2025-10-18@17:27:53 GMT
تلاش کی گنتی: 3757
«بیٹری کی صحت»:
(نئی خبر)
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد:۔ سینیٹ قائمہ کمیٹی اقتصادی امور نے 2008ءکے بعد سے لیے گئے قرض کی تفصیلات مانگ لیں، چیئرمین سینیٹ قائمہ کمیٹی اقتصادی امور سیف اللہ ابڑو نے کہاہے کہ قرض ملنے کی خوشی ایسے منائی جاتی ہے جیسے بیٹا پیدا ہوا ہو، ٹی وی چلائیں تو خوشی سے بتایا جاتا ہے 100ملین قرض مل گیا لیکن ایسے قرضوں کا کیا فائدہ جس سے ملک ہی بیٹھ جائے۔تفصیلات کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی اقتصادی امور کااجلاس چیئرمین سیف اللہ ابڑو کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاﺅس میں ہوا۔ اجلاس میں پاکستان کے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے اب تک لیے قرضوں کے حوالے سے معاملہ زیر بحث آیا۔ سینیٹر سیف اللہ ابڑو کا کہنا تھا کہ...
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کی شرم الشیخ میں منعقدہ امن سربراہ اجلاس کے موقع پر عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں ہوئی ہیں۔ وزیرِاعظم محمد شہباز شریف کی شرم الشیخ میں منعقدہ امن سربراہ اجلاس کے موقع پر عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں وزیرِ اعظم کی آذربائیجان کے صدر الہام علیئیف سے ملاقات. ملاقات میں دونوں رہنماؤں کا غزہ میں جنگ بندی پر اطمینان کا اظہار. اس موقع پر آرمینیاء کے وزیرِ اعظم نکول پاشنیان بھی… pic.twitter.com/rjw2PcOH22 — PTV News (@PTVNewsOfficial) October 13, 2025 وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس، آذربائیجان کے صدر الہام علیئیف سے ملاقات ہوئی۔ اس موقع پر غزہ میں جنگ بندی پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔ آرمینیا کے وزیراعظم نکول پاشنیان بھی ملاقات و...
میٹرک بورڈ کراچی میں افسر کی جانب سے خواتین افسران کو ہراساں کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔ بورڈ انتظامیہ کے مطابق سابق سیکریٹری میٹرک بورڈ ڈاکٹر نوید احمد کے خلاف ہراسانی کی شکایات درج کروائی گئی ہے۔ انتظامیہ کے مطابق متعدد خواتین ملازمین کی جانب سے چیئرمین کو تحریری طور پر شکایات جمع کروائی گئی۔ شکایت کنندگان نے سابق سیکریٹری ڈاکٹر نوید کےخلاف محکمہ جاتی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ اس حوالے سے خط کے متن کے مطابق چیئرمین ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی غلام حسین سوہو نے تحقیقات کیلئے خط جاری کر دیا۔ خط کے متن کے مطابق ہراسمنٹ ایٹ ورک پلیس ایکٹ کے تحت سابق سیکریٹری کےخلاف تحقیقات کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔ خط کے متن کے مطابق چیئرمین میٹرک بورڈ...
پرائیویٹ حج اسکیم کے تحت بکنگ میں چار دن باقی رہ گئے جب کہ 17 اکتوبر کی شب وزارت کا پورٹل بند کر دیا جائے گا اور مزید بکنگ ممکن نہ ہو گی۔ ذرائع نے کہا کہ پرائیویٹ حج اسکیم میں 16 ہزار نشستیں دستیاب ہیں، پرائیویٹ حج کی بکنگ 17 اکتوبر تک جاری رہے گی، پرائیویٹ حج اسکیم کے تحت 44 ہزار عازمین کی بکنگ مکمل ہوگئی، پرائیویٹ حج اسکیم کے تحت 17 اکتوبر کے بعد بکنگ بند ہو جائے گی۔ ذرائع نے کہا کہ سعودی وزارت حج کے احکامات کی روشنی میں پرائیویٹ اسکیم بکنگ کی مدت میں اضافہ ممکن نہیں۔ وزارت مذہبی امور نے نجی حج آپریٹرز کو بکنگ بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کر دی، وزیر مذہبی امور نے ہدایت دی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور: جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے دوسرے روز پاکستان کی ٹیم پہلی اننگز میں 378 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں پاکستان نے اپنی نامکمل اننگز کا آغاز 313 رنز، 5 کھلاڑی آؤٹ سے کیا، جب محمد رضوان 62 اور سلمان علی آغا 52 رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے۔محمد رضوان نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 75 رنز بنائے مگر 362 کے مجموعے پر آؤٹ ہوگئے، اسی اوور میں نعمان علی اور ساجد خان بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔ تینوں کھلاڑیوں کو سینوران متھوسامے نے آؤٹ کیا۔سلمان علی آغا نروس نائنٹیز کا شکار ہوئے اور 93 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، جب کہ شاہین شاہ...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2025ء) پاکستان پیپلزپارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ بریسٹ کینسر کی تاخیر سے تشخیص خواتین کی جانوں کے ضیاع کی بڑی وجہ ہے،جلد تشخیص والے ممالک میں 90 فیصد سے زائد خواتین صحت یاب ہو جاتی ہیں۔پیرکوپی پی پی میڈیا سیل کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بریسٹ کینسر سے متعلق آگاہی کے حوالے سے اپنے پیغام میں شیری رحمان نے کہا کہ بریسٹ کینسر پاکستانی خواتین میں سب سے عام مرض بن چکا ہے، ہر نو میں سے ایک پاکستانی خاتون کو زندگی میں بریسٹ کینسر کا خطرہ ہے، پاکستان میں روزانہ سو سے زائد خواتین بریسٹ کینسر سے جاں بحق ہو...
بھارت کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز نے اپنی دوسری اننگز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 252 رنز بنالیے۔ دہلی میں کھیلے جارہے میچ کے چوتھے روز کھانے کے وقفے تک ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے 78 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 252 رنز بنالئے۔ سائی ہوپ 92 اور روسٹن چیز 23 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ ہیں۔ ویسٹ انڈیز نے 173 رنز دو وکٹوں کے نقصان کے ساتھ چوتھے روز کے کھیل کا آغاز کیا، جے ڈی کیمپبیل 87 اور سائی ہوپ 66 رنز کے ساتھ بیٹنگ کیلئے آئے۔ 212 رنز پر ویسٹ انڈیز کی تیسری وکٹ گری جب کیمپبیل 115 رنز بناکر جڈیجا کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔ میچ میں بھارت نے ٹاس جیت...

کراچی : جماعت اسلامی صفورہ ٹاؤن کے کو آرڈینیٹر حماد اللہ بھٹو کی قیادت میں وفد ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر جاں بحق ہونے والے نوجوان عدنان مگسی کے والد اکبر مگسی سے تعزیت کے بعد دعائے مغفرت کر رہا ہے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ
سیکرٹری جنرل رابطہ عالم اسلامی ڈاکٹر عبدالکریم العیسی اہم دورہ پر پاکستان پہنچ گئے. ڈاکٹر عبدالکریم العیسی کی پاکستان آمد پر وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد ہوسف نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر معزز مہمان کا استقبال کیا۔اسلام آبادائیرپورٹ پر معززمہمان کا استقبال کرنے کیلئے سعودی سفیر نواف سعید المالکی، وفاقی سیکرٹری مذہبی امور ڈاکٹر عطا الرحمن،سنیٹر حافظ عبدالکریم، سنیٹر طلحہ محمود، چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ اشرفی، کنٹری ہیڈ رابطہ عالم اسلامی سعد مسعود الحارثی بھی موجود تھے۔ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق سیکرٹری جنرل رابطہ عالم اسلامی پاکستان کے 6 روزہ دورے میں اہم ملاقاتیں کریں گے۔
پنجاب بھر میں نوجوانوں میں وطن سے محبت اور خدمتِ خلق کا جذبہ روز بروز فروغ پارہا ہے، جس کا ثبوت سول ڈیفنس میں بطور رضاکار رجسٹریشن کرانے والوں کی بڑھتی ہوئی تعداد ہے، اب تک ایک لاکھ 42 ہزار سے زائد شہری سول ڈیفنس کے رضاکار بن چکے ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق 85 ہزار 910 مردوں اور 57 ہزار 78 خواتین نے بطور سول ڈیفنس رضاکار رجسٹریشن کروائی ہے۔ مردوں کے ساتھ ساتھ خواتین بھی بڑھ چڑھ کر اس قومی خدمت میں حصہ لے رہی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: سول ڈیفنس پنجاب میں 5 ہزار سے زائد شہری بطور رضاکار رجسٹر، فیصل آباد سب سے آگے محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے سول ڈیفنس ریزیلئنس کور کا یوٹیوب...
نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے پاک افغان سرحد پر حالیہ کشیدگی اور افغان طالبان کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ و سرحدی حملوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ اپنے بیان میں اسحاق ڈار نے کہا کہ طالبان حکومت کی جانب سے پاکستان کی سرحد پر کی جانے والی فائرنگ اور حملے سنگین اشتعال انگیزی ہیں، جن کا پاکستان نے مؤثر اور بھرپور جواب دیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی جوابی کارروائیاں طالبان کے عسکری ڈھانچے اور ان دہشت گرد عناصر کے خلاف ہیں جو افغانستان کی سرزمین سے ’’فتنۂ خوارج‘‘ اور ’’فتنۂ ہند‘‘ کے ایجنڈے پر عمل کرتے ہوئے پاکستان میں کارروائیاں کر رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ہماری دفاعی کارروائیاں کسی طور پر...
دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان کی جنوبی افریقا کے خلاف پہلی اننگز میں بیٹنگ جاری ہے اور پاکستان نے ایک وکٹ کے نقصان پر 107 رنز بنا لیے ہیں۔ قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں پاکستان کے کپتان شان مسعود نے ٹاس جیت کر پہلے بٹینگ کا فیصلہ کیا۔ پاکستان کی جانب سے عبداللہ شفیق اور امام الحق نے اننگز کا آغاز کیا لیکن عبداللہ شفیق صرف 2 رن بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ عبداللہ شفیق کے آؤٹ ہونے کے بعد شان مسعود اور امام الحق نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کا اسکور آگے بڑھایا اور کھانے کے وقفے تک امام الحق 59 جبکہ شان مسعود 44 رنز کے ساتھ وکٹ...
پاکستان نے دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں جنوبی افریقا کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں پاکستان کے کپتان شان مسعود نے ٹاس جیت کر پہلے بٹینگ کا فیصلہ کیا۔قومی ٹیم کے کپتان شان مسعود کا کہنا تھا ہوم کنڈیشن کا فائدہ اٹھانے کی بھرپور کوشش کریں گے جبکہ پروٹیز کپتان ایڈن مارکرم کا کہنا تھا ہم نے ایسی کنڈیشن میں کرکٹ کھیلی ہے، پاکستان کو جلد آؤٹ کرنے کی کوشش کریں گے۔پاکستانی ٹیم میں شان مسعود (کپتان)، بابر اعظم، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، امام الحق، عبد اللہ شفیق، شاہین آفریدی، نعمان علی، سعود شکیل، سلمان علی آغا، ساجد خان اور حسن علی شامل ہیں۔
**اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سینیٹر عرفان صدیقی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاک فوج کی ذمہ داری ہے کہ ملک کے ہر شہری اور سرزمین کا تحفظ یقینی بنائے اور اب دہشت گردی کے خلاف جامع اور مؤثر اقدام وقت کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پچھلے پینتالیس سال سے افغانستان کی صورتحال کی بھاری قیمت ادا کر رہا ہے اور اس برداشت کی حد ختم ہو چکی ہے۔ سینیٹر عرفان صدیقی نے سوال اٹھایا کہ ہم کب تک یہ برداشت کرتے رہیں گے کہ دشمن ہمارے ہاں آ کر لاشیں گرائیں، خون بہائیں اور پھر آرام سے افغانستان کی پناہ گاہوں میں چلے جائیں۔ ان کا مؤقف تھا...
ٹی ایل پی کے فلسطین احتجاج کے تیسرے روز اسلام آباد اور راولپنڈی میں راستوں کی بندش میں نرمی کردی گئی۔ پشاور روڈ، مری روڈ مری چوک پر بند راستوں کو جزوی طور پر کھولنا شروع کردیا گیا، موبائل نیٹ سروس بھی بحال کردی گئی، میٹرو بس سروس تیسرے روز بھی بند ہے۔ شہر اور کینٹ میں سبزی اور پھلوں کی قیمتوں میں قدرے اضافہ دیکھا جا رہا ہے، اتوار کی چھٹی اور گزشتہ 2 روز سے راستوں کی مکمل بندش سے شہر میں خاموشی ہے، سڑکوں پر ٹریفک میں واضح کمی ہے۔ مری روڈ پر شمس آباد اور فیض آباد ٹریفک کے لیے بند ہے، مریڑ چوک جزوی اور ڈبل روڈ بھی کھول دیا گیا۔ راولپنڈی سے اسلام آباد کے لیے راستہ ڈبل روڈ ٹریفک روٹ...
معروف اداکارہ اور میزبان فضا علی نے رئیلٹی ڈیٹنگ شو ’لازوال عشق‘ کے بولڈ فارمیٹ پر سخت تنقید کی ہے۔ پاکستان کا پہلا رئیلٹی ڈیٹنگ شو ’لازوال عشق‘ یوٹیوب پر نشر کیا جا رہا ہے جس نے اپنی بولڈ اور غیر روایتی پیشکش کی وجہ سے شدید عوامی ردعمل کو جنم دیا ہے۔ یہ شو معروف اداکارہ عائشہ عمر ہوسٹ کر رہی ہیں جبکہ شو کی ریکارڈنگ ترکیہ کے ایک ولا میں کی گئی ہے، پروگرام میں چار لڑکے اور چار لڑکیاں ایک ہی چھت کے نیچے ’اپنا ہمیشہ کا پیار‘ تلاش کرنے کے مشن میں شریک ہیں۔ عوام کے ساتھ ساتھ متعدد شوبز شخصیات نے بھی اس پروگرام کے فارمیٹ پر اعتراض اٹھایا ہے، انہی میں...
ویمنز ورلڈ کپ کے بارویں میچ میں انگلینڈ نے سری لنکا کو 89 رنز سے بآسانی شکست دے دی۔ کولمبو میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکن ٹیم انگلینڈ کے 254 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 164 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی، وقفے وقفے سے وکٹیں گرنے کے باعث لنکن ٹیم ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور 45.4 اوورز میں ہی پویلین واپس لوٹ گئی۔ سری لنکا کی جانب سے ہرشیتا سامارا وکرما 33 رنز بنا کر نمایاں رہیں، جب کہ دیگر بیٹرز بھی خاطر خواہ کارکردگی دکھانے میں بُری طرح ناکام رہیں۔ England make it three out of three and go top of the #CWC25 table after beating Sri Lanka ????#ENGvSL ????: https://t.co/Sx63MzedY0 pic.twitter.com/DLELFpKDYn...
کولمبو: آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ 2025 کے 12ویں میچ میں انگلینڈ ویمنز نے سری لنکا ویمنز کو89رنز سے شکست دے دی، جس سے انگلینڈ ٹورنامنٹ میں اپنی پوزیشن مضبوط کرتے ہوئے سیمی فائنل کی دوڑ کی طرف رواں دواں ۔ آر آر انٹرنیشنل اسٹیڈیم کولمبو میں کھیلے گئے اس دلچسپ میچ میں انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 253 رنز بنائے، جبکہ سری لنکاکی ٹیم 42.4 اوورز میں 164 رنز پر آل آؤٹ ہو گئی۔ سری لنکا کی ٹیم نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، جو ان کے لیے مہنگا ثابت ہوا۔ انگلینڈ کی اننگز کی بنیاد رکھنے میں ٹیمی بومنٹ 32 اور ہیتھر نائٹ...
دو ملکی ٹیسٹ سیریز کے پہلے میں ٹیسٹ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر جنوبی افریقہ کیخلاف بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان آئی سی سی ٹیسٹ چیمپیئن شپ کے نئے دورانیے کے پہلے ٹیسٹ میں جنوبی افریقہ کا سامنا آج 12 اکتوبر سے لاہور میںکر رہا ہے۔ جنوبی افریقہ اس دورے میں 2 ٹیسٹ میچ کھیلے گا، جبکہ دوسرا ٹیسٹ 20 اکتوبر سے راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔ لاہور ٹیسٹ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان 31 واں ٹیسٹ میچ ہوگا۔ اس سے قبل کھیلے گئے 30 میچوں میں پاکستان نے چھ جبکہ جنوبی افریقہ نے 17 میچ جیتے ہیں۔ یہ جنوبی افریقہ کا پاکستان کا چوتھا دورہ ہے۔ آخری دورہ 2021 میں ہوا تھا، جب پاکستان نے بابر...
لاہور میں پاکستان کی تاریخ کے سب سے بڑے ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کی منظوری دے دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق بابو صابو ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ سی ڈی ڈبلیو پی نے منظور کر لیا ہے۔ منصوبے کے تحت سیوریج واٹر کو صاف کر کے دریائے راوی میں ڈالا جائے گا۔ ترجمان محکمہ ہاؤسنگ نے بتایا کہ منصوبے کے لیے بابو صابو کے مقام پر 836 ایکڑ اراضی سال 1992-93 میں حاصل کی گئی تھی۔ بابو صابو ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ منصوبے کا کل تخمینہ لاگت 52 ارب روپے ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں کینٹ ڈرین، ملتان روڈ اور گلشن راوی کے سیوریج کو صاف کیا جا سکے گا جس کے لیے منصوبہ فرانس کے ڈونر ادارے...
جوڈیشل مجسٹریٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی کارکن فلک جاوید کو ریاستی اداروں اور ایک خاتون صوبائی وزیر کے خلاف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے مبینہ غلط استعمال کے 2 الگ مقدمات میں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ نجی اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر فلک کو مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا۔ مجسٹریٹ نعیم وٹو نے کیس ریکارڈ کا جائزہ لینے کے بعد فلک جاوید کو 14 دن کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔ علاوہ ازیں ایک انسدادِ دہشت گردی عدالت نے پولیس کو زمان پارک کے باہر حملوں اور توڑ پھوڑ کے...
کراچی: بدنام زمانہ بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کے نیٹ ورک کے خلاف بڑی کارروائی میں حساس معلومات لیک کرنے والے ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) نے 9 اکتوبر 2025ء کو ایک بڑی کارروائی کے دوران بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘کے نیٹ ورک کو نشانہ بنایا۔ کارروائی انٹیلیجنس معلومات کی بنیاد پر دیگر خفیہ اداروں کے اشتراک سے کی گئی، جس میں 2 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ ترجمان این سی سی آئی اے کے مطابق ملزمان پاکستان کی حساس تنصیبات سے متعلق معلومات سوشل میڈیا کے ذریعے بیرون ملک منتقل کر رہے تھے۔ کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے موبائل فون، کمپیوٹرز اور مالی لین دین کے شواہد بھی...
کراچی: نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کی کارروائی میں بھارتی خفیہ ایجنسی کے نیٹ ورک کے خلاف آپریشن میں 2 ملزمان گرفتار کرلیے گئے۔ ترجمان این سی سی آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان حساس تنصیبات کی معلومات بیرون ملک منتقل کررہے تھے۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ ملزمان سے موبائل فون اور مالی لین دین کے شواہد برآمد ہوئے جبکہ فرانزک جانچ کے دوران مزید ثبوت حاصل ہوئے ہیں۔ این سی سی آئی اے کے ترجمان نے بتایا کہ بھارتی نیٹ ورک کے مزید کارندوں کی تلاش جاری ہے، پاکستان کی ڈیجیٹل قومی سلامتی کے تحفظ کے لیے پرعزم ہیں۔
امریکی اسٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس نے اپنے صارفین کے لیے ایک نیا فیچر متعارف کراتے ہوئے ٹی وی پر ویڈیو گیمز کھیلنے کی سہولت پیش کر دی ہے۔ اس نئی سہولت کے تحت صارفین اپنے موبائل فون کو کنٹرولر کے طور پر استعمال کرتے ہوئے بڑے اسکرین پر گیمز کھیل سکیں گے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق نیٹ فلکس کے شریک چیف ایگزیکٹو گریگ پیٹرز نے بلومبرگ اسکرین ٹائم کانفرنس میں اعلان کیا کہ یہ اقدام تفریح کی دنیا میں ایک نئے باب کا آغاز ہے، اور کمپنی ایسے سوشل گیمز تیار کر رہی ہے جنہیں دوست اور اہل خانہ مل کر کھیل سکیں۔ ابتدائی مرحلے میں نیٹ فلکس نے چند مقبول گیمز پیش کی ہیں جن...

جیولری سیٹ رولز کے مطابق ادائیگی کرکے اپنے پاس رکھا، توشہ خانہ 2کیس میں بشریٰ بی بی نے بیان جمع کرادیا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے توشہ خانہ کیس ٹو میں 342 کا بیان جمع کرادیا ۔بشریٰ بی بی کی جانب سے جمع کرائے گئے بیان میں کہا گیا ہےکہ بلغاری جیولری سیٹ رولز کے مطابق ادائیگی کرکے اپنے پاس رکھا۔ بشریٰ بی بی نے بیان میں کہا کہ انعام اللہ شاہ پہلے پی ٹی آئی سیکرٹریٹ پھر وزیراعظم ہاؤس میں بھی ملازم تھا، اسے دو جگہوں سے تنخواہیں لینے پر برطرف کیا گیا تھا۔بیان میں مزید کہا گیا ہےکہ میں نے انعام اللہ شاہ کو صہیب عباسی سے کم قیمت لگانے کا کبھی نہیں کہا، فرض کریں انعام اللہ نے مجھے قیمت کم لگانے پر 3 ارب...
اسلام ٹائمز: سابق سینیٹر نے گلوبل صمود فلوٹیلا کے اراکین کی رہائی کا کریڈٹ یورپی عوام کو دیتے ہوئے کہا کہ ان لوگوں کے مظاہروں کی وجہ سے اسرائیل ہمیں رہا کرنے پر مجبور ہوا۔ انہوں نے ماحولیاتی کارکن گریٹا تھنبرگ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک بیمار بچی ہے، اسے کوئی نہ کوئی بیماری لاحق رہتی ہے، اس کے باوجود اس نے 20 دن کا سمندر کا مشکل ترین سفر کیا، اسے اسرائیل کا جھنڈا چومنے پر مجبور کیا گیا، جملے کسے گئے، گریٹا کی توہین و تذلیل کی گئی، پورے عالم اسلام کو ان کا شکریہ ادا کرنا چاہیئے۔ خصوصی رپورٹ غزہ کے لیے امداد لے جانے والے گلوبل صمود فلوٹیلا کے رُکن...
ویب ڈیسک :کیس لیس اکانومی کے فروغ کےلیے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے حکومتی حکمت عملی سے متعلق تحریری رپورٹ پارلیمان میں پیش کر دی۔ کیش لیس اکانومی کے فروغ کے لیے حکومت نے اہم اقدامات کا آغاز کر دیا۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کے مطابق حکومت نے رواں مالی سال میں ڈیجیٹل لین دین کا ہدف 115 ارب روپے رکھا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم نے کیش لیس پاکستان اسٹریٹجی کی منظوری دے دی ہے۔ کیا نئے ججز کسی اور ملک سے لاکر لگائے گئے ہیں؟ جسٹس جمال مندوخیل رپورٹ کے مطابق ڈیجیٹل معیشت کے وژن کے ساتھ 4 بڑے اہداف مقرر کیے گئے ہیں جنہیں جون 2026 تک حاصل کیا جائے گا۔ وفاقی وزیر نے...
فائل فوٹو توشہ خانہ ٹو کیس میں بشریٰ بی بی نے بلغاری جیولری سیٹ سے متعلق اپنا 342 کا بیان ریکارڈ کروا دیا۔بشریٰ بی بی نے اپنے 342 کے بیان میں کہا کہ بلغاری جیولری سیٹ رولز کے مطابق ادائیگی کر کے اپنے پاس رکھا، انعام اللّٰہ شاہ کو صہیب عباسی سے کم قیمت لگانے کا کبھی نہیں کہا، انعام اللّٰہ شاہ پہلے پی ٹی آئی سیکریٹریٹ پھر وزیرِاعظم ہاؤس میں بھی ملازم تھا، انعام اللّٰہ شاہ کو دو جگہوں سے تنخواہیں لینے پر برطرف کیا۔ بشریٰ بی بی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ فرض کریں انعام اللّٰہ نے مجھے قیمت کم لگانے پر 3 ارب 20 کروڑ کا فائدہ دیا، فرض کریں مئی 2021ء میں اگر مجھے فائدہ دیا...
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کی تقرری کے لیے سمری چیئرمین سینیٹ کو ارسال کردی۔ پی ٹی آئی نے علامہ راجا ناصر عباس کو اپوزیشن لیڈر نامزد کر دیا ہے اور سمری سینیٹر عون عباس کی جانب سے چیئرمین سینیٹ کو ارسال کردی گئی ہے۔ سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کے لیے دستاویز پر سینیٹر فلک ناز، ہمایوں مہمند، سیف اللہ ابڑو سمیت متعدد اپوزیشن سینیٹرز کے دستخط بھی موجود ہیں۔ Tagsپاکستان
چین اور شمالی کوریا دونوں کمیونسٹ پارٹی کی قیادت کے حامل سوشلسٹ ممالک ہیں، چینی صدر WhatsAppFacebookTwitter 0 10 October, 2025 سب نیوز بیجنگ : چین کے صدر شی جن پھنگ نے ورکرز پارٹی آف کوریا کے جنرل سکریٹری کم جونگ اُن کو ایک خط بھیجا، جس میں ورکرز پارٹی آف کوریا کے 80ویں یوم تاسیس کے موقع پر مبارکباد پیش کی گئی۔جمعہ کے روز شی جن پھنگ نے کہا کہ ورکرز پارٹی آف کوریا کے 80ویں یوم تاسیس کے موقع پر ، میں سی پی سی کی سنٹرل کمیٹی اور اپنی جانب سے جنرل سکریٹری اور ورکرز پارٹی آف کوریا کی سنٹرل کمیٹی، ورکرز پارٹی آف کوریا کے تمام ارکان اور کوریائی عوام کو گرمجوش مبارکباد اور نیک...
شبلی فراز کی خالی نشست پر سینیٹ الیکشن کے لیے امیدواروں کی فہرست جاری کردی گئی ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز کی خالی نشست پر سینٹ الیکشن کے لیے الیکشن کمیشن نے امیدواروں کی ابتدائی فہرست جاری کردی ہے۔ الیکشن کمیشن کی جاری کردہ فہرست کے مطابق اس واحد نشست پر 5 امیدوار میدان میں ہیں اور اس سلسلے میں پی ٹی آئی، نواز لیگ، جے یو آئی اور پیپلزپارٹی کے کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے ہیں۔ پی ٹی آئی کی جانب سے خرم ذیشان اور عرفان سلیم نے کاغذات جمع کرائے ہیں جب کہ پیپلزپارٹی کے نثار خان اور جے یو آئی کے عابد خان یوسفزئی نے کاغذات جمع کرائے...

ٹی ایل پی کو محدود رکھنے کی کوششوں کے باعث لاہور میں کشیدگی، جڑواں شہروں میں موبائل انٹرنیٹ سروس معطل
لاہور شہر میں جمعرات کو صورتحال مسلسل کشیدہ رہی کیونکہ بدھ کی رات پولیس اور تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے درمیان جھڑپوں میں کئی افراد زخمی ہو گئے تھے، جن میں تقریباً ایک درجن پولیس اہلکار بھی شامل تھے، دوسری جانب جڑواں شہروں میں موبائل انٹرنیٹ سروس معطل کردی گئی ہے۔ ڈان نیوز کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور راولپنڈی میں موبائل انٹرنیٹ سروس معطل ہے، موبائل انٹرنیٹ سروس گزشتہ رات 12 بجے سےتاحکم ثانی تک لیے معطل ہوئی۔ وزارت داخلہ نے جڑواں شہروں میں موبائل انٹرنیٹ سروس معطل کرنے کے لیے پی ٹی اے کو مراسلہ ارسال کردیا، جس کے مطابق موبائل انٹرنیٹ سروس معطل کرنے کی منظوری وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے...
پاکستان کسٹمز اور سندھ رینجرز نے انسداد اسمگلنگ مہم کے تحت کراچی میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے غیر ملکی اسمگل شدہ سگریٹس، چھالیہ، نسوار اور کتھہ برآمد کر لیا۔کسٹمز حکام کے مطابق انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی جوڑیا بازار کی دکانوں اور گوداموں پر کی گئی۔چھاپے میں غیر ملکی اسمگل شدہ 2320 ڈنڈے سگریٹس، 9720 کلو گرام چھالیہ، 140 ڈبے نسوار اور 2485 کلو کتھہ برآمد کیا گیا۔برآمد ہونے والی اسمگل شدہ اشیاء کی مالیت 1کروڑ 8لاکھ روپے سے زائد ہے۔کسٹمز حکام کا کہنا ہے کہ مقدمہ درج کرکے اسمگل شدہ اشیاء کو 7 مزدا ٹرکوں کے ذریعے کسٹمز گودام منتقل کر دیا گیا ہے۔
فلپائن میں 7.6 شدت کا زلزلہ ، سونامی کی وارننگ جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 10 October, 2025 سب نیوز فلپائن میں 7.6شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد سونامی کی وارننگ جاری کردی گئی ہے۔ غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق زلزلے سے بڑے پیمانے پر نقصان کا خدشہ ہے،انتظامیہ کی جانب سے شہریوں کو ساحلی علاقوں سے فوری طور پر نکلنے کی ہدایت کردی ہے،تاحال کسی بڑے نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ زلزلے کے بعد منڈاناؤ جزیرے پر واقع داواؤ شہر کے تمام سرکاری اور نجی اسکولوں میں کلاسز معطل کردی گئیں ہیں،دوسری طرف پاپوا نیو گنی میں بھی 6.1 شدت کا زلزلہ آیا ہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے، 7.0 شدت کا زلزلہ سیبو صوبے...
غزہ: غزہ میں تعینات اسرائیلی افواج نے بتدریج انخلا کا عمل شروع کر دیا ہے، جس کا مشاہدہ جمعرات کی صبح اس وقت ہوا جب ایک فوجی کیمپ میں موجود اہلکاروں کو اپنا سامان باندھتے ہوئے دیکھا گیا۔ اسرائیلی میڈیا کی جانب سے جاری کردہ ویڈیو میں فوجیوں کو کیمپ خالی کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے جنگ بندی اور یرغمالیوں کے تبادلے سے متعلق مجوزہ معاہدے کا اعلان کیا گیا، جس کے چند گھنٹوں بعد ہی اسرائیلی فوج نے غزہ کے کچھ علاقوں سے واپسی کا آغاز کر دیا۔ ابتدائی مرحلے میں اسرائیلی افواج کی لاجسٹک یونٹس کو غزہ شہر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شکاگو کے ڈیموکریٹ رہنماؤں کو جیل بھیجنے کی دھمکی دے دی ۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق صدر ٹرمپ نے شکاگو کے میئر اور الینوائے کے گورنرکی گرفتاری کی دھمکی دی۔ دونوں رہنما امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی امیگریشن پالیسی اور فوجی تعیناتی کے سخت مخالف ہیں۔ٹرمپ کا کہنا ہے کہ شکاگو کے میئر نے آئی سی ای افسران کی حفاظت نہیں کی، انہیں جیل بھیجا جائے، صدر نے الینوائے کے گورنر کو بھی ہدف تنقید بنایا۔ یاد رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے شکاگو اور پورٹ لینڈ میں نیشنل گارڈ کی تعیناتی کا حکم دیا تھا۔ انٹرنیشنل ڈیسک گلزار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ڈیموکریٹ رہنماو¿ں کو جیل بھیجنے کی دھمکی دے دی۔ عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شکاگو کے ڈیموکریٹ رہنمائوں کو جیل بھیجنے کی دھمکی دے دی۔ رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ نے شکاگو کے میئر اور الینوائے کے گورنرکی گرفتاری کی دھمکی دی۔ یاد رہے کہ دونوں رہنما امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی امیگریشن پالیسی اور فوجی تعیناتی کے سخت مخالف ہیں۔ مذکورہ حوالے سے امریکی صدر کا کہنا ہے کہ شکاگو کے میئر نے آئی سی ای افسران کی حفاظت نہیں کی، انہیں جیل بھیجا جائے۔ واضح رہے کہ ٹرمپ نے الینوائے کے گورنر کو بھی ہدف تنقید بنایا۔ یہ بات بھی علم میں رہے...
لاہور ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 09 اکتوبر 2025ء ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے بھر میں فصلوں کی باقیات جلانے اور فضائی آلودگی پھیلانے کے بڑھتے ہوئے واقعات پر سخت نوٹس لیتے ہوئے فوری کارروائی کی ہدایت جاری کردی ہے۔ وزیراعلیٰ نے واضح کیا کہ ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی، اور ذمہ داران کو کسی صورت معافی نہیں دی جائے گی۔ وزیراعلیٰ کی ہدایت پر پنجاب بھر میں ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی پر گرفتاریوں اور بھاری جرمانے عائد کرنے کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔ فصلوں کی باقیات جلانے، فضاء میں دھواں پھیلانے اور سموگ میں اضافے کا باعث بننے والے...
وفاقی کابینہ نے پاک سعودی اسٹریٹجک معاہدے کی توثیق کردی ہے۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جاری جنگ میں شہدا کے خون نے ایک لکیر کھینچ دی ہے، اب یہ جنگ پاکستان کے لیے ہے اور کوئی پاکستان کو مٹا نہیں سکتا۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدہ باہمی بھائی چارے پر مبنی ہے، وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ وفاقی و صوبائی حکومتیں، پارلیمنٹ، سول سرونٹس اور پاک افواج دن رات ملک کے دفاع میں مصروف ہیں، لیکن اگر دہشتگردی کو جڑ سے ختم نہ کیا گیا تو یہ تمام کوششیں ضائع ہو جائیں گی۔ افواج پاکستان ، پاکستان کے ادارے پارلیمنٹ اور...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کے زیرصدارت اجلاس میں وفاقی کابینہ نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ہونے والے باہمی اسٹریٹجک دفاعی معاہدے اور اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کردی۔وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس میں وفاقی کابینہ نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ہونے والے باہمی اسٹریٹجک دفاعی معاہدے کی توثیق کر دی۔اس موقع پر کابینہ اراکین نے پاکستان اور سعودی عرب کی قیادت کو خراج تحسین پیش کیا۔وفاقی کابینہ نے وزارت قومی غذائی تحفظ و تحقیق کی سفارش پر محکمہ پلانٹ پروٹیکشن کے 15 ناقابل پرواز ہوائی جہازوں (8 سیسنا اور 7 فلیچر) کو تعلیمی، یادگاری یا نمائش کے مقاصد کے لیے مختلف اداروں کو عطیہ کرنے...
وزیراعظم شہباز شریف کے زیرصدارت اجلاس میں وفاقی کابینہ نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ہونے والے باہمی اسٹریٹجک دفاعی معاہدے اور اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کردی۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج وزیراعظم ہاؤس ، اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کو اپنے سعودی عرب، قطر، اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اور ملائیشیا کے سرکاری دوروں کے حوالے سے تفصیلی آگاہ کیا۔ دوران اجلاس وفاقی کابینہ نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ہونے والے باہمی اسٹریٹجک دفاعی معاہدے کی توثیق کر دی۔اس موقع پر کابینہ اراکین نے پاکستان اور سعودی عرب کی قیادت کو خراج تحسین پیش کیا۔ وفاقی کابینہ نے وزارت قومی غذائی تحفظ...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق سینیٹر مشتاق احمد خان نے جماعت اسلامی سے استعفیٰ دینے کی تصدیق کردی۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے سابق سینیٹر نے اپنے استعفیٰ کی تصدیق کی اور کہا کہ انہوں نے گلوبل صمود فلوٹیلا پر سفر کے دوران 19 ستمبر کو اپنا استعفیٰ بھیجا لیکن انہیں اب تک اس پر کوئی جواب نہیں ملا۔ جس رات انہوں نے استعفیٰ دیا اس رات وہ اسی طرح روئے جس طرح اپنی والدہ کی وفات پر روئے تھے۔ مشتاق احمد خان نے استعفے کی وجوہات بتاتے ہوئے کہا تنظیم کی اپنی حدود ہوتی ہیں اور بعض اوقات آپ آزادانہ کام کرتے ہیں۔ وہ چاہتے ہیں کہ آزادانہ طور...
ڈاکٹر راحیل قمر کو سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے شعبے میں پاکستان کی نامور جامعہ کامسیٹس یونیورسٹی (کمیشن آن سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فار سسٹینیبل ڈیولپمنٹ ان سائوتھ ) کی سربراہی ایک بار پھر ملنے کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: کامسیٹس یونیورسٹی میں من پسند افراد کو نوازنے کے لیے قواعد و ضوابط کی سنگین خلاف ورزیاں وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی خالد حسین مگسی کی سربراہی میں یونیورسٹی کے سینٹ کی منظوری کے بعد ریکٹر کامسیٹس کی تعیناتی کے لیے سمری ایوان صدر منظوری کے لیے بھیجوائی گئی ہے، اعلی تعلیم کے مختلف اداروں کی سربراہی کرنے والے تین نامور ماہرین کے نام سمری میں موجود ہیں جن میں ڈاکٹر راحیل قمر پہلے ،ڈاکٹر محمد طفیل دوسرے اور ڈاکٹر...
پنجاب میں انفورسمنٹ افسران کو پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کے اختیارات دینے کی منظوری دے دی گئی ہے۔ محکمہ داخلہ پنجاب میں کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کا 37 واں اجلاس صوبائی وزیر صحت و چیئرمین کمیٹی خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں صوبائی وزرا سید عاشق حسین کرمانی، بلال اکبر خان، سیکریٹری داخلہ ڈاکٹر احمد جاوید قاضی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے نمائندگان نے شرکت کی۔ یہ بھی پڑھیں: گندم کی قیمت مقرر کرنے کا معاملہ: پنجاب کابینہ گندم کی ڈی ریگولرائزیشن پر فیصلہ کرے گی، محکمہ پرائس کنٹرول اجلاس میں پیرا کے 259 انفورسمنٹ افسران کو پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے اختیارات دینے کی منظوری دی گئی،جبکہ میانوالی بارڈر چیک پوسٹس پر رینجرز کی...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کی تقرری کے لیے سمری چیئرمین سینیٹ کو ارسال کردی۔ پی ٹی آئی نے علامہ راجا ناصر عباس کو اپوزیشن لیڈر نامزد کر دیا ہے اور سمری سینیٹر عون عباس کی جانب سے چیئرمین سینیٹ کو ارسال کردی گئی ہے۔ سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کے لیے دستاویز پر سینیٹر فلک ناز، ہمایوں مہمند، سیف اللہ ابڑو سمیت متعدد اپوزیشن سینیٹرز کے دستخط بھی موجود ہیں۔
سینیٹ کا اجلاس ایک بار پھر شور شرابے اور اپوزیشن کے احتجاج کی نذر ہوگیا۔ پی ٹی آئی ارکان نے قائم مقام چیئرمین کے طرزِ عمل پر سخت احتجاج کیا۔ ایوان میں ہنگامہ آرائی کے باعث کارروائی وقفۂ سوالات تک محدود رہی، جس کے بعد اجلاس جمعہ کی صبح گیارہ بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔ قائم مقام چیئرمین سینیٹ سیدال خان کی زیر صدارت اجلاس کے آغاز پر ہی ایوان میں شور شرابہ شروع ہوگیا۔ پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے سینیٹر ہمایوں مہمند نے الزام عائد کیا کہ گزشتہ اجلاس میں قائم مقام چیئرمین نے ایک رکن سے ’ شٹ اپ’ کہہ کر اراکین کی توہین کی، جو جانبداری کا مظہر ہے۔ ان کے...
علامتی تصویر۔ رینجرز نے کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں کارروائیوں کے دوران اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان رینجرز کے مطابق کارروائی کے دوران ملزم کے دو ساتھی فرار ہوگئے۔ ملزمان سیکیورٹی کمپنی کے گارڈ سے موٹرسائیکل چھین کر فرار ہو رہے تھے۔ ترجمان رینجرز کے مطابق ملزم کے فرار ساتھیوں کی شناخت عمران اور عدنان کے نام سے ہوئی۔ گرفتار ملزم نوڈیرو لاڑکانہ کا رہائشی ہے۔
راولپنڈی: اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے بڑی انٹیلیجنس کارروائی کے دوران بین الاقوامی منشیات اسمگلنگ کے نیٹ ورک کو بے نقاب کر دیا ہے، جو نوجوان جوڑوں کو جھوٹے وعدوں کے ذریعے منشیات اسمگلنگ میں استعمال کر رہا تھا۔ ترجمان کے مطابق یہ نیٹ ورک پاکستان سے متحدہ عرب امارات کے لیے ہیروئن کی ترسیل کی کوشش میں مصروف تھا، تاہم خفیہ اطلاعات پر کی گئی کارروائی سے منصوبہ ناکام بنا دیا گیا۔ فورس نے کارروائی کے دوران نیٹ ورک کے سرغنہ ندیم خان سمیت 11 افراد کو گرفتار کر لیا، جن میں 4 خواتین اور ایک فارماسسٹ بھی شامل ہیں۔ تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ یہ گروہ کم تعلیم یافتہ اور معاشی طور پر کمزور نوجوان...

فلسطینیوں کی آواز بننے والے سا بق سینیٹر مشتاق احمد کی اسرائیلی حراست سے رہائی،پاکستان میں شاندار استقبال
اسرائیلی حراست سے رہائی پانے والے سابق سینیٹر مشتاق احمد پاکستان پہنچ گئے.اسرائیلی حراست سے رہائی پانے والے جماعت اسلامی کے سابق سینیٹر مشتاق احمد پاکستان پہنچ گئے.اسلام آباد ایئرپورٹ پر فلسطینی پرچموں کے ساتھ ان کا والہانہ استقبال کیا گیا۔جماعت اسلامی کے سابق سینیٹر مشتاق اسرائیلی قید سے رہائی پانے کے بعد جمعرات کو نجی ایئرلائن کی پرواز کے ذریعے بحرین سے اسلام آباد پہنچے۔اسلام آباد ایئرپورٹ پر سابق سینیٹر مشتاق احمد کا شاندار استقبال کیا گیا. اس موقع پر ایئرپورٹ پر فلسطینی پرچموں کی بہار آگئی۔ واضح رہے کہ سابق سینیٹر مشتاق احمد نے 45 جہازوں پر مشتمل ’گلوبل صمود فلوٹیلا‘ میں پاکستانی وفد کی قیادت کی تھی. جس نے گزشتہ ماہ اسپین سے غزہ کے لیے امدادی...
بارباڈوس میں 68 ویں کامن ویلتھ پارلیمنٹری کانفرنس (سی پی سی) میں اس سال پاکستان کی نمائندگی ایک تاریخی اور منفرد پہلو کی حامل رہی جہاں ملک کے 3 مختلف قانون ساز ایوانوں کی نمائندگی ایک ہی خاندان یعنی گیلانی فیملی نے کی۔ یہ بھی پڑھیں: پنجاب حکومت کا غیر متوقع فیصلہ، گیلانی برادران کو فراہم کردہ 9 سالہ سیکیورٹی واپس لے لی چیئرمین سینیٹ پاکستان سید یوسف رضا گیلانی نے سینیٹ (ایوان بالا)، ان کے صاحبزادے اور رکن قومی اسمبلی سید عبدالقادر گیلانی نے قومی اسمبلی (ایوانِ زیریں) جبکہ دوسرے صاحبزادے اور رکن پنجاب اسمبلی سید علی حیدر گیلانی نے صوبائی اسمبلی پنجاب کی نمائندگی کی۔ مزید پڑھیے: ملکی و غیر ملکی سرمایہ کار پاکستان پر اعتماد کر رہے ہیں، قائم...
شبلی فراز کی خالی سینیٹ نشست پر انتخاب، رہنما پی ٹی آئی عرفان سلیم نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے WhatsAppFacebookTwitter 0 9 October, 2025 سب نیوز پشاور(آئی پی ایس )پی ٹی آئی کے رہنما شبلی فراز کی نااہلی سے خالی سینیٹ کی نشست پر الیکشن کے لیے پی ٹی آئی کے عرفان سلیم نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے۔کاغذات نامزدگی جمع کراتے وقت پی ٹی آئی ورکرز کی بڑی تعداد ہمراہ تھی، سینیٹ کی خالی نشست پر الیکشن 30 اکتوبر کو ہوگا۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں انتقال اقتدار پرامن طریقے سے ہورہا ہے، نئے وزیراعلی کی نامزدگی بانی چیرمین کا فیصلہ ہے، علی امین گنڈاپور نے بانی چیرمین...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے 26 نومبر احتجاج کے دوران سینیٹر اعظم خان سواتی کے خلاف درج مقدمے میں ان کی عبوری ضمانت میں 13 نومبر تک توسیع کر دی۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کیس کی سماعت کی، پی ٹی آئی وکلاء سردار مصروف خان، زاہد بشیر ڈار اور مرتضی طوری عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے کہا کہ ایک ہی کیس کی ضمانتوں کا معاملہ 2 عدالتوں میں ہے، 13 نومبر کو ضمانتوں کی درخواست پر فیصلہ کریں گے، بعدازاں عدالت نے کیس کی سماعت 13 نومبر تک ملتوی کر دی۔ لاہور میں 7 سالہ معصوم بچی...
پی ٹی آئی کے رہنما شبلی فراز کی نااہلی سے خالی سینیٹ کی نشست پر الیکشن کے لیے پی ٹی آئی کے عرفان سلیم نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے۔ کاغذات نامزدگی جمع کراتے وقت پی ٹی آئی ورکرز کی بڑی تعداد ہمراہ تھی، سینٹ کی خالی نشست پر الیکشن 30 اکتوبر کو ہوگا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں انتقال اقتدار پرامن طریقے سے ہورہا ہے، نئے وزیراعلی کی نامزدگی بانی چیرمین کا فیصلہ ہے، علی امین گنڈاپور نے بانی چیرمین کے فیصلے کے مطابق استعفی دیا۔ عرفان سلیم نے کہا کہ اگر انتقال اقتدار کو بدلنے کی کوشش کی گئی تو عوام سڑکوں پر نکلے گی، عوام کے فیصلے کو روندنے...
اسٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلیکس (Netflix) نے اپنے صارفین کے لیے ایک بڑا قدم اٹھاتے ہوئے پہلی مرتبہ ٹی وی پر ویڈیو گیمز کھیلنے کی سہولت متعارف کرا دی ہے۔ اب صارفین موبائل فون کو کنٹرولر کے طور پر استعمال کرتے ہوئے بڑے اسکرین پر گیمز کھیل سکیں گے۔ نیٹ فلیکس کے شریک چیف ایگزیکٹو آفیسر گریگ پیٹرز نے بلومبرگ اسکرین ٹائم کانفرنس میں اعلان کیا کہ کمپنی اپنی گیمز کو ٹی وی اسکرینز پر لانے کے ذریعے تفریح کی دنیا میں ایک نئے باب کا آغاز کر رہی ہے۔ ان کے مطابق، ’ہم ایسے سوشل گیمز تیار کر رہے ہیں جنہیں خاندان اور دوست مل کر کھیل سکیں۔‘ پہلے مرحلے میں نیٹ فلیکس نے چند مشہور گیمز...
انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے 26 نومبر احتجاج کے دوران سینیٹر اعظم خان سواتی کے خلاف درج مقدمے میں ان کی عبوری ضمانت میں 13 نومبر تک توسیع کردی۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کیس کی سماعت کی، سینیٹر اعظم سواتی کے خلاف تھانہ مارگلہ میں مقدمہ درج ہے۔ عدالت نے کہا کہ ایک ہی کیس کی ضمانتوں کا معاملہ 2 عدالتوں میں ہے، 13 نومبر کو ضمانتوں کی درخواست پر فیصلہ کریں گے۔ پی ٹی آئی وکلاء سردار مصروف خان، زاہد بشیر ڈار اور مرتضی طوری عدالت میں پیش ہوئے، عدالت نے کیس کی سماعت 13 نومبر تک ملتوی کر دی۔
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اکتوبر2025ء) تین روزہ عالمی نمائش ہاتھ سے بنے قالینوں کی صنعت اور معیشت کیلئے بے پناہ کامیابیاں سمیٹنے کے بعد اختتام پذیر ہو گئی ،غیر ملکی خریداروں کی جانب سے کئے گئے معاہدوں کی وجہ سے رواں مالی سال میں ہاتھ سے بنے قالینوں کی برآمدات میں بڑے پیمانے پر اضافے کا تخمینہ ہے ۔ پی سی ایم ای اے کے چیئرمین میاں عتیق الرحمان اور چیئرمین ایگزیبیشن ریاض احمد نے بتایا کہ تین روزہ عالمی نمائش نے ہماری توقعات سے بڑھ کر کامیابی حاصل کی ہے ، غیر ملکی خریداروں نے اعلیمعیار اور دیدہ زیب ڈیزائنوں کی وجہ سے پاکستانی مصنوعات کو بے حد پذیرائی دی ہے اور عمومی جائزے...
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیریس نے غزہ جنگ بندی معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہوئے فریقین سے اپیل کی ہے کہ وہ معاہدے کی تمام شرائط کی مکمل پاسداری کریں تاکہ خطے میں پائیدار امن قائم کیا جا سکے۔ سیکریٹری جنرل نے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ مستقل جنگ بندی کو یقینی بنایا جائے اور لڑائی ہمیشہ کے لیے بند کر دی جائے۔ انتونیو گوتیریس کے مطابق غزہ میں انسانی امداد اور ضروری تجارتی سامان کے بلا تعطل داخلے کو یقینی بنانا نہایت ضروری ہے تاکہ متاثرہ افراد کی بحالی ممکن ہو سکے۔ انتونیو گوتیریس نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ اس معاہدے کے مکمل نفاذ میں بھرپور تعاون کرے گا اور انسانی امداد کی ترسیل...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251009-08-2 کراچی (اسٹاف رپورٹر) سیکریٹری اطلاعات سندھ ندیم الرحمان میمن کی زیر صدارت ڈائریکٹوریٹ آف ایڈورٹائزمنٹ کا اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا، جس میں سرکاری اشتہارات کی ادائیگیوں کے نظام کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اخبارات، ٹی وی چینلز اور ڈیجیٹل میڈیا کو بروقت اور شفاف ادائیگی یقینی بنائی جائے تاکہ کسی قسم کی بے ضابطگی یا تاخیر نہ ہو۔ اجلاس میں ڈی جی اطلاعات معیزالدین پیرزادہ، ڈائریکٹر اشتہارات محمد یوسف کابورو اور دیگر افسران شریک تھے۔ سیف اللہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز
پراسکیوشن کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ یہ بات درست ہے راہنما پی ٹی آئی 9 مئی کے واقعات میں موقع پر موجود نہیں تھے اور نہ ہی ایف آئی آر میں نامزد ہیں لیکن سوشل میڈیا پر اعجاز چودھری کی جانب سے کارکنوں کو اکسایا گیا اور ان کے گھر سے 10 پٹرول بم برآمد ہوئے لہٰذا عدالت تینوں مقدمات میں درخواست ضمانتیں خارج کرے۔ اسلام ٹائم۔ لاہور ہائیکورٹ نے راہنما پی ٹی آئی و سابق سینیٹر اعجاز چودھری کی 9 مئی کے 3 مقدمات میں درخواست ضمانتوں پر دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سید شہباز علی رضوی کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے سابق سینیٹر اعجاز چودھری کی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (رپورٹ:منیر عقیل انصاری) ملک بھر ی طرح کراچی میں بھی ای سگریٹ اور ویپ کا بڑھتےرجحان پر قابو پانے کےلئے اہم قانون سازی کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔تفصیلات کے مطابق نئی ہونے والی قانون سازی کے تحت 18 سال سے کم عمر بچوں کو ان مصنوعات کی فروخت کو سختی سے روکا جائے گا۔ 18 سال سے کم عمر بچوں کو ای سگریٹ، ویپ یا ای شیشہ فروخت کرنا قانونی جرم ہوگا۔الیکٹرانک نکوٹین مصنوعات کا پیکٹ محفوظ، غیر چھیڑ چھاڑ شدہ ہوگا، اور اس پر واضح طور پر درج ہوگا کہ یہ 18 سال سے کم عمر کے لیے نہیں ہے اور اس میں شامل اجزاءنشہ آور ہیں۔قانون کے مطابق کوئی بھی فرد پاکستان اسٹینڈرڈ اینڈ کوالٹی کنٹرول...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 08 اکتوبر 2025ء) روسی دارالحکومت میں منگل کے روز منعقدہ ساتویں ماسکو فارمیٹ اجلاس کے اختتام پر جاری مشترکہ اعلامیے میں افغانستان میں اسٹریٹیجک اہمیت کے حامل بگرام ایئر بیس کا کنٹرول حاصل کرنے کی کسی بھی طرح کی کوششوں کی مخالفت کی گئی ہے۔ اجلاس میں افغانستان، بھارت، ایران، قازقستان، چین، کرغزستان، پاکستان، روس، تاجکستان اور ازبکستان کے خصوصی نمائندوں اور اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں افغانستان کے وفد نے پہلی بار بطور رکن شرکت کی، جس کی قیادت وزیر خارجہ امیر خان متقی نے کی۔ ماسکو فارمیٹ مشاورت برائے افغانستان کے بعد جاری مشترکہ اعلامیے میں امریکہ کا نام لیے بغیر افغانستان یا اس کے پڑوسی ممالک میں کسی...
بیرسٹر گوہر — فائل فوٹو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ مجھے سینیٹ ضمنی الیکشن میں خرم ذیشان سے متعلق بانی پی ٹی آئی کی ہدایات مل چکی ہیں۔پشاور میں جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ سینیٹ ضمنی الیکشن کے لیے وہی امیدوار ہوگا جس کی منظوری بانی پی ٹی آئی نے دی۔انہوں نے کہا کہ انتخابات میں کوورنگ امیدوار بھی کاغذات جمع کرائیں گے۔ کوورنگ امیدواروں سے متعلق بانی پی ٹی آئی کی ہدایات لینا باقی ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ تمام معاملات طے ہونے کے بعد امیدواروں کو سینیٹ ضمنی الیکشن کے لیے ٹکٹ دیں گے۔ پی ٹی آئی کے پی...
پاکستان آٹو موٹیو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن نے ملک میں بجلی سے چلنے والی 90 فیصد الیکٹرک بائیکس میں غیر معیاری اور متروک ٹیکنالوجی کی حامل بیٹریاں نصب ہونے کا انکشاف کر دیا ہے۔ پاکستان آٹو موٹیو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن نے حکومت پر زور دیا ہے کہ الیکٹرک گاڑیوں کو فروغ دینے کے لیے سبسڈی کا خطیر سرمایہ غیر محفوظ اور متروک ٹیکنالوجی پر خرچ نہ کیا جائے بصورت دیگر صارفین کا اعتماد کم ہونے سے ملک میں ماحولیاتی تحفظ کا قومی عزم پایہ تکمیل تک پہنچانے میں دشواری کا سامنا ہوگا۔ اپنے ایک بیان میں پاکستان آٹو موٹیو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے ڈائریکٹر جنرل عبدالوحید خان نے کہا کہ حکومت کی جانب سے الیکٹرک گاڑیوں پر دی جانے والی سبسڈی...
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے-18 ہری پور میں ضمنی انتخاب کے لیے شیڈول جاری کر دیا ہے۔ یہ نشست عمر ایوب خان کی نااہلی کے باعث خالی ہوئی تھی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق حلقے میں پولنگ 11 نومبر 2025 کو ہوگی، جب کہ انتخابی عمل کے مختلف مراحل کے لیے تاریخیں بھی مقرر کر دی گئی ہیں۔ انتخابی شیڈول کی تفصیلات پبلک نوٹس کا اجرا 10 اکتوبر 2025 کو ہوگا۔ کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے کی آخری تاریخ 13 اکتوبر ہے جبکہ نامزد امیدواروں کی فہرست 14 اکتوبر کو شائع کی جائے گی۔ کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال 17 اکتوبر کو ہوگی اور اپیل دائر کرنے کی آخری تاریخ 21 اکتوبر ہے۔ اپیلوں پر فیصلے 25...
پیپلز پارٹی (پی پی پی) اور مسلم لیگ (ن) کے درمیان جاری تناؤ آج اس وقت شدت اختیار کر گیا، جب سینیٹر شیری رحمٰن نے اتحادی جماعت کو خبردار کیا کہ اگر پیپلز پارٹی کی ’ واضح حمایت‘ حاصل نہ ہوئی تو سینیٹ میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ کئی دنوں سے پی پی پی اور (ن) لیگ کی پنجاب قیادت کے درمیان سیلاب متاثرین کے معاوضے اور چولستان نہر منصوبے کے تناظر میں پانی کے حقوق جیسے مسائل پر زبانی جنگ جاری ہے، سندھ میں حکومت رکھنے والی پیپلزپارٹی، پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز کے بیانات پر خاص طور پر برہم ہے، جن کی جماعت وفاق میں بھی حکمران ہے۔نجی ٹی...
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) سپریم کورٹ میں جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں پانچ رکنی آئینی بنچ سپر ٹیکس سے متعلق درخواستوں پر سماعت آج پھر کرے گا۔ ٹیکس دہندہ کمپنیوں کے وکیل فروغ نسیم نے مؤقف اپنایا کہ کمپنیوں کو ٹیکس ریٹرن فائل کرنے سے استثنیٰ حاصل ہے جبکہ ایف بی آر کے وکلاء کا کہنا تھا کہ ٹیکس ریٹرن فائل کرنا ضروری ہے۔ جسٹس جمال خان مندوخیل نے ریمارکس دئیے کہ آپ کا کیس ٹیکس ریٹرن سے متعلق ہے۔ فروغ نسیم نے کہا کہ اگر سپریم کورٹ نے ان کی دلیل تسلیم نہ کی تو ان کے مؤکلین کے حقوق متاثر ہوں گے۔ 2001ء کے آرڈیننس میں کوئی ابہام نہیں، اس کا ماضی سے جائزہ نہیں لیا...
اسلام آباد(این این آئی)الیکشن کمیشن نے سینیٹ کی خالی ایک جنرل نشست کے لیے شیڈول جاری کر دیا ہے۔الیکشن کمیشن کے مطابق امیدوار 8 اور 9 اکتوبر کو کاغذات نامزدگی جمع کراسکیں گے، کاغذات کی جانچ پڑتال 14 اکتوبر کو ہو گی جبکہ 15 اکتوبر تک کاغذات کی منظوری یا مسترد کیے جانے کے خلاف اپیلیں دائر کی جاسکیں گی۔ الیکشن ٹریبونل17 اکتوبر کو اپیلوں پر فیصلہ دے گا، 18 اکتوبر کو غیرحتمی فہرست جاری کی جائے گی۔الیکشن کمیشن کی جانب کہا گیا ہے کہ امیدوار 20 اکتوبر تک کاغذات واپس لے سکیں گے، سینیٹ کی ضمنی الیکشن کے لیے پولنگ 30 اکتوبر کو ہو گی۔الیکشن کمیشن کے مطابق ضمنی الیکشن شبلی فراز کی نااہلی پر خالی نشست پر ہو...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251008-2-15 حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)نیشنل لیبر فیڈریشن سندھ کے صدر شکیل احمد شیخ ،مرکزی نائب صدر تشکیل احمد صدیقی ، سنیئر نائب صدر عبد الفتاح ملک ، جنرل سیکریٹری محمد عمر شر، سنیئر جوائنٹ سیکریٹری طاہر محمود بھٹی ،حیدرآباد زون کے صدر عبد القیوم بھٹی، سنیئر نائب صدر مبین راجپوت، جنرل سیکریٹری اعجاز حسین ، انفارمیشن سیکریٹری محمد احسن شیخ اور دیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ نوری آباد اور کوٹری میں لیبر قوانین کی شدید خلاف ورزیاں ہو رہی ہیں اور محکمہ محنت کے افسران خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں جس کی تفصیل یہ ہے کہ نیشنل اسپینگ فیکٹری سائٹ کوٹری میں سینکڑوں محنت کش اپنا روزگار حاصل کرتے ہیں اور ملک کی ترقی میں اہم کردار...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251008-08-20 اسلام آباد (آن لائن) پیپلزپارٹی کے سینیٹرز نے پنجاب حکومت اور مسلم لیگ ن کی قیادت پر سخت تنقید کرتے ہوے کہا ہے کہ پنجاب سب کا ہے کسی کی جاگیر نہیں ، وفاقی حکومت صدر زر داری کی وجہ سے قائم ہے ۔ پیپلز پارٹی ن لیگ کی اتحادی ہے غلام نہیں ، لگتا ہے انھیں شہباز شریف کا کرسی پر بیٹھنا پسند نہیں ، گزارش ہے کہ گھر کی لڑائی کو ہمارے گلے نہ ڈالیں ۔ سینیٹر پلوشہ خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوے کہا کہ مسلم لیگ ن کی اندرونی لڑائی کو پیپلزپارٹی پر نہ ڈالا جائے، ہم صوبائیت کے بیانیے کو مسترد کرتے ہیں، ملک اس وقت سیلاب اور قدرتی آفات سے دوچار...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (صباح نیوز) الیکشن کمیشن نے سینیٹ کی خالی ایک جنرل نشست کے لیے شیڈول جاری کر دیا ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق امیدوار آج اور کل کاغذات نامزدگی جمع کراسکیں گے۔ کاغذات کی جانچ پڑتال14 اکتوبر کو ہو گی جبکہ 15 اکتوبر تک کاغذات کی منظوری یا مسترد کیے جانے کے خلاف اپیلیں دائر کی جاسکیں گی۔ خبر ایجنسی سیف اللہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) خداداد کالونی کی پوری یوسی گندگی کے ڈھیر میں تبدیل ہوگئی ہے،سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ لاکھوں روپے وصول کرنے کے باوجود صفائی کرنے میں ناکام ہے،شہری اپنی مدد آپ کے تحت پرائیویٹ کنڈی مینوں سے صفائی کرانے پر مجبور ہیں،یوسی میں صفائی نہ ہونے کے حوالے سے ٹائون میونسپل کارپوریشن جناح خداداد کالونی وارڈ 2 یونین کمیٹی11 کے کونسلر محمّد طلحہ زولفقار نے کہا ہے کہ یو سی 11 وارڈ 2 خداداد کالونی میں سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کی ناقص کارکردگی سوالیہ نشان بن گئی ہے۔ نہ ہی ڈور ٹو ڈور کچرا وصول کیا جاتا ہے اور نہ ہی سندھ سالڈ کا عملہ گلیوں کی صفائی کے لئے معمور کیا گیا ہے خداداد...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">الحمدللہ، سینیٹر مشتاق احمد خان بخیریت اردن پہنچ گئے ہیں۔ گلوبل صمود فلوٹیلا اگرچہ شہرِ عزیمت (غزہ) تک پہنچنے کے اپنے ہدف کو مکمل طور پر حاصل نہ کر سکا، مگر جو کچھ اس نے حاصل کیا وہ کسی کرشمے سے کم نہیں۔ یہ قافلہ صرف امداد کا نہیں بلکہ ضمیر، جرأت اور انسانیت کا قافلہ تھا۔ یہ اس امت کی نمائندگی تھی جو مظلوموں کی آہوں سے گونجتی زمین پر پھر سے اپنے ایمان کو زندہ دیکھنا چاہتی ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے 22 نکاتی معاہدے کے بعد جب دجالی حکمران نیتن یاہو نے تکبر سے کہا تھا کہ: ’’لو! ہم نے دنیا کی ٹیبل پلٹ دی، اسرائیل اب تنہا نہیں، بلکہ ہم نے حماس کو...
سربراہ پاکستان سنی تحریک نے کہا کہ فلسطینی رہنماؤں کی حمایت کے بغیر کوئی بھی معاہدہ قابل قبول نہیں، اقوام متحدہ اور عالمی عدالت معاہدہ کی بجائے انصاف کا پرچم بلند کرے ،اسرائیل کے خلاف جنگی جرائم کی کاروائی کو یقینی بنایا جائے، اسرائیل کے خلاف عالمی قوانین کے تحت کاروائی عمل میں نہیں لائی گئی تو پائیدار امن صرف خواب ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ صہیونی فوج کی وحشیانہ کاروائیوں سے غزہ میں 67 ہزار سے زائد شہید اور ایک لاکھ 70 ہزار زخمی ہوچکے ہیں، غزہ کو ملیا میٹ کردیا گیا، انسانیت پر اتنے مظالم ہوئے کہ ہٹلر کی روح بھی کانپ گئی، فلسطین و غزہ کے شہدا...
ای سگریٹ، ویپ اور ای شیشے کی 18 سال سے کم عمر بچوں کو فروخت روکنے کابل سینیٹ میں جمع کرادیا گیا۔سینیٹ سیکریٹریٹ میں جمع کرائے گئے بل میں کہا گیا کہ نکوٹین لینے کی بیٹری سے چلنے والے ہر آلے کی 18 سال سے کم عمر بچوں کو فروخت پر پابندی لگائی جائے۔ سینیٹر سرمد علی کے بل کے مطابق عوامی مقامات پر ای سگریٹ، ای شیشہ یا ویپ کا استعمال ممنوع قرار دیا جائے، اشتہار، فروغ اور اسپانسرشپ پر پابندی لگائی جائے۔ بل میں کہا گیا کہ پہلی بار خلاف ورزی پر 50 ہزار روپے اور دوسری بار خلاف ورزی پر 1 لاکھ روپے جرمانہ کیا جائے۔بل کے مطابق تعلیمی ادارے کی 50 میٹر حدود میں فروخت پر...
پیپلز پارٹی کے سینیٹر وقار مہدی نے کہا ہے کہ چچا کے خلاف بھتیجی سازش کر رہی ہے، یہ آپ کے گھر کی لڑائی ہے، پیپلز پارٹی کو نہ گھسیٹیں۔ ایک بیان میں سینیٹر وقار مہدی نے کہا کہ وسطی پنجاب ہو یا جنوبی پنجاب بستیاں ڈوبی ہوئی ہیں، کچے کے علاقے کے سوا سندھ میں کہیں پانی نہیں ہے۔ سینیٹر وقار مہدی نے کہا کہ پنجاب حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے، ہم نے کبھی صوبائیت اور تقسیم کا نعرہ نہیں لگایا، پیپلز پارٹی گالی گلوچ پر یقین نہیں رکھتی۔ انہوںنے کہا کہ ہم نے لسانیت کے خلاف جدوجہد کی، پیپلز پارٹی نے ملک اور عوام کےلیے کام کیا ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ پنجاب ہو یا...
افغانستان میں فوجی انفرا اسٹرکچر کی کوششیں ناقابلِ قبول: ماسکو فارمیٹ کا مشترکہ اعلامیہ WhatsAppFacebookTwitter 0 7 October, 2025 سب نیوز ماسکو(آئی پی ایس )روس میں افغانستان سے متعلق ماسکو فارمیٹ کا اجلاس ختم ہوگیا ہے، جس کے مشترکہ اعلامیے میں افغانستان میں فوجی انفرا اسٹرکچر کی کوششوں کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ افغان سرزمین کسی ملک کی سلامتی کے لیے خطرہ نہ بنے۔منگل کو روس میں افغانستان سے متعلق ماسکو فارمیٹ کا ساتواں اجلاس اختتام پذیر ہوگیا، جس میں پہلی بار طالبان کے وزیر خارجہ نے بھی شرکت کی جب کہ اجلاس کے بعد ایک مشترکہ اعلامیہ جاری کیا گیا ہے۔ اعلامیے میں افغانستان میں فوجی ڈھانچے یا انفرا اسٹرکچر کی کسی بھی...
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ بین الاقوامی یونیورسٹی ملائیشیا سے ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری حاصل کرنااعزازہے۔ملائیشیا کے شہر کوالالمپور میں وزیراعظم شہباز شریف کو پی ایچ ڈی ڈاکٹریٹ لیڈرشپ اینڈگورننس کی اعزازی ڈگری دینے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پہانگ کی ملکہ تنکوعزیزہ آمینہ میمونہ اسکندریہ نے انہیں اعزازی ڈگری سے نوازا۔وزیراعظم شہبازشریف نے اعزازی ڈگری دینے کی تقریب سےخطاب کرتےہوئے کہا کہ بین الاقوامی یونیورسٹی ملائیشیا سے ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری حاصل کرنااعزازہے۔وزیراعظم نے کہا کہ 4 دہائیوں سے زائد عرصےتک صوبہ پنجاب کےعوام کی بطورخادم خدمت کی. اب پاکستان کےوزیراعظم کی حیثیت سے لوگوں کی خدمت کررہا ہوں، ہمیشہ خلوص نیت اور ثابت قدمی کےساتھ عوام کی خدمت کرتاہوں۔ان کا کہنا تھا کہ بین...
پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر وقار مہدی نے کہا ہے کہ چچا کے خلاف بھتیجی سازش کر رہی ہے، یہ آپ کے گھر کی لڑائی ہے، پیپلز پارٹی کو نہ گھسیٹیں۔ایک بیان میں سینیٹر وقار مہدی نے کہا کہ وسطی پنجاب ہو یا جنوبی پنجاب بستیاں ڈوبی ہوئی ہیں، کچے کے علاقے کے سوا سندھ میں کہیں پانی نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے، ہم نے کبھی صوبائیت اور تقسیم کا نعرہ نہیں لگایا، پیپلز پارٹی گالی گلوچ پر یقین نہیں رکھتی۔پی پی سینیٹر نے مزید کہا کہ ہم نے لسانیت کے خلاف جدوجہد کی، پیپلز پارٹی نے ملک اور عوام کےلیے کام کیا ہے۔اُن کا کہنا تھا کہ پنجاب ہو یا خیبر پختونخوا یا...
ماسکو فارمیٹ: پاکستان، بھارت، چین اور ایران کا افغانستان کی صورتحال پر غور WhatsAppFacebookTwitter 0 7 October, 2025 سب نیوز ماسکو(آئی پی ایس ) افغانستان کے معاملے پر ماسکو فارمیٹ کا اہم اجلاس روسی دارالحکومت ماسکو میں شروع ہوگیا ہے، جس میں پاکستان، چین، ایران، بھارت اور وسطی ایشیائی ممالک کے نمائندے شریک ہیں۔اجلاس کا افتتاح کرتے ہوئے روسی وزیرِ خارجہ سرگئی لاوروف نے ماسکو آمد پر افغان وزیر خارجہ کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ افغانستان میں استحکام خطے کے امن کے لیے ضروری ہے۔ انہوں نے مغربی ممالک پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مغرب نے افغانستان کو تنہا چھوڑ دیا ہے اور وہاں کے عوام کو مشکلات میں دھکیل دیا ہے، افغانستان کے منجمد اثاثے،...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سابق سینیٹر مشتاق احمد نے اسرائیلی قید سے رہائی کے بعد قیدیوں کے ساتھ انسانیت سوز تشدد کی روداد سنادی۔انہوں نے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری اپنے ویڈیو پیغام میں بتایا کہ وہ اور ان کے تقریباً 150 ساتھی امن مشن میں شامل تھے اور چند روز کی قید کے بعد اردن پہنچ گئے ہیں۔مشتاق احمد نے ویڈیو میں بتایا کہ اسرائیلی جیل میں انہیں اور دیگر قیدیوں کو جسمانی و ذہنی طور پر شدید تکالیف کا سامنا کرنا پڑا۔ گرفتار شدگان کو ہاتھوں میں ہتھکڑیاں اور پاؤں میں بیڑیاں باندھ کر اندھے کمرے میں رکھا گیا، آنکھوں پر پٹیاں باندھ دی گئیں اور کتے چھوڑے گئے۔https://jasarat.com/wp-content/uploads/2025/10/mushtaq-ahmed.mp4انہوں نے مزید کہا کہ قیدیوں پر بندوقیں تانی گئیں اور انتظامیہ...
محکمہ تخفظ ماحولیات نے زیر زمین اور فضائی الودگی روک تھام کیلئے اقدام کے حوالے سے ہاوسنگ سوسائٹیز کے این او سی کو ٹریٹمنٹ پلانٹس لگانے سے مشروط کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اس حوالے سے جلد نوٹیفکیشن بھی جاری کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ محکمہ تخفظ ماحولیات نے گھروں کے ہر سیوریج سسٹم کے ساتھ زیر زمین پانی کی ٹریٹمنٹ کرنے کیلئے جدید سسٹم لگانے کے احکامات جاری کئے تھے۔ پرائیویٹ اورسرکاری ہاوسنگ سوسائٹیوں کو اس امر کا پابند کیا جائے گا۔ سوسائٹئی کے اندر آٹھ کنال زمین پر سیوریج پانی کو ٹریٹمنٹ کرنے کیلئے پلانٹس لگایا جائے گا۔ مقصد زیرزمین اورفضائی الودگی کو دور کرنا اورزیر زمین پانی کی سطح بھی بلند کرنا ہے۔ ذرائع...
---فائل فوٹو سندھ حکومت نے غریب اور مستحق فنکاروں کی مالی مدد کے لیے قائم منیجمنٹ بورڈ میں تبدیلی کر دی۔محکمۂ ثقافت کے ترجمان کے مطابق محکمۂ ثقافت کے ماتحت انڈومنٹ، وظیفوں کے لیے قائم منیجمنٹ بورڈ 2018ء کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا گیا ہے۔وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی منظوری سے چیف سیکریٹری سندھ نے نئے اراکین کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔محکمۂ ثقافت کے ترجمان کے مطابق وزیرِ ثقافت و سیاحت ذوالفقار علی شاہ منیجمنٹ بورڈ کے چیئرمین ہوں گے، سیکریٹری ثقافت وائس چیئرمین جبکہ ڈی جی کلچر بورڈ کے سیکریٹری و رکن ہوں گے۔اسی طرح صدر آرٹس کونسل کراچی، صدر سکھر آرٹس کونسل بھی اراکین میں شامل ہوں گے۔سیکریٹری جنرل سندھی ادبی بورڈ، گلوکارہ صنم ماروی،...
ویب ڈیسک: بجلی صارفین پر کئی گنا مزیدبوجھ ڈال دیا گیا، اب نئے کنکشن کے لئے 5 ہزار کی جگہ صارف اب 25 ہزارروپے ادا کرنے ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) نے صارفین پر نئے میٹرز کی خریداری کے معاملے میں بھاری بوجھ ڈال دیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ لیسکو نے پرائیویٹ کمپنیوں کو اے ایم آئی (AMI) میٹر تیار اور فروخت کرنے کی اجازت دے دی ہے، جس سے ان کمپنیوں کو کروڑوں روپے منافع ہونے کا امکان ہے۔ صنم جاوید کو گرفتار کرلیا گیا ذرائع کا کہنا ہے کہ جو میٹر پہلے 5 ہزار روپے میں دستیاب تھا، اب صارفین کو وہی میٹر 25 ہزار روپے میں خریدنا پڑے گا۔...
لاہور: بجلی صارفین پر کئی گنا مزیدبوجھ ڈال دیا گیا، اب نئے کنکشن کے لئے 5 ہزار کی جگہ صارف اب 25 ہزارروپے ادا کرنے ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) نے صارفین پر نئے میٹرز کی خریداری کے معاملے میں بھاری بوجھ ڈال دیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ لیسکو نے پرائیویٹ کمپنیوں کو اے ایم آئی (AMI) میٹر تیار کرنے اور فروخت کرنے کی اجازت دے دی ہے، جس سے ان کمپنیوں کو کروڑوں روپے منافع ہونے کا امکان ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جو میٹر پہلے 5 ہزار روپے میں دستیاب تھا، اب صارفین کو وہی میٹر 25 ہزار روپے میں خریدنا پڑے گا۔ لیسکو نے اس حوالے سے باقاعدہ...
ویب ڈیسک: اسرائیلی فورسز نے صمود فلوٹیلا میں شامل جماعت اسلامی کے سابق سینیٹر مشتاق احمد کو رہا کردیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر اپنی پوسٹ میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے سابق سینیٹر کی رہائی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے یہ بتاتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ سابق سینیٹر مشتاق احمد کو رہا کر دیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ اس وقت عمان میں پاکستان کے سفارتخانے میں محفوظ اور صحت مند ہیں، سفارتخانہ ان کی خواہشات اور سہولت کے مطابق وطن واپسی میں مکمل تعاون فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔ صنم جاوید کو گرفتار کرلیا گیا نائب وزیراعظم نے اپنی پوسٹ میں مزید...
الیکشن کمیشن نے سینیٹ کی خالی ایک جنرل نشست کے لیے شیڈول جاری کر دیا ہے۔الیکشن کمیشن کے مطابق امیدوار 8 اور 9 اکتوبر کو کاغذات نامزدگی جمع کراسکیں گے، کاغذات کی جانچ پڑتال 14 اکتوبر کو ہو گی جبکہ 15 اکتوبر تک کاغذات کی منظوری یا مسترد کیے جانے کے خلاف اپیلیں دائر کی جاسکیں گی۔ الیکشن ٹریبونل17 اکتوبر کو اپیلوں پر فیصلہ دے گا، 18 اکتوبر کو غیرحتمی فہرست جاری کی جائے گی۔الیکشن کمیشن کی جانب کہا گیا کہ امیدوار 20 اکتوبر تک کاغذات واپس لے سکیں گے، سینیٹ کی ضمنی الیکشن کے لیے پولنگ 30 اکتوبر کو ہو گی۔الیکشن کمیشن کے مطابق ضمنی الیکشن شبلی فراز کی نااہلی پر خالی نشست پر ہو رہے ہیں۔
گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا ہے کہ شرح سود میں کمی سیلاب نقصانات اور آئی ایم ایف جائزے پر منحصر ہے۔غیرملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا کہ مہنگائی کی شرح قلیل مدت میں 5 سے 7 فیصد ہدف سے زائد رہ سکتی ہے۔گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ مجموعی طور پر مہنگائی مرکزی بینک کے ہدف میں رہے گی، سخت مانیٹری پالیسی نے مہنگائی میں کمی میں کلیدی کردار ادا کیا۔ا نہوںنے کہا کہ سخت مانیٹری پالیسی آئندہ بھی فائدہ مند ہوگی، مانیٹری اور اقتصادی پالیسیوں میں ہم آہنگی اچھے نتائج دے رہی ہے۔
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے تصدیق کی ہے کہ جماعت اسلامی کے سابق سینیٹر مشتاق احمد کو اسرائیل کی قید سے رہا کردیا گیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر اپنی پوسٹ میں اسحٰق ڈار نے سابق سینیٹر کی رہائی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ مجھے یہ بتاتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ سابق سینیٹر مشتاق احمد کو رہا کر دیا گیا ہے ۔ I am pleased to confirm that former Senator Mushtaq has been released and is now safely with Pakistan Embassy in Amman. He is in good health and high spirits. The Embassy stands ready to facilitate his return to Pakistan, in accordance with his wishes and convenience. Am pleased…...