2025-12-13@00:12:09 GMT
تلاش کی گنتی: 10099
«رفیق کے»:
(نئی خبر)
وزارت آبی وسائل کی پانی کی دستیابی میں کمی سے متعلق رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش کردی گئی، جس میں آبادی میں اضافہ کے سبب سالانہ فی کس پانی کی دستیابی میں کمی کا انکشاف ہوا ہے۔ وزارت آبی وسائل کا کہنا ہے کہ 2017 سے 2023 تک آبادی میں چار کروڑ اضافہ، فی کس پانی دستیابی میں 154 کیوبک میٹر کمی ہوئی ہے، 2030 تک پاکستان کی آبادی 28 کروڑ 80 لاکھ تک پہنچنے کا امکان ہے۔ 2030 میں سالانہ فی کس پانی کی دستیابی 795 کیوبک میٹر تک پہنچنے کا اندیشہ ہے، خیبر پختونخوا میں سالانہ فی کس پانی کی دستیابی کم ہو کر 679 کیوبک میٹر پر آگئی۔ وزارت آبی وسائل کا کہنا ہے کہ پنجاب میں...
اسلام آباد(نیوزڈیسک) وزیرخزانہ محمداورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت جدت، رسمی معیشت اور ذمہ دارانہ ترقی کی حوصلہ افزائی پر مبنی کاروباری ماحول پیدا کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ سرکاری خبر رساں ادارے ‘اے پی پی’ کی رپورٹ کے مطابق وزیرخزانہ نے کہاکہ حکومت رسمی معیشت کو مضبوط بنانے اور اور ذمہ دارو طویل المدتی سرمایہ کاری کو فروغ دینے میں پرعزم ہے، وزیرِ خزانہ نے غیر رسمی شعبے پر کڑی نگرانی کے حکومتی عزم پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس حوالے سے شروع کی گئی کوششوں کے متعدد صنعتوں میں واضح نتائج سامنے آرہے ہیں ، بہتر تعمیل، زیادہ شفافیت اور موثر ٹیکس نظام پاکستان کی معاشی بحالی کے مرکزی ستون ہیں۔ وزیرخزانہ نے کہاکہ وزارت خزانہ...
آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے کراچی میں نافذ ہونے والے فیس لیس ای چالان کے مثبت نتائج سامنے آنے کے بعد اس کا دائرہ کار سندھ کے 7 اضلاع تک بڑھانے کا فیصلہ کرلیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق آئی جی سندھ کی زیر صدارت سینٹرل پولیس آفس کراچی میں اجلاس منعقد ہوا جس میں ایڈیشنل آئی جیز،ویلفیئر اینڈ ورکس،ٹریننگ، ڈی جی سیف سٹی اتھارٹی، ڈی آئی جیز،ہیڈکواٹرز، ٹریفک کراچی، ڈرائیونگ لائسنس، فنانس،اے آئی جیز، پی ڈی آئی ٹی نے بالمشافہ جبکہ زونل ڈی آئی جیز بذریعہ ویڈیو لنک شریک ہوئے۔ اجلاس کے شرکاء کو ڈی آئی جی ٹریفک کراچی اور پی ڈی آئی ٹی نے صوبے کے دیگر شہروں میں فیس لیس ای ٹکٹنگ کے نفاذ سے متعلق تیاریوں...
ہر سال ثقافتی دن ہوتا ہے، ایف آئی آر کاٹنے والا جاہل ہے، شاہراہ فیصل جلاؤ گھیراؤ کیس میں جج کے ریمارکس
انسدد دہشتگردی کی منتظم عدالت نے شاہراہ فیصل سے جلاؤ گھیراؤ اور ملک مخالف نعروں کے الزام میں گرفتار ملزمان کا جسمانی ریمانڈ دینے سے انکار کرتے ہوئے پولیس پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق انسداد دہشت گردی کی عدالت میں شاہراہ فیصل پر جلاؤ، گھیراؤ، ہنگامہ بلوہ، نجی وہ سرکاری املاک کو جلانے، توڑ پھوڑ اور ریاست مخالف نعروں کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ معزز جج نے ریمارکس دیئے کہ یہ تفتیشی افسر نہیں ہے کٹھ پتلی ہے جو کہا جائے گا وہ ہی کرے گا، سندھی ٹوپی اجرک کلچر ڈے تھا، وہ ریمانڈ پیپر پر لکھتے ہوئے شرم آتی۔ دوران سماعت پولیس کی جانب سے 12 ملزمان شہروز، سلمان، شمن علی، ارشاد، زبیر...
انسپکٹر جنرل سندھ غلام نبی میمن کی زیر صدارت سندھ کے دیگر شہروں میں فیس لیس ای ٹکٹنگ کے نفاذ سے متعلق اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں فیصلہ کیا گیا کہ پہلے مرحلے میں صوبے کے 7 اضلاع میں یہ نظام شروع کیا جائےگا۔ آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے ہدایت کی کہ ای ٹکٹنگ کے نفاذ سے قبل تمام اضلاع میں ٹریفک قوانین اور ٹریک سسٹم سے متعلق عوام میں بھرپور آگاہی اور تشہیر کی جائے، تاکہ شہری اس نظام سے مکمل واقف ہوں۔ انہوں نے سہولت سینٹرز میں خوش اخلاق عملہ تعینات کرنے کی بھی ہدایت کی۔ اجلاس میں ایڈیشنل آئی جیز، ویلفیئر اینڈ ورکس، ٹریننگ، ڈی جی سیف سٹی اتھارٹی، ڈی آئی جیز، ہیڈکواٹرز، ٹریفک کراچی،...
ذرائع کے مطابق پارکنگ جیسی بنیادی سہولتوں پر ناجائز قبضہ کرکے دکانیں اور دیگر تعمیرات کھڑی کر دی گئی ہیں، جو شہریوں کے لیے شدید بدانتظامی اور مشکلات کا سبب بن رہی ہیں، جلد ہی ایسے تمام بلڈرز اور مالکان کے خلاف بھرپور کارروائی متوقع ہے جنہوں نے منظور شدہ نقشے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے غیر قانونی تعمیرات کی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ کراچی میں ابتدائی منظور شدہ نقشے سے ہٹ کر کی گئی غیر قانونی تعمیرات کے خلاف بھرپور کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق شہر کے بیشتر کمرشل پلازوں اور شاپنگ مالز میں ابتدائی منظور شدہ نقشے سے ہٹ کر کی گئی تعمیرات کے باعث غیر قانونی تعمیرات کا وسیع جال پھیل چکا ہے۔ خصوصا...
خواجہ آصف سے تاجکستان کے سفیر کی ملاقات، دوطرفہ دفاع اور اقتصادی تعاون سے متعلق امور پر تبادلہ خیال
سٹی 42 : وزیر دفاع خواجہ آصف سے جمہوریہ تاجکستان کے سفیر یوسف شریف زادہ طوئر نے آج اسلام آباد میں ملاقات کی، جس کے دوران دوطرفہ دفاع، ہوا بازی اور اقتصادی تعاون سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان دونوں ممالک کو مزید قریب لانے کیلئے بے پناہ باہمی خیرسگالی اور افہام وتفہیم پرمبنی قریبی دوستانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے ۔ ڈولفن سکواڈ کی کارروائی؛ 2مشکوک ملزمان گرفتار ، اسلحہ برآمد وزیر دفاع نے تمام تصفیہ طلب علاقائی مسائل کے پرامن حل کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ بھی کیا اور خطے میں امن اور اقتصادی روابط کے فروغ کے...
ویب ڈیسک : نادرا سے نوزائیدہ بچوں کی رجسٹریشن کے حوالے سے بڑا فیصلہ کرلیا گیا ، اب پیدائش کے دن ہی رجسٹریشن کی جائے گی۔ پنجاب کے محکمہ بلدیات نے فیصلہ کیا ہے کہ سرکاری اور نجی اسپتالوں میں پیدا ہونے والے تمام نوزائیدہ بچوں کو پیدائش کے دن ہی نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) میں رجسٹر کیا جائے گا۔یہ اقدام ہیلتھ ڈپارٹمنٹ اور نادرا کے اشتراک سے کیا گیا ہے تاکہ نوزائیدہ بچوں کی رجسٹریشن کا عمل مزید تیز اور مؤثر بنایا جا سکے۔ ڈولفن سکواڈ کی کارروائی؛ 2مشکوک ملزمان گرفتار ، اسلحہ برآمد میونسپل ڈپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ اس نئے نظام کا مقصد رجسٹریشن میں تاخیر ختم کرنا اور پیدائش کے دن...
اوپن اے آئی نے ادائیگی کرنے والے صارفین کی جانب سے شدید تنقید کے بعد چیٹ جی پی ٹی میں وہ تمام فیچرز عارضی طور پر بند کر دیے ہیں جو اشتہارات جیسے محسوس ہو رہے تھے۔ یہ بھی پڑھیں : چیٹ جی پی ٹی کا نیا انقلابی فیچر کیا ہے؟ اگرچہ کمپنی کا کہنا ہے کہ چیٹ بوٹ میں کوئی اشتہارات یا اشتہارات کی آزمائش نہیں چل رہی مگر چیف ریسرچ آفیسر مارک چن نے اعتراف کیا کہ حالیہ ’پروموشنل‘ طرز کی تجاویز مناسب نہیں تھیں اور صارفین میں الجھن کا سبب بنیں۔ سوشل میڈیا پر کئی صارفین نے اس طرح کی تجاویز کے اسکرین شاٹس شیئر کیے اور کہا کہ یہ اشتہارات لگ رہے ہیں۔ اوپن اے آئی نے...
واشنگٹن (ویب ڈیسک) بھارت کے خطرناک جوہری عزائم بے نقاب ہوگئے۔امریکی جریدے بلومبرگ کے مطابق مودی سرکار کا ایٹمی پروگرام پر 214 ارب ڈالر خرچ کرنے کا پلان ہے۔ بھارتی حکومت جوہری پروگرام میں پرائیویٹ سیکٹر کو شامل کرنے کیلئے قانون سازی کررہی ہے۔ رپورٹ کے مطابق مودی سرکار کا 2047 تک 100 گیگا واٹ کے جوہری پلانٹ نصب کرنے کا پلان ہے، بھارت کسی حادثے کی صورت میں ذمہ داری لینے کیلئے تیار نہیں، عالمی قوانین کے تحت حادثے کا ذمہ داری پلانٹ چلانے والا ملک ہوتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق بھارت کے غیر ذمہ دارانہ رویے کے باعث غیر ملکی کمپنیاں بھارت کو ایٹمی پلانٹ کے پرزے دینے سے ہچکچاتی ہیں۔
خواتین سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ فیصل ممتاز راٹھور جس رفتار سے کام کر رہے ہیں یقیناً ریاست میں انقلاب آئے گا اور میگا پراجیکٹس کی تکمیل ہو گی اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی شعبہ خواتین ونگ کی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات محترمہ نسیم میر نے کہا ہی کہ وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فیصل ممتاز راٹھور آزاد خطے میں تعمیر و ترقی کے ہیرو ثابت ہوں گے۔ پیپلز پارٹی کی حکومت بننے سے عوامی مسائل حل ہوں گے اور تعمیر و ترقی سے خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہو گا۔ آمدہ الیکشن میں پیپلز پارٹی بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کر کے حکومت بنائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے خواتین سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: الیکشن کمیشن کی جانب سے بیرسٹر گوہر علی خان کو چیئرمین پی ٹی آئی تسلیم نہ کیے جانے کے بعد تحریک انصاف عملاً غیر مؤثر ہو گئی ہے۔اس سے قبل رجسٹریشن سے محرومی کے باعث پی ٹی آئی انتخابی عمل سے بھی باہر ہو چکی تھی، جس کے بعد اس کی قانونی و سیاسی حیثیت مزید کمزور ہو گئی ہے۔قابل اعتماد سیاسی ذرائع کے مطابق سینیٹ میں آزاد حیثیت سے منتخب ارکان نے بھی پی ٹی آئی سے وابستگی ختم کر دی ہے، جس کے نتیجے میں ایوان بالا میں پی ٹی آئی سب سے چھوٹا گروپ بن کر رہ گئی ہے۔ حکومت اگرچہ پی ٹی آئی کو کالعدم قرار دینے پر سنجیدگی سے غور نہیں...
لاہور، فیصل آباد اور بہاولپور بڑی تباہی سے بچ گئے جب کہ سی ٹی ڈی پنجاب نے بھارتی دہشت گرد ایجنسی را کے 12 دہشت گردوں کو بھاری مقدار میں اسلحہ، بارودی مواد، ڈیٹونیٹر، ائی ڈی بم اور نقدی سمیت گرفتار کر لیا۔ ترجمان سی ٹی ڈی پنجاب نے کہا کہ گرفتار را کے دہشت گردوں کے قبضے سے حساس مقامات اور حساس اداروں کی تصویریں ویڈیو لوکیشن بھی برامد کر لی گئی، فتنہ الہندوستان کے گرفتار دہشت گردوں کے قبضے سے ایک مدرسے اور ایک میلے کی تصویریں ویڈیو اور لوکیشن بھی برامد ہوئی۔ فیصل اباد سے گرفتار دہشت گرد پنجاب میں خوف و ہراس پھیلانے کے ساتھ مذہبی منافرت بھی پھیلانا چاہتے تھے۔ سی ٹی ڈی پنجاب نے کہا کہ لاہور...
ویب ڈیسک: سوئی ناردرن گیس کمپنی (ایس این جی سی) نے سردیوں میں گیس کی فراہمی کے حوالے سے شہریوں کے لیے اہم پیغام جاری کیا ہے۔ کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ گھریلو صارفین کو صبح 5 سے رات 10 بجے تک بلا تعطل گیس فراہم کی جائے گی۔ ایس این جی سی نے یہ بھی واضح کیا کہ کمپریسر کے استعمال کی وجہ سے گیس کی فراہمی میں تعطل آتا ہے۔ تاہم، اس بار سسٹم میں گیس کی وافر مقدار ہونے کی وجہ سے سردیوں میں گیس کی لوڈ شیڈنگ ختم کر دی گئی ہے۔ پاکستان کیلئے نئی قسط کی منظوری، آئی ایم ایف کا اہم اجلاس آج ہوگا پاکستان میں سردیوں کے آغاز کے ساتھ...
کراچی: شہر قائد میں سندھ کلچر ڈے کے موقع پر شاہراہ فیصل ایف ٹی سی کے قریب ریلی کے شرکاء کی جانب سے ہنگامہ آرائی ، توڑ پھوڑ ، سرکاری و غیر سرکاری املاک اور ریڈ بس ریسکیو کی ایمبولینس اور صدر تھانے کی موبائل کو شدید نقصان پہنچانے کے خلاف صدر پولیس نے 12 افراد کو گرفتار کر کے سرکار مدعیت میں انسداد دہشت گردی ، کار سرکار میں مداخلت ، اقدام قتل سمیت دیگر سنگین نوعیت کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔ صدر تھانے میں درج کیے جانے والے مقدمہ الزام نمبر 536/2025 صدر تھانے میں تعینات اسنپکٹر عبدالمجید ابڑو کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ ایف آئی آڑ کے متن کے مطابق...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور (آن لائن) برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں مسلسل اضافے کا سلسلہ جاری ہے اوربرائلر گوشت کی قیمت میں 8 روپے فی کلو اضافہ کر دیا گیا ہے، جس کے بعد مرغی کا گوشت 480 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے۔ زندہ مرغی کا تھوک ریٹ 338 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے جبکہ فارمی انڈوں کی قیمتیں 353 روپے درجن پر برقرار رہیں۔ مارکیٹ میں قیمتوں کے اس رجحان نے صارفین پر مالی دباؤ بڑھا دیا ہے۔ خبر ایجنسی سیف اللہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">محنت کشوں کو اپنے مسائل کے حل کے لیے انتھک جدوجہد کرنا ہو گی۔ پاکستان میں لیبر قوانین کی خلاف ورزیاں کی جارہی ہیں اور محنت کشوں کے حقوق غضب کیے جارہے ہیں۔ وسائل کی غیر منصفانہ تقسیم نے ملک میں غربت میں اضافہ کردیا ہے۔ الکاسب فورم کے تحت محنت کشوں کے مسائل حل کریں گے اور محنت کشوں کی تربیت کے پروگرام بھی منعقد کیے جائیں گے۔ یہ بات وی ٹرسٹ کے چیئرمین پروفیسر محمد شفیع ملک نے الکاسب فورم کے قیام اور اس کے پہلے اجلاس اور مذاکرہ ’’محنت کشوں کے مسائل اور ان کا حل ‘‘ سے اپنے صدارتی خطاب میں کہی۔ مذاکرہ کے مہمان خصوصی نیشنل لیبر فیڈریشن کراچی کے صدر خالد خان...
الکاسب فورم کے زیراہتمام منعقدہ مذاکرے کے شرکاء کا صدر مذاکرا پروفیسر محمد شفیع ملک ،قاسم جمال ،خالد خان اور دیگر کے ساتھ گروپ فوٹو
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)شارع فیصل ایف ٹی سی پر پولیس اور قوم پرست تنظیم کی ریلی کے شرکا کے درمیان تصادم ہوا، مظاہرین نے پولیس موبائل اور مسافر گاڑیوں کے شیشے توڑ دیے، پولیس نے متعدد مظاہرین کو حراست میں لے لیا، ہوائی فائرنگ اور شیلنگ کے سبب ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہوگئی۔ سندھ کلچرل ڈے کے حوالے سے قوم پرست جماعت کی جانب سے شارع فیصل سے پریس کلب تک ریلی نکالی گئی تاہم پولیس نے ایف ٹی سی کے مقام پر رکاوٹیں لگا کر ریڈ زون جانے والا راستہ بند کردیا اور ریلی کو متبادل راستے (لائنز ایریا) سے پریس کلب جانے کی ہدایت دی جس پر قوم پرست جماعت کی جانب سے احتجاج کیا گیا۔پولیس...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (پ ر) محنت کشوں کو اپنے مسائل کے حل کیلیے انتھک جدوجہد کرنا ہوگی۔ پاکستان میں لیبر قوانین کی خلاف ورزیاں کی جارہی ہیں اور محنت کشوں کے حقوق غصب کیے جارہے ہیں۔ وسائل کی غیر منصفانہ تقسیم نے ملک میں غربت میں اضافہ کردیا ہے۔ الکاسب فورم کے تحت محنت کشوں کے مسائل حل کریں گے اور محنت کشوں کی تربیت کے پروگرام بھی منعقد کیے جائیں گے۔ یہ بات وی ٹرسٹ کے چیئرمین پروفیسر محمد شفیع ملک نے الکاسب فورم کے قیام اور اس کے پہلے اجلاس اور مذاکرہ ’’محنت کشوں کے مسائل اور ان کا حل‘‘ سے اپنے صدارتی خطاب میں کہی۔ الکاسب فورم کے انچارچ قاسم جمال نے الکاسب فورم کے قیام کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: سندھ کلچرل ڈے کے حوالے سے قوم پرست جماعت کی جانب سے شارع فیصل سے پریس کلب تک ریلی نکالی گئی ۔ریلی کے شرکاء شارع فیصل سے کراچی پریس کلب کی جانب بڑھنے پر مظاہرین کو سکیورٹی خدشات کے پیش نظر متبادل راستے سے جانے کی ہدایت کی تاہم شرکا نے انکار کردیا جس پر دونوں جانب سے تکرار شروع ہونے کے بعد پولیس اور قوم پرست تنظیم کی ریلی کے شرکا کے درمیان تصادم ہوا، مظاہرین نے پولیس موبائل اور مسافر گاڑیوں کے شیشے توڑ دیے۔ صورتحال سنگین ہونے پر مشتعل مظاہرین نے موقع پر موجود گاڑیوں پر پتھراؤ کیا، جس سے متعدد گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے لاٹھی...
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے پشاور میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے مفاد میں جو بھی ہوگا، وہ اس کا ساتھ دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا پر سکیورٹی معاملات میں تنقید کرنا غیر منصفانہ ہے، ہمارا قصور نہیں، بلکہ پالیسی میں تبدیلی وفاقی حکومت کی ذمہ داری ہے۔ سہیل آفریدی نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں عوام نے تیسری بار اپنے اعتماد کا اظہار کیا اور حکومت کو منتخب کیا، جبکہ وہاں گورننس نہیں جہاں آئی ایم ایف نے چارج شیٹ دی ہے۔ پشاور نے 2013 سے 2024 تک تحریک انصاف کو مسلسل ووٹ دیا اور کلین سوئپ کیا۔ وزیراعلیٰ نے اعلان کیا کہ پشاور کے لیے 100 ارب روپے کے ترقیاتی پیکج میں پانچ...
سوئی ناردرن گیس کمپنی (SNGPL) نے خیبر پختونخوا میں گیس کی فراہمی کے لیے دسمبر تا فروری کا نیا لوڈشیڈنگ شیڈول جاری کر دیا ہے۔ اس شیڈول کے مطابق صارفین کو روزانہ تین اوقات میں گیس دستیاب ہوگی تاکہ وہ اس دوران ناشتہ اور کھانا بنا سکیں۔ صبح ساڑھے 5 بجے سے ساڑھے 8 بجے تک، دوپہر ساڑھے 11 بجے سے ڈیڑھ بجے تک، اور شام ساڑھے 5 بجے سے ساڑھے 8 بجے تک گھریلو صارفین کے لیے گیس فراہم کی جائے گی۔ صنعتی شعبے کے لیے فی الحال لوڈشیڈنگ نہیں کی جا رہی، تاہم سردیوں میں گیس کی طلب کئی گنا بڑھ جاتی ہے، جس کے باعث شہریوں کو وقفے وقفے سے گیس کی فراہمی یقینی بنانے کی کوشش...
کراچی: شارع فیصل ایف ٹی سی پر پولیس اور قوم پرست تنظیم کی ریلی کے شرکا کے درمیان تصادم ہوا، مظاہرین نے پولیس موبائل اور مسافر گاڑیوں کے شیشے توڑ دیے، پولیس نے متعدد مظاہرین کو حراست میں لے لیا، ہوائی فائرنگ اور شیلنگ کے سبب ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہوگئی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سندھ کلچرل ڈے کے حوالے سے قوم پرست جماعت کی جانب سے شارع فیصل سے پریس کلب تک ریلی نکالی گئی تاہم پولیس نے ایف ٹی سی کے مقام پر رکاوٹیں لگا کر ریڈ زون جانے والا راستہ بند کردیا اور ریلی کو متبادل راستے (لائنز ایریا) سے پریس کلب جانے کی ہدایت دی جس پر قوم پرست جماعت کی جانب سے احتجاج کیا...
لاہور:سوئی ناردرن گیس (SNGPL) نے پنجاب اور خیبر پختونخوا کے لیے دسمبر تا فروری تک گیس لوڈشیڈنگ کا نیا شیڈول جاری کر دیا ہے، نئے شیڈول کے مطابق صارفین کو دن کے تین اوقات میں وقفے وقفے سے گیس فراہم کی جائے گی تاکہ روزمرہ کے کام جیسے ناشتہ اور کھانا بنانے میں سہولت ہو۔ شیڈول کے مطابق، صبح ساڑھے 5 بجے سے ساڑھے 8 بجے تک گیس فراہم کی جائے گی، جس دوران صارفین ناشتہ تیار کر سکیں گے، دوپہر ساڑھے 11 بجے سے ڈیڑھ بجے تک گیس دستیاب ہوگی جبکہ شام ساڑھے 5 بجے سے ساڑھے 8 بجے تک صارفین کو گیس میسر ہوگی تاکہ رات کا کھانا بنایا جا سکے۔ سوئی ناردرن گیس کمپنی کے حکام نے...
سٹی 42: وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس قومی جذبات کی ترجمانی کرتی ہے۔ریاستی اداروں کی واضح اور دوٹوک پوزیشن لائقِ تحسین ہے۔ وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا کہ قوم کو گمراہ کرنے کی کوششیں ناکام ہو رہی ہیں، حقیقت سامنے آ چکی ہے۔اداروں کے خلاف بیانیہ تراشنا قومی مفاد کے منافی ہے۔آزادیِ اظہار ملک کی سلامتی سے بالاتر نہیں ہو سکتی۔ ریاست مخالف مہم چلانے والوں کے خلاف کارروائی کے فیصلے کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔ترجمان پاک فوج کے اہم سوالات پوری قوم کی آواز ہیں۔مسلح افواج کے بارے میں منفی بیانیہ قوم کسی صورت قبول نہیں کرے گی۔وفاق اور خیبر پختونخوا میں کارکردگی سے متعلق سوالات کے جواب...
اسلام آباد میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کا حکم دے دیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق ایک ملزم سے دو موبائل فون برآمد ہوئے ہیں جبکہ اس کے ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ ڈی آئی جی اسلام آباد محمد جواد طارق کی زیرِ صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ایس ایس پی آپریشنز قاضی علی رضا سمیت تمام ایس ایچ اوز نے شرکت کی۔ اجلاس میں شہر کی سیکیورٹی اور عوام کے تحفظ کو مزید مؤثر بنانے کے لیے سخت احکامات جاری کیے گئے۔ ڈی آئی جی نے بتایا کہ غیر قانونی طور پر مقیم بعض افراد کے جرائم میں ملوث ہونے کے ٹھوس...
—ایم کیو ایم فیس بک ویڈیو گریب وفاقی وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ شکر کریں کہ فوج صرف پریس کانفرنس کر کے جواب دے رہی ہے، ورنہ اس سے بہت کم گناہ کرنے پر مائیں اپنے بچوں کو ڈھونڈتی رہی ہیں، ہم کراچی کے رہنے والے ہیں، 40 سالوں میں سب بھگتا ہے۔کراچی میں ایم کیو ایم رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے کہا کہ پی ٹی آئی کے دوستوں سے گزارش ہے اپنی پالیسیوں پر نظرِ ثانی کریں، اگر فوجی جرنیل ان کی مرضی و منشا سے کام کریں تو ٹھیک ورنہ غلط ہیں، یہ رویہ افسوسناک ہے۔ان کا کہنا ہے کہ شکر کریں کہ فوج پریس کانفرنس کر کے آپ کے کرتوتوں کو بتا رہی...
پی ٹی آئی کے فیصلے سمجھ سے بالاترہیں، حکومت کو غور کرنا ہوگا، خالد مقبول صدیقی WhatsAppFacebookTwitter 0 7 December, 2025 سب نیوز کراچی(آئی پی ایس )چیئرمین ایم کیو ایم خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے فیصلے سمجھ سے بالاتر ہیں، حکومت کو غور کرنا ہوگا۔ شہرقائد میں ڈاکٹر فاروق ستار اور مصطفی کمال کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ پاکستان کسی سیاسی عدم استحکام کا متحمل نہیں ہوسکتا،پاکستان تاریخ کے نازک موڑ پر کھڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2018میں کراچی سے ہماری سیٹیں چھینی گئیں، ملک میں کسی نہ کسی شکل میں سیاسی بحران موجود ہے، اِس شہر کی حقیقی نمائندگی ایوانوں میں موجود ہی...
ویب ڈیسک : سرکاری ملازمین کی دورانِ سروس وفات کی صورت میں “سپیشل فیملی پنشن” حاصل کرنے والے اہل ورثاء کو 25 فیصد کمیوٹڈ پنشن (یعنی یکمشت ادا کی گئی پنشن کا ایک چوتھائی) کا اہل قرار دیدیا گیا ہے۔ فنا نس ڈویژن کے جاری کردہ آفس میمو رنڈم کے مطابق پہلا حقدار (بیوہ یا قریبی عزیز): اگر وہ مقررہ مدت گزار لے (جتنے سال کے لیے یکمشت رقم دی گئی تھی)، تو مکمل 25فیصد پنشن بحال ہو جائے گی۔ گوجرانوالہ کا ترقی کی شاہراہ پر بڑا قدم؛ شہباز شریف نے بیلچہ چلادیا دیگر حقدار (پہلے حقدار کی نااہلی کے بعد) ان کے لیے 50 فیصدکمیوٹڈ پنشن بحال ہو گی۔ یہ حکم نئے اور پرانے تمام کیسز...
فوج صرف پریس کانفرنس کر کے جواب دے رہی ہے، ورنہ اس سے بہت کم گناہ کرنے پر مائیں اپنے بچوں کو ڈھونڈتی رہی ہیں، مصطفیٰ کمال
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ شکر کریں کہ فوج صرف پریس کانفرنس کر کے جواب دے رہی ہے، ورنہ اس سے بہت کم گناہ کرنے پر مائیں اپنے بچوں کو ڈھونڈتی رہی ہیں، ہم کراچی کے رہنے والے ہیں، 40 سالوں میں سب بھگتا ہے۔ کراچی میں ایم کیو ایم رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے کہا کہ پی ٹی آئی کے دوستوں سے گزارش ہے اپنی پالیسیوں پر نظرِ ثانی کریں، اگر فوجی جرنیل ان کی مرضی و منشا سے کام کریں تو ٹھیک ورنہ غلط ہیں، یہ رویہ افسوسناک ہے۔ان کا کہنا ہے کہ شکر کریں کہ فوج پریس کانفرنس کر کے آپ کے کرتوتوں کو بتا...
پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیرِ صحت نے کہا کہ شکر کریں کہ فوج پریس کانفرنس کرکے آپ کے کرتوتوں کو بتا رہی ہے، اتنے ناپاک الزامات کے باوجود فوج صرف بات کر رہی ہے، کراچی والوں سے پوچھیں جنہوں نے لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے در در کی ٹھوکریں کھائیں، آپ خوش قسمت ہیں کہ آپ سے اب بھی صرف بات چیت کی جا رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ شکر کریں کہ فوج صرف پریس کانفرنس کرکے جواب دے رہی ہے، ورنہ اس سے بہت کم گناہ کرنے پر مائیں اپنے بچوں کو ڈھونڈتی رہی ہیں، ہم کراچی کے رہنے والے ہیں، 40 سالوں میں سب بھگتا ہے۔ کراچی میں...
پریس کانفرنس کرتے ہوئے رہنما ایم کیو ایم نے کہا کہ کراچی والوں سے پوچھیں جنہوں نے لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے در در کی ٹھوکریں کھائیں، آپ خوش قسمت ہیں کہ آپ سے اب بھی صرف بات چیت کی جا رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما اور وفاقی وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ شکر کریں کہ فوج صرف پریس کانفرنس کرکے جواب دے رہی ہے، ورنہ اس سے بہت کم گناہ کرنے پر مائیں اپنے بچوں کو ڈھونڈتی رہی ہیں، ہم کراچی کے رہنے والے ہیں، 40 سالوں میں سب بھگتا ہے۔ کراچی میں ایم کیو ایم رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے کہا کہ پی ٹی آئی کے دوستوں سے...
—فیس بک ویڈو اسکرین گریب کراچی میں شارع فیصل پر سندھی ثقافت سے متعلق ریلی کے شرکاء اور پولیس کے درمیان جھڑپ ہو گئی، ریلی کے شرکاء نے پولیس پر پتھراؤ کیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ریلی کو کالا پل سے صدر کی جانب جانے کے لیے کہا گیا، ریلی کے شرکاء نے مزاحمت کی اور پولیس پر پتھراؤ کیا۔پولیس کے مطابق پولیس نے مظاہرین کو منتشر کر دیا ہے جبکہ پتھراؤ کرنے والے دو افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ شارع فیصل پر ایف ٹی سی پر سڑک ٹریفک کے لیے بند ہے، ٹریفک کو کالا پل سے صدر کی طرف بھیجا جا رہا ہے۔
آزاد کشمیر حکومت نے منگلا ڈیم توسیعی منصوبے کے متاثرین کے لیے ایک بڑا اور دیرینہ مطالبہ پورا کرتے ہوئے ان کے بجلی کے تمام بقایا جات معاف کر دیے ہیں۔ محکمہ توانائی و آبی وسائل آزاد کشمیر کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اس فیصلے سے مجموعی طور پر 2,376 متاثرہ گھرانے مستفید ہوں گے، جنہیں کئی برسوں سے جمع شدہ بجلی کے بلوں کا بوجھ اٹھانا پڑ رہا تھا۔ یہ بھی پڑھیں: ہیلتھ کارڈ کا اجرا، طلبہ یونین کی بحالی، آزاد کشمیر کابینہ نے اہم فیصلوں کی منظوری دے دی نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ بقایا بلات کی معافی کی مجموعی رقم 13 کروڑ 91 لاکھ 70 ہزار روپے بنتی ہے، جو متاثرین کے لیے معاشی ریلیف...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سوئی ناردرن گیس نے پنجاب اور خیبر پختونخوا کیلئے گیس لوڈشیڈنگ کا نیا شیڈول جاری کر دیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق پنجاب اور خیبرپختونخوا کے لئے دسمبر تا فروری تک گیس لوڈ شیڈنگ کا شیڈول جاری کیا گیا ہے، اس شیڈول کے مطابق صارفین کو تین اوقات میں وقفے وقفے سے گیس فراہم کی جائے گی۔ ان اوقات کے دوران عوام ناشتہ اور کھانا بنا سکیں گے، نئے شیڈول کے مطابق دونوں صوبوں میں صبح ساڑھے 5 بجے سے ساڑھے 8 بجے گیس ملے گی اس دوران صارفین ناشتہ بنا سکیں گے جبکہ دوپہر ساڑھے 11 سے ڈیڑھ بجے تک گیس میسر ہو گی۔ پاکستان میں سولر پینلز کے حوالے...
پی ٹی آئی کے خلاف شکنجہ مزید سخت، کل سے ایسی کی تیسی ہوگی: فیصل واوڈا کا دعویٰ WhatsAppFacebookTwitter 0 7 December, 2025 سب نیوز اسلام آباد:سینئر سینیٹر فیصل واوڈا نے پی ٹی آئی اور اس کی قیادت پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر کوئی ”عمرانیت“ کے نام پر ریاستی اداروں سے ٹکر لینے کی کوشش کرے گا، تو وہ بھی ”فرنٹ فٹ“ پر کھیلیں گے۔ نجی ٹی وی پروگرام میںا ظہار خیال کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ اگر ”عمرانیت“ کے نام پر ریاستی اداروں کے خلاف سازش کی گئی تو ریاست بھرپور ردعمل دے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ 9 مئی کے کیسز، نااہلی، پابندی، گورنر راج اور خیبرپختونخوا میں مفرور...
ڈیفنس فیز 7 سے گرفتار ہونے والے کرولا گینگ کے کارندوں نے تفتیش کے دوران اہم انکشافات کردئیے ہیں۔ پولیس حکام کے مطابق ڈکیت گروہ پنجاب سے کراچی وارداتیں کرنے کیلئے آیا تھا۔ کرولا گینگ چھینے ہوئے موبائل فونز کے آئی ایم آئی نمبر تبدیل کرنے کا ماہر نکلا۔ ملزمان شہر کے مصروف ترین مقامات کو اپنا ہدف بناتے تھے۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان ایئرپورٹ، ریلوے اسٹیشن اور رش والی جگہوں پر شہریوں کو لوٹتے تھے۔ تحقیقات میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ تمام گرفتار افراد کا تعلق پنجاب سے ہے اور وہ وہاں بھی درجنوں وارداتوں میں ملوث رہے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کے زیرِ استعمال گاڑی پنجاب سے کرائے پر حاصل کی گئی...
امریکی وزیرِ جنگ پر ایک انسپکٹر جنرل کی رپورٹ اور کیریبین سمندر میں جنگی جرائم کے ارتکاب کے الزامات کی وجہ سے مستعفی ہونے کے لیے دباؤ بڑھ رہا ہے۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ اس وقت مشکلات میں ہیں، ان کے خلاف دو الزامات سامنے آئے ہیں جن کی وجہ سے امریکا کی دونوں بڑی جماعتوں کے ارکان ان سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ پر ایک انسپکٹر جنرل کی رپورٹ میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ کہ انہوں نے خفیہ ملٹری انٹیلیجنس معلومات کو غیر مناسب انداز میں استعمال کیا ہے، ان پر دوسرا الزام یہ ہے کہ انہوں کیربین سمندر میں عام کشتیوں پر...
لاہور: چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ سپہ سالار کے خلاف مہم کا مقصد پاکستان کو کمزور کرنا ہے۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں طاہر اشرفی نے کہا کہ پی ٹی آئی جب اقتدار میں تھی تو فوج کے گن گاتی تھی، فوج کسی مکتبہ فکر یا جماعت کی نہیں بلکہ پاکستانیوں کی ہے۔ پاکستان دفاعی طور پر مستحکم ہے اب معاشی طور پر مستحکم ہونا ہے، ملک میں افراتفری کا مقصد ملک کو معاشی طور پر کمزور کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اسرائیل کو تسلیم نہیں کرنے جا رہا لیکن ملک میں پروپیگنڈہ شروع کیا گیا، پاکستان و سعودی عرب کا اسرائیل سے کوئی معاہدہ نہیں، انہوں نے...
ایشیائی ترقیاتی بینک (اےڈی بی) نےپاکستان کیلئے پنجاب میں زراعت، تعلیم اور صحت کے لیے 381 ملین ڈالر کی تین اہم منصوبوں کی منظوری دے دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک نے بیان جاری کیا جس میں کہا گیا کہ تعلیم، صحت اور زرعی مشینری میں سرمایہ کاری پنجاب کی ترقی میں تبدیلی لے آئے گی۔ 120 ملین ڈالر قرض اور 4 ملین ڈالر گرانٹ پنجاب میں جدید، ماحولیاتی طور پر پائیدار زرعی مشینری کو فروغ دینے کے لیے دی گئی۔ مزید برآں منصوبے سے220,000 دیہی خاندانوں کو فائدہ ہوگا۔ منصوبہ چھوٹے کسانوں کو جدید مشینری فراہم کرے گا اور 15,000 خواتین کی مہارتیں بڑھائے گا۔ پنجاب پاکستان کی غذائی ضروریات کا مرکز ہے۔ گندم 75 فیصد...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار
معروف ٹک ٹاکر پیاری مریم دورانِ زچگی انتقال کر گئیں، ان کی وفات نے سوشل میڈیا پر گہرے افسوس اور صدمے کی فضا پیدا کر دی ہے۔ ان کے انتقال کے بعد ان کے آخری وی لاگ نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی۔ پیاری مریم کے آخری وی لاگ کے مختلف کلپس سوشل میٖڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔ ان ویڈیوز میں وہ اپنے حمل کے روزمرہ معمولات، بچوں کے لیے کی جانے والی خریداری اور اپنے گھر والوں کی خوشی کے بارے میں بات کرتی دکھائی دیتی ہیں۔ ٹک ٹاکر پیاری مریم نے ایک وی لاگ میں بتایا تھا کہ وہ ہر تفصیل اپنے مداحوں سے اس لیے شیئر کرتی ہیں تاکہ لوگ ان...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز
جیل کے باہر تماشے کی اجازت نہیں دی جائے گی،اب ایسے نہیں چلنے دیا جائے گا پی ٹی آئی پر پابندی اور کالعدم جماعت قرار دینے پر قانونی مشاورت ہوگی،عطا تارڑ وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ اڈیالہ جیل کے باہر لوگوں کو بیٹھنے سے روکنے کا فیصلہ کر لیا، گرفتاریاں اور مقدمات بھی درج کئے جائیں گے۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ جیل کے باہر تماشے کی اجازت نہیں دی جائے گی، بطور سیاسی جماعت پی ٹی آئی کا وجود ہی نہیں، پی ٹی آئی پر پابندی اور کالعدم جماعت قرار دینے پر قانونی مشاورت ہوگی۔عطا تارڑ نے کہاکہ یہ لوگ سیاست دان نہیں، دہشت...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(مانیٹر نگ ڈ یسک )وفاقی دارالحکومت میں جج کے بیٹے کی گاڑی کی ٹکر سے دو لڑکیوں کی ہلاکت کے کیس میں متاثرہ فیملی نے ملزم کو معاف کردیا۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں جج کے بیٹے کی گاڑی کی ٹکر سے دو بچیوں کی ہلاکت کے کیس کی سماعت میں بڑی پیش رفت ہوئی۔جج کے بیٹے اور متاثرہ فیملی کے درمیان صلح ہوگئی اور متاثرہ فیملیز نے جج کے بیٹے ابو ذر کو معاف کر دیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ شائستہ کنڈی کی عدالت میں متاثرہ فیملی نے بیان دیا جس کے بعد عدالت نے ملزم ابوذر کی ضمانت منظور کر کے اْسے رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ایک متوفیہ لڑکی کا بھائی کورٹ میں بیان...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی حکومت نے 9 مئی کے مقدمات کے حوالے سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں کے بیرون ممالک جانے پر پابندی عاید کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ سیاسی رہنماؤں کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ(ای سی ایل) میں ڈالنے کی منظوری دے دی گئی ہے اور فہرست میں عمران خان، شاہ محمود قریشی، عمر ایوب، فواد چودھری، شبلی فراز، علی امین گنڈا پور، شہریار آفریدی، عثمان ڈار، شیریں مزاری، زرتاج گل، مسرت چیمہ اور کنول شوزب، شیخ رشید، شیخ راشد، میجر ریٹائرڈ طاہر صادق کے نام شامل ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ راجا بشارت اور واثق قیوم عباسی سمیت دیگر شخصیات پر بھی بیرون ملک جانے پر پابندی...
ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صدر بار کا کہنا تھا کہ وہاڑی بار کے رکن ذیشان شبیر ڈھڈی ایڈووکیٹ کے قتل کے سلسلہ میں حکومت پاکستان اور حکومت پنجاب نے جو سرد مہری کا مظاہرہ کیا اس پر میں بڑا مایوس ہوں، پاکستان مسلم لیگ ن سے میری 30سالہ رفاقت رہی ہے اور انتہائی برے وقت میں ہم پارٹی کے ساتھ کھڑے رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کے صدر محمد اظہر خان مغل ایڈووکیٹ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں پہلے وکیل ہوں اور جنہوں نے مجھے منتخب کیا ہے ان کے لئے میری جان بھی حاضر ہے، وہاڑی بار کے رکن ذیشان شبیر ڈھڈی ایڈووکیٹ کے قتل کے سلسلہ میں حکومت...
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں کابینہ نے 9 اور 10 مئی کو درج ہونے والے مقدمات کو سیاسی انتقام اور بغیر ثبوت درج قرار دیتے ہوئے انہیں ختم کرنے کی منظوری دی۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کی کابینہ نے 9 اور 10 مئی کے حوالے سے درج ہونے والے مقدمات ختم کرنے کی منظوری دے دی۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں کابینہ نے 9 اور 10 مئی کو درج ہونے والے مقدمات کو سیاسی انتقام اور بغیر ثبوت درج قرار دیتے ہوئے انہیں ختم کرنے کی منظوری دی۔ وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی برائے اطلاعات شفیع جان نے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پاکستان تحریک انصاف کے اہم رہنماؤں کے بیرون ملک جانے پر پابندی لگادی۔ذرائع نے بتایا کہ 9مئی مقدمات کے حوالے سے اہم پیش رفت ہوئی ہے اور وفاقی حکومت نے تحریک انصاف کے اہم رہنماؤں کے بیرون ممالک جانے پر پابندی کا فیصلہ کیا ہے، اہم رہنماؤں کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ(ای سی ایل) میں ڈالنےکی منظوری دے دی گئی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ پی ٹی آئی رہنماؤں میں عمران خان، شاہ محمود قریشی، عمر ایوب، فواد چوہدری، شبلی فراز، علی امین گنڈا پور، شہریار آفریدی، عثمان ڈار، شیریں مزاری، زرتاج گل، مسرت چیمہ اور کنول شوزب، شیخ رشید، شیخ راشد، میجر ریٹائرڈ طاہر صادق کے نام شامل ہیں۔محکمہ داخلہ پنجاب نے فہرست سمیت...
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ ہری پور میں جو فیصلہ شیر کے حق میں آیا ہے اس کے پیچھے نااہلی ہے۔ کے پی میں 12 سال سے ان کی مسلسل حکومت ہے، کوئی ترقی کا کام نظر نہیں آیا۔ گوجرانوالہ میں ماس ٹرانزٹ منصوبے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کے پی کا پچھلا چیف منسٹر پنجاب میں حملہ آور ہوتا تھا اور نیا وزیر اعلیٰ اڈیالہ جیل کے باہر بیٹھا رہتا ہے۔ جو لوگ 4 سال سے یہاں تھے وہ شادیانے بجا رہے تھے کہ ملک آج ڈیفالٹ ہوگا، کل ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ایٹم بم سے لے کر موٹروے تک سب جگہ نواز شریف اور شہباز شریف کا نام...
پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ فضائی آلودگی کے مسئلے پر سائنسی بنیادوں پر فیصلے کیے جا رہے ہیں۔ جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لاہور میں شمال مغربی ہواؤں کے باعث آلودگی میں اضافہ ہوا ہے، اسموگ کنٹرول مشینری، واٹر باؤزرز اور انسپیکشن ٹیموں کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔ مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت خطے میں سب سے جامع اینٹی اسموگ پلان پر عملدرآمد کر رہی ہے، شہریوں کو بروقت آگاہی اور مسلسل مانیٹرنگ فراہم کرنے کے احکامات دیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فضائی معیار کی بہتری کے لیے تمام محکمے24/7 فیلڈ میں متحرک ہیں، صنعتی شہروں سے آنے...
اسلام آباد: وفاقی حکومت نے 9 مئی کے مقدمات کے حوالے سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں کے بیرون ممالک جانے پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ 9مئی مقدمات کے حوالے سے اہم پیش رفت ہوئی ہے اور وفاقی حکومت نے تحریک انصاف کے اہم رہنماؤں کے بیرون ممالک جانے پر پابندی کا فیصلہ کیا ہے، سیاسی رہنماؤں کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ(ای سی ایل) میں ڈالنےکی منظوری دے دی گئی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ عمران خان، شاہ محمود قریشی، عمر ایوب، فواد چوہدری، شبلی فراز، علی امین گنڈا پور، شہریار آفریدی، عثمان ڈار، شیریں مزاری، زرتاج گل، مسرت چیمہ اور کنول شوزب، شیخ رشید، شیخ راشد، میجر...
میٹا نے بین الاقوامی میڈیا اداروں کے ساتھ نئے معاہدے کیے ہیں تاکہ کمپنی کے چیٹ بوٹ کو عالمی، تفریحی اور تازہ ترین خبروں تک حقیقی وقت میں رسائی حاصل ہو سکے۔ جب بھی صارفین خبری سوالات کریں گے، میٹا اے آئی تازہ ترین معلومات فراہم کرے گا اور ساتھ ہی مضامین کے لنکس بھی دے گا تاکہ صارفین پبلشرز کی ویب سائٹس پر مکمل خبریں پڑھ سکیں۔ یہ بھی پڑھیں: صدر ٹرمپ زیرتعمیر سڑک کا جائزہ لینے مظفرآباد پہنچ گئے، آئی اے جنریٹڈ ویڈیو وائرل میٹا نے کہا کہ اس سے پارٹنر نیوز آؤٹ لیٹس کو وسیع تر ناظرین تک پہنچنے میں مدد ملے گی۔ کمپنی نے بین الاقوامی میڈیا اداروں کے ساتھ تعاون کیا ہے، جن میں سی این...
پنجاب کے ضلع قصور میں ایک خاتون نے خود کو آگ لگا کر خود کشی کرنے کی کوشش کی، جسے اسپتال منتقل کردیا گیا۔ رپورٹس کے مطابق سال 2022 میں نواحی گاؤں بگے کے رہائشی جاوید اقبال نے اپنی 25 سالہ بیٹی کے ساتھ زیادتی کا مقدمہ درج کروایا۔ جس کی بنیاد پر پولیس نے ملزم رفیق کو گنہگار قرار دے کر نوکری سے برخاست کر دیا تھا۔ مزید پڑھیں: کراچی: باپ کی بچوں کے ہمراہ خود کشی، وجہ سامنے آگئی آج عدالت نے ڈی این اے میچ نہ ہونے پر کانسٹیبل رفیق کو مقدمے میں بری کرنے کا حکم دیا، جس پر متاثرہ خاتون نے اپیل میں جانے کے بجائے خود پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی۔ خاتون کو...
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ سپہ سالار کے خلاف مہم کا مقصد پاکستان کو کمزور کرنا ہے۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں طاہر اشرفی نے کہا کہ پی ٹی آئی جب اقتدار میں تھی تو فوج کے گن گاتی تھی، فوج کسی مکتبہ فکر یا جماعت کی نہیں بلکہ پاکستانیوں کی ہے۔ پاکستان دفاعی طور پر مستحکم ہے اب معاشی طور پر مستحکم ہونا ہے، ملک میں افراتفری کا مقصد ملک کو معاشی طور پر کمزور کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اسرائیل کو تسلیم نہیں کرنے جا رہا لیکن ملک میں پروپیگنڈہ شروع کیا گیا، پاکستان و سعودی عرب کا اسرائیل سے کوئی معاہدہ نہیں، انہوں نے کہا...
چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ سپہ سالار اور فوج کے خلاف چلائی جانے والی مہم کا اصل مقصد پاکستان کو کمزور کرنا ہے۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے واضح کیا کہ جب پی ٹی آئی اقتدار میں تھی تو فوج کی تعریفیں کرتی تھی، مگر اب اداروں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ ان کے مطابق فوج کسی ایک جماعت یا مکتبہ فکر کی نہیں بلکہ پوری قوم کی ہے۔ طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ پاکستان دفاعی طور پر مضبوط ملک ہے اور اب معاشی استحکام کی ضرورت ہے، جبکہ ملک میں پھیلائی جانے والی افراتفری کا مقصد اسی معاشی استحکام کو نقصان پہنچانا ہے۔ انہوں نے اسرائیل...
وفاقی دارالحکومت میں جج کے بیٹے کی گاڑی کی ٹکر سے دو لڑکیوں کی ہلاکت کے کیس میں متاثرہ فیملی نے ملزم کو معاف کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں جج کے بیٹے کی گاڑی کی ٹکر سے دو بچیوں کی ہلاکت کے کیس کی سماعت میں بڑی پیش رفت ہوئی۔ جج کے بیٹے اور متاثرہ فیملی کے درمیان صلح ہوگئی اور متاثرہ فیملیز نے جج کے بیٹے ابو ذر کو معاف کر دیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ شائستہ کنڈی کی عدالت میں متاثرہ فیملی نے بیان دیا جس کے بعد عدالت نے ملزم ابوذر کی ضمانت منظور کر کے اُسے رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ ایک متوفیہ لڑکی کا بھائی کورٹ میں بیان دینے آیا جبکہ والدہ نے...
بلوچستان میں ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے جہاں بی آر اے (براہمداغ بگٹی گروپ) کے معروف کمانڈر وڈیرہ نور علی چاکرانی نے اپنے 100 سے زائد ساتھیوں کے ہمراہ ریاست کے سامنے سرینڈر کر دیا۔ ذرائع کے مطابق نور علی چاکرانی اور ان کے ساتھیوں نے پاکستان ہاؤس سوئی میں باقاعدہ طور پر ہتھیار ڈالے۔ اس موقع پر فراریوں نے میر آفتاب بگٹی کی موجودگی میں پاکستان سے وفاداری کا حلف بھی اٹھایا۔ کمانڈر نور علی چاکرانی بی آر اے کے بڑے اور اثر و رسوخ رکھنے والے کمانڈرز میں شمار ہوتے ہیں۔ ان کا اور ان کے درجنوں ساتھیوں کا ہتھیار ڈالنے کا فیصلہ امن و امان کی صورتحال کے لیے ایک اہم اور مثبت پیش رفت...
پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ صبا قمر اپنی جاندار اداکاری کے لیے جانی جاتی ہیں لیکن حال ہیں میں انہیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ پانی جیسا پیار، باغی، بے شرم، چیخ، ڈائجسٹ رائٹر اور فراڈ جیسے متعدد مقبول ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے والی صبا قمر ان دنوں دو مقبول ڈراموں کیس نمبر 9 اور پامال میں نظر آرہی ہیں۔ پامال میں اُن کی عثمان مختار کے ساتھ کیمسٹری کو پسند کیا جا رہا ہے جبکہ کیس نمبر 9 میں ریپ سروائیور کا مضبوط کردار نبھانے پر انہیں خوب سراہا جا رہا ہے۔ صبا قمر اپنی قدرتی خوبصورتی اور کم میک اپ کے استعمال کے لیے بھی جانی جاتی ہیں۔ حال ہی...
، پاکستان کا شمسی انقلاب دنیا کے لیے مثال بن چکا ہے،وزیر توانائی WhatsAppFacebookTwitter 0 6 December, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )وفاقی وزیر پاور ڈویژن سردار اویس احمد خاں لغاری نے لمز یونیورسٹی کے زیر اہتمام ایشیا انرجی سمٹ سے خطاب کیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ پاور سیکٹر کو مکمل طور پر ڈیجیٹل، شفاف اور صارف دوست بنا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان 2035 تک 90 فیصد بجلی کلین اینڈ گرین انرجی سے حاصل کرے گا، پاکستان کا شمسی انقلاب دنیا کے لیے مثال بن چکا ہے۔ 50 گیگا واٹ سولر پینلز عوام نے خود نصب کیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج پاکستان 52 فیصد بجلی صاف توانائی سے...
کراچی سمیت صوبے بھرمیں بغیر نمبر پلیٹس گاڑیاں چلانے والوں اوربغیر ڈرائیونگ لائسنس ڈرائیورز کے خلاف بھرپورکریک ڈاؤن شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی سمیت صوبے بھرمیں بغیر نمبر پلیٹس گاڑیاں چلانے والوں اوربغیر ڈرائیونگ لائسنس ڈرائیورز کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کے سلسلے میں آئی جی سندھ کی جانب سے ایڈیشنل آئی جی کراچی رینج،زونل ڈی آئی جیز،ڈی آئی جی سکھر، لارکانہ، حیدر آباد ، میرپورخاص اور شہید بے نظیر آباد ڈی آئی جی سی آئی اے ،ڈی آئی جی ٹریفک کراچی ، حیدر آباد ضلعی ایس ایس پیز اور ایس پی اے وی ایل سی کو ایک مراسلہ ارسال کیا گیا ہے۔ مراسلے میں بتایا گیا کہ حالیہ مشاہدے میں یہ بات سامنے...
پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں ون ڈش پابندی کی خلاف ورزی اور لائوڈ سپیکر کے غیر ضروری استعمال کے خلاف وسیع پیمانے پر کریک ڈائون کا فیصلہ کر لیا۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے تمام کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو واضح ہدایات جاری کرتے ہوئے شادیوں اور تقریبات میں ون ڈش کی پابندی ہر صورت یقینی بنانے کا حکم دیا ہے۔وزیراعلیٰ نے شادیوں اور دیگر تقریبات میں بلند آواز میوزک چلانے پر سخت کارروائی کی ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ قوالی نائٹس اور کسی بھی تقریب میں لائوڈ سپیکر کے غیر قانونی استعمال کے خلاف فوری قانونی کارروائی کی جائے۔حکام کے مطابق اب فارم ہائوسز اور گرائونڈز میں بھی شادی ہالز کی طرح لائوڈ سپیکر کے غیر قانونی استعمال...
کراچی: پاکستان میں بچوں میں پیدائشی طور پر دل کے امراض میں تیزی سے اضافہ ہونے لگا۔ اس حوالے سے این آئی سی وی ڈی کی اسسٹنٹ پروفیسر اور پیڈیاٹرک کارڈیالوجسٹ ڈاکٹر عالیہ کمال احسن نے ایکسپریس نیوز کو بتایا کہ پاکستان میں سالانہ تقریباً 40 سے 60 ہزار بچے دل کے امراض کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں جن میں سب سے زیادہ عام بیماری ٹیٹرالوجی آف فالوت (ٹوف) ہے جس میں دل کی بناوٹ چار جگہوں سے خراب ہوجاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 10 سے 12 فیصد یعنی تقریباً 4,000 سے 7,000 بچے ٹوف کے مریض ہوتے ہیں۔ اگر اس مرض کی بروقت تشخیص اور سرجری نہ ہو تو بچے کی زندگی خطرے میں پڑ سکتی ہے جبکہ کزن میرج اس...
—فائل فوٹو وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے فیصل آباد ایئر پورٹ پر کارروائی کر کے دبئی جانے والی نجی پرواز کے 13 مسافروں کو آف لوڈ کردیا۔ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ آف لوڈ مسافروں میں 10 مرد اور 3 خواتین شامل ہیں۔ مسافر ظاہری طور پر دبئی کے ذریعے جدہ جا رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ امیگریشن انٹرویو کے دوران مسافر مشکوک قرار پائے اور موبائل فونز سے مشکوک چیٹس اور نمبرز برآمد ہوئے۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور ہائیکورٹ نے شادی سے انکار پر لڑکی کو قتل کرنے کے کیس میں ملزم کی سزائے موت کو کالعدم قرار دے دیا۔جسٹس شہرام سرور اور جسٹس سردار علی اکبر ڈوگر پر مشتمل بینچ نے ملزم کو بری کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کیا۔عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ پراسکیوشن ملزم کے خلاف اپنا کیس ثابت کرنے میں ناکام رہی، اور مقتولہ کا پوسٹ مارٹم 7 گھنٹے تاخیر سے ہوا۔ٹرائل کورٹ نے 2022 میں ملزم کو سزائے موت اور جرمانے کی سزا سنائی تھی، لیکن ہائیکورٹ نے شواہد کی کمی کے باعث یہ سزا کالعدم قرار دی۔فیصلے میں واضح کیا گیا کہ قانونی تقاضوں کی عدم تکمیل کی وجہ سے انصاف کے تقاضے پورے نہیں ہوئے، اس لیے...
وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ یہ لوگ سیاستدان نہیں، دہشتگرد ہیں، گورنر راج کا ایک آپشن موجود ہے، سہیل آفریدی امن وامان ٹھیک نہیں کریں گے تو یہ آپشن موجود ہے، پی ٹی آئی نے مذاکرات کی ٹرین مس کر دی ہے، سول و ملٹری لیڈرشپ فیصلہ کر چکی، اب ایسے نہیں چلنے دیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ نے کہا کہ اڈیالہ جیل کے باہر لوگوں کو بیٹھنے سے روکنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے، گرفتاریاں اور مقدمات بھی درج کئے جائیں گے۔ صحافیوں کیساتھ غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ جیل کے باہر تماشے کی اجازت نہیں دی جائے گی، بطور سیاسی جماعت پی...
اسلام آباد ( ویب ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ اڈیالہ جیل کے باہر لوگوں کو بیٹھنے سے روکنے کا فیصلہ کر لیا، گرفتاریاں اور مقدمات بھی درج کئے جائیں گے۔ پروگرام ’’ ٹونائٹ ود ثمر عباس‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ جیل کے باہر تماشے کی اجازت نہیں دی جائے گی، بطور سیاسی جماعت پی ٹی آئی کا وجود ہی نہیں، پی ٹی آئی پر پابندی اور کالعدم جماعت قرار دینے پر قانونی مشاورت ہوگی۔ عطا تارڑ نے کہاکہ یہ لوگ سیاست دان نہیں، دہشت گرد ہیں، گورنر راج کا ایک آپشن موجود ہے، سہیل آفریدی امن وامان ٹھیک نہیں کریں گے تو یہ آپشن موجود ہے، پی...
قصورکے قریب خاتون نے مبینہ طور پر خود کو آگ لگا دی جسے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ مذکورہ خاتون کے شوہر کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ اہلیہ نے پولیس کانسٹیبل کے خلاف مقدمہ درج کرایا تھا، انصاف نہ ملنے پر خود کو آگ لگائی۔ دوسری جانب پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاتون نے 2022ء میں پولیس کانسٹیبل رفیق کے خلاف زیادتی کا مقدمہ درج کرایا تھا، جس پر محکمے نے ملزم رفیق کو نوکری سے برخاست کر دیا تھا۔ ترجمان پولیس کے مطابق عدالت نے آج ڈی این اے میچ نہ ہونے پر ملزم کانسٹیبل رفیق کو مقدمے سے بری کر دیا، جس پر متاثرہ خاتون نے اپیل میں جانے کی بجائے خود پر...
اسلام آباد (خبرنگار) وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی ہم آہنگی ڈاکٹر مصدق ملک نے عالمی ادارہ برائے تحفظ قدرت (WWF) کے زیر اہتمام دریائے سندھ کی ڈولفن کے تحفظ کے 25 سال مکمل ہونے کے موقع پر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے خبردار کیا کہ بڑھتا ہوا درجہ حرارت اور گلیشیئرز کا تیزی سے پگھلائو ہماری جانب سے پھیلائی جانے والی آلودگی اور موسمیاتی تبدیلی کے براہ راست نتائج ہیں۔ انہوں نے دریائے راوی کے پانی کے شدید آلودہ ہونے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ پانی اب زراعت کے لیے بھی قابل استعمال نہیں رہا۔ وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ حالیہ سیلابوں کے باعث ہونے والا معاشی نقصان مجموعی قومی پیداوار کے...
لاہور (نیوز رپورٹر) وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان کی زیر صدارت نیشنل ہائی وے اتھارٹی این ایچ اے کے اجلاس میں خیبر پختونخواہ اور شمالی علاقہ جات کے ذرائع مواصلات کی بہتری کے لیے اہم فیصلے کیے گئے۔ اجلاس میں شاہراہ قراقرم کے متبادل موٹروے کی طرز پر شاہراہ مانسہرہ، ناران، جھالکھنڈ، چلاس کے راستے چین کے بارڈر تک چار رویہ نئی شاہراہ این15 کی تعمیر کے منصوبے پر جامع غور کیا گیا۔ وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے کہا کہ این 15 کا منصوبہ تجارتی، سیاحتی اور دفاعی اعتبار سے اپنی نوعیت کا منفرد اور انقلابی اقدام ہوگا جبکہ یہ شاہراہ قراقرم ہائی وے کے مقابلے میں چین کی سرحد تک فاصلے میں واضح کمی لائے گی اور یہ شاہراہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(اسٹاف رپورٹر)وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اعلان کیا ہے کہ ان کی حکومت، فیصل ایدھی کے تعاون سے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ (این آئی سی ایچ) میں 1 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کی لاگت سے ایک میڈیکل ٹاور تعمیر کرے گی۔ اس رقم میں سے 1 کروڑ ڈالر پہلے ہی حاصل کیے جا چکے ہیں جبکہ باقی 70 لاکھ ڈالر صوبائی حکومت فراہم کرے گی۔انہوں نے یہ اعلان نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیو ویسکولر ڈیزیزز (این آئی سی وی ڈی) کے نئے ایمرجنسی بلاک کی افتتاحی تقریب کے دوران کیا۔ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے افتتاحی تختی کی نقاب کشائی کی۔ تقریب میں وزیر صحت ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو، ایگزیکٹو...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251206-8-25 جسارت نیوز
ایرانی ان دنوں بارش کے لیے شہر شہر کھلے میدانوں میں اجتماعی دعائیں مانگ رہے ہیں مگر خاموش آسمان خالی ہے۔ گزشتہ چھ برس سے ملک شدید خشک سالی کی لپیٹ میں ہے۔ اس برس نوبت بہ ایں جا رسید کہ تہران کی ڈیڑھ کروڑ آبادی کے لیے پینے کے پانی کی راشن بندی ہو گئی ہے اور حالت مزید دگرگوں ہونے کی صورت میں شہر کو عارضی طور پر خالی کرانے کے بارے میں بھی سوچا جا رہا ہے۔ صرف تہران کا نہیں بلکہ بیس دیگر صوبوں کا بھی کم و بیش یہی حال ہے۔ ایران میں ستمبر سے بارشوں کی امید بندھ جاتی ہے مگر اس بار گذرے تین ماہ میں اب تک ایک انچ سے بھی کم...
اسلام آباد: سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ ریاست نے بیرونِ ملک اور اندرونِ ملک دشمنوں کے بیانیے کے حوالے سے اب واضح اور سخت مؤقف اپنا لیا ہے اور جن سوالات کے جواب بہت عرصے سے دیے جانے تھے، وہ اب کھل کر سامنے آ رہے ہیں۔ فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ انہوں نے پہلے ہی خبردار کیا تھا کہ پاک فوج اور اس کی قیادت کے خلاف ہرزہ سرائی کرنے والوں کو سخت ردِعمل کا سامنا کرنا پڑے گا،ریاستی جواب نے یہ واضح کر دیا ہے کہ جوتے کی سول تو بہت چھوٹی چیز ہے اور جو لوگ ملک اور فوج کے خلاف بیانیہ چلا رہے ہیں، وہ براہِ راست غداری کے زمرے میں آتے ہیں۔...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">برلن:جرمنی میں معمولی اجرت کے ملازمین کی تعداد 63 لاکھ سے زاید بتائی جا رہی ہے۔ عالمی میڈیا کے مطابق ملکی وفاقی شماریاتی دفتر کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملک بھر میں کم از کم فی گھنٹہ اجرت پر کام کرنے والوں کی تعداد 63 لاکھ سے متجاوز ہے۔ حکام کے مطابق کم اجرت والی ملازمتیں تمام ملازمتوں کا 16 فیصد بنتی ہیں، جو 2024ءکے تناسب کے برابر ہے جبکہ اپریل 2014 ءمیں یہ شرح 21 فیصد تھی۔ یہ بات بھی علم میں رہے کہ ملک بھر میںکم سے کم اجرت اوسط مجموعی فی گھنٹہ اجرت کے2 تہائی پر مقرر کی جاتی ہے، البتہ اس میں تربیتی ملازمین کو شمار نہیں کیا جاتا۔ جہاں یہ شرح...
سٹی42: ہمیشہ قبل از وقت بڑی باتیں بتا دینے والے سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ 9 مئی کیسز اور پاکستان مخالف پروپیگنڈا کرنے والوں کو پیر کے روز سے ٹک مارک لگانا شروع کر دیں۔ فیصل واوڈا نے جمعہ کی شب گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں بہت دنوں سے بتا رہا تھا کہ پی ٹی آئی منصوبے کے تحت یہ سب کر رہی ہے۔ سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ یہ چاہتے ہیں کہ تصادم ہو اور یہ سیاسی شہید بن جائیں اور گورنر راج لگ جائے، 9 مئی کے مقدمات کے ملزم خیبرپختونخوا میں جا کر چھپے ہوئے ہیں۔ جعلی ملازمتوں کی پیشکش، ایف آئی اے نے بیرون ملک جانے والوں کو خبردار کردیا ...
وزیراعلی سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ کوئی بھی سرکاری ادارہ کسی بھی پرائیویٹ ٹیسٹنگ ایجنسی کے ذریعے بھرتیاں نہیں کرے گا، سول افسران، بالخصوص ضلعی انتظامیہ کو بلٹ پروف گاڑیاں ترجیحی بنیادوں پر فراہم کی جائیں گی۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے کے تمام سرکاری، نیم سرکاری اور خودمختار اداروں میں بھرتیاں صرف ایٹا کے ذریعے کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کی منظوری کابینہ نے دے دی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا، وزیراعلیٰ نے ویڈیو لنک کے ذریعے صدارت کی۔ انہوں نے آئندہ ماہ کے لیے جامع پالیسی گائیڈ لائنز جاری کر دیں۔ اجلاس میں صوبائی انتظامی اُمور، گڈ گورننس، این ایف سی شیئر، سیکیورٹی صورتحال...
خیبرپختونخوا کی کابینہ نے 9 اور 10 مئی کے حوالے سے درج ہونے والے مقدمات ختم کرنے کی منظوری دے دی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں کابینہ نے 9 اور 10 مئی کو درج ہونے والے مقدمات کو سیاسی انتقام اور بغیر ثبوت درج قرار دیتے ہوئے انہیں ختم کرنے کی منظوری دی۔ وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی برائے اطلاعات شفیع جان نے بتایا کہ کابینہ اجلاس میں 9 اور 10 مئی کے مقدمات ختم کرنے کے ساتھ ریڈیو پاکستان پشاور واقعے کی تحقیقات صوبائی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی کے سپرد کرنے کی منظوری دی گئی۔ معاون خصوصی کے مطابق کابینہ نے انسداد دہشت گردی فورس کیلیے 15...
اجلاس میں موسمیاتی تبدیلی، شہری سفری سہولیات، مالیاتی اصلاحات، بینک آف بلوچستان کے قیام، انتظامی ڈھانچے کی بہتری، تعلیم، ماحولیات اور عوامی فلاح و بہبود سے متعلق اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا بیسواں اجلاس چیف منسٹر سیکرٹریٹ کوئٹہ میں منعقد ہوا۔ جس میں موسمیاتی تبدیلی، شہری سفری سہولیات، مالیاتی اصلاحات، بینک آف بلوچستان کے قیام، انتظامی ڈھانچے کی بہتری، تعلیم، ماحولیات اور عوامی فلاح و بہبود سے متعلق اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی۔ اجلاس کے آغاز پر چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کو "سی ڈی ایف" کی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ بھارتی جارحیت...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">میٹا نے فیس بک اور انسٹاگرام کے لیے مشترکہ سپورٹ ہب متعارف کرانے کا اعلان کر دیا ہے، جس کا مقصد صارفین کے لیے معاونت کے عمل کو مزید آسان اور مرکزیت فراہم کرنا ہے۔کمپنی کی بلاگ پوسٹ کے مطابق نئے سپورٹ ہب کے ذریعے اب فیس بک اور انسٹاگرام کے صارفین ایک ہی جگہ پر اپنے اکاؤنٹس سے متعلق مسائل کی رپورٹنگ اور سوالات کے جوابات حاصل کر سکیں گے۔ میٹا نے بتایا کہ پہلے اکثر معاونت کے آپشنز اور سیٹنگز مختلف فیچرز میں بکھرے ہوتے تھے، جس کی وجہ سے صارفین کو مطلوبہ معلومات تلاش کرنے میں وقت لگتا تھا، تاہم نیا ہب اس عمل کو مرکزی اور سہل بنا دے گا۔یہ نیا سپورٹ ہب دنیا...
آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) نے آئندہ سال کے آغاز سے غیر روایتی گیس کے بڑے پیمانے پر منصوبے شروع کرنے کا اعلان کیا ہے، جن کا مقصد مقامی پیداوار بڑھانا اور درآمدی ایل این جی پر انحصار کم کرنا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: او جی ڈی سی ایل کو سندھ کے ضلع ٹنڈو اللہ یار میں تیل کے نئے ذخائر کی دریافت پاکستان طویل عرصے سے ٹائٹ اور شیل گیس کی صلاحیت رکھتا ہے، جو سخت چٹانی تہوں میں بند ہوتی ہے اور اسے خصوصی ڈرلنگ سے نکالا جاتا ہے، تاہم ابھی تک تجارتی پیمانے پر پیداوار ثابت نہیں ہوسکی۔ اوجی ڈی سی ایل کے منیجنگ ڈائریکٹر احمد لک کے مطابق کمپنی نے ٹائٹ...