2025-09-19@03:51:44 GMT
تلاش کی گنتی: 233
«معاہدے کے تحت دونوں ممالک»:
(نئی خبر)
بہت جلد غزہ پر قبضہ کرلیں گے اور ہم اس کے مالک ہونگے، ڈونلڈ ٹرمپ کا نیتن یاہو کے ہمراہ پریس کانفرنس میں دعویٰ
بہت جلد غزہ پر قبضہ کرلیں گے اور ہم اس کے مالک ہونگے، ڈونلڈ ٹرمپ کا نیتن یاہو کے ہمراہ پریس کانفرنس میں دعویٰ WhatsAppFacebookTwitter 0 5 February, 2025 سب نیوز واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ کی پٹی پر قبضہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ واشنگٹن میں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکا غزہ کی پٹی پر قبضہ کر لے گا، ہم اس کے مالک ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس قبضے کا مقصد اس علاقے میں استحکام لانا ہے، جس کے لیے طویل عرصہ تک غزہ امریکا کی ملکیت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ امریکا غزہ کی ترقی کے لیے کام کرے...
اسلام آباد(اے پی پی) کلائمیٹ ویلنریبل فورم۔ویلنریبل ٹونٹی گروپ آف فنانس منسٹرز (سی وی ایف-وی 20) اور پاکستان چائنا انسٹیٹیوٹ (پی سی آئی) نے پاکستاناور خطے میں موسمیاتی استحکام، پائیدار ترقی اور ماحولیاتی حکمرانی پر تعاون کو مضبوط بنانے کے عزم کے ساتھ مقامی ہوٹل میں ایک تاریخی مفاہمت کی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کیے ہیں۔ اس اسٹریٹجک شراکت داری کا مقصد دونوں اداروں کی مہارت اور وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے موسمیاتی چیلنجز کا مشترکہ طور پر مقابلہ کرنا، پائیدار معاشی ترقی کا فروغ اور پاکستان کے کلائمیٹ پروسپیرٹی پلان کو مکمل طور پر نافذ کرنے کی کوششوں کو تقویت دینا ہے۔ مفاہمت کی یادداشت میں تحقیق، پالیسی وکالت، بین الاقوامی مالیاتی ڈھانچے، اختراع اور صلاحیت...

جماعت اسلامی ضلع بدین کے امیر سید علی مردان شاہ گیلانی ،جنرل سیکرٹری عبدالکریم بلیدی نائب امیر ضلع بدین اللہ بچایوہالیپوٹہ خطاب کررہے ہیں
جماعت اسلامی ضلع بدین کے امیر سید علی مردان شاہ گیلانی ،جنرل سیکرٹری عبدالکریم بلیدی نائب امیر ضلع بدین اللہ بچایوہالیپوٹہ خطاب کررہے ہیں
ٹوکیو (انٹرنیشنل ڈیسک) جاپانی وزیراعظم اشیبا شیگیرو اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان 7 فروری کو واشنگٹن میں پہلی سربراہ ملاقات کا اعلان کردیا گیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق دونوں ممالک کے عہدے دار ملاقات کے حوالے سے رابطے میںہیں ۔ وزیراعظم اشیبا شیگیرو کا کہنا تھا کہ وہ جاپان امریکا اتحاد کو ایک نئی بلند سطح پر لے جانا چاہتے ہیں جو دونوں ممالک کے بہترین قومی مفاد میں ہو گا۔ اس ملاقات میں جاپان چین کی سرگرمیوں کے تناظر میں ہند بحرالکاہل خطے میں امن و استحکام کے لیے کام کرنے کی ضرورت پر بھی زور دے گا۔
WASHINGTON: امریکا کے وائٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ صدرڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے حماس کے ساتھ ہمدردی رکھنے والے تمام طلبہ کو ملک بدر کردیا جائے گا اور اس ایگزیکٹیو آرڈر پر وہ جلد ہی دستخب کریں گے۔ خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق وائٹ ہاؤس نے بتایا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اسرائیل مخالف مؤقف کے تدارک اور شہریت کے بغیر تعلیم حاصل کرنے والے کالج طلبہ کے بے دخلی اور فلسطینیوں کے حق میں مظاہروں میں حصہ لینے والے دیگربیرونی شہریوں کے خلاف ایگزیکٹیو آرڈر پر دستخط کریں گے۔ ٹرمپ کے آرڈر کے حوالے سے جاری فیکٹ شیٹ میں بتایا گیا کہ ٹرمپ جسٹس ڈپارٹمنٹ کو دہشت گردی کے خطرات، آگ لگانے اور امریکی یہودیوں...
اسلام ٹائمز: یہ معاہدے کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (KCCI) اور خراسان (مشہد) چیمبر آف کامرس، انڈسٹری، مائنز اینڈ ایگریکلچر (MCCIMA) سمیت متعدد اہم اداروں کے درمیان ہوئے ہیں۔ معاہدوں میں دونوں ممالک کے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارکس، آئی ٹی ٹیکنالوجی، بینکنگ اور انشورنس کے شعبے میں تعاون کو فروغ دینے کا بھی وعدہ کیا گیا ہے۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت نے اقتصادی تعاون اور ثقافت کو فروغ دینے کے لیے ایک اہم قدم اٹھایا ہے، جس کے تحت سندھ حکومت اور ایران کے صوبہ خراساں رضوی کے درمیان مفاہمتی یادداشتوں (MoUs) پر دستخط کیے گئے۔ اس اہم تقریب میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور ایرانی وفد کی سربراہی ڈاکٹر غلام حسین مظفری نے کی۔ وزیراعلیٰ...
ایران کے صوبہ خراسان رضوی کے گورنر ڈاکٹر غلام حسین مظفری نے کہا کہ یہ معاہدے پاکستان اور ایران کے درمیان تعاون بڑھانے کے نئے باب کا آغاز ہیں اور دونوں ہمسایہ ممالک کے درمیان اقتصادی، تکنیکی اور ثقافتی روابط کو مزید مستحکم کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت نے اقتصادی تعاون اور ثقافت کو فروغ دینے کے لیے ایک اہم قدم اٹھایا ہے، جس کے تحت سندھ حکومت اور ایران کے صوبہ خراساں رضوی کے درمیان مفاہمتی یادداشتوں (MoUs) پر دستخط کیے گئے۔ اس اہم تقریب میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور ایرانی وفد کی سربراہی ڈاکٹر غلام حسین مظفری نے کی۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اس موقع پر کہا کہ ان معاہدوں کا مقصد...
ابوظہبی ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ 28 جنوری 2025ء ) متحدہ عرب امارات اور دیگر خلیجی ممالک میں ماہ شعبان کے چاند کی رویت سے متعلق اہم اعلان، متحدہ عرب امارات کے فلکیات کے مرکز نے ماہ شعبان اور ماہ رمضان المبارک کے آغاز کی تاریخوں کی پیشن گوئی کر دی۔ تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کے فلکیات کے مرکز کی جانب سے جاری بیان میں اعلان کیا گیا ہے کہ شعبان کا مہینہ 31 جنوری بروز جمعہ سے شروع ہونے کا امکان ہے۔ ماہرین فلکیات نے بتایا کہ چاند کی پیدائش کے اعتبار سے دیکھا جائے تو 29 رجب کو چاند نظر نہیں آسکے گا اس لیے رجب کا مہینہ 30 دنوں کا ہوگا۔ اس طرح جمعرات...
چین کے نئے سال کے موقع پر چینی وزیر اعظم لی چھیانگ نے بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں 2024 چینی حکومت فرینڈشپ ایوارڈ جیتنے والے افراد اور چین میں کام کرنے والے غیر ملکی ماہرین کے نمائندوں سے بات چیت کی۔ چین کے نائب وزیر اعظم ڈنگ شوئی شیانگ نے بھی اس تقریب میں شرکت کی۔پیر کے روز لی چھیانگ نے غیر ملکی ماہرین کو نئے سال کی مبارکباد دی، چین کی جدید کاری کے لئے طویل مدتی حمایت پر ان کا شکریہ ادا کیا اور چین کی اصلاحات ،ترقی اور حکومتی امور پر ماہرین کی رائے اور تجاویز کو غور سے سنا۔ پاکستان ،برطانیہ، پولینڈ، مالی، رومانیہ، جرمنی اور دیگر ممالک کے ماہرین نے سائنسی اور تکنیکی...
چینی وزیراعظم کی پاکستان سمیت دیگر ممالک کے غیر ملکی ماہرین سے ملاقات WhatsAppFacebookTwitter 0 27 January, 2025 سب نیوز چین کے دروازے دنیا بھر کے باصلاحیت افراد کے لیے ہمیشہ کھلے رہیں گے، لی چھیانگ بیجنگ :چین کے نئے سال کے موقع پر چینی وزیر اعظم لی چھیانگ نے بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں 2024 چینی حکومت فرینڈشپ ایوارڈ جیتنے والے افراد اور چین میں کام کرنے والے غیر ملکی ماہرین کے نمائندوں سے بات چیت کی۔ چین کے نائب وزیر اعظم ڈنگ شوئی شیانگ نے بھی اس تقریب میں شرکت کی۔ پیر کے روز لی چھیانگ نے غیر ملکی ماہرین کو نئے سال کی مبارکباد دی، چین کی جدید کاری کے لئے طویل مدتی حمایت...
صدر ٹرمپ نے کہا کہ سارا غزہ ایک تباہ شدہ علاقے کا منظر پیش کر رہا ہے، میں چاہوں گا کہ عرب ممالک اس سلسلے میں آگے آئیں، جو دوسری جگہوں پر فلسطینیوں کیلئے گھر تعمیر کریں، جہاں وہ امن سے رہ سکیں۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مصر اور اُردن پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ مزید غزہ کے لوگوں کو پناہ دیں۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق امریکی صدر نے اُردن کے شاہ عبداللّٰہ سے رابطہ کیا اور اُن سے یہ مطالبہ کیا ہے کہ اُردن اور مصر کی حکومتوں کو اب مزید غزہ کے پناہ گزینوں کو اپنے اپنے ممالک میں پناہ دینی چاہیئے۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ سارا غزہ ایک تباہ...
کراچی ( اسٹاف رپورٹر)ہاشمانی گروپ آف اسپتالز کراچی میں اپنی ساتویں جدید آنکھوں کی بیماریوں پر ہونے والی کانفرنس کا انعقاد کر رہا ہے،بعنوان “ریٹینا اور تشخیصی طریقوں میں نئی پیش رفت” اتوار، 26 جنوری کو ہونے والی یہ کانفرنس دنیا بھر کے نامور ماہرین چشم کو ایک پلیٹ فارم پر لانے کا ایک شاندار موقع فراہم کرے گی۔ اس تقریب میں ماہرین کو آنکھوں کے امراض کے جدید رجحانات اور علاج کے طریقوں پر تبادلہ خیال کرنے کا موقع ملے گا۔اس کانفرنس کی قیادت معروف ماہر چشم ڈاکٹر شریف ہاشمانی کر رہے ہیں، اور اس میں امریکہ، سعودی عرب، پیرو، کولمبیا، برازیل، تیونس اور متحدہ عرب امارات کے ماہرین شرکت کریں گے۔
چین اور بھارت دونوں ممالک کے سربراہان کے اہم اتفاق رائے پر عمل کیا جا رہا ہے، تر جمان بیجنگ () چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے بھارت کے سیکرٹری خارجہ کے دورہ چین کے حوالے سے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ پچھلے سال اکتوبر میں چینی صدر شی جن پھنگ نے کازان میں برکس سربراہی اجلاس کے دوران بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی اور چین۔بھارت تعلقات کی بہتری اور ترقی کے حوالے سے اہم اتفاق رائے حاصل ہوا ۔ حالیہ دنوں میں چین اور بھارت دونوں ممالک کے سربراہان کے اہم اتفاق رائے پر عمل کیا جا رہا ہے۔ دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ اور وزرائے دفاع...
فیڈریشن آف بنگلہ دیش چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف بی سی سی آئی) اور پاکستان کے تجارتی وفد کے درمیان ڈھاکا میں اہم میٹنگ ہوئی جس میں دونوں ممالک کے درمیان تجارت بڑھانے کے لیے اقدامات پر غور کیا گیا۔ دونوں ممالک کے تجارتی وفود کے درمیان اس طرح کی اعلیٰ سطحی ملاقات آخری بار 2 دہائی قبل 2005 میں ہوئی تھی۔ اس ملاقات میں بنگلہ دیشی تاجروں اور امپورٹرز نے رمضان کے دوران پاکستان سے کھجور، مالٹے اور دیگر زرعی اجناس درآمد کرنے میں دلچسپی ظاہر کی اور پاکستانی وفد نے بنگلہ دیشی مصنوعات کو پاکستان میں برآمد کرنے کے امکانات پر گفتگو کی۔ یہ بھی پڑھیے:پاک بنگلہ دیش بڑھتے تعلقات خطے میں امن کے لیے کتنے اہم...
کراچی(کامرس رپورٹر)نیشنل بزنس گروپ پاکستان کے چیئرمین، پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولز فورم وا?ل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدر، ایف پی سی سی ائی پالیسی ایڈوائزری بورڈ کے چیئرمین اورسابق صوبائی وزیرمیاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ دوست ممالک کی جانب سے اربوں ڈالرکی سرمایہ کاری کے وعدوں کے باوجود اس سلسلے میں کوئی عملی نتائج تا حال نظر نہیں ا? رہے۔ مقامی بزنس کمیونٹی بھی اپنے ملک کے بجائے بیرون ملک سرمایہ کاری کوترجیح دے رہی ہے جس کی بنیادی وجہ بجلی و گیس کی قیمتیں، ہائی بینک مارک اپ، سست عدالتی نظام اور امن و امان کی صورتحال ہے۔ غیرملکی اورمقامی سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھانے کے لئے سرمایہ کاری کے ماحول کومزید بہتربنانا ضروری ہے۔ میاں...
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 جنوری 2025ء ) ماہرین فلکیات نے ماہ شعبان کے چاند کی رویت سے متعلق پیشن گوئی کر دی، ماہ رجب کے تیسرے عشرے کے آغاز کے بعد رمضان المبارک کی آمد میں چند ہی دن باقی رہ گئے۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے شعبان المعظم کے چاند کی پیش گوئی کردی۔ کلائمٹ ڈیٹا پروسیسنگ سینٹر کےمطابق شعبان کا چاند30جنوری بروز جمعرات نظر آنے کا قوی امکان ہے، چاند کی پیدائش 29 جنوری کی صبح 5 بجکر 36 منٹ پر ہوگی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 25 گھنٹے 4 منٹ ہوگی،چاند نظر آنے کا دورانیہ غروب آفتاب کے بعد 57 منٹ تک رہنے کا امکان ہے۔ دوسری جانب...
فائل فوٹو۔ وزیر دفاع خواجہ آصف سے ایرانی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں مشترکہ بارڈر منیجمنٹ اور انسداد دہشت گردی کے اقدامات پر اظہار اطمینان کیا گیا۔ اعلامیہ کے مطابق فریقین نے باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں میں پیشرفت پر بھی اطمینان کا اظہار کیا، ملاقات میں مستقبل میں باہمی مفاد کے مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اظہار بھی کیا گیا۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا دونوں ممالک کے درمیان خوشگوار اور برادرانہ تعلقات ہیں۔ انکا مزید کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان تمام شعبوں میں تعلقات مثبت انداز میں آگے بڑھ رہے ہیں۔
اہم ممالک میں پاکستان کے نئے سفیروں کی تعیناتی کا عمل آئندہ ماہ سے شروع ہو جائے گا۔ اس ضمن میں وزارت خارجہ نے نامزدگیوں کا عمل مکمل کرلیا ہے، جس کی حتمی منظوری کیلئے سمری وزیراعظم شہباز شریف کو بھیجی گئی۔ جن ممالک میں نئے سفیروں کی تعیناتی عمل میں آئے گی ان میں جاپان، نیدرلینڈز اور یورپی یونین ہیڈ کوارٹرز بیلجیم شامل ہیں۔ ان کے علاوہ بعض ممالک میں سفیروں کے تبادلے متوقع ہیں۔ جاپان میں موجودہ سفیر بشیر تارڑ آنے والے دنوں میں سبکدوش ہوجائیں گے اور ان کی جگہ عبدالحمید بھٹہ جاپان میں پاکستان کے نئے سفیر ہوسکتے ہیں۔ نیدر لینڈز سے سلجوک مستنصر تارڑ کو انڈونیشیا میں سفیر مقرر کیے جانے کا امکان ہے۔ اسی طرح حیدر شاہ جو اس...
پاکستان اور جنوبی کوریا نے اقتصادی تعاون کو مزید فروغ دینے کے لیے ایک تاریخی معاہدے پر دستخط کیے ہیں، جس کے نتیجے میں دونوں ممالک کے تجارتی تعلقات میں ایک نیا باب شروع ہو گیا ہے۔ یہ معاہدہ دونوں ممالک کے درمیان سرمایہ کاری، تجارت اور اقتصادی تعلقات کی استحکام کی سمت میں ایک اہم قدم ثابت ہو گا۔ جنوبی کوریا کے وزیر برائے تجارت، انکیو چیونگ نے معاہدے کے دوران پاکستان میں کوریا کے صنعتی اڈے کو منتقل کرنے کے منصوبے پیش کیے، جس سے پاکستان کے مختلف شعبوں جیسے خوراک، آئی ٹی، معدنیات، ٹیکسٹائل اور لاجسٹکس میں نئے مواقع پیدا ہوں گے۔ یہ اقدام دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی راہ ہموار...
اقوام متحدہ کے سابق سیکرٹری جنرل کوفی عنان نے کہا تھا کہ ’’مسائل کا حل مفاہمت اور تعاون میں ہے، نہ کہ تصادم میں‘‘۔ یہ قول پاکستان اور بنگلا دیش کے تعلقات کی اہمیت کو اُجاگر کرتا ہے۔ اگرچہ پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان1971ء کی جنگ کے بعد تعلقات میں کشیدگی کے اثرات آج بھی موجود ہیں۔ تاہم موجودہ بدلتی صورتحال یہ ہے کہ حسینہ واجد کی حکومت ختم ہوجانے کے بعد پھر سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات بحال کرنے کی تیز رفتار کوششیں جاری ہیں۔ بنگلا دیش کی جغرافیائی حیثیت، جو اسے خلیج بنگال کے قریب ہونے کے باعث ایک اہم اسٹرٹیجک اہمیت فراہم کرتی ہے، وہیں جنوبی ایشیا میں پاکستان کا جغرافیائی محل وقوع بھی نہایت...
جرمنی (کامرس رپورٹر)اب تک کی سب سے بڑی پاکستانی نمائش، جس میں 275 نمائش کنندگان نے ہیئم ٹیکسٹائل فرینکفرٹ جرمنی میں پاکستانی ٹیکسٹائل کی نمائندگی کی۔ 65 ممالک کے 3000 سے زائد نمائش کنندگان میں سے پاکستان تیسرے نمبر پر رہا جہاں سب سے زیادہ نمائش کنندگان تھے۔ ان نمائش کنندگان نے گھریلو ٹیکسٹائل کی مصنوعات کی ایک شاندار رینج پیش کی، جن میں بیڈ شیٹس، تولیے، کچن لائنین، اور ڈیکور ایٹو فیبریکس شامل تھیں، جنہوں نے عالمی خریداروں اور صنعت کے رہنماؤں کی اہم توجہ حاصل کی۔روایتی منڈیوں سے آگے کی توسیع پاکستانی نمائش کنندگان کا ہیئم ٹیکسٹائل 2025 میں شرکت کا ایک اہم مقصد اپنی مارکیٹ کی رسائی کو روایتی یورپی گاہکوں تک محدود رکھنے سے آگے بڑھانا...
چین اور موناکو کے درمیان باہمی سیاسی اعتماد کو مسلسل فروغ ملا ہے، چینی صدر WhatsAppFacebookTwitter 0 16 January, 2025 سب نیوز بیجنگ : چینی صدر شی جن پھنگ اور موناکو کے شہزادہ البرٹ دوم نے دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 30 ویں سالگرہ کے موقع پر تہنیتی پیغامات کا تبادلہ کیا۔ جمعرات کے روزشی جن پھنگ نے کہا کہ چین اور موناکو کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کے گزشتہ 30 سالوں میں فریقین کے درمیان باہمی سیاسی اعتماد اور روایتی دوستی کو مسلسل فروغ ملا ہے اور تعاون کے وافر ثمرات برآمد ہوئے ہیں۔ چین موناکو تعلقات مختلف پیمانے، مختلف تاریخ، ثقافت نیز مختلف سماجی نظاموں کےحامل ممالک کے درمیان دوستانہ...
بنگلہ دیش کی مسلح افواج ڈویژن کے پرنسپل اسٹاف آفیسر لیفٹیننٹ جنرل ایس ایم قمرالحسن نے جی ایچ کیو میں آرمی چیف جنرل سیّد عاصم منیر اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے الگ الگ ملاقاتیں کی ہیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے وفد کے ہمراہ ایئر چیف مارشل سے بھی ملاقات کی ہے۔ ملاقاتوں میں مشترکہ اسٹریٹجک مفادات پر گفتگو ہوئی اور دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ ایک طویل عرصے کے بعد بنگلہ دیش کی فوجی قیادت کی پاکستان کے آرمی چیف جنرل سیّد عاصم منیر سے ملاقات ہوئی ہے۔ اس سے قبل 35 رکنی پاکستانی تجارتی وفد تقریباً 12 سال بعد بنگلہ...
وہ خواتین و حضرات جو 750 روپے کے حامل پرائز بانڈ کے مالک ہیں، ان کے پاس موجود پرائز بانڈ کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے۔ نئے سال 2025 کے آغاز میں پہلے پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی کی گئی، نیشنل سیونگز سینٹر کراچی میں آج 15 جنوری کو 750 روپے والے پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی ہوئی، صبح 10 بجے بونڈز کی بیلٹنگ کی گئی تھی۔ نیشنل سیونگز کی جانب سے قرعہ اندازی کے تھوڑی دیر بعد ہی فاتح بونڈ ہولڈرز کے ناموں کا اعلان کیا گیا، پہلا انعام بونڈ نمبر 271541 ہر نکلا جس کے مالک کو15 لاکھ روپے کی انعامی رقم ملے گی۔اس کے علاوہ دوسرا انعام ان بانڈ نمبرز 317904 ,496553 ,800663 کے حصے میں...

وزیراعظم کی نوجوانوں کو بیرون ملک ملازمت فراہم کرنے کیلئے دوست ممالک کی مارکیٹس کے تقاضوں کے مطابق لائحہ عمل تشکیل دینے کی ہدایت
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جنوری2025ء)وزیراعظم شہبازشریف نے نوجوانوں کو بیرون ملک ملازمت فراہم کرنے کے لیے دوست ممالک کی مارکیٹس کے تقاضوں کے مطابق لائحہ عمل تشکیل دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاہے کہ روزگار کے مواقع بڑھانے کے لیے نوجوانوں کو پیشہ ورانہ صلاحیتوں سے آراستہ کرنا ناگزیر ہے، اڑان پاکستان منصوبے سے ملک بھر میں روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہاکہ اڑان پاکستان منصوبے سے ملک بھر میں روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔ شہبازشریف نے کہاکہ روزگار کے مواقع بڑھانے کے لیے نوجوانوں کو...
پاک بنگلادیش تعلقات میں بہتری کے حوالے سے مزید پیشرفت ہوئی ہے، دبئی میں دونوں ممالک کے قونصل جنرل نے ملاقات کی۔ اے پی پی کے مطابق دبئی میں بنگلا دیش کے قونصل جنرل محمد رشیدالجمان نے پیر کو پاکستان کے قونصل جنرل حسین محمد سے قونصلیٹ جنرل آف پاکستان میں خیرسگالی ملاقات کی ۔ پاکستانی قونصل خانے کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق حسین محمد نے مہمان قونصل جنرل کا خیرمقدمت کی اور دونوں ممالک کے بالخصوص تجارتی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔ دونوں ممالک کے قونصل جنرلز نے تعاون کے امکانات کا ادراک کرتے ہوئے دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کے لیے اپنے متعلقہ قونصل خانوں کے تجارتی شعبوں کو مشغول کرنے پر...
اسلام آباد: وفاقی ریونیو بورڈ(ایف بی آر) نے پنجگور کے علاقے کوہک چیدگی میں پاکستان اور ایران کے درمیان چوتھا باضابطہ سرحدی کراسنگ پوائنٹ کھولنے کا اعلان کرتے ہوئے باقاعدہ نوٹی فکیشن جاری کردیا۔ میڈیا رپورٹس کےمطابق ٹرانزٹ اور بارڈر ٹریڈ کے سیکریٹری زبیر شاہ نے نوٹی فکیشن جاری ہونے کے بعد گوادر کے کلکٹریٹ آف کسٹمز کو ایک خط ارسال کیا ہے، جس میں پنجگور بارڈر کراسنگ پوائنٹ کے علاقے کوہک چیدگی میں ضروری اقدامات کرنے اور متعلقہ اسٹیک ہولڈرز اور محکموں کے ساتھ رابطہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ پنجگور بارڈر پر نئی سرحد کھلنے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان قانونی تجارتی سرگرمیوں کو آسان بنانے، اشیاء کی اسمگلنگ کی حوصلہ شکنی اور دونوں ممالک کی...
سید عبدالمالک الحوثی کے نام اپنے ایک پیغام میں مہدی المشاط کا کہنا تھا کہ ہماری تمام طاقت، مسلح افواج، سکیورٹی فورسز آپ کے اختیار میں ہیں۔ ہمارے سپاہی آپ کے پرچم تلے جمع ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے سربراہ "مہدی المشاط" نے غزہ کی پٹی میں فلسطینیوں کی حمایت کے ایک سال مکمل ہونے پر "انصار الله" کے سربراہ "سید عبد المالک بدر الدین الحوثی" کے نام ایک پیغام ارسال کیا۔ جس میں سید عبدالمالک الحوثی سے تجدید عہد و وفا کیا گیا۔ اس پیغام میں مہدی المشاط نے لکھا کہ قیادت کی جانب سے غزہ کے خلاف جارحیت اور محاصرے کے خاتمے کے لئے جو عاقلانہ و شجاعانہ فیصلہ کیا گیا ہم اسے سراہتے...
اسلام آباد:وفاقی وزیر مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی چوہدری سالک حسین سے مصر کے مفتی اعظم ڈاکٹر نظیر محمد عیاد کی قیادت میں اعلیٰ سطح وفد نے ملاقات کی اور انتہا پسندی و شدت پسندی کے خاتمے اور بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کیلئے تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔ وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے دنیا میں مذہبی عدم برداشت کے بڑھتے رحجان ، دہشت گردی، قیام امن اور بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے حوالے سے مختلف تجاویز پر تبادلہ خیال کیا ۔ وفاقی وزیر مذہبی امور چوہدری سالک حسین نے کہا کہ پاکستان اور مصر تاریخی، مذہبی اور ثقافتی...
اسلامک تعاون تنظیم (او آئی سی) کے سیکریٹری جنرل حسین ابراہیم طحہ نے کامسٹیک سیکریٹریٹ میں سائنس و ٹیکنالوجی تعاون کے اہم منصوبے کا افتتاح کردیا ہے۔ جمعے کے روز اسلامی تعان تنظیم (او آئی سی) کے سیکریٹری جنرل حسین ابراہیم طحہ نے پاکستان میں موجود او آئی سی کی مستقل وزارتی قائمہ کمیٹی برائے سائنسی و تکنیکی تعاون کامسٹیک سیکریٹریٹ کا دورہ کیا، تقریب میں او آئی سی کے اسسٹنٹ سیکریٹری جنرلز، رکن ممالک کے سفرا و سفارتکاروں، مختلف جامعات کے وائس چانسلرز، حکومتی عہدیداران، سائنسدانوں اور محققین نے شرکت کی۔ یہ بھی پڑھیں: اسرائیل کو جواب دینے کے لیے او آئی سی واضح اور جرأت مندانہ منصوبہ تیار کرے، پاکستان تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سیکریٹری جنرل او آئی...