2025-07-05@03:56:32 GMT
تلاش کی گنتی: 208
«شاہ کی گرفتاری»:
(نئی خبر)
کراچی میں پولیس اور حساس ادارے نے مشترکہ کارروائی میں کالعدم تحریک طالبان کے کمانڈر کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان کراچی پولیس کے مطابق حساس ادرے اور اینٹی اسٹریٹ کرائم سیل کیماڑی کی پولیس پارٹی نے جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب مشترکہ کارروائی کے دوران اتحاد ٹاؤن کے علاقے سے کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان کے اہم کمانڈر اللہ خان کو گرفتار کر کے اسلحہ ، موبائل فون ، نقد رقم اور دیگر اہم دستاویزات برآمد کر لیے۔ گرفتار ملزم تربیت یافتہ ہے جبکہ وہ مختلف سیاسی اور کاروباری شخصیات کی ریکی ، قتل ، اقدام قتل سمیت دیگر سنگین جرائم کی وارداتو میں ملوث رہا ہے۔ گرفتار ملزم سے تفتیش جاری ہے اور اہم انکشافات متوقع ہیں ۔...
گولارچی (نمائندہ جسارت) چند روز قبل بھارتی نیوی نے متنازع سمندری حدود کی خلاف ورزی کرنے پر 22 سالہ نوجوان حافظ عرف بابلی ولدمحمد عمر ملاح نامی پاکستانی ماہی گیر کو گرفتار کیا تھا۔ واضح رہے کہ بابلی ضلع سجاول کے گاؤں محمد سومار ملاح کا رہائشی ہے، اس اثناء میں ماہی گیروں کے حقوق کے سرگرم وکیل اور سندھو لاء فرم انٹرنیشنل کے سی ای او علی چنگیزی سندھو ایڈووکیٹ ہائیکورٹ مفت قانونی خدمات دینے اور مذکورہ شخص کی بھارتی قید سے رہائی کے لیے میدان میں آ گئے۔ یہ بات ضلع بدین میں مچھیروں کے حقوق کے سرگرم کارکن اور انٹرنیشنل میڈیا اینڈ سوشل ایکٹوسٹ فورم ضلع بدین کے صدر محسن رزاق نے گولارچی میں صحافیوں سے کرتے...
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)مکی شاہ پولیس کی کارروائی،منشیات فروش گرفتار، بھاری مقدار میں شراب برآمد،مکی شاہ پولیس نے منشیات فروش صفدر ملاح کے اڈے پر چھاپا مار کارروائی میں منشیات فروش کامران عرف کامی گرفتار کرلیا،صفدر ملاح 12 بوتلیں شراب کی موقع سے چھوڑ کر فرار ہوگیا۔ گرفتار منشیات فروش مختلف علاقوں میں منشیات کی سپلائی میں سرگرم تھا،گرفتار ملزمان کا سابقہ کرمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے، مکی شاہ پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف حدود آرڈیننسکے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے + این این آئی) اسلام آباد ٹریفک پولیس کے کانسٹیبل زبیر شاہ وفاقی دارالحکومت کے سیکٹر I-9 میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے شہید ہو گئے۔ کیپیٹل پولیس کے ترجمان کے مطابق ٹریفک پولیس کانسٹیبل زبیر شاہ نامعلوم افراد کی گولی لگنے سے موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔انہوں نے کہا کہ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر تے ہوئے تفتیش کا عمل شروع کر دیا ہے۔ مشتبہ افراد کی گرفتاری کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ وزیر داخلہ نے اتوار کو اپنے بیان میں شہید پولیس جوان زبیر شاہ کو خراج عقیدت پیش کیا اور ان کے لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ...
اسلام آباد (صباح نیوز) اسلام آباد پولیس نے بھاری اسلحہ کو خیبر پختونخوا سے اسلام آباد منتقل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔ ایس ایس پی آپریشنز ارسلان شاہزیب نے تھانہ ترنول میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ پولیس نے اسلحے کی بڑی کھیپ پکڑ کر ملزم کو بھی گرفتار کر لیا۔ ایس ایس پی آپریشنز ارسلان شاہزیب کا کہنا تھا کہ ملزم سے 272 مختلف بور کے پستول، 20 جدید خودکار بندوقیں معہ میگزنیز اور 23 ہزار سے زاید گولیاں برآمد ہوئیں۔ انہوں نے کہا کہ گرفتار ملزم کے قبضہ سے 150گرام آئس اور 4 ہزار 450 گرام ہیروئن بھی برآمد کی گئی، ملزم سابق ریکارڈ یافتہ اور پنجاب کے مختلف اضلاع میں 8 مقدمات میں ملوث نکلا۔

‘عوام پاکستان’ پارٹی کی الیکشن کمیشن میں رجسٹریشن: شاہد خاقان عباسی کنوینر، مفتاح اسماعیل سیکرٹری مقرر
اسلام آباد:سابق وزیرِاعظم شاہد خاقان عباسی کی قیادت میں بننے والی سیاسی جماعت ‘عوام پاکستان’ کی الیکشن کمیشن میں رجسٹریشن مکمل ہو گئی ہے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق، شاہد خاقان عباسی کو جماعت کا کنوینر جبکہ مفتاح اسماعیل کو سیکرٹری مقرر کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ یہ جماعت گزشتہ سال جولائی میں مسلم لیگ (ن) کے ناراض رہنماؤں نے تشکیل دی تھی۔ ’عوام پاکستان‘ پارٹی کا نعرہ "بدلیں گے نظام” ہے، اور اس کا جھنڈا سبز اور نیلے رنگ کا ہے، جس پر پارٹی کا نام سفید رنگ میں درج ہے۔ الیکشن کمیشن نے یہ بھی بتایا کہ جماعت کے اندرونی انتخابات جون 2024 میں مکمل ہو چکے تھے، جس کے بعد پارٹی...
---فائل فوتو اسلام آباد کی انسداد دِہشت گردی کی عدالت نے 26 نومبر کے کیسز میں پاکستان تحریکِ انصاف کے177 کارکنان کی ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ سنا دیا۔اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے گرفتار مظاہرین کی درخواستوں پر سماعت کی۔ پی ٹی آئی کے 200 گرفتار مظاہرین کی ضمانت کی استدعاانصر کیانی نے عدالت سے استدعا کی کہ بے گناہ کارکنوں کو اٹھایا گیا ہے، ضمانتیں منظور کی جائیں۔ عدالت نے پاکستان تحریکِ انصاف کے 153 کارکنان کی ضمانتیں منظور جبکہ 24 کارکنان کی درخواستیں مسترد کر دیں۔عدالت کی جانب سے تھانہ کراچی کمپنی کے 48 ملزمان میں سے 43 کی درخواستِ ضمانت منظور جبکہ 5 کی مسترد کر دی گئی ہیں۔
---فائل فوٹو اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے ڈی چوک احتجاج کے دوران گرفتار 200 مظاہرین کی درخواستِ ضمانتوں پر سماعت کی۔اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے گرفتار مظاہرین کی درخواستوں پر سماعت کی۔وکیلِ صفائی انصر کیانی نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ ایک مقدمے کے مطابق فائر ہوا جو پولیس اہلکار کی چھاتی پر لگا۔جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے استفسار کیا کہ فائر کس کو لگا؟ کس نے مارا؟ وکیلِ صفائی انصر کیانی نے عدالت کو بتایا کہ یہ نہیں بتایا گیا کہ کس نے فائر کیا، کس کو لگا، کیس کے مطابق مظاہرین نے ایک پولیس ملازم سے لاکھوں روپے چھینے، اب پولیس ملازم ڈیوٹی پر آیا تو پیسے...