2025-09-23@12:38:05 GMT
تلاش کی گنتی: 36122
«پاکستانی نمائش»:
(نئی خبر)
اسلام آباد: وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان سی پیک کے دوسرے مرحلے میں داخل ہو رہا ہے جو کاروبار سے کاروبار کے اشتراک کا نیا باب ثابت ہوگا۔ وفاقی وزیر کے مطابق سی پیک 2.0 کی ترجیحات میں زرعی انقلاب، جدید ٹیکنالوجی، سبز توانائی اور خصوصی اقتصادی زونز شامل ہیں۔ چین روانگی سے قبل جاری بیان میں احسن اقبال نے بتایا کہ جوائنٹ کوآپریشن کمیٹی کا 14واں اجلاس 26 ستمبر کو بیجنگ میں منعقد ہوگا، جس میں سی پیک فیز ٹو کے مستقبل کے لائحہ عمل کو عملی شکل دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ چین پاکستان کا بااعتماد دوست ہے جس نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا، اور اب...
الیکشن کمیشن میں دو نئی سیاسی جماعتیں رجسٹرڈ، سربراہوں کے نام بھی سامنے آگئے WhatsAppFacebookTwitter 0 22 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد:(آئی پی ایس) الیکشن کمیشن میں دو نئی سیاسی جماعتیں رجسٹرڈ ہو گئیں۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹیفیکشن کے مطابق آزاد عوام پاکستان پارٹی اور تجدید نظام پارٹی رجسٹرڈ ہوئی ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق آزاد عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ محمد علی جبکہ تجدید نظام پارٹی کے چئیرمین خالد زمان ہیں۔ الیکشن کمیشن نے نئی سیاسی جماعتوں کے انٹرا پارٹی الیکشن تسلیم کر لیے ہیں۔ دو نئی سیاسی جماعتوں کی رجسٹریشن کے بعد الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کی تعداد 170 ہو گئی ہے۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے...
جوڈیشل کمیشن پاکستان کا اہم اجلاس 26 ستمبر کو طلب WhatsAppFacebookTwitter 0 22 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز) ہائی کورٹ ججز کی کارکردگی جانچنے کیلئے رولز بنانے کے سلسلے میں مشاورت کے لیے جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کا اجلاس 26 ستمبر کو طلب کرلیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق اجلاس میں رولز بنانے کیلئے مشاورت ہوگی، جسٹس جمال مندوخیل کی سربراہی میں کمیٹی کا گزشتہ اجلاس ہوا تھا۔ اجلاس میں اکثریت سے فیصلہ ہوا کہ رولز بنانے کیلئے جوڈیشل کمیشن بھی معاملے کو دیکھ سکتا ہے۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔ WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرفیلڈ مارشل کی ہدایت پر بلوچستان میں...
ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں بھارت کے ہاتھوں ایک اور شکست کے بعد پاکستانی اداکارہ مریم نفیس کا ردعمل سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گیا۔ اداکارہ نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی کو مخاطب کرتے ہوئے ٹیم میں انڈر 19 کھلاڑیوں کو موقع دینے کی اپیل کی۔ مریم نفیس نے ایکس (سابق ٹوئٹر) پر ہلکے پھلکے انداز میں لکھا ’’محسن برو، انڈر 19 والے پلیئرز کھلوالو، پلیز۔‘‘ ان کا یہ پیغام مداحوں میں تیزی سے وائرل ہو گیا اور شائقین کرکٹ نے بھی مختلف ردعمل کا اظہار کیا۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز کھیلے گئے سپر فور مرحلے کے دوسرے میچ میں پاکستان نے بھارت کو جیت کے لیے 172 رنز کا ہدف دیا...
ایشیا کپ 2025 کے سپر فور مرحلے میں پاکستان کے خلاف کامیابی کے بعد بھارتی ٹیم نے ایک بار پھر اپنے اخلاقی گراوٹ اور دیوالیہ پن کا عملی مظاہرہ کیا۔ میچ ختم ہونے کے بعد بھارتی ٹیم ایک بار پھر اسپورٹس مین اسپرٹ کی دھجیاں اڑاتے ہوئے پاکستانی کھلاڑیوں اور امپائرز سے ہاتھ ملائے بغیر ڈریسنگ روم میں چلی گئی۔ تاہم بھارتی ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر نے کھلاڑیوں کو ڈریسنگ روم سے باہر بلا کر پاکستانی کھلاڑیوں کے علاوہ صرف میچ آفیشلز سے ہاتھ ملانے کی ہدایت دی۔ یاد رہے کہ اس سے قبل گروپ مرحلے کے میچ میں بھی بھارت اور پاکستان کے کپتانوں نے ٹاس کے وقت اور کھلاڑیوں نے میچ کے اختتام پر ہاتھ نہیں ملایا تھا۔...
شرقپور شریف /مریدکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2025ء) وفاقی وزیر نیشنل فوڈ اینڈ سکیورٹی رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تاریخی معاہدے میںہم چاہتے ہیں دیگر دیگر اسلامی ممالک بھی شامل ہوں اور جس اسلامی ملک پر صیہونی یا یہودی حملہ کرنے کی کوشش کریں تو اس کا ملکر دفاع کیا جائے ۔انہوں نے اپنے ڈیرے پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل یہ سمجھتا ہے کہ اسے کھلی چھٹی مل گئی جس اسلامی ملک پر چاہے جس وقت چاہے حملہ کردے اس نے قطر سمیت کتنے اسلامی ممالک پر حملے کئے سعودی عرب تک پہنچ گیااب ایسا نہیں ہوگا ،پاکستان سعودی عرب کا ہر طرح نہ صرف دفاع...
تحریک انصاف کے سابق رہنما شیر افضل مروت نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کی انڈیا کے ہاتھوں شکست پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہماری ٹیم خیر سے پاکستان واپس تشریف لے آئے، اب ہمیں اندھوں کی ٹیم سے توقع رکھنی چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہر طرف اندھیر نگری چوپٹ راج ہے، دوسرے میچ میں کارکردگی پہلے میچ سے بہتر ہوئی لیکن انڈیا سے بار بار ہارنے سے قوم کو ہزیمت اٹھانی پڑتی ہے۔ یہ بھی پڑھیے: ایشیا کپ سپر فور مرحلے کا اہم ٹاکرا: بھارت نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی شیر افضل مروت نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 3، 4 سال...
دبئی(سپورٹس ڈیسک) ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی 2025 کے سپر فور مرحلے میں پاکستان کو ایک بار پھر روایتی حریف بھارت کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ گزشتہ روز کھیلے گئے اس اہم میچ میں بھارت نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے پاکستان کو 6 وکٹوں سے ہرا کر فائنل کی دوڑ میں اپنی پوزیشن مزید مضبوط کرلی۔ میچ کا آغاز بھارت کے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کے فیصلے سے ہوا۔ پاکستانی ٹیم نے جارحانہ انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 171 رنز اسکور کیے۔ پاکستانی بلے بازوں نے ابتدا میں پُراعتماد آغاز کیا اور درمیانی اوورز میں بھی اچھی شراکت داریوں کے ذریعے اسکور بورڈ کو مستحکم رکھا، تاہم بھارتی بولرز...
روانڈا میں پاکستانی سفیر کا ڈاکٹر اکبر نیازی ٹیچنگ ہسپتال کا دورہ، دو طرفہ تعاون پر زور WhatsAppFacebookTwitter 0 22 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز ) پاکستان کے روانڈا میں سفیر ، نعیم خان، نے جی اے کے ہیلتھ کیئر انٹرنیشنل کے اہم ادارے ڈاکٹر اکبر نیازی ٹیچنگ ہسپتال کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ہیلتھ ٹورزم، طبی تعلیم اور تحقیق کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر سیر حاصل بات چیت ہوئی۔ یہ دورہ سفیر نعیم خان کی اس کوشش کا حصہ تھا جس کے ذریعے وہ پاکستان اور افریقی ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانا چاہتے ہیں۔ ہسپتال کی ڈائریکٹر ڈاکٹر اریج نیازی نے اپنی ٹیم کے سینئر اراکین کے...
شیخوپورہ (نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر برائے غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین کا کہنا ہے کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی کی وجہ سے اسرائیل اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں معافی مانگنے پر مجبور ہوا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا تنویر حسین کا کہنا تھا قطر پر حملہ اسرائیلی منافقت کا آخری درجہ ہے، اسرائیلی حملے کے باوجود جیل میں بند عالم اسلام کا نام نہاد لیڈر ایک لفظ نہ کہہ سکا۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی سیاست پاکستانی مفادات کے خلاف ہے، خیبر پختونخوا میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی کی وجہ بانی پی ٹی آئی کے اقدامات ہیں۔ سعودی عرب کے ساتھ ہونے والے دفاعی معاہدے کے حوالے سے وفاقی وزیر کا کہنا...
بھارتی بلے باز سوریا کمار یادیو نے کہا ہے کہ اب بھارت اور پاکستان کے درمیان ہونے والے میچ کو روایتی "رائیولری" کہنا درست نہیں۔ ایشیا کپ سپر فور میں پاکستان کو شکست دینے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر دو ٹیمیں 15 سے 20 میچ کھیلیں اور اس دوران ریکارڈ تقریباً برابر ہو تو اسے حریفانہ مقابلہ کہا جا سکتا ہے لیکن اگر ایک ٹیم مسلسل جیت رہی ہو تو یہ رائیولری نہیں رہتی۔ انہوں نے کہا:"میرے خیال میں اگر اسکور 7-7 یا 8-7 ہو تو رائیولری کہی جا سکتی ہے، لیکن اگر حساب 13-0 یا 10-1 ہو تو پھر یہ رائیولری نہیں رہتی۔ ہم نے ان سے بہتر کرکٹ کھیلی۔ واضح رہے کہ گزشتہ...
پاکستان کے نوجوانوں اور کاروباری افراد کو بااختیار بنانے کے لیے ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے وزیراعظم یوتھ پروگرام اور پاکستان آئی ٹی انڈسٹری ایسوسی ایشن (پاشا) نے مفاہمت کی ایک یادداشت پر وزیراعظم آفس میں دستخط کیے ہیں۔ چئیرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خاں نے کہا کہ اس شراکت داری کے مطابق پاکستان کے نوجوانوں کو ہنر کے نئے مواقع فراہم کیے جائیں گے، ٹیکنالوجی کے شعبے کی ضروریات کے مطابق نصاب تیار کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کے لیے سرٹیفیکیشن پروگرامز متعارف کرائے جائیں گے، نوجوان کاروباری افراد کے لیے مینٹورشب نیٹ ورک قائم کیا جائے گا۔ رانا مشہود احمد خاں نے کہا کہ انکیوبیشن پروگرامز شروع کیے جائیں گے تاکہ نئے کاروباری...
اشرف خان:پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان بڑا برآمدی معاہدہ طے پا گیا, جس کے تحت پاکستان 81 لاکھ ڈالر مالیت کا فروزن بون لیس بیف متحدہ عرب امارات کو برآمد کرے گا۔ یہ معاہدہ پاکستان کی معروف بیف ایکسپورٹ کمپنی "دی آرگینک میٹ کمپنی لمیٹڈ" (TOMCL) اور یو اے ای کی کمپنی "گولڈ کریسٹ ٹریڈنگ FZE" کے درمیان ہوا ہے۔کمپنی نے اس معاہدے کی تفصیلات پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) کو فراہم کر دی ہیں۔ سیلابی صورتحال کے باعث ٹرینوں کا شیڈول متاثر، متعدد ٹرینیں منسوخ و تاخیر کا شکار معاہدے کے تحت برآمد ہونے والا گوشت فروزن بون لیس بیف ہوگا، جو کہ متحدہ عرب امارات میں صنعتی اور گھریلو پراسیسنگ کے لیے استعمال کیا جائے...
ویب ڈیسک : بابا گورو نانک کی 486 ویں برسی کی تقریبات کا آج آخری روز ہے، اختتامی دعائیہ تقریب میں پاکستان کی سلامتی اور بقا کے لیے دعائیں کی گئیں۔ گزشتہ شام نگر کیرتن کا مرکزی جلوس دربار ٹرمینل سے زیرو لائن تک نکالا گیا، پاکستان سمیت دنیا بھر سے آئے یاتریوں نے تین روز دربار کے مہمان خانوں میں قیام کیا۔ یاتریوں نے دربار انتظامیہ اور حکومت پاکستان کے بہترین انتظامات کی تعریف کی۔ نیشنل لاجسٹکس کارپوریشن کے وسطی ایشیا سے تجارتی روابط مزید مستحکم اس موقع پر یاتریوں نے بھارتی حکومت کی جانب سے برسی کی تقریبات میں شرکت کی اجازت نہ دینے پر افسوس کا اظہار کیا۔ یاد رہے کہ مشرقی پنجاب کے وزیراعلیٰ...
کراچی(نیوز ڈیسک)پاکستان کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے ایشیا کپ سپر فور میچ میں بھارت کے ہاتھوں پاکستان کرکٹ ٹیم کی یکطرفہ شکست پر سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ شعیب اختر نے میچ کے بعد ایک ٹی وی شو میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر پاکستان کے پاس 200 رن بھی بورڈ پر ہوتے تب بھی بولرز اس کا دفاع نہیں کر پاتے۔ اگر فہیم کو بولنگ کرنی تھی تو نئی گیند کا استعمال کرنا چاہیے تھا، اگر وہ صائم کی جگہ لے لیتے تو وہ کارآمد ثابت ہوتے۔ شعیب اختر نے کہا کہ ابرار سے پہلے پارٹ ٹائم باؤلرصائم ایوب آ رہے ہیں۔ ابرارآپ کے مین باؤلر ہیں۔ آپ کی باؤلنگ لائن اپ اس قابل...
احمد منصور: نیشنل لاجسٹکس کارپوریشن (NLC) نے وسطی ایشیائی ممالک کے ساتھ تجارتی روابط کو مزید مضبوط بنانے کے لیے اپنے بیڑے میں جدید اور معیاری ٹرکوں اور ریفرز کی شمولیت کا اعلان کر دیا ہے۔ اس توسیع کے تحت NLC کے بیڑے میں 500 نئے ٹرک شامل کیے جا رہے ہیں. حکام کے مطابق نئے ٹرک بہترین فیول ایفی شنسی، زیادہ لوڈنگ گنجائش اور لمبے فاصلے کی ترسیل کی صلاحیت رکھتے ہیں، جو انہیں بین الاقوامی تجارت کے لیے نہایت موزوں بناتے ہیں۔ یہ قدم حکومتِ پاکستان کے وژن کے مطابق اٹھایا گیا ہے، جس میں وسطی ایشیا، خاص طور پر ازبکستان اور قازقستان کو پاکستانی برآمدات 2 ارب ڈالر تک بڑھانے کا ہدف شامل ہے۔ فخر آؤٹ...
اداکارہ اور میزبان دعا ملک نے پہلی مرتبہ کھل کر انکشاف کیا ہے کہ انہیں اپنے کیریئر کے دوران کاسٹنگ کاؤچ جیسے تلخ تجربے سے گزرنا پڑا، اور اس واقعے میں ملوث شخصیت پاکستان کی ایک نہایت معروف ہستی ہیں۔ دعا ملک نے یہ بات ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کے دوران بتائی، جہاں انہوں نے شوبز انڈسٹری کے مختلف پہلوؤں اور اپنی ذاتی زندگی پر کھل کر روشنی ڈالی۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ نہیں چاہتیں کہ ان کے بچے بھی اس انڈسٹری کا حصہ بنیں، اسی لیے وہ انہیں امریکا لے آئیں تاکہ وہ اس ماحول سے دور رہیں۔ کاسٹنگ کاؤچ پر بات کرتے ہوئے ابتدا میں دعا ملک نے کہا کہ انہیں کبھی ایسا تجربہ نہیں...
ستمبر 1965 کی 17 روزہ جنگ پاکستان کی عسکری تاریخ میں نہایت اہمیت کی حامل ہے، 22 ستمبر کا دن بھارت کی 17 دن کی ہزیمت کا سورج لے کر طلوع ہوا۔ پاکستان اور لاہور کے دفاع کے لیے لڑی جانے والی اس جنگ میں معرکہ ڈوگرائی کو خاص اہمیت حاصل ہے۔ پاکستان آرمی کی پنجاب رجمنٹ سے تعلق رکھنے والی ایک مایہ ناز یونٹ نے 106 شہیدوں کے خون سے دشمن کا لاہور پہ قبضے کا خواب چکنا چور کیا۔ اس رجمنٹ نے ان 17 دنوں میں دشمن کے 18 حملوں کو صرف دو کمپنیوں کی مدد سے پسپا کیا، 106 شہیدوں کی قربانی پاکستان کے عزم اور حوصلے کی عظیم مثال ہے۔ لاہور چھاؤنی میں واقع ان شہداء کی...
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان کا سلسلہ برقرار ہے۔کاروباری ہفتے کے پہلے روز ہی کاروبار کے آغاز پر سٹاک مارکیٹ میں تیزی دیکھنے میں آئی، 500 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 58 ہزار 626 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز کاروبار کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 83 پوائنٹس کے اضافے کیساتھ ایک لاکھ 58 ہزار 37 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔دوسری جانب انٹربینک میں امریکی کرنسی 6 پیسے سستی ہوئی، ڈالر 281.46 روپے سے کم ہو کر 281.40 روپے پر آگیا ہے۔
بھارت نے پاکستان پر ایک اور حملے کا اشارہ دے دیا ہے۔ بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے ایک بار پھر پاکستان کو نام نہاد فوجی کارروائیوں کی دھمکیاں دیں۔ بھارتی وزیر دفاع نے حالیہ ’’آپریشن سندور‘‘ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس کا ”پارٹ ون“ یا ”پارٹ ٹو“ بھی ہو سکتا ہے۔ #WATCH | #OperationSindoor | Rabat, Morocco: At the interaction with the Indian community in Morocco, Defence Minister Rajnath Singh says, "The terrorists came here and killed our citizens after asking their religion. Humne kisi ka dharm dekh kar nahi, unka karm dekh kar maara… pic.twitter.com/EKiewH5xBo — ANI (@ANI) September 22, 2025 خیال رہے کہ 22 اپریل 2025 کو پہلگام واقعے کے بعد...
ایشیا کپ کے سپر 4 مرحلے میں بھی پاکستان کو شکست سے دوچار کرنے کے بعد بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو نے دعویٰ کیا کہ پاکستان سے اب رقابت والا معاملہ نہیں رہا۔ بھارتی ٹی20 کرکٹ ٹیم کے کپتان سوریا کمار کے مطابق دس پندرہ میچز میں بھارت ہی زیادہ تر جیتا ہے، ان کے مطابق پاک بھارت میچز میں بھارت کی جیت کا تناسب تقریباً 10 کے مقابلے پرایک ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ سپر فور مرحلے کا اہم ٹاکرا: بھارت نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی تاہم اعداد و شمار اس دعوے کی تائید نہیں کرتے، دستیاب ریکارڈ کے مطابق سوریا کمار کا بیان نہ صرف مبالغہ آمیز ہے بلکہ حقائق سے بھی انحراف کرتا...
سابق پاکستانی کرکٹ اسٹار رمیز راجہ نے ایک پوڈکاسٹ میں کہا ہے کہ موجودہ ٹیم میں بڑے نام نہیں ہیں، ایسے میں ٹیم کے لیے رُکنا مشکل ہوتا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لوگ کہتے ہیں کہ ٹیم کی پرفارمنس اچھی ہوگی تو اشتہار دینے والے پیچھے لگ جاتے ہیں اور یہ بات درست ہے، جب پاکستان نے 10 وکٹوں سے انڈیا کو شکست دی تھی تو پاکستان کرکٹ بورڈ مالی طور پر آسمان کو چھونے لگا تھا۔ یہ بھی پڑھیے: رمیز راجہ نے پی ایس ایل میچ کو آئی پی ایل کہہ دیا، ویڈیو وائرل انہوں نے انکشاف کیا کہ اس وقت ہم پیپسی تک کو کہنے لگے تھے کہ آپ کے ساتھ معاہدہ ہمیں نفع نہیں...
چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل کا کہنا ہے کہ فاعی معاہدے سے پاک سعودیہ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے، ڈاکٹر راغب نعیمی قازقستان میں منعقدہ آٹھویں سالانہ ورلڈ لیڈر کانگریس میں شرکت کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔ چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان حالیہ دفاعی معاہدے پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حرمین شریفین کی حفاظت پاکستان کیلئے باعث اعزاز ہے، دفاعی معاہدے سے پاک سعودیہ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے، سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان گہرے مذہبی، ثقافتی، اسٹریٹجک اور دفاعی روابط ہمیشہ مثالی رہے ہیں، یہ معاہدہ نہ صرف دونوں ممالک کے دفاعی شعبے میں تعاون کو مضبوط کرے گا، بلکہ امت مسلمہ کے دشمنوں کیلئے واضح پیغام...
کراچی(نیوز ڈیسک)پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان لاکھوں ڈالرز مالیت کا بیف ایکسپورٹ معاہدہ طے پا گیا ہے۔ بیف کمپنی نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو معاہدے کی تفصیلات سے باضاطہ طور پر آگاہ کر دیا ہے۔ کمپنی کے جاری کردہ خط کے مطابق پاکستانی کمپنی نے متحدہ عرب امارات کی ایف زیڈ ای کمپنی کے ساتھ برآمدی معاہدہ کیا ہے۔ معاہدے کے تحت پاکستان سے فروزن بون لیس بیف متحدہ عرب امارات کو برآمد کیا جائے گا، جو صنعتی اور گھریلو پراسیسنگ کے لیے استعمال ہوگا۔ دستاویز کے مطابق ڈی آرگینگ میٹ کمپنی لمیٹڈ مجموعی طور پر 81 لاکھ ڈالر مالیت کا گوشت متحدہ عرب امارات کو برآمد کرے گی۔ یہ معاہدہ پاکستان کی برآمدات میں اضافے اور...
واشنگٹن میں اپنے اعزاز میں دیئے گئے ظہرانے سے خطاب میں عالمی امور کے ماہر کا کہنا تھا کہ سی پیک اربوں ڈالر کا منصوبہ سابق وزیراعظم عمران خان کے دور میں "سیاسی وجوہات" کی وجہ سے سست پڑ گیا تھا، یہ منصوبہ ختم نہیں ہوا، بلکہ سست رفتاری سے آگے بڑھ رہا ہے۔ چین اب تک اس منصوبے میں 26 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کر چکا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل ریلیشنز اینڈ میڈیا ریسرچ کے چیئرمین محمد مہدی نے واشنگٹن میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ چین پاکستان کی دفاعی ضروریات کا 80 فیصد سے زیادہ فوجی ہارڈ ویئر فراہم کرتا ہے۔ واشنگٹن میں پاکستانی امریکن نیشنل انسٹی ٹیوٹ کی جانب...
وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے اتحاد اور یکجہتی کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا ہے کہ 10مئی کی فتح نے دشمن کو وہ سبق سیکھایا جسے وہ زندگی بھر یادرکھے گا ،ہم نے پاکستان کوعظیم عسکری قوت بنایا ، اب اسے معاشی قوت بنائیں گے، سمندر پار مقیم پاکستانی ملک کے عظیم سفیر ہیں جو دنیا میں ہر فورم پر ملک کا دفاع کرتے ہیں ، اگر کوئی یہ سمجھتا ہے کہ کشمیر کے مسئلے کو حل کئے بغیر باہمی تعلقات استوار ہوسکتے ہیں تو وہ احمقوں کی جنت میں رہتا ہے،کشمیریوں کا خون رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا ، مسئلہ کشمیر ، پانی کے مسئلہ ، تجارت اور انسداد دہشتگردی پر...
میڈیا کے نام جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا کہ اقوامِ متحدہ اور او آئی سی جیسے عالمی فورمز پر پاکستان نے ہمیشہ کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کی بھرپور وکالت کی، جبکہ بھارت کے جبر و استبداد کے سامنے ایک آہنی دیوار بن کر کھڑا رہا۔ اسلام ٹائمز۔ پاسبانِ حریت جموں و کشمیر کے چیئرمین عزیر احمد غزالی نے کہا ہے کہ پاکستان کشمیری عوام کا وکیل، مسئلہ کشمیر کا اہم فریق اور ان کی امیدوں کا محور و مرکز ہے۔ پاکستان کی غیر متزلزل حمایت اور تاریخی کردار کشمیری عوام کے لیے ہمیشہ حوصلہ افزا اور رہنمائی کا ذریعہ رہا ہے۔عزیر احمد غزالی نے میڈیا کے نام جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا کہ اقوامِ متحدہ اور...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 22 ستمبر 2025ء) پاکستان میں آئینی تحفظات کے باوجود شادی کی قانونی عمر کے حوالے سے صوبوں میں عدم توازن موجود ہے۔ صرف سندھ اور اسلام آباد میں لڑکیوں کی شادی کی کم از کم عمر 18 سال مقرر ہے جب کہ باقی صوبوں میں اس خلا کی وجہ سے لاکھوں لڑکیاں کم عمری میں گھریلو تشدد اور تعلیم سمیت دیگر محرومیوں سے دوچار ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ہر چھ میں سے تقریباً ایک لڑکی 18 سال کی عمر سے پہلے بیاہ دی جاتی ہے جبکہ لگ بھگ 48 لاکھ لڑکیاں 15 سال کی عمر سے پہلے ہی شادی کے بندھن میں جکڑ دی جاتی ہیں، جو اس بات کو اجاگر کرتا ہے...
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان کے سابق آل راونڈر محمد حفیظ نے کہاہے کہ جب سے محسن نقوی چیئرمین پی سی بی بنے ہیں کوئی بھی ایسا فیصلہ سامنے نہیں آیا جس سے پاکستانی کرکٹ ایک جگہ پر کھڑی ہو سکے ۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے محمد حفیظ کا کہناتھا کہ ڈیرھ سال میں جب سے محسن نقوی بطور چیئرمین پی سی بی آئے ہیں ، کئی بھی ایسا فیصلہ سامنے نہیں آیا جس سے پاکستانی کرکٹ ایک جگہ پر کھڑی ہو سکے، اگر آپ کو کسی بھی حالات کرنے کی ہینڈل کرنے کیلئے ذمہ داری ملتی ہے اور آپ اپنی مرضی سے فیصلے کرتے ہیں اور اگر نتائج سامنے نہیں آتے تو ذمہ...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک)افغان حکومت نے ایک طرف امریکا سے دوحہ معاہدے کی داد رسی کی درخواست کی جبکہ دوسری جانب افغان حکومت اپنی سرزمین پر پاکستان مخالف دہشتگردوں کو تحفظ دینے میں مصروف ہے۔ افغانستان نے ڈونلڈ ٹرمپ کے بگرام ایئر بیس واپس لینے کے مطالبے پر امریکا سے دوحہ معاہدے کی پیروی کا مطالبہ کیا ہے، افغان حکومت نے امریکا کو یاد دہانی کروائی کہ دوحہ معاہدے کے تحت اسے افغانستان کی علاقائی سالمیت اور آزادی کا احترام اور مداخلت سے گریز کرنا ہے۔ دوحہ امن معاہدے میں افغانستان نے اپنی سرزمین دہشتگردی اور پڑوسی ممالک میں دراندازی کے لیے استعمال نہ ہونے کی ضمانت دی تھی لیکن افغان حکومت کی دوحہ معاہدے کی پاسداری کی درخواست...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نیویارک پہنچ گئے، اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف آج نیویارک پہنچیں گے جہاں وہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں سالانہ سربراہی اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ اجلاس 22 سے 26 ستمبر تک جاری رہے گا۔ نیویارک پہنچنے پر اسحاق ڈار کا استقبال پاکستان کے مستقل مندوب برائے اقوام متحدہ سفیر عاصم افتخار احمد، امریکا میں پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ اور مشن کے دیگر سینیئر حکام نے کیا۔ دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم اپنے خطاب میں عالمی برادری کی توجہ مقبوضہ جموں و کشمیر اور فلسطین کی صورتحال پر مبذول کرائیں گے، خاص طور پر غزہ میں...
لندن(نیوز ڈیسک) وزیراعظم کا برطانیہ کا چار روزہ دورہ مکمل ہوگا، آج صبح 11 بجے لندن سے امریکا روانہ ہوں گے۔ وزیر اعظم 26 ستمبر تک امریکا میں قیام کریں گے، شہباز شریف کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات ہوگی، خطے سمیت عالمی امن و سلامتی پر تبادلہ خیال کیا جائیگا، وزیر اعظم اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شریک ہوں گے۔ محمد شہبازشریف اپنے خطاب میں عالمی برادری کی توجہ غزہ کے سنگین بحران کی طرف دلائیں گے، خطاب میں کلائمیٹ چینج، دہشت گردی اور اسلاموفوبیا پر پاکستان کا نقطہ نظر پیش کریں گے۔ واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے لندن میں خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ معرکہ حق میں بھارت کو جو...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان اور یو اے ای کے درمیان بیف برآمدی معاہدہ طے پا گیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق بیف کمپنی نے معاہدے کی تفصیلات پاکستان سٹاک ایکس چینج کو فراہم کردیں، فروزن بیف یو اے ای کو صنعتی و گھریلو پراسیسنگ کیلئے برآمد کیا جائے گا، معاہدے کے مطابق کمپنی 81لاکھ ڈالر مالیت کا گوشت برآمد کرے گی۔ مزید :
اگر کوئی یہ سمجھتا ہے کہ کشمیر کا مسئلہ حل کیے بغیر پاک بھارت تعلقات استوار ہو سکتے ہیں تو وہ احمقوں کی جنت میں رہتا ہے، پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگوں پر اربوں ڈالر خرچ ہوئے جو عوام کی ترقی و فلاح پر خرچ ہونے چاہئیں غزہ میں ظلم و ستم جاری ہے، 64 ہزار فلسطینی شہید کردیٔے گئے ہیں، غزہ میں فلسطینیوں کا کھانا، پینا اور ادویات بند کر دی گئیں، عالمی فورمز پر پاکستان اپنے مؤقف کو مضبوطی سے پیش کرتا رہے گا، لندن میں اوورسیز کنونشن سے خطاب وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ مسئلہ کشمیر حل کیے بغیر پاک بھارت تعلقات قائم نہیں ہو سکتے، بھارت جھگڑالو پڑوسی کی بجائے اچھے ہمسائے...
سیلابی خطرات سے دوچار علاقوں کا جی ڈی پی میں حصہ 50 فیصد ہے سیلابی خطرات سے دوچار کراچی سیلابی خطرات کی زد میں جی ڈی پی میں حصہ 20 فیصد ہے،وزارت پلاننگ کی دستاویز پاکستان کی آدھی معیشت سیلابی خطرات کی زد میں ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔وزارت پلاننگ کی دستاویز کے مطابق سیلابی خطرات سے دوچار علاقوں کا جی ڈی پی میں حصہ 50 فیصد ہے سیلابی خطرات سے دوچار لاہور کا ملکی جی ڈی پی میں حصہ 11.5 فیصد ہے۔کراچی بھی سیلابی خطرات کی زد میں ہے جہاں جی ڈی پی میں حصہ 20 فیصد ہے جب کہ پشاور، ملتان اور کوئٹہ کا بھی سیلابی خطرات کی زدمیں ہونیکا انکشاف ہوا ہے۔اسلام آباد اور پشاور بھی سیلابی...
پاکستان نے 5 وکٹوں پر 171 رنز بنائے، صاحبزادہ فرحان 58 رنز کیساتھ نمایاں رہے بھارت نے مقررہ 172 رنز کا ہدف 19.5 اوور میں چار وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کے ہائی وولٹیج مقابلے بھارت نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی۔ بھارت نے مقررہ 172 رنز کا ہدف 19.5 اوور میں چار وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں ہونیوالے ایونٹ کے سپر فور کے بڑے مقابلے میں بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان سوریا کمار یادیو نے ٹاس جیت کر پاکستانی کپتان سلمان علی آغا کو بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 171 رنز...
پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا کا کہنا ہے کہ ٹیم نے پرفیکٹ گیم نہیں کھیلا۔ سلمان علی آغا نے کہا کہ بھارتی بیٹرز نے پاور پلے میں شاندار بیٹنگ کرکے میچ ہم سے چھین لیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم جس طرح کی بیٹنگ کررہے تھے مزید پندرہ بیس رنز بنا سکتے تھے۔ سلمان علی آغا کا کہنا تھا کہ میچ میں حارث رؤف اور فہیم اشرف نے اچھی بولنگ کی۔ پاکستانی کپتان نے کہا کہ لیفٹ اور رائٹ کمبی نیشن کے ذریعے بولر سے بولنگ کرائی، فخر زمان کا آؤٹ شاید غلط تھا مگر امپائرز ہی فیصلہ کرتے ہیں۔ واضح رہے کہ ٹی 20 ایشیاء کپ کے سپر فور مرحلے کے دوسرے میچ میں...
بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو نے میچ کے بعد کہا کہ پاکستان سے اب رقابت والا معاملہ نہیں رہا، دس پندرہ میچز میں بھارت ہی زیادہ تر جیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک بھارت میچز میں بھارت کی جیت کا تناسب تقریباً دس ایک ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ فیلڈنگ میں غلطیاں ہوئیں، لگتا ہے کیچ چھوڑنے والوں کے ہاتھوں میں مکھن لگا تھا۔ سوریا کمار یادیو نے کہا کہ پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ وکٹ کو سمجھ کر کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ میچ کا ٹرننگ پوائنٹ دس اوورز کے بعد کا تھا، بریک کے بعد بھارتی بولرز نئے روپ میں سامنے آئے۔ واضح رہے کہ ٹی 20 ایشیاء کپ کے سپر فور مرحلے کے...
مودی سرکار کا بھیانک چہرہ مزید عیاں، سکھ یاتریوں کو بابا گرونانک کی برسی پر پاکستان آنے سے روک دیا گیا۔ بابا گرو نانک کی 486 ویں برسی ’’جیوتی جوت‘‘ 22 ستمبر سے کرتارپور صاحب میں منائی جائے گی۔ بھارتی وزارتِ داخلہ نے ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے سکھ یاتریوں کو پاکستان آنے سے روک دیا۔ بابا گرونانک کی برسی پر سکھ یاتریوں کو پاکستان آنے سے روکنا بھارتی حکومت کے مذہبی تعصب کی عکاسی کرتا ہے۔ یہ اقدام مذہبی آزادی کی کھلی خلاف ورزی ہے اور بھارت میں اقلیتوں، خاص طور پر سکھوں اور مسلمانوں کو مسلسل نشانہ بنانا ہے۔ دنیا بھر سے سکھ یاتری کرتارپور مذہبی رسومات کے لیے آچکے ہیں لیکن بھارتی حکومت نے اپنے شہریوں کو روک...

بھارت سے مسلسل چوتھی شکست، پاکستانی بولرز ناکام، دبئی میں گرما گرمی کا ماحول، انڈین کھلاڑیوں نے پھر ہاتھ نہ ملایا
دبئی(نیوز ڈیسک)بھارت سے مسلسل چوتھی شکست،پاکستانی بولرز ناکام،دبئی میں گرما گرمی کا ماحول، انڈین کھلاڑیوں نے پھر ہاتھ نہ ملایا، اوپنر فخر زمان مشکوک کیچ پر آوٹ قرار پائے، امپائر نے شک کا فائدہ بولر کو دیا ، فائنل کی ریس میں رہنے کیلئے منگل کو سری لنکا کو شکست دینا ہوگی ، اگلا میچ جمعرات کو بنگلہ دیش سے ہوگا۔پاکستانی بالرز 172رنز کا دفاع نہ کرسکے۔ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں بڑے اسکور کے باوجود پاکستانی بولنگ ہدف کا دفاع کرنے میں ناکام رہی اور بھارت نے پاکستان کے خلاف سپر فور کا میچ چھ وکٹ سے جیت لیا اور لگاتار چوتھی کامیابی حاصل سات گیند پہلے حاصل کرلی۔پاکستانی ٹیم آٹھویں بار بھارت کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے میچ...
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ مسئلۂ کشمیر کے حل کے بغیر بھارت کے ساتھ کسی قسم کے باہمی تعلقات یا بات چیت کا کوئی امکان نہیں ہو سکتا۔ لندن میں اوورسیز کنونشن سے خطاب میں انہوں نے واضح الفاظ میں کہا کہ اگر کوئی یہ سمجھتا ہے کہ کشمیر کے بغیر پاک-بھارت تعلقات استوار ہو سکتے ہیں تو وہ احمقوں کی جنت میں رہتا ہے۔ وزیراعظم نے مزید کہا کہ پاکستان کو آپریشن بنیان مرصوص میں حاصل ہونے والی فتح نے بین الاقوامی سطح پر ملک کی عزت میں اضافہ کیا ہے۔ اُنہوں نے برطانوی پاکستانی برادری کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ سمندر پار پاکستانیوں کی معیشت میں شاندار معاونت ناقابلِ فراموش ہے ،انہوں نے...
سن 1965 کی جنگ کا 21ویں روز سیالکوٹ میں ٹینکوں کی بڑی لڑائی میں پاکستان نے فیصلہ کن فتح حاصل کی۔ افواج پاکستان نے سیالکوٹ، کھیم کرن اور حسینی والا سیکٹر میں اہم کامیابیاں حاصل کیں۔ سیالکوٹ کے محاذ پر پاک فوج نے دشمن کے 6 ٹینک تباہ کیے اور دشمن کو بھاری جانی نقصان پہنچایا گیا۔ پاک فوج نے فاضلکے سیکٹر میں دشمن کے 11 ٹینک، 6 مشین گن اور بہت سا گولہ بارود قبضہ میں لیا اور دشمن کی 3 اینٹی ٹینک گنز کو تباہ کر دیا۔ راجستھان سیکٹر میں بھارتی فوج نے پیش قدمی کرنے کی کوشش کی مگر پاکستانی فوج نے انہیں مار بھگایا۔ اس طرح دشمن کے بہت سے جنگی ساز و سامان سمیت...
ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اقوام متحدہ کے اعلیٰ سطحی سیشن میں شرکت کے لیے نیویارک پہنچ گئے ہیں۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا 80 واں اجلاس 22 سے 26 ستمبر تک جاری رہے گا، جس میں پاکستان کے وفد کی قیادت وزیراعظم شہبازشریف کریں گے۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان کا اقوام متحدہ سے مطالبہ: فلسطین کو مکمل رکنیت دی جائے، 6 نکاتی عملی روڈمیپ پیش نیویارک پہنچنے پر اسحاق ڈار کا استقبال پاکستان کے مستقل مندوب برائے اقوام متحدہ سفیر عاصم افتخار احمد، امریکا میں پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ اور مشن کے دیگر سینیئر حکام نے کیا۔ ترجمان کے مطابق ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ کا نیویارک میں مصروف شیڈول ہوگا۔ مزید پڑھیں: اقوام متحدہ...
ویب ڈیسک: وزیر دفاع خواجہ آصف نے ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے سپر فور مرحلے میں بھارت کے خلاف میچ میں حارث رؤف کے بھارتی شائقین کو 0-6 کا نشان دکھانے پر ردعمل سامنے آگیا۔ فاسٹ بولر حارث روف کے اس ردعمل پر وزیر دفاع خواجہ آصف نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ ’’حارث رؤف ٹھیک ٹکریا، کم چک کے رکھ۔‘‘ انہوں نے کہا کہ کرکٹ میچ تو ہوتے رہتے ہیں لیکن چھ صفر کی ہزیمت انڈیا قیامت تک نہیں بھولے گا اور دنیا بھی یاد رکھے گی۔ فخر آؤٹ نہیں تھا لیکن۔۔۔ گرین شرٹس کیپٹن نے میدان کے باہر اعلیٰ کرکٹ دکھا دی واضح رہے کہ پاک بھارت میچ کے دوران باؤنڈری لائن پر کھڑے پاکستانی بولر...
حال ہی میں سینیئر پاکستانی اداکار توقیر ناصر کی سالگرہ کے موقع پر ان کے گھر پر تقریب منعقد کی گئی جس میں انہوں نے اپنے کیرئر سے متعلق سوالوں کے جواب دیے۔ انٹرویو میں توقیر ناصر نے انکشاف کیا کہ بالی ووڈ کے معروف اداکار اجے دیوگن ان کی اداکاری اور انداز سے متاثر ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: توقیر ناصر کا صبا قمر کو آڈیشن میں مسترد کرنے کا انکشاف توقیر ناصر نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم کہ وہ میری نقل کیوں کرتے ہیں لیکن وہ برسوں سے یہ کر رہے ہیں۔ بہت سے لوگوں نے مجھے بتایا کہ اجے دیوگن نے انٹرویوز میں میرا نام بھی لیا ہے جو کہ ایک بڑی بات ہے کیونکہ یہاں لوگ...
پاکستانی کرکٹ ٹیم کی شکست پر شائقین مایوس ہوگئے۔ کراچی، لاہور اور ملتان سمیت مختلف شہروں میں شائقین نے بڑی اسکرینز پر میچ د یکھا۔ صاحب زادہ فرحان نے چھکے لگا کر شائقین کو مزید پُرجوش کردیا۔ ڈراپ کیچز پر بھی خوب شور شرابا مچایا مگر پھر ٹیم کی شکست پر افسردہ ہوگئے۔ شائقین کا کہنا تھا کہ بولنگ اچھی نہیں ہوئی، کچھ رنز اور ہوجاتے تو نتیجہ مختلف ہوسکتا تھا۔

امریکا کی نئی پالیسی: غیرملکی ہنرمندوں کے لیے ویزا فیس ایک لاکھ ڈالر تک پہنچ گئی، پاکستان پر کیا اثر پڑےگا؟
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 19 ستمبر 2025 کو ایک ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کیے ہیں جس کے تحت ملازمت کے لیے امریکا آنے والے غیر ملکی ہنر مند افراد کے لیے سالانہ ویزا فیس 1500 ڈالر سے بڑھا کر ایک لاکھ ڈالر کردی گئی ہے۔ واضح رہے کہ ہنر مند افراد انڈیا، چین، پاکستان اور دیگر ممالک سے ایچ ون بی ویزا (اسکلڈ ویزا) کے تحت امریکا جاتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق امریکا میں موجود خاص طور پر ٹیک کمپنیاں متاثر ہوں گی، جن کا انحصار چھوٹے ممالک کی اسکلڈ افرادی قوت پر ہوتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: امریکی ورک ویزا مزید مہنگا،’ہم بہترین لوگوں کو امریکا میں آنے کی اجازت دیں گے‘،صدر ٹرمپ یاد رہے کہ ایچ ون بی...

برابری کی بنیاد پر پانی، تجارت، انسداد دہشت گردی پر مذاکرات چاہتے، مسئلہ کشمیر حل کئے بغیر بھارت سے تعلقات ممکن نہیں: وزیراعظم
لندن+ اسلام آباد (عارف چودھری+ خبرنگار خصوصی) وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے اتحاد اور یکجہتی کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا ہے کہ 10مئی کی فتح نے دشمن کو وہ سبق سکھایا جسے وہ زندگی بھر یادرکھے گا۔ ہم نے پاکستان کو عظیم عسکری قوت بنایا۔ اب اسے معاشی قوت بنائیں گے۔ سمندر پار مقیم پاکستانی ملک کے عظیم سفیر ہیں جو دنیا میں ہر فورم پر ملک کا دفاع کرتے ہیں۔ اگر کوئی یہ سمجھتا ہے کہ کشمیر کے مسئلے کو حل کئے بغیر باہمی تعلقات استوار ہوسکتے ہیں تو وہ احمقوں کی جنت میں رہتا ہے۔ کشمیریوں کا خون رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا۔ مسئلہ کشمیر، پانی کے مسئلہ، تجارت اور انسداد دہشتگردی پر برابری...
اسلام آباد (اپنے سٹا ف رپو رٹر سے) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری کا کیڈٹ کالج پلندری کا دورہ، ڈی جی آئی ایس پی آر کی کیڈٹ کالج پلندری کے طلباء اور اساتذہ سے خصوصی نشست معرکہ حق میں بھارت کو ذلت آمیز شکست دینے پر شرکاء نے افواج پاکستان کوشاندار خراجِ تحسین پیش کیا۔ کالج کے طلباء اور اساتذہ نے مدلل اور مفصل جوابات پر ڈی جی آئی ایس پی آر کا شکریہ ادا کیا۔ پرنسپل کیڈٹ کالج پلندری کا کہنا تھا کہ؛ڈی جی آئی ایس پی آرکی گفتگو اورعزم نے ہمارے حوصلوں کو مزید تقویت دی ہے بطورذمہ دار شہری سوشل میڈیا کی خبروں پر تحقیق لازمی ہے، بھارت نے دوبارہ کسی...
اسلام آباد (نیٹ نیوز) صدر مملکت آصف علی زرداری چین کا دس روزہ دورہ مکمل کر کے وطن واپس پہنچ گئے۔ دورے کے دوران صدر زرداری کی چین کے صوبائی حکام سے ملاقاتیں ہوئیں جن میں پاک چین تعلقات، سی پیک، علاقائی امن، ترقی اور تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ صدر کے دورے میں پاکستان اور چین نے 16 ستمبر کو مفاہمت کی تین یادداشتوں (ایم او یوز) پر دستخط کئے جن کا مقصد پاکستان میں زراعت، ماحولیات اور ماس ٹرانزٹ شعبوں کی ترقی ہے۔ خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری اور چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو بھی صدر مملکت کے ہمراہ تھے۔ صدر نے دونوں ملکوں کی سٹرٹیجک شراکت داری کے عزم کی تجدید کی۔ صدر نے شنگھائی الیکٹرک کو...
لاہور(سپورٹس رپورٹر)ایشیا کپ ٹی ٹونٹی کے سپر فور مرحلے کے دوسرے میچ میں بھارت کیخلاف میچ کے دوران پاکستانی فاسٹ بائولر حارث رؤف نے 0-6 کا نشان دکھا کر معرکہ حق میں پاک فضائیہ کے شاہینوں کا کارنامہ یاد کرادیا۔بھارت کی بیٹنگ کے دوران حارث رؤف باؤنڈری پر فیلڈنگ کر رہے تھے کہ مبینہ طور پر بھارتی تماشائیوں کے نعروں کے جواب میں حارث نے ہاتھوں کی انگلیوں سے 0-6 کا نشان بنایا اور ہاتھ سے جہاز اڑانے اور گرنے کا اشارہ بھی کیا۔حارث کے اس اقدام پر سوشل میڈیا پر طوفان کھڑا ہوگیا اور بھارتی صارفین آگ بگولہ ہوگئے۔ پاکستان ویمن ٹیم کی بیٹر سدرہ امین نے جنوبی افریقہ کیخلاف تین میچوں کی سیریز کے 2 میچوں میں مسلسل...
لاہور (سپورٹس رپورٹر) ٹی 20 ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کے دوسرے میچ میں بھارت نے پاکستان کو 6 وکٹ سے ہرا دیا۔ دبئی میں کھیلے گئے میچ میں بھارتی ٹیم نے پاکستان کی طرف سے ملے 172 رنز کے ہدف کو7 گیندوں قبل حاصل کر لیا، یہ ایونٹ میں پاکستان کی بھارت سے مسلسل دوسری شکست ہے۔ پاکستان نے 5 وکٹوں پر 171 رنز بورڈ پر سجائے۔ صاحبزادہ فرحان نے 58 رنز کی باری کھیلی، صائم ایوب اور محمد نواز 21، 21، فخر زمان 15 اور حسین طلعت 10 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ سلمان علی آغا 17 اور فہیم اشرف 20 رنز پر ناٹ آئوٹ رہے۔ شیوم دوبے نے 2، ہاردک پانڈیا اور کلدیپ یادیو نے...
اسلام آباد(آئی این پی ) پاکستان عالمی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف) کی جانب سے مقرر کردہ ساتوں مقداری کارکردگی کے معیار (کیو پی سی) پر پورا اترے گا، جو کہ ملک کے توسیعی فنڈ سہولت (ای ایف ایف) پروگرام کے دوسرے ششماہی جائزے سے قبل ایک مثبت پیشرفت ہے۔ میڈیارپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف کا وفد 25 ستمبر کو پاکستان کا دورہ کرے گا، تاکہ 7 ارب ڈالر کے ای ایف ایف معاہدے کے تحت ملک کی کارکردگی کا جائزہ لے، جو 2025 ء کی پہلی ششماہی کا احاطہ کرتا ہے، اس جائزے میں مارچ تا جون سہ ماہی کے دوران اہم معاشی اہداف پر عملدرآمد کا جائزہ لیا جائے گا۔ٹاپ لائن سیکیورٹیز کی رپورٹ کے مطابق...
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) چیئرمین پاکستان علماء کونسل علامہ طاہر محمود اشرفی کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے ساتھ معاہدہ پوری دنیا میں امن کا ضامن بنے گا۔ ہماری فوج سعودی عرب کے ساتھ مل کر حرمین شریفین کا دفاع کریگی۔ لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علامہ طاہر محمود اشرفی کا کہنا تھا کہ یہ اعزاز اللہ نے صرف پاکستان کو دیا ہے، یہ معاہدہ بہت واضح ہے اگر پاکستان پر حملہ ہوگا تو سمجھا جائے گا کہ حملہ سعودی عرب پر ہوا ہے۔ جن لوگوں کو اس معاہدے سے تکلیف ہورہی ہے ان کو کیا مسئلہ ہے، وہ اس قوم کو ایک ہوتا ہوئے دیکھ نہیں سکتے۔ کسی نے سوچا بھی نہیں تھا کہ قطر پر...
لاہور (خصوصی نامہ نگار) چیئرمین اسلامی نظریہ کونسل علامہ راغب حسین نعیمی نے پاکستان سعودی عرب دفاعی معاہدے پر مسرت کا اظہار کرتے کہا حرمین شریفین کی حفاظت پاکستان کیلئے باعث اعزاز ہے۔ پاکستان اور سعودی عرب کا اتحاد عالم اسلام کی قوت اور یکجہتی کا مظہر ہے۔ یہ دفاعی معاہدہ دونوں ممالک کیتعلقات کومزیدمضبوط کرے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے قازقستان میں آٹھویںسالانہ ورلڈ لیڈرکانگریس میں شرکت کے بعد وطن واپسی پر جامعہ نعیمیہ میں علماء سے گفتگو میں کیا۔ انہوں نے کہا پاکستان ہمسایوں کیساتھ پرامن تعلقات چاہتا ہے مگر جو ہماری سلامتی کی طرف میلی آنکھ سے دیکھے گا وہ آپریشن بنیان المرصوص کو یاد رکھے۔ علامہ راغب حسین نعیمی نے حکومت پاکستان اور سعودی...
پشاور: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر برائے اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ پاک سعودی معاہدے کے حوالے سے پی ٹی آئی اور عمران خان پر تنقید مریم نواز کی نالائق ذہن کی عکاسی ہے۔ یہ معاہدہ دو پارٹیوں کا نہیں بلکہ دو ریاستوں کے درمیان ہوا ہے۔ مشیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ پوری قوم جانتی ہے کہ اس معاہدے میں شہباز شریف کا کتنا کردار ہے۔ ہتھ کسے دا، تے ڈھول کسے دا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ جعلی حکومت کو مہنگائی کنٹرول کرنے پر توجہ دینی چاہیے کیونکہ عوام فاقوں پر مجبور ہیں۔ حرمین شریفین کی حفاظت تمام مسلمانوں کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ بیرسٹر سیف نے کہا کہ ملک میں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">گزشتہ روز کوٹلی لوہاراں میں پیش آنے والے ایک دلخراش حادثے میں گیپکو کے چار محنت کش اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر گئے۔ شہداء میں کلیم اللہ (ALM، سکنہ ہنوں گکھڑ)، عرفان احمد (ALM، سکنہ پتوکی)، راحیل (مکینک، سکنہ کجھوروال، عارضی ملازم) اور اکرم (سکنہ کوٹلی چندو، عارضی ملازم) شامل ہیں، جو محکمانہ غفلت اور حفاظتی اقدامات کی عدم فراہمی کے باعث دورانِ ڈیوٹی شہید ہوئے۔ نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان کے صدر شمس الرحمن سواتی، صدر این ایل ایف سیالکوٹ فریاد حسین شاہ اور جنرل سیکرٹری امانت علی خاکی نے شہداء کے اہل خانہ سے ملاقات کی، فاتحہ خوانی کی اور لواحقین کو دلاسہ دیا۔ اس موقع پر انہوں نے کوٹلی لوہاراں گرڈ اسٹیشن کا بھی دورہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">250922-08-27

جماعت اسلامی پاکستان کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری شیخ عثمان فاروق ضلع گڈاپ کے تحت معمارگرین ایونیو احسن آباد میں منعقدہ پیغام رحمت العالمین کا نفرنس سے خطاب کر رہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">250922-08-26
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سعودی عرب میں پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما سردار شعیب کی جانب سے راولپنڈی کے شیر دل لیگی راہنما سجاد خاں کے اعزاز میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں سفارتخانہ پاکستان کے افسر سمیت پاکستان مسلم لیگ ن کے عہدیدران نے بھرپور شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سجاد خان نے وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف کے حالیہ دورۂ قطر کو خوش آئند اور اہم قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امیر قطر کے ساتھ ملاقات نہ صرف دونوں برادر ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا ذریعہ بنی ہے بلکہ امت مسلمہ کو درپیش مسائل پر بھی مثبت پیش رفت ہے تقریب سے میزبان سردار شعیب ،چوہدری مجید...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">جدہ (سید مسرت خلیل) سعودی میڈیا و بزنس وومن ڈاکٹر سمیرہ عزیز نے کہا کہ یہ حالیہ دفاعی معاہدہ جو سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان طے پایا ہے، خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے دوران سفارتی تعلقات میں ایک اہم سنگِ میل ثابت ہوگا، وہ جدہ کی سماجی و صحافتی برادری کی جانب سے مقامی ہوٹل میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدہ کی خوشی میں منعقد ہوئی تھی۔ انھوں نے مزید کہا کہ سعودی عرب نے ایک بار پھر جنوبی ایشیا میں امن اور استحکام کو آگے بڑھانے میں قابلِ تعریف قیادت کا مظاہرہ کیا ہے۔ سعودی عرب کی متوازن اور حقیقت پسندانہ سفارتکاری اس کے تعمیری کردار کو اجاگر کرتی ہے جو خطے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے سیکرٹری جنرل اطلاعات سردار عبدالرحیم نے امن کے عالمی دن کے موقع پر اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ انصاف کے بغیر امن و امان کا قیام ناممکن ہے۔ پاکستان سمیت دنیا کے کئی ممالک دہشت گردی کی لپیٹ میں ہیں اور بالخصوص فلسطین اور کشمیر ظلم و بربریت کی آگ میں جل رہا ہے۔ لہٰذا دنیا بھر میں پائیدار امن کے قیام کے لیے ضروری ہے کہ انصاف پر مبنی معاشروں کو پروان چڑھایا جائے۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">250922-08-10 اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان کے روانڈا میں سفیر نعیم خان نے جی اے کے ہیلتھ کیئر انٹرنیشنل کے اہم ادارے ڈاکٹر اکبر نیازی ٹیچنگ اسپتال کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ہیلتھ ٹورازم، طبی تعلیم اور تحقیق کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر سیر حاصل بات چیت ہوئی۔ یہ دورہ سفیر نعیم خان کی اس کوشش کا حصہ تھا جس کے ذریعے وہ پاکستان اور افریقی ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانا چاہتے ہیں۔اسپتال کی ڈائریکٹر ڈاکٹر اریج نیازی نے اپنی ٹیم کے سینئر اراکین کے ساتھ معزز مہمان کا استقبال کیا۔اسپتال انتظامیہ نے سفیر کو بتایا کہ ڈاکٹر اکبر نیازی ٹیچنگ اسپتال اور جی اے کے ہیلتھ کیئر کا مقصد ہر شخص...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">250922-08-9 شیخوپورہ (اے پی پی) وفاقی وزیر قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی انتھک محنت اور کامیاب خارجہ پالیسی کا نتیجہ ہے کہ آج پاکستان عالمی سطح پر روشن چاند ستارے کی مانند چمک رہا ہے اور دنیا کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رانا تنویر کا کہنا تھا کہ ایٹمی پاکستان آپریشن بنیان المرصوص کی کامیابی بھارت کی رسوائی ہماری مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت کے بعد پاکستان بلندیوں کو چھو رہا ہے۔ مودی کی ہٹ دھرمی ظلم اور جبر کی پالیسی کی بدولت آج بھارت دنیا بھر میں اکیلا ہوگیا ہے اور ماسوائے اسرائیل کے اس کا کوئی دوست...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">250922-08-8 اسلام آباد (اے پی پی) وزیر اعظم کے کوآرڈینیٹر برائے سیاحت سردار یاسر الیاس نے کہا ہے کہ پاکستان اپنی قدرتی خوبصورتی، تاریخی مقامات، ثقافتی ورثے اور مذہبی سیاحت کے مواقع کے باعث دنیا کے بہترین سیاحتی ممالک میں شامل ہو سکتا ہے اور سالانہ30 سے 40 ارب ڈالر کی آمدنی حاصل کر سکتا ہے۔ میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان نومبر میں پہلی بار بین الاقوامی”ٹورازم روڈ ایکسپو‘‘ کی میزبانی کرے گا، جس میں ملکی سیاحتی مقامات، روایتی کھانے اور ثقافتی رنگ نمایاں کیے جائیں گے۔ اس ایکسپو میں عالمی شیف بھی حصہ لیں گے۔ لندن، تاجکستان، ازبکستان اور سعودی عرب میں بھی ایسی مزید نمائشیں منعقد کی جائیں گی۔ انہوں نے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">250922-08-3 روم (صباح نیوز)وفاقی وزیر چودھری سالک حسین نے کہا ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی نہ صرف پاکستان بلکہ میزبان ممالک کی ترقی میں بھی اہم کردار ادا کررہے ہیں۔ ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ وفاقی وزیر چودھری سالک حسین کی اٹلی کے شہر بریشیا کی میئر، لورا کاستلیٹی، پریذیڈنٹ سٹی قونصل رابرٹو رو سینی اور پاکستانی نژاد اطالوی قونصل ممبر تنویر کدھر سے ملاقات ہوئی ہے۔ ملاقات میں بریشیا اور اطراف میں مقیم پاکستانی برادری کی فلاح و بہبود، سہولیات کی فراہمی اور درپیش مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔ اس موقع پر پاکستانی برادری کے سماجی و ثقافتی کردار کو سراہا گیا اور مستقبل میں بہتر تعاون کے عزم کا اعادہ کیا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر ) عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے سینئر نائب صدر ہاشم خان نے ایک بیان میں کہاکہ پاکستان اور سعودی عرب کے مابین تاریخی معاہدہ سے ملک میں معاشی استحکام پیدا ہوگا اور دونوں اسلامی برادر ممالک کے عوام میں محبت مذید پروان چڑھے گی ہاشم خان نے کہاکہ بھارت کے خلاف معرکہ حق کی شاندار کامیابی کے بعد دنیا بھر میں طاقت کا توازن تبدیل ہوا ہے اور اب دنیا پاکستان کو قدر کی نگاہ سے دیکھ رہی ہے ہاشم خان نے کہاکہ اسلام اور مسلمانوں کے بد خواہ اس تاریخی معاہدہ سے ناخوش ہیں البتہ پوری قوم معاہدہ پر خوش اور حجاج مقدسہ کی حفاظت کی ذمہ داری افواج پاکستان کو ملنا ایک بڑے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلزپارٹی حیدرآباد کے سینئر رہنما سابق جنرل سیکریٹری پی ایس 64 عبدالمنان صدیقی نے وفاقی وزیرتعلیم خالد مقبول صدیقی کے اس بیان کہ پنحاب اور کے پی میں صوبہ بن سکتا ہے توسندھ میں کیوں نہیں بن سکتا پرتنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ان کی احمقانہ، بچکانہ سوچ کی عکاسی کم اورسندھ دشمنی اورتعصب پرستی کی زیاہ کر رہا ہے ان کی سب سے بڑی تعصب پرستی کا اندازہ اس سے لگایا جا سکتا ہے کہ وہ سندھ کے سب سے بڑے شہر کراچی کو سندھ سے الگ بیان کرریا ہے، ہم ان کو واضع کرتے ہیں کہ وہ اپنے ذہن میں اچھی طرح بٹھالیں کہ پنجاب اورکے پی کے وارث پنجابی اورپٹھان چاہتے...
میزبان:اجمل ستار ملک (ایڈیٹر فورم) رپورٹ: احسن کامرے عکاسی: وسیم نیاز ولی عہد ووزیر اعظم سعودی عرب محمد بن سلمان بن عبد العزیز آل سعود اور وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان اور سعودی عرب کے مابین اسٹرٹیجک باہمی دفاعی معاہدے پر دستخط کر دیے ہیں۔ معاہدے میں کہا گیا ہے کہ کسی بھی ایک ملک کے خلاف کسی بھی جارحیت کو دونوں ملکوں کے خلاف جارحیت تصور کیا جائے گا۔پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان حالیہ دفاعی معاہدہ نہ صرف دونوں ممالک کی طویل المدتی دوستی اور تعاون کا مظہر ہے بلکہ یہ معاہدہ موجودہ عالمی اور علاقائی حالات کے تناظر میں ایک غیر معمولی سفارتی پیش رفت بھی ہے۔ اس معاہدے کے ذریعے پاکستان اور سعودی عرب...
خطے نے ایک نئی کروٹ لی ہے۔ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدہ ہو گیا ہے۔ اس طرح خطے میں پاکستان کا کردار ایک مضبوط عسکری طاقت کی حیثیت سے مستحکم ہوا ہے جو اپنے اس تازہ تعارف کے بعد بین الاقوامی کھلاڑی کی حیثیت سے اپنا کردار مستحکم کر سکے گا۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ مئی کی مختصر پاک بھارت جنگ میں پاکستان نے حریف کو جس انداز میں شکست سے دوچار کیا ہے، دنیا نہ صرف اسے تسلیم کر رہی ہے بلکہ اس کے علاقائی اور عالمی کردار کا انتظار بھی کر رہی ہے۔ پاکستان ایک طویل عرصے کے بعد عالمی منظرنامے پر اس انداز میں نمایاں ہوا ہے۔ پاکستان کے نئے ممکنہ کردار...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدراباد (اسٹاف رپورٹر ) تحریک لبیک پاکستان ضلع حیدرآباد کے امیر حافظ ذیشان ربانی نے کہا ہے کہ 24 ستمبر کو بلدیاتی ضمنی انتخابات میں عوام اسلامی نظام اور ترقی کے ضمانت کرین کے انتخابی نشان پر مہر لگا کر ثابت کر دیں کہ وہ اب پرانے آزامائے ہوئے ناکام اور عوام دشمن عوامی نمائیدوں کو مسترد کر چکے ہیں اور اب اسلام کا نظام چاھتے ہیں انہوں نے کہا کہ تحریک لبیک پاکستان ہی اب عوامی امیدوں کا محور ہے ان شاء اللہ 24 ستمبر کو ٹی ایل پی کے امیدواران بھاری اکثریت سے کامیابی سمیٹیں گے انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ 24 ستمبر کو کرین پر ووٹ لگا کر نمائندوں کو کامیاب کریں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">250921-01-5اسلام آباد(صباح نیوز) صدرمملکت آصف زرداری چین کا دس روزہ دورہ مکمل کرکے وطن واپس پہنچ گئے، صدر زرداری کے دورے میں مفاہمت کی کئی یادداشتوپر دستخط کیے گئے۔ چین کے حکام سے پاک چین تعلقات،سی پیک، اور علاقائی امن،ترقی اور تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔صدر مملکت کے دورے میں پاکستان اور چین نے 16 ستمبر کو مفاہمت کی تین یادداشتوں (ایم او یوز)پر دستخط کیے جن کا مقصد پاکستان میں زراعت، ماحولیات اور ماس ٹرانزٹ شعبوں کی ترقی ہے۔ صدر مملکت آصف زرداری 13 ستمبر کو چین کے دورے پر چینگڈو پہنچے تھے، جہاں چین کے نائب وزیرِ خارجہ اور نائب گورنر نے چینگڈو ایئر پورٹ پر صدر آصف زرداری کا استقبال کیا تھا، پاکستان کے...
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ہونے والے حالیہ دفاعی معاہدے نے دونوں برادر اسلامی ملکوں کو مزید قریب کر دیا ہے۔ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اول دن سے گہرے اور دیرینہ اسلامی روابط اور مثالی تعلقات نہ صرف عرب دنیا بلکہ مغربی ممالک میں بھی قدر کی نگاہ سے دیکھے جاتے ہیں۔ حجاز مقدس میں خانہ کعبہ اور مدینہ منورہ میں روضہ رسول سے پوری دنیا کے مسلمانوں کی جذباتی اسلامی وابستگی اپنی مثال آپ ہے۔ دونوں ممالک دین اسلام سے گہری قلبی عقیدت رکھتے ہیں۔ سعودی عرب وہ سرزمین ہے جہاں اسلام کا نزول ہوا، جو آقائے دو جہاں حضرت محمد مصطفی ﷺ کی قیادت میں پوری دنیا میں پھیل گیا۔ پاکستان دنیا کی پہلی اسلامی...
اقوام متحدہ کی جانب سے 21 ستمبر کو امن کا عالمی دن منایا جاتا ہے جب کہ عالمی امن کے حوالے سے پاک فوج کا کردار قابل تحسین ہے۔ عالمی سطح پر قیام امن کے لئے پاکستان کی کوششوں سے دنیا واقف ہے، پاکستانی امن دستے اقوام متحدہ کے مشن کی تکمیل میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ ایسے علاقوں میں جہاں امن کی ضرورت تھی وہاں پر پاک فوج نے اپنی پیشہ ورانہ خدمات سر انجام دی، گزشتہ کئی دہائیوں سے اقوام متحدہ کے امن دستوں نے عالمی امن اور سلامتی کے لیے ان گنت قیمتی جانیں بچائیں۔ یہ دن انسانی مصائب کے خاتمے، جنگوں اور اندرونی تنازعات سے مسلح ممالک میں دیرپا قیام امن کے عالمی عزم کی عکاسی کرتا ہے،...
سید حمید رضا صانعی کے مطابق پاکستانیوں کی سالوں سے یہ خواہش تھی، خاص طور پر ایامِ اربعین میں زائرین کو ایرانی ایئر لائنز پہلے مشہد اور پھر نجف منتقل کریں، قومی اور بین الاقوامی قوانین کے مطابق اس طرح کے راستے کا قیام ممکن ہے اور یہ مختلف ممالک میں جاری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ صدر مسعود پزشکیان کے ساتھ ایرانی وزیر مواصلات اور ہوابازیِ کے سربراہ کے دورہ پاکستان کے بعد دونوں ممالک کے درمیان ہوائی نقل و حمل کے تعاون کی دستاویز پر دستخط ہوئے، جس کے تحت ایران اور پاکستان کے درمیان پروازوں کی گنجائش بڑھا کر 24 پروازیں فی ہفتہ کر دی گئی اور اس کے نتیجے میں اسلامی جمہوریہ ایران کی ایئر لائن (ہما) کی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اسٹرٹیجک دفاعی معاہدہ بلاشبہ خطے کی سیاست، عالمی تعلقات اور خصوصاً بھارت اور اسرائیل کے لیے گہرے اثرات کا حامل ہے۔ اس معاہدے سے بھارت کو دھچکا لگا ہے۔ پاکستان نے بنیان مرصوص کی کامیابی سے معاشی اور دفاعی اعتبار سے اپنی حیثیت مستحکم کی ہے۔ یہ معاہدہ محض دو ملکوں کے درمیان دفاعی تعاون کی علامت نہیں بلکہ مشرقِ وسطیٰ اور جنوبی ایشیا میں طاقت کے نئے توازن کا پیش خیمہ ہے۔ سعودی عرب اسلامی دنیا کا روحانی مرکز ہے اور پاکستان دنیا کی واحد ایٹمی طاقت رکھنے والی مسلم ریاست ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان اگر اسٹرٹیجک دفاعی اتحاد قائم ہوتا ہے تو اس کے اثرات براہِ راست بھارت اور...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے برطانوی وزیر اعظم کیئر اسٹارمر کو پہلو میں بٹھا کر افغانستان کی بگرام ائربیس واپس لینے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے سنسی خیز انداز اپناتے ہوئے اخبار نویسوں کو مخاطب کرکے کہا یہ آپ کے لیے چھوٹی سی بریکنک نیوز ہو سکتی ہے کہ ہم اپنی ائر بیس واپس چاہتے ہیں۔ صدر ٹرمپ نے اس خواہش کی وضاحت کرتے ہوئے کہا بگرام ائر بیس اس مقام سے ایک گھنٹے کی دور ی پر ہے جہاں چین جوہری ہتھیار تیار کرتا ہے۔ یوں امریکا نے خطے میں اپنے عزائم اور ارادوں کو زیادہ کھل کر بیان کر دیا۔ گویا کہ وہ چین کے ایٹمی ہتھیاروں پر نظر رکھنے کے لیے افغانستان میں اپنی...
تبصرہ نگار: عبیداللہ عابد آئین کی تاریخ اور ایک عہد کی دستاویز اردو صحافت اور فکری دنیا میں الطاف حسن قریشی ایک ایسا نام ہے جو نصف صدی سے زیادہ عرصے سے قاری کے ذہن و دل کو جلا بخش رہا ہے۔ معروف ’اردو ڈائجسٹ‘ کے توسط سے انہوں نے صحافت میں ایک انقلاب برپا کیا اور نئی نسلوں کو علمی و فکری سرمایہ عطا کیا۔ اب ان کی تازہ تصنیف ’میں نے آئین بنتے دیکھا‘ اردو کے قارئین کے لیے آئینی و سیاسی تاریخ کا قیمتی خزانہ ہے۔ یہ کتاب دراصل ایک سلسلہ کتب کی پہلی جلد ہے جس میں برصغیر میں مسلمانوں کی حکمرانی کے دور سے لے کر 1857 کی ناکام جنگِ آزادی اور پھر انگریزوں کے...
متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے چیئرمین خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ کراچی کی خوشحالی ملک کی مضبوط معیشت کی ضمانت ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اردو مرکز کے زیر اہتمام کراچی میں ایک شاندار مشاعرے کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت معروف محقق و ادیب ڈاکٹر شاداب احسانی نے کی جبکہ وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت اور چیئرمین متحدہ قومی موومنٹ پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔ تقریب میں ایم کیو ایم پاکستان کے مرکزی رہنما حیدر عباس رضوی، کشور زہرا، سینیٹر خالدہ اطیب سمیت حق پرست اراکین قومی و صوبائی اسمبلی، معزز اساتذہ، شعراء، ادباء اور شہریوں کی بڑی تعداد شریک تھی۔ محفل میں معروف شعرا...
ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل فور مرحلے میں بھارت کے ہاتھوں شکست کے بعد شائقین کرکٹ قومی ٹیم کے کھلاڑیوں، کوچ اور مینجمنٹ پر بری طرح سے برس پڑے۔ فائنل فور مرحلے کے پہلے میچ میں بھارت سے ایک مرتبہ پھر قومی کرکٹ ٹیم کی ناکامی پر کرکٹ کے مداحوں کا پیمانہ چھلک پڑا۔ شائقین کا کہنا تھا کہ پاکستان نے گزشتہ میچز کے مقابلے میں اس مرتبہ قدرے بہتر کھیل کا مظاہرہ کیا لیکن ناقص فیصلے پاکستان کو لے ڈوبے۔ انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم میں از سر نو تبدیلیوں کی ضرورت ہے، نئے کھلاڑیوں پر بھروسہ اچھا عمل ہے لیکن محمد رضوان اور بابر اعظم جیسے مستند سینیربیٹرز کی پاکستان ٹیم میں واپسی ناگزیر ہے۔ واضح...
اسلام آباد: وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان سی پیک کے دوسرے مرحلے میں داخل ہو رہا ہے، جو کاروبار سے کاروبار کے اشتراک کا نیا باب ثابت ہوگا۔ چین روانگی سے قبل وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے بیان میں کہا کہ جوائنٹ کوآپریشن کمیٹی کا 14واں اجلاس 26 ستمبر کو بیجنگ میں ہونے جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ چین پاکستان کا با اعتماد دوست ہے، ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کا ساتھ دیا، معاشی ترقی میں چین اور پاکستان قدم بہ قدم باہمی خوش حالی پر کام کریں گے، جے سی سی میں سی پیک فیز ٹو کے مسقبل کے لائحہ عمل کو عملی شکل دی جائے گی۔...
احسن اقبال—فائل فوٹو وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال جوائنٹ کوآرڈینیشن کمیٹی اجلاس میں شرکت کے لیے چین روانہ ہو گئے۔احسن اقبال کا اس موقع پر کہنا تھا کہ جوائنٹ کوآپریشن کمیٹی کا 14 واں اجلاس 26 ستمبر کو بیجنگ میں ہو گا، چین پاکستان کا با اعتماد دوست ہے، ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کا ساتھ دیا۔انہوں نے کہا کہ جے سی سی میں سی پیک فیز ٹو کے مسقبل کے لائحہ عمل کو عملی شکل دی جائے گی، وزیرِ اعظم کے حالیہ دورے میں 29-2025ء کا ایکشن پلان ترتیب دیا گیا۔ احسن اقبال نے کہا کہ ایکشن پلان پر عمل درآمد کے لیے لائحہ عمل مرتب کیا جائے گا، پاکستان معاشی ترقی اور خوش حالی کی نئی منزلوں کی...
اسلام ٹائمز: سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کیساتھ تعلقات میں سرد مہری آئی اور ہندوستان کے ساتھ سعودی تعلقات میں اضافہ ہوا، خاص طور پر توانائی کے شعبے میں، اور سعودی عرب ہندوستان کا دوسرا سب سے بڑا تیل فراہم کرنے والا ملک بن گیا۔ لیکن روس کی جانب سے یوکرین کیخلاف جنگ شروع کیے جانے اور روس پر امریکہ اور یورپ کی پابندیوں کی وجہ سے ہندوستان کو سستے روسی تیل کی برآمدات میں اضافے سے بھارت کے لئے تیل کی خریداری کے لئے سعودی عرب کا کردار کمزور پڑ گیا۔ ان ڈیپتھ پوڈ کاسٹ: مغربی ایشیا کے اہم ترین رجحانات، پیش رفتوں اور شخصیات کا جائزہ لینے والے "ان ڈیپتھ" پوڈ کاسٹ کی حالیہ قسط میں منصور...
پچھلے ماہ12 اگست کو صوبہ پنجاب کی سرحدیں ازسرنو تشکیل دینے کا منصوبہ بہ عنوان’’ مغربی پنجاب‘‘ قومی اسمبلی میں پیش ہوا۔ رکن اسمبلی،ریاض حسین فتیانہ اِسے آئینی ترمیمی بل 2025ء کے طور پر سامنے لائے۔مجوزہ بل میں کہا گیا ، پنجاب میں بڑھتی آبادی اور انتظامی مسائل کے پیش نظر نئے صوبے کا قیام وقت کی اہم ضرورت ہے۔ مجوزہ منصوبے کے تحت فیصل آباد اور ساہیوال ڈویژن کو مغربی پنجاب صوبے میں شامل کرنا مقصود ہے۔یہ نیا صوبہ پنجاب کے دوسرے بڑے جنگل، ایک بڑی زرعی یونیورسٹی اور اہم صنعتی مرکز پر مشتمل ہو گا۔بل میں دلیل دی گئی کہ اس خطّے میں وہ تمام خصوصیات موجود جو بطور علیحدہ صوبہ بقا کے لیے ضروری ہیں۔ بل میں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">دبئی: ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کے ہائی وولٹیج مقابلے بھارت نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی۔پاکستان کی جانب سے دیا گیا 172 رنز کا ہدف بھارت نے 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا، بھارتی بیٹر ابھیشیک شرما نے 39 گیندوں پر 74 رنز کی جارحانہ اننگ کھیلی، ان کی اننگ میں 5 چھکے اور 6 چوکے شامل تھے۔بھارت کے نائب کپتان شبمن گل نے 28 گیندوں پر8 چوکوں کی مدد سے 47 رنز سکور کیے جبکہ کپتان سوریا کمار یادو بغیر کھاتہ کھولے ہی حارث رؤف کی گیند پر ابرار احمد ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔بھارتی وکٹ کیپر بلے باز سنجو سمسن بھی حارث رؤف کا شکار بنے اور 17 گیندوں پر...
ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں بھارت نے ایک بار پھر اسپورٹس مین شپ کو نظر انداز کردیا، بھارتی کپتان نے جہاں ٹاس کے بعد پاکستانی کپتان سے ہاتھ نہ ملایا، وہیں میچ کے بعد بھی بھارتی کھلاڑیوں نے پاکستانی کھلاڑیوں سے مصافحہ کرنے سے گریز کیا۔ یہ بھی پڑھیں: اسپورٹس مین شپ نظر انداز: بھارتی کھلاڑیوں کا پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ ملانے سے گریز واضح رہے کہ ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں بھارت نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی ہے، پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بھارت کو 172 رنز کا ہدف دیا تھا، جو اس نے 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹاس کے موقع پر بھارتی...
دبئی: بھارت کے خلاف ایشیا کپ سپر فور میچ میں قومی ٹیم کے تجربہ بیٹر فخر زمان کو صاحبزادہ فرحان کے ساتھ اوپنر کے طور پر بیٹنگ کے لیے بھیج دیا گیا تاہم ان کو کیچ آؤٹ قرار دیے جانے پر تنازع کھڑا ہوا۔ فخر زمان نے بھارت کے خلاف پراعتماد آغا کرتے ہوئے 3 چوکوں کی مدد سے 15 رنز بنائے اور ان کی بیٹنگ میں جارحیت نظر آرہی تھی، ایسا لگ رہا تھا وہ بڑا اسکور کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ پاکستان کا اسکور جب تیسرے اوور میں 21 رنز تھا تو ہردک پانڈیا کی گیند پر کھیلتے ہوئے وکٹ کیپر کے ہاتھوں آؤٹ قرار دیے گئے، جس کو پاکستانی شائقین غلط قرار دیا۔ قومی ٹیم...
صوبائی دارالحکومت سے جاری اپنے ایک بیان میں سربراہ پاکستان علماء کونسل کا کہنا تھا کہ اُمید کرتے ہیں کہ ان شاء اللہ مزید ممالک فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا اعلان کریں گے، یہ فلسطینیوں کے خون اور جدوجہد کا ثمر ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سربراہ پاکستان علماء کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ برطانیہ، کینیڈا اور آسٹریلیا کی طرف سے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ صوبائی دارالحکومت سے جاری اپنے ایک بیان میں حافظ طاہر محمود اشرفی کا کہنا تھا کہ اُمید کرتے ہیں کہ ان شاء اللہ مزید ممالک فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا اعلان کریں گے، یہ فلسطینیوں کے خون اور جدوجہد کا ثمر ہے۔ اُنہوں...