2025-10-24@20:36:44 GMT
تلاش کی گنتی: 208

«شیڈول میں شامل کی»:

(نئی خبر)
    لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے چیمپیئنز ٹرافی کی افتتاحی تقریبات کا شیڈول تیار کر لیا ہے۔ پی سی بی چیمپیئنز ٹرافی کو بھرپور طریقے سے پیش کرنے کے لیے تیار ہے جس کے لیے چیئرمین محسن نقوی نے تمام تقریبات کی حتمی منظوری دے دی۔ شیڈول کے مطابق 7 فروری کو قذافی اسٹیڈیم کی افتتاحی تقریب منعقد ہوگی جہاں وزیراعظم شہباز شریف تقریب کے متوقع مہمان خصوصی ہوں گے۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی کی افتتاحی تقریب 11 فروری کو ہوگی جہاں صدر آصف زرداری تقریب کے متوقع مہمان خصوصی ہوں گے۔ چیمپیئنز ٹرافی کی افتتاحی تقریب 16 فروری کو منعقد ہوگی جس کا انعقاد حضوری باغ لاہور میں کیا جائے گا۔ تقریب میں اہم ملکی شخصیات،...
    سپریم کورٹ آف پاکستان میں 8 نئے ججوں کی تعیناتی کے لیے جوڈیشل کمیشن اجلاس کا شیڈول تبدیل کردیا گیا۔ سپریم جوڈیشل کمیشن کا اجلاس اب 11 فروری کے بجائے 10 فروری کو عدالت عظمیٰ کے کانفرنس روم میں دن 2 بجے ہوگا۔ یہ بھی پڑھیں سپریم کورٹ میں 8 ججوں کی تعیناتی کے لیے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب جوڈیشل کمیشن کے ممبران کو اجلاس ایک دن پہلے بلانے سے متعلق باقاعدہ طور پر آگاہ کردیا گیا۔ سپریم کورٹ میں 8 نئے ججز کے لیے پانچوں ہائیکورٹس کے 5 سینیئر ججز کے نام طلب کیے گئے ہیں۔ سپریم جوڈیشل کمیشن کا اجلاس چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیرصدارت ہوگا۔ جس میں 8 ججوں کی تعیناتیوں پر غور...
    سعید احمد: پاکستان ریلوے سسٹم میں بوگیوں کی شدید قلت کے باعث ٹرینوں میں گھنٹوں کی تاخیر معمول بن گئی ہے۔  ذرائع کے مطابق اس وقت 32 میل اور انٹر سٹی کی 36 ٹرینوں کو چلانے کے لئے بوگیاں دستیاب نہیں ہیں۔ اس کمی کے باعث ریلوے سسٹم میں 382 بوگیوں کی کمی کا سامنا ہے جبکہ رولز کے مطابق 1537 بوگیوں کی بجائے 1155 بوگیوں سے ٹرین آپریشن جاری ہے۔ مزید برآں 88 بوگیاں ایسی ہیں جو سالانہ مرمت کے بغیر ٹریک پر چلائی جا رہی ہیں، حالانکہ ان بوگیوں کا مرمت کا دورانیہ ختم ہو چکا ہے۔ اس صورتحال کی وجہ سے حادثات کے بڑھنے کا خدشہ بھی بڑھ گیا ہے۔  امریکہ میں538 غیر قانونی تارکین وطن گرفتار،...
    اسلام آباد: وزارت مذہبی امور نے عازمین حج کی تربیت کے پہلے مرحلے کا شیڈول جاری کر دیاگیاہے۔ ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق 23جنوری کوبنوں،اسلام آباد،منڈی بہاؤالدین،شہید بےنظیرآباد میں تربیتی پروگرام منعقد ہوں گے،24جنوری کوچارسدہ،لکی مروت،اسلام آباد میں عازمین کو تربیت دی جائے گی،25 جنوری کو اسلام آباد، لاہور، ٹانک، عمر کوٹ میں حج تربیتی پروگرام منعقد ہونگے۔ وزارت مذہبی امور نے جاری اعلامیہ میں کہا کہ عازمین حج دیےگئےشیڈول کےمطابق تربیتی کیمپوں میں شرکت کریں، دوسرے شہروں میں مقیم عازمین نزدیکی مقام پر تربیت حاصل کر سکتے ہیں، سمندرپار مقیم عازمین پاکستان پہنچ کرمتعلقہ حاجی کیمپ سے تربیت حاصل کریں گے، نئے درخواست گزار بینک رسید دکھا کرتربیتی پروگرامز میں شرکت کرسکیں گے،85ہزار560عازمین حج کو تحصیل کی سطح...
    افسران کی گریڈ 17سے 18میں ترقی کیلئے ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی کا کل ہونے والا اجلاس ری شیڈول ، نوٹیفکیشن سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 22 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وفاقی حکومت کی طرف سے افسران کی گریڈ 17سے 18میں ترقی کیلئے ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی کا 23جنوری کو طلب کیا گیا اجلاس ری شیڈول کر دیا گیا ، اجلاس اب 29جنوری بروز بدھ کو صبح دس بجے منعقد ہو گا ۔ اس سے قبل یہ اجلاس 23جنوری کو صبح 10 بجے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں طلب کیا گیا۔ ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی کے اجلاس کو ری شیڈول کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے ، ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی کے اجلاس کی سربراہی سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن انعام اللہ...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ایک اعلیٰ سرکاری ذریعے نے دعویٰ کیا ہے کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی پی ٹی آئی کے رہنماؤں کے ساتھ ہونے والی حالیہ ملاقات کے حوالے سے بریفنگ دی گئی تھی۔ اس ذریعے سے اس بات کی تصدیق کیلئے رابطہ کیا کہ آیا وزیراعظم کو آرمی چیف اور پی ٹی آئی والوں کے درمیان ہونے والی حالیہ بات چیت کے بارے میں علم تھا یا نہیں۔ ذریعے کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کو اس ملاقات میں ہونے والی بات چیت کے متعلق بریفنگ دی گئی تھی۔ ذریعے کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کو بتایا گیا کہ آرمی چیف کے ساتھ پی ٹی آئی رہنماؤں کی ملاقات کے حوالے سے کوئی خصوصی شیڈول نہیں...
    لاہور(نیوز ڈیسک)پاکستان میں شیڈول آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کے میچز کیلئے ٹکٹوں قیمت سامنے آگئی۔نجی اخبار کے مطابق آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کیلئے ویزا پالیسی پر بورڈ کے اعلیٰ حکام کی مشاورت جاری ہے جبکہ ٹکٹوں کی فروخت اگلے ہفتے شروع ہونے کا امکان ہے۔پاکستان میں ہونے والے چیمپئینز ٹرافی کے میچز کیلئے کم از کم ٹکٹ کی قیمت 1 ہزار روپے جبکہ مہنگا ترین وی وی آئی پی ٹکٹ 25 ہزار روپے ہوسکتا ہے۔ اسی طرح پی سی بی حکام اور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) وفد دبئی میں شیڈول بھارت کے میچز پر ٹکٹس ڈالرز میں فروخت کرنے پر اتفاق ہوا ہے جبکہ پاکستان میں ٹکٹوں کی قیمت پاکستانی روپے میں رکھی جائیں گی۔دوسری جانب...
    اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی وزارت خزانہ نے نئے مالی سال کا بجٹ شیڈول تیار کر لیا۔آئندہ مالی سال کا وفاقی بجٹ جون کے پہلے ہفتے میں پیش کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔ "جنگ " کے مطابق مراسلے میں تمام بجٹ دستاویزات کو مئی 2025ء کے آخر تک حتمی شکل دینے کی تجویز دی گئی ہے۔قومی اقتصادی کونسل نے اجلاس مئی کے دوسرے ہفتے میں منعقد کرنے کی تجویز پیش کی ہے۔سالانہ منصوبہ بندی رابطہ کمیٹی کا اجلاس مئی کے پہلے ہفتے میں کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ بجٹ سٹریٹیجی پیپر 18 اپریل 2025ء تک منظور کرانے کی اور بجٹ جائزہ کمیٹی کے اجلاس 11 فروری سے 28 فروری کو منعقد کرنے کی...