشاء اللہ تحریک چلے گی۔ ...
    خیبرپختونخوا حکومت کے لیے صحت کارڈ پر علاج معالجے کی مفت سہولیات کی فراہمی برقرار رکھنا بڑا چیلنج بن گیا۔ذرائع محکمہ صحت کے مطابق بیمہ کمپنی سے عارضی معاہدہ چل رہا ہے، پرانے ریٹ پر ہسپتالوں میں جاری آپریشنز کے سلسلہ میں مشکلات کا سامنا ہے، حکومت پر اربوں روپے واجب الادا ہو چکے ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ حکومت اربوں روپے کے بقایاجات کو ختم کرنے کے لیے قسطوں میں رقم کی ادائیگی کرکے کام چلانے لگی، بیمہ کمپنی سے 5 سالہ معاہدہ ختم ہوا تو صرف ایک سال کے لیے تجدید کر دی گئی۔یاد رہے کہ نجی کمپنی کے ساتھ معاہدہ گزشتہ سال ختم ہو گیا تھا، تاحال مستقل معاہدہ نہیں ہو سکا، سرکاری اور نجی ہسپتال پرانے ریٹس...
    بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت صوبے کے بیشتر اضلاع میں موبائل فون انٹرنیٹ 3جی اور 4جی سروس ساتویں روز بھی معطل ہے۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ حمزہ شفقت کے مطابق موبائل فون انٹرنیٹ سروس کی بندش میں 2 روز کا اضافہ کرتے ہوئے 18 نومبر تک بڑھا دیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: بلوچستان میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس معطل انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ مسلسل بڑھتے ہوئے سیکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر کیا گیا ہے، جبکہ سیکیورٹی اداروں کی سفارش پر مزید توسیع کا امکان بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔ اس سے قبل موبائل فون انٹرنیٹ سروس 10 نومبر سے 16 نومبر تک معطل رہی، تاہم ممکنہ خطرات کے باعث اب اسے مزید بڑھا دیا...
    الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے وزیرِ مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری کو انتخابی ضابطہ اخلاق کی مبینہ خلاف ورزی پر نوٹس جاری کر دیا۔ ای سی پی پنجاب کے ترجمان کے مطابق نوٹس چودھری کی فیصل آباد کے حلقہ پی پی-116 کے دورے اور اس کے بعد میڈیا سے گفتگو کے باعث جاری کیا گیا۔ مزید پڑھیں: الیکشن کمیشن کے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے معاملے پر اہم فیصلے ترجمان کا کہنا تھا کہ ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر (ڈی ایم او) فیصل آباد نے رپورٹ میں بتایا کہ طلال چودھری کی سرگرمیاں الیکشن ایکٹ 2017 اور کوڈ آف کنڈکٹ کے منافی ہیں۔ ای سی پی نے طلال چودھری سے 2 روز کے اندر تحریری جواب طلب کر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (صباح نیوز) چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی مرحوم سینیٹر عرفان الحق صدیقی کے گھر گئے اور مرحوم سینیٹر عرفان الحق صدیقی کے بیٹوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔ اتوار کوسینیٹ سیکرٹریٹ سے جاری بیان میں چیئرمین سینیٹ نے مرحوم سینیٹر عرفان الحق صدیقی کے انتقال پر گہرے رنج و افسوس کا اظہار کیا۔ سید یوسف رضا گیلانی نے مرحوم سینیٹر عرفان الحق صدیقی کے بیٹوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ سینیٹر عرفان الحق صدیقی کی قومی و پارلیمانی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی،مرحوم کے انتقال سے پیدا ہونے والا خلاء مدتوں پُر نہیں ہو سکے گا۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ سینیٹر عرفان الحق...
    —فائل فوٹو کسٹمز انفورسمنٹ ملتان نے 2 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی اسمگل شدہ غیر ملکی سگریٹ ضبط کر لی۔ایف بی آر حکام کے مطابق ملتان میں کارروائی کے دوران اسمگل شدہ غیر ملکی سگریٹ ضبط کی گئی ہے، جس کی مالیت 2 کروڑ روپے سے زائد ہے۔ایف بی آر حکام کا کہنا ہے کہ رواں ماہ غیر ملکی سگریٹس کے ساڑھے 10 ہزار پیکٹ،21 لاکھ 40 ہزار اسٹکس پکڑی گئیں۔
      ملتان(نیوزڈیسک) کسٹمز انفورسمنٹ ملتان نے 2 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی اسمگل شدہ غیر ملکی سگریٹ ضبط کر لی۔ ایف بی آر حکام کے مطابق ملتان میں کارروائی کے دوران اسمگل شدہ غیر ملکی سگریٹ ضبط کی گئی ہے، جس کی مالیت 2 کروڑ روپے سے زائد ہے۔ ایف بی آر حکام کا کہنا ہے کہ رواں ماہ غیر ملکی سگریٹس کے ساڑھے 10 ہزار پیکٹ،21 لاکھ 40 ہزار اسٹکس پکڑی گئیں۔
    رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ کے اہم میچ میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت آمنے سامنے ہیں، قطر کے درالحکومت دوحہ میں ویسٹ اینڈ پارک انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری میچ میں پاکستان شاہینز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ بھارت کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری ہے، بھارت نے9.2 اوورز میں 2 وکٹوں کے 91 رنز بنالیے ہیں۔ پاکستان شاہینز کی ٹیم میں محمد نعیم، یاسر خان، محمد فیق، معاذ صداقت، غازی غوری، عرفان خان (کپتان)، سعد مسعود، شاہد عزیز، سفیان مقیم، عبید شاہ اور احمد دانیال شامل ہیں۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل...
    ون ڈے سیریز کے تیسرے میچ میں پاکستان کی دعوت پر سری لنکا کی بیٹنگ جاری ہےکے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے، یاد رہے کہ پاکستان کو پہلے ہی سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔ راولپنڈی پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کھیلے جانے والے میچ میں کپتان شاہین شاہ آفریدی نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ دوسرے ون ڈے میں آرام کے بعد ٹیم میں شامل ہونے والے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے کہاکہ فیصلہ میدان کی صورتحال اور حالات کو دیکھ کر کیا، انہیں توقع ہے کہ دوسری اننگز میں شبنم ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ میچ کے لیے ٹیم میں 4 تبدیلیاں کی گئی ہیں ہیں۔ بیمار چارتھ...
     لاہور آج دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر موجود ہے۔ ایئر کوالٹی انڈیکس (اے کیو آئی) کے مطابق لاہور میں فضائی آلودگی 429 پرٹیکیولیٹ میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔ لاہور کے علاقے راوی روڈ میں سب سے زیادہ فضائی آلودگی 1198 پرٹیکیولیٹ میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔ سول سیکریٹریٹ میں فضائی آلودگی 810، ساندہ روڑ پر فضائی آلودگی 753 جبکہ گلبرگ میں 706 پرٹیکیولیٹ میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔V
    ویب ڈیسک :نادرا نے شہریوں کو گھر بیٹھے بائیومیٹرک تصدیق کرانے کی بڑی سہولت فراہم کردی، گاڑیوں کی خریدوفروخت کرنے والی شہری استفادہ حاصل کرسکیں گے۔  نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی کی جانب سے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ جاری کی گئی ہے جس میں شہریوں کو بتایا گیا ہے کہ اب انھیں گاڑیوں کی بائیومیٹرک تصدیق کےلیے لائن میں لگنے کی ضرورت  نہیں بلکہ یہ سہولت اب آن لائن بھی دستیاب ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں عالمی مارکیٹ میں قیمتوں کے تناسب سے رد و بدل ہو گیا  پاک آئی ڈی موبائل ایپ پر اسلام آباد رجسٹرڈ گاڑیوں کی خریدوفروخت کے لئے صارفین کو بائیومیٹرک تصدیق کی سہولت مہیا کی گئی ہے۔  اب اسلام آباد...
    اسلام آباد(نمائندہ خصوصی + نوائے وقت رپورٹ) صدر مملکت آصف زرداری نے پاک فوج سے متعلق پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں سے منظور چاروں قانون پر دستخط کر دیے ۔صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان آرمی (ترمیمی) بل 2025، پاکستان ایئر فورس (ترمیمی) بل 2025 اور پاکستان نیوی (ترمیمی) بل 2025 کی منظوری دے دی ہے ۔صدر مملکت نے قومی پارلیمنٹ سے منظور چاروں قانون پر دستخط کر دیے ، صدر کی منظور کے بعد چاروں قوانین ایکٹ آف پارلیمنٹ بن گئے ۔آرمی ایکٹ میں کی گئی ترامیم کے مطابق آرمی چیف ہی چیف آف ڈیفنس فورسز ہوں گے ، چیف آف ڈیفنس فورسز کی مدت اس دن سے شروع ہوگی جس دن سے نوٹی فکیشن جاری ہوگا، جب جنرل...
    2025 کے ویڈنگ سیزن میں فیشن انڈسٹری ایک بار پھر ونٹیج گلیمر کی طرف لوٹ آئی ہے۔ اور ماضی کی یاد تازہ کررہی ہے۔ 1970 کی دہائی کے اسٹائلز جن میں نفاست، نسوانیت اور روایتی خوبصورتی نمایاں تھی، اب جدید ٹچ کے ساتھ واپس آ رہے ہیں۔ اس سال دلہنوں کے لیے لانگ شرٹ کے ساتھ لہنگا سب سے نمایاں رجحان بن چکا ہے۔ لمبی قمیضوں پر نفیس ہینڈ ایمبریڈری، گوٹا، دَبکہ اور زری کا کام کیا جا رہا ہے، جو پرانے زمانے کی شاندار جھلک کو دوبارہ زندہ کررہا ہے۔ لہنگے کے کپڑوں میں ریشم، آرگنزا اور خام کرنڈی، سلک، ویلوٹ کو ترجیح دی جا رہی ہے تاکہ لباس میں نرمی اور بہاؤ برقرار رہے۔ رنگوں کے انتخاب میں...